بھٹكل جامع مسجد عربی خطبہ – 11-10-2019
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0791
صلاة التسبیح کا کیا طریقہ ہے؟
تسبیح کی نماز چار رکعتیں پڑھی جائے گئی اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھیں اور پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ بعد سورہ تکاثر اور دوسری رکعت میں سورہ عصر اور تیسری رکعت میں سورہ کافرون چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھنا سنت ہے۔ اسی طرح ہر رکعت کے قیام میں سورہ فاتحہ اور سورہ پڑھنے کے بعد یہ ذکر سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھنا بھی سنت ہے۔ پھر رکوع میں دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں پھر رکوع سے اٹھ کر اعتدال میں دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں پھر سجدے میں دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں پھر جلسہ دو سجدوں کے درمیان بھی دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں پھر دوسرے سجدے میں بھی دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں اس کے بعد پھر دوسرے سجدے سے اٹھتے وقت کھڑے ہونے سے پہلے جلسہ استراحت میں بیٹھ کر دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں اسی طرح تشھد میں بھی دس مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھیں اسی طرح دوسری رکعت اور تیسری و چوتھی رکعت مکمل کرے گا اس بات کا خیال رکھے کہ ہر رکعت میں پچیھتر /۷۵ مرتبہ سبحان الله الحمدلله ولا اله الا الله الله اكبر پڑھنا ہوگا پھر سلام پھیرے۔
كيفية صلاة التسبيح اربع ركعات يقرا فيها ألهاكم والعصر والكافرون والاخلاص وبعد ذالك سبحان الله والحمدلله ولا اله الا الله والله اكبر خمس عشرة مرة في القيام وعشرا في الركوع والاعتدال والسجدتين والجلوس بينهما الاستراحة والتشهد (اعانة الطالبين ٤٠٧/١)
Fiha Shafi Question No.791
How is the Salatut-Tasbeeh performed ?
Answer : Salatut-Tasbeeh consists of 4 Rakaats & it is based on the recitation of the following Tasbeeh: SubhanAllah, Alhamdulillah, Wa la ilaha illAllah, AllahuAkbar. Every Rakaah should be started with Surah Fatihah & it is Sunnah to follow it with Surah Takasur in 1st Rakaah, Surah Asr in 2nd Rakaah, Surah Kafiroon in 3rd Rakaah & Surah Ikhlas in 4th Rakaah. Likewise, in every Rakaah, after the recitation of Surah Fatihah & the other Surah, it is Sunnah to recite the above Tasbeeh. Then, in the Rukuo, the above Tasbeeh should be recited 10 times. After getting up from the Rukuo, i.e., in the Eitidal also, the above Tasbeeh should be recited 10 times. Then, in both the Sajdahs, the Tasbeeh should be recited 10 times. Also, in the Jalsah, i.e., when we sit