جمعہ _29 _نومبر _2024AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1282
غیر مسلم کے حق میں تجارت میں ترقی و برکت اور ان کے حق میں ہدایت کی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟
کافر و مشرک کے حق میں صحت و تجارت ترقی و برکت کی دعا کرنا اس وقت جائز ہے جب کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن نہ ہو یا اس سے اسلامی احکامات پر عمل کرنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا نقصان نہ ہو تو غیر مسلم کے حق میں تجارت میں برکت و ترقی کی دعا دینا جائز ہے اور ہدایت کی دعا ہر ایک کے حق میں ہر وقت کرنا جائز ہے۔
امام رملي رحمة الله عليه فرماتے ہیں:وَيَجُوزُ الدُّعَاءُ لِلْكَافِرِ بِنَحْوِ صِحَّةِ الْبَدَنِ وَالْهِدَايَةِ
(نهايه المحتاج:1/ 533)
حاشيه الجمل:1/ 389
بدھ _11 _دسمبر _2024AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1283
کسی ایسے شخص کے حق میں جو مسلمان نہ ہو کیا اس کے لیے صحت و برکت یا ہدایت کی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟
ایسے کسی شخص کے لیے جو مسلمان نہ ہو یا اس شخص کا اسلام و مسلمان سے دشمنی بھی ظاہر نہ ہو تو اسلامی تعلیم کے مطابق حسن سلوک کا تقاضہ یہ ہے اس کی صحت و اس کے مال میں برکت کی دعا کرسکتے ہیں اسی طرح کسی بھی کافر کے حق میں اس کی زندگی میں ہدایت کی دعا کی جاسکتی ہے
امام رملي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَيَجُوزُ الدُّعَاءُ لِلْكَافِرِ بِنَحْوِ صِحَّةِ الْبَدَنِ وَالْهِدَايَةِ
(نهايه المحتاج:1/ 533)
اتوار _15 _دسمبر _2024AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1284
اقامت کہنے والا امام کے پیچھے کھڑے ہوکر ہی اقامت کہنا ضروری ہے یا کسی بھی جگہ سے اقامت کہہ سکتا ہے؟
امام کے پیچھے ہی کھڑا ہوکر اقامت کہنا درست ہے لیکن ضروری نہیں ہے. بلکہ مستحب یہ ہے کہ اذان دی ہوئی جگہ کے علاوہ کسی بھی جگہ سے اقامت کہہ سکتے ہیں
قال الإمام العمراني: وإذا أراد المؤذن الإقامة. فالمستحب له: أن يتحول من موضع الأذان إلى غيره.
(البيان ٨٥/٢) قال الإمام البغوي: ويستحب أن يتحول عن موضع الأذان إلى غيره للإقامة. (التهذيب٤٠/٢)
المجموع ١٤٤/٤ بحر المذهب ٥٤/٢
المنهاج القويم _ ٨٥