سوال نمبر/ 0051 زمزم پانی سے طہارت حاصل کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر زمزم کے پانی کا ڈول منگایا اور اس سے پانی پیا اور وضو فرمایا (مسنداحمد:465)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ زمزم کے پانی سے وضواور طہارت حاصل کرنا جائز ہے۔ اسی لئے فقہاء نے زمزم پانی کو محترم اور متبرک ہونے کے باوجود اس پانی سے وضوء و غسل کرنے کے سلسلہ میں کراہت کے نہ ہونے کو نقل کیا ہے۔
وُ لا يُكْرَهُ الْوُضُوءُ وَالْغُسْلُ بماء زمزم…..
قوله تعالی "فلم تجدوا ماء فتیمَّمُّوا” (النساء:43)
وھذا ماء: ولان الناس یفعلون ذلك من لدن النبی صلي الله عليه وسلم الی وقتنا ھذامن غیر انکار (البیان:1/96)
Question No/0051 How about attaining purity using zam zam water?
Ans; Hazrat Ali R.A narrated that during Hajj al wada the messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) asked someone to get a bucket and then he drank and performed ablution from this..(musnad Ahmed 465)
It is evident from this hadeeth that attaining purity or performing ablution using Zam zam water is permissible.. So the jurists(fuqaha) narrated that inspite of it being sacred and worthy, using zam zam water for bath(ghusl) or ablution is not an act that is disliked
اگر کسی شخص کو دعاے قنوت یاد نہ ہو تو کیا وہ کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے ؟
جواب :۔ اگر کسی شخص کو دعاے قنوت یاد نہ ہو تو اس کی جگہ کوئی دوسری دعا پڑھ سکتا ہے۔
مثلاً "ربنا اتنا فی الدنيا حسنة ………”یا ربنا لا تؤاخذنا ان نسينا…. وغیره
دعاے قنوت میں وہی دعا (اللهم اهدني فيمن …) لازمی نہیں ہے. بلکہ کوئی قرآن کی ایسی آیت جو دعائیہ معنی پر مشتمل ہو وہ بھی قنوت ہو سکتا ہے _
قال الإمام النووي رحمه الله:
ولَوْ قَنَتَ بِآيَةٍ مِنَ القُرْآنِ يَنْوِي بِها القُنُوتَ، وقُلْنا: لا يَتَعَيَّنُ لَهُ لَفْظٌ، فَإنْ تَضَمَّنَتِ الآيَةُ دُعاءً أوْ شِبْهَهُ كانَ قُنُوتًا، وإنْ لَمْ تَتَضَمَّنْهُ كَآيَةِ الدَّيْنِ و(تَبَّتْ) فَوَجْهانِ حَكاهُما فِي (الحاوِي) الصَّحِيحُ: لا يَكُونُ قُنُوتًا(١)
If a person does not know dua e qunoot and can he recite any other dua?
Ans: If a person doesnot know dua e qunoot and finds it difficult to learn it byheart then he can recite any other dua like "Rabbana aatina fiddunya…” "Rabbana laa tuaakhizna innaseena…” etc
Its not compulsory to recite Allahummahdini fiman…. only as dua e qunoot.. Rather any quranic verse which gives the meaning of dua can be regarded as qunoot..
سوال نمبر/ 0053 کیا عورت ایام حیض میں مسجد میں جاسکتی ہے ؟ واضح رہے کہ بعض جگہوں پر ٹورسٹ عورتیں صرف مسجد کو دیکھنے کےلیے جاتی ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضي الله عنها سے مروی ہے کہ آپ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا کہ میں کسی جنبی اور حائضہ کے لئے مسجد (میں ٹہرنا) حلال نہیں سمجھتا (سنن ابوداود:232)
اس حدیث سے فقہاء نے حائضہ عورت کے لئے مسجد میں رکنا، ٹہرنا اور وقت گذارنا حرام قراردیا ہے.لیکن اس کے لئے مسجد میں داخل ہوکر گذرنے کی کراہت کے ساتھ اجازت ہے. جب کہ ناپاکی کے ذریعہ مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ نہ ہو. اگر ناپاکی کے ذریعہ مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ ہو تو پھر مسجد سے گذرنے کی بھی گنجائش نہیں ہوگی. واضح رہے کہ ٹورسٹ میں آنے والی غیر مسلم عورتوں کو چونکہ ناپاکی کی حالت میں مسجد میں ٹہرنے کی حرمت کا علم نہیں ہوتا اور انھیں مسجد کی زیارت سے روکنا ممکن نہیں ہے تو انھیں مسجد میں رکے بغیر صرف گذرنے کی گنجائش ہے
علامہ عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں. فاذا حاضت المراۃ تتعلق بھا اربعۃ عشر حکما..یحرم علیھا اللبث فی المسجد لقولہ ص لا احل المسجد لجنب ولا لحائض …وام االعبور فی المسجد فان لم تستوثق فی الشد والتلجم حرم علیھا لانہ لا یومن ان تلوث المسجد وان استوثقت بالشد ففیہ وجھان من اصحابنا من قال یجوز (البیان:1/444)
Question No/0053
Can women visit mosque during menstruation?
At some places, tourist women enter mosques just to see the mosque ..What does the sharia say regarding this?
Ans: Hazrat Aaisha R.A narrated that Prophet (peace and blessings be upon him) said: I do not consider masjid as lawful for a menstruating woman or woman who is sexually defiled.. (Sunan abu dawood:232)
Based on this hadees ,fuqaha revealed that it is haraam for a menstruating woman to stay or spend time in mosques.. Though entering the mosque and going through it, is permitted but disliked while there is no chance of getting the mosque polluted because of the impurity.. If there is a chance of getting the mosque polluted because of the impurity then she is not permitted to enter the mosque even..
The non muslim tourist women are ignorant of dignity for standing in mosque in state of menstruation and it is impossible to stop them visiting the mosque as a tourist so in this situation it is allowed for them to go through the mosque without a stop..
کیا سلسل البول شخص پٹی اور لنگوٹ کے بجائے ٹیشو پیپر استعمال کر سکتا ہے بعض لوگ اس کو کاغذ کہتے ہیں اور یہ کاغذ کی بے حرمتی ہے ؟
جواب:۔ سلسل البول شخص لنگوٹ اور پیڈ و پٹی کے بجائے ٹیشو پیپر استعمال کرسکتا ہے .بعض ٹیشو پیپر
چونکہ نجاست کو دور کرنے ہی کے لئے خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے. لہذا اس پر محترم اشیاء میں داخل نہیں ہے.اور نجاست دور کرنے کے لئے غیر محترم چیز کا ہونا شرط ہے یہ شرط ٹیشو میں پائی جاتی ہے.
چنانچہ فقہاء نے محترم اس کاغذ کو شامل کیا گیا ہے جسے علوم شرعیہ یا علوم شرعیہ کے لیے معین علوم میں استعمال کے تیار کیا جاتا ہے۔ لہذا ایسے کاغذ کا استعمال درست نہیں ہوگا.
قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
المُحْتَرَم ما كتب عَلَيْهِ اسْم مُعظم أو علم كَحَدِيث أو فقه
قالَ فِي المُهِمّات ولا بُد من تَقْيِيد العلم بالمحترم سَواء كانَ شَرْعِيًّا كَما مر أم لا
كحساب ونَحْوه وطب وعروض فَإنَّها تَنْفَع فِي العُلُوم الشَّرْعِيَّة أما غير المُحْتَرَم كفلسفة ومنطق مُشْتَمل عَلَيْها فَلا كَما قالَه بعض المُتَأخِّرين
أما غير المُشْتَمل عَلَيْها فَلا يجوز(١)
_____________(١)الإقناع (١٥٤/١)
Question No/0054
Can a person suffering from urinary incontinence use tissue paper instead of piece of cloth and underwear?? Few people call it as paper and believe that it is disgrace to the paper if used in this way..Is it true?
Ans; A person suffering from urinary incontinence can use tissue paper instead of pad or piece of cloth and underwear.. Some tissue papers are specially produced to clean the impurities(najasah)..Therefore these tissue papers are not included under honourable things And to clean the najasah the use of non honourable thing is one of its condition and this condition is found in tissue paper..
Therefore fuqaha considered the papers as honourable thing which contain writings or fit to be written on, and are specially produced for islamic educational purposes..Therefore it is not permissible to use such papers in this situation..
اگر سجدے میں پیشانی پر بال یا ٹوپی وغیرہ حائل ہو توسجدہ درست ہوگا یا پیشانی کا کھلا رکھنا ضروری ہے؟
جواب :حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے حکم دیا ہے کہ سجدہ میں سات اعضاء کو زمین پر رکھا جائے اور بال یا کوئی کپڑا حائل نہ رہے. (مسلم)
دوسری ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے کہا کہ سجدہ کرو اور اپنی پیشانی کو زمین سے ٹیک دو (مستدرک حاکم/881)
ان احادیث کی روشنی میں علماء لکھتے ہیں کہ سجدے میں
کھلی پیشانی کا زمین پر رکھنا فرض ہے. اگر بدن سے متصل کوئی کپڑا (یعنی ٹوپی، دوپٹہ وغیرہ) یا بال درمیان میں آئے تو سجدہ درست نہیں ہوگا. اور جب سجدہ درست نہیں ہوگا تو نماز بھی درست نہیں ہوگی.
والله أعلم
📌. يشترط لصحة السجود مراعاة الأمور التالية:
(أ) كشف الجبهة عند ملامستها الأرض.
(ب) أن يكون السجود على سبعة أعضاء، وهي التي عدها النبي – ﷺ – بقوله: «أمرت أن أسجد على سبعة أعظم: على الجبهة – وأشار بيده على أنفه – واليدين والركبتين وأطراف القدمين»
ولكن لا يجب أن يكشف من هذه الأعضاء إلا الجبهة. (٣)
🔰📚 المراجع 📚🔰
(١). تحفة المحتاج في شرح المنهاج وحواشي الشرواني والعبادي ٢/٧٠
(٢). نهاية المحتاج إلى شرح المنهاج ١/٥١٠
(٣). الفقه المنهجي على مذهب الإمام الشافعي ١/١٣٥
﷼. حاشية الجمل على شرح المنهج ١/٣٧٥
﷼. حاشية البجيرمي على شرح المنهج ١/٢١١
Fiqha Shafi Question no:0055
If hair or cap or scarf etc comes in between forehead and the ground in Sajdah then does Sajdah will be valid? Or is it necessary to keep the forehead uncovered?
Ans;
Hazrat Abdullah bin Abbas Radhiallahu anhuma says that The Messenger of Allah( peace and blessings of Allah be upon him) ordered that while performing sajdah 7 parts of the body should touch the ground and there should not be any garment or hair in between them ..
(Sahih Muslim )
In one of the hadeeth, the Messenger of Allah sallallahu alaihi wasallam said to a man;” Perform Sujood and let your forehead touch the ground..
(Mustadrak Haakim 881)
In the light of this hadeeth the scholars writes that making forehead touch the ground while performing sujood is obligatory( farz).. if any garment from the body (cap or dupatta etc) falls between forehead and the ground then the sajdah will not be valid and if the sajdah is not valid then the prayer also will not be valid…
اقامت کہنے والے کو اقامت کہاں کہنا چاہۓ. نیز جس جگہ آذان کہی گئی اس جگہ پر اقامت کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اقامت کہنے والے کو اختیار ہے کہ جس جگہ چاہے وہ اقامت کہے جگہ کی کوئی تعین نہیں. لیکن اقامت کا مقصود لوگوں کو جماعت کی تیاری پر متنبہ کرنا ہے. اس اعتبار سے امام کے پیچھے درمیان صف اقامت کہنا بہتر ہے. نیز اذان کی جگہ کو چھوڑ کر اقامت کہنے کو فقہاء نے مستحب قرار دیا ہے.
