كظم الغيظ ودفع الغضب – 24-02-2023
فضيلة الشيخ صلاح بن محمد البدير
فضيلة الشيخ صلاح بن محمد البدير
فضيلة الشيخ عبد الرحمن بن عبدالعزيز السديس
فقہ شافعی سوال نمبر / 1149
ناک کے بالوں کا کیا حکم ہے؟
ناک کے بال سانس لینے والی ہوا کو فلٹر کرتے ہیں اور ہوا میں پھیلنے والے جراثیم وغیرہ سےحفاظت کرتے ہیں، یہ بال اگر زیادہ بڑھ جائیں اور اس سے خارش ہو تو ان بالوں کو کاٹنا مستحب ہے، البتہ ان بالوں کو اکھاڑنا مکروہ ہے
علامہ دمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وكَرِهَ المُحِبُّ الطَّبَرِيُّ نَتْفَ الأنْفِ قالَ: بَلْ يَقُصُّهُ لِحَدِيثٍ فِيهِ، قِيلَ بَلْ فِي حَدِيثٍ أنَّ فِي بَقائِهِ أمانًا مِن الجُذامِ اهـ. ويَنْبَغِي أنَّ مَحَلّه ما لَمْ يَحْصُلْ مِنهُ تَشْوِيهٌ وإلّا فَيُنْدَبُ قَصُّهُ. (إعانة الطالبين :٢/٩٨)
شعب الایمان:٢٥٠٩ طب نبوی:٣٠٩ شبراملسي مع نهاية المحتاج :٢/٣٤١ تحفة المحتاج: ٢/٤٧٦
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر / 1148
مردوں کے لیے اللہ کا نام لکھی ہوئی یا نگینہ کے بغیر والی انگوٹھی پہننے کا کیا مسئلہ ہے؟
مرد حضرات کے لیے بغیر نگینہ والی انگوٹھی پہننا جائز ہے نیز اس میں اللہ کا نام لکھا ہوا ہو تو کوئی حرج نہیں جائز ہے.
امام نووی رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: ويَجُوزُ الخاتَمُ بِفَصٍّ وبِلا فَصٍّ (المجموع شرح المهذب: ٤/٤٦٣)
علامہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ويَجُوزُ نَقْشُهُ وإنْ كانَ فِيهِ ذِكْرُ اللَّهِ تَعالى ولا كَراهَةَ فِيهِ (تحفة المحتاج :٣/٢٧٦
شرح المقدمة الحضرمية: ١/٤١٦) حاشية الجمل:١/٨٢
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا عبد الاحد فکردے صاحب ندوی
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب