فقہ شافعی سوال نمبر/ 0422 اگر کسی شخص نے کرائے پر گھر لیا ہو تو کیا اب وہ گھر اصل مالک کی اجازت کے بغیر یا اجازت کے ساتھ کسی اور کو اجرت پر دے سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص گھر یا دکان کرائے پر لے تو اسکے لئے اس گھر کو کسی دوسرے کو کرائے پر دینا جائز ہے اس شرط کے ساتھ وہ امانت دارہو. چاہے وہ اسکو اسی اجرت پر کرائے پر دے جتنی پر اس نے کرائے پر لیا ہے یا اس سے کم اجرت پر یا اس سے زیادہ اجرت پر دے اور اصل مالک کو یہ شرط لگانا بھی درست نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے کواجرت پر نہیں دے سکتا.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں :
ﻳﺼﺢ ﻣﻦ اﻟﻤﺴﺘﺄﺟﺮ ﺇﺟﺎﺭﺓ ﻣﺎ اﺳﺘﺄﺟﺮﻩ ﺑﻌﺪ ﻗﺒﻀﻪ، ﺳﻮاء ﺃﺟﺮ ﺑﻤﺜﻞ ﻣﺎ اﺳﺘﺄﺟﺮ، ﺃﻡ ﺑﺄﻗﻞ، ﺃﻡ ﺑﺄﻛﺜﺮ۔ (روضة الطالبين 325/4)
وللمکتری استیفاء المنفعة بنفسه وبغیرہ کما یجوز ان یوجر ما استاجرہ من غیرہ لکن یشترط أمانة من سلمھا الیه. فلو شرط استیفاء ما علیه بنفسه لم یصح کما لو باعه عینا و شرط ان لا یبیعھا….مغني المحتاج :437/3 ☆اسنى المطالب:115/4☆الفقه المنهجي :130/3☆حاشيتا قليوبي وعميرة :218/3
Fiqhe Shafi Question No/0422 If a person takes a house on rent then can he rent the house to someone else with or without the permission of the owner of the house?
Ans; If a person takes a house on rent then it is permissible for him to rent that house to someone else with or without the permission of the owner even if he demands the same amount which he had given to the owner or with less amount or much more amount than the rent..
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0055 کسی دوسرے کی طرف سے (فرض) روزہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب:۔ کوئی شخص دوسرے کے فرض قضا روزے اپنی طرف سے نہیں رکھ سکتا ہے، بلکہ جس پر روزہ فرض ہے اسی پر اس روزے کی ادائیگی بھی لازم ہے۔
حدیث میں ہے:۔ عن مالك انه بلغه عن عبدالله ابن عمر رضي الله عنه كان يسال هل يصوم احد عن احدكم …..الي اخر (مؤطا امام مالك /٩٤)
Fiqhe Hanafi Question No/0055 How about keeping the obligatory(fardh) fasts on behalf of others?
Ans; No person can keep the obligatory fasts that are missed by others.. Indeed fasting is compulsory for the one who had the fasts obligatory upon him..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0421 کیا حائضہ عورت کے لیے مسجد کی چھت پر کسی دینی پروگرام کو سننے کے لیے بیٹھنے اور ٹہرنے کی اجازت ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضي الله عنها فرماتی ہیں کہ آپ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا کہ میں حائضہ کے لیے مسجد میں بیٹھنے اور ٹہرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ (سنن ابوداود:232)
اس حدیث کی بنیاد پر کسی حائضہ کے لیے مسجد میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے. اور مسجد کی چھت بھی مسجدکے حکم میں ہے، لہذا مسجد کی طرح مسجد کے چھت پر دینی پروگرام کو سننے کے لیے یا یوں ہی بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
حائط المسجد من داخله و خارجه له حکم المسجدفی وجوب صیانته و تعظیم حرمانه وكذا سطحه (المجموع:2/205)
یحرم علی الحائض و النفساء مس المصحف و حمله و اللبث فی المسجد (المجموع:2/603)
Fiqhe Shafi Question No/0421 Is it permissible for a menstruating woman to sit or stand on the terrace of the mosque to listen to any islamic programmes?
Ans; Hazrat Aaisha R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said” I do not permit a menstruating woman to sit and remain in the mosque ” (Sunan abu dawood: 232)
On the basis of this hadeeth it is not permissible for a menstruating woman to sit in the mosque and the terrace of the mosque is also among the rulings of mosque.. So sitting on the terrace of the mosque to listen to islamic programmes or without any reason is not permissible for a menstruating woman..
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0053 مسجدوں کی دیواروں اور کھڑکیوں کو پینٹ سے رنگنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ پنٹ میں اگر بدبو نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں اور اگر پنٹ بدبودار ہو تو بلاضرورت اس کا مسجد کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں۔
"ولا يكره نقش المسجد بالجص وماء الذهب ” (فتاوي ھندیة ٥٧/١)
Fiqhe Hanafi Question No/0053 What does the shariah say with regard to painting the windows and walls of the masjid?
Ans; If the paint is free of any unpleasant odour then there is no problem in using this paint and if the paint contains an unpleasant smell then using this paint unnecessarily is not reasonable
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0007 اگر کسی کو غسل کی حاجت ہوتو کیا اسے فورا غسل کرنا چاہیے یا تاخیر سے کرنے کی اجازت ہے شرعا اسکی کیا حیثیت ہے؟
جواب:۔ حضرت عضیف بن حارث فرماتے ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صديقه رضي الله عنها سے کہا کہ کیا آپ نے رسول الله صلي الله عليه وسلم کو جنابت کا غسل رات کے شروع حصے میں یا رات کے آخری حصے میں کرتے دیکھا حضرت عائشہ صديقه رضي الله عنہا نے فرمایا بسا اوقات آپ رات کے شروع میں غسل فرماتے اور کبھی رات کے آخری حصے میں غسل فرماتے تو میں نے کہا الله سب سے بڑا ہے تمام تعریفیں اس الله کے لیے ہے جس نے حکم میں وسعت کو رکھا ہے۔ (سنن ابوداود/226)
اس حدیث کے زریعے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ جنابت کے غسل کو تاخیر کرنے کی گنجائش ہے .البتہ بہتریہ ہے کہ جس قدر ممکن ہوسکے جلدی سے غسل کرکے پاک ہوجائے۔
امام ابن حجر عسقلانی رحمة الله عليه فرماتے ہے:
وفيه جواز تاخير الاغتسال عن اوّل وقت وجوبه۔ (فتح الباري:1/56)
علامہ عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
ويجوز للجنب :ان ينام قبل ان يغتسل لما روي عن عائشة رضي الله عنها انها قالت:كان النبي صلى الله عليه وسلم ينام وهو جنب لا يمس ماء والمستحب له :ان يتوضأ ثم ينام۔ (البيان:1/356)
Fiqhe Shafi Question No/0007 If a person is in need of ghusl then should he perform ghusl immediately or is it permissible to perform it later, what does the shariah say with regard to this?
Ans; Hazrat Azeef bin Haaris narrated I asked Hazrat Aaisha R.A "Have you seen the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) having a gusl of janabah at the beginning of the night or at the end?” She replied, “Sometimes he would have a bath at the beginning of the night and sometimes at the end.” And so I said, “Allah is Most Great. All Praise be to Allah Who put ease in the matter…”
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0052 مسجدوں میں غیر مسلموں کا چندہ لینا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ مسجدوں میں غیر مسلموں کا چندہ قبول کرنا دو شرطوں کے ساتھ درست ہے اوّل یہ کہ وہ ثواب کی نیت سے دے دوسرے خود اس کے مذہب میں بھی اس کی حیثیت قربت اور ثواب کی ہو ۔ جدید فقہی مسائل ٨٢
Fiqhe Hanafi Question No/0052 Is it acceptable to take the donation of non muslims for the mosque?
Ans; Accepting the donation of non muslims for the mosque is valid with two conditions.. firstly, he must give with niyyah of getting the reward and the second condition is that he must have the ability to give it with the good niyyah in his religion..