Fiqha Shafi Question no:0056
Where should the one who recites Iqamah stand for calling Iqamah and what is the ruling on reciting Iqamah in the place where Adhan has been called?
Ans;
The one reciting Iqamah has the authority to recite Iqamah in any place he wills.. No place is specified for it.. But if the aim for Iqamah is to make the people alert for preparation of congregation then he can stand behind Imaam in the middle row and say Iqamah..And except the place where Adhan has been called, Reciting Iqamah in any other place is considered as Mustahab by the Jurists(Fuqaha)..
نماز کے دوران نگاہ کہاں رکهنی چاہیے اور کیا تشہد میں نگاہ رکهنے میں کچھ فرق ہے؟
جواب : حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم نماز میں نگاہ کو کہاں پر رکهوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے أنس سجدے کی جگہ میں رکهو۔ (بیہقی 3636)
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آ پ ﷺ اپنی نگاہ کو شہادت کی انگلی سے تجاوز نہ کرتے (سنن ابی داؤد 990)
فقہاء کرام نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ پوری نماز میں نگاہ سجدہ کی جگہ مسنون ہے. البتہ تشہد میں جب انگلی سے اشارہ کرے تو نگاہ انگلی پر ہونا مسنون ہے۔
قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
يُسَنُّ إدامَةُ نَظَرِهِ) أيْ: المُصَلِّي (إلى مَوْضِع سُجُودِهِ) فِي جَمِيعِ صَلاتِهِ؛….واسْتَثْنى مِن النَّظَرِ إلى مَوْضِعِ السُّجُودِ حالَةَ التَّشَهُّدِ فَإنَّ السُّنَّةَ إذا رَفَعَ مُسَبِّحَتَهُ أنْ لا يُجاوِزَ بَصَرُهُ إشارَتَهُ ذَكَرَهُ فِي المَجْمُوعِ،(١)
_____________(١) مغني المحتاج (٣٠٩/١)
Fiqha Shafi Question no;0057
Where should the person keep his look while performing salah and is it different in tashahud?
Ans;
Hazrat Anas Radhiallahu anhu reported that I asked ;” O Messenger of Allah( peace and blessings of Allah be upon him) ! Where should i look while performing salah? then the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him )replied;” O Anas! Look towards the direction of Sajdah”
(Baihaqi 3636)
Hazrat Abdullah bin Zubair Radhiallahu anhu says that The Messenger of Allah sallallahu alaihi wasallam would keep his look fixed on his index finger (shahadah finger) he was pointing..
(Sunan Abi dawood 990)
On the basis of these hadeeths it is evidenced by The Jurists( Fuqaha) that looking in the place of Sajdah throughout the prayer is sunnah.. However, while raising the index finger in tashahud, looking on the pointed finger is sunnah..
اگر شہد یا شکر وغیرہ میں چونٹیاں گر جائیں اور چائے بناتے وقت چونٹیاں چائے میں اس طرح پک جائیں کہ وہ نظر نہ آئیں یا شہد میں چند دنوں تک باقی رہنے کی وجہ سے اسطرح گھل مل جائیں کہ انکے اجزاء بالکل منتشر ہوں تو کیا اس چاۓ اور شہد کا استعمال درست ہوگا.؟
جواب: اگر شکر یا شہد میں چونٹیاں گر جائیں اور چاۓ بناتے وقت چونٹیاں چاۓ میں بالکل پک جائیں . یا شہد میں چند دنوں تک رہنے کی وجہ سے گھل مل جائیں کہ اس کے اعضاء بالکل منتشر ہوۓ ہوں. تو شہد کا کھانا اور چائے کا پینا جائز ہے۔
قال الإمام الجمل:
إذا وقَعَتْ نَحْلَةٌ أوْ ذُبابَةٌ فِي قِدْرِ طَبِيخٍ وتَهَرَّتْ أجْزاؤُها لا يَحْرُمُ أكْلُ ذَلِكَ الطَّبِيخِ(١)
_____________
حاشية الجمل (٢٣٤/٨)
Fiqha Shafi Question no:0058
If the ants fall in honey or sugar etc and while preparing tea it gets cooked completely that nothing remains in it or if the ants get soaked in honey for many days due to which its body parts disintegrates then is it permissible to drink such tea and use this honey..?
Ans;
If the ants fall in honey or sugar and gets completely cooked while making tea or if the ants gets soaked in honey for many days due to which it gets mixed up in such a way that their body parts disintegrates then it is permissible to eat this honey and drink the tea…
اگر کتا ماء کثیر میں منہ ڈالے تو کیا وہ پانی ناپاک ہوجائے گا؟
جواب : حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا ایسے پانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جس میں درندے، چوپائے بار بار آکر پیتے ہیں ؟ پهر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب پانی قلتين ہوتو نجس نہیں ہوگا (سنن ابی داؤد 63)
لہذا اگر کتا ماء کثیر میں منہ ڈالے تو وہ پانی ناپاک نہیں ہوگا. جب کہ پانی میں کسی قسم کا تغیر پیدانہ ہوا ہو.اگر پانی کا رنگ . بو مزہ.میں سے کسی ایک میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہو تو پانی نجس ہوگا.واضح رہے کہ ماء کثیر سے مراد دو قلہ یا دو قلہ سے زائد پانی ہے اور موجودہ دور میں دو قلہ لیٹر کے اعتبار سے 193 ہے
والثاني كثير: وهو ما كان قلتين أو كثر، وهذا الماء لا ينجس بمجرد وقوع النجاسة فيه، وإنما ينجس إذا غيرت النجاسة أحد أوصافه. الثلاثة: اللون، أو الطعم، أو الريح.(١)
_____________
(١)الفقه المنهجي (٣٨/١)
Fiqha Shafi Question no :0059 If a dog put its mouth in Maa e kaseer(water which is abundunt in volume) then does water becomes impure?
Ans;
Hazrat Umar Radhiallahu anhu says that The Messenger of Allah( peace and blessings of Allah be upon him) was asked;” what is the ruling with regard to the water where animals and cattles come frequently and drink..? then The Messenger of Allah sallallahu alaihi wasallam said;” If the water is two Qullah then it will not be considered impure..”
(Sunan Abi dawood 63)
Therefore, if a dog put its mouth in water which is in abundance and if there is no alteration in water like no change in colour, odour and taste then the water will not be impure but if there is any change in anyone among these that is either colour , taste or odour then water will be impure.. It should be clear that Maa e kaseer means water which is two qullah or more than two qullah and in present days two Qullah is considered in the form of litres which is 193 litres in calculation…
اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز میں دوسری اذان شروع ہونے کے بعد مسجد میں پہنچے تو کیا وہ شخص اذان کے دوران ہی تحیة المسجد (کی دو رکعت سنت نماز) پڑھے گا یا آذان کے پورا ہونے کا انتظار کریگا ؟
جواب: اگر کوئی شخص خطیب جمعہ کے منبر پر چڑھ جانے کے بعد مسجد میں اس وقت داخل ہوجاے جب اذان شروع ہوگئی ہو توایسا شخض تحية المسجد شروع کرنے کے بجاے بغیر بیٹھے آذان کا جواب دے گا.اور آذان مکمل ہونے کے بعد تحية المسجد کی نماز اداکرے گا ۔
من دخل في اثناء الاقامة استمر قائما الي فراغها او في الاذان تجاه الخطيب اجابه قائما ثم صلي التحية بخفة ليستمع اول الخطبة…..( العباب 176/1)
Fiqha Shafi Question no:0060 If a person enters a mosque while the second adhan of jumma prayer is being called then will he pray two rakah prayer of tahiyatul Masjid during the recitation of adhan or will he wait until the adhan ends?
Ans;
If a person enters a mosque when the speaker(khateeb) is already at the pulpit( a platform where the imam stands and deliver khutbah) and the Adhan for jumma prayer is being called then instead of performing tahiyatul masjid he should wait and answer the words of adhan without sitting and then offer prayer of tahiyatul masjid after the completion of adhan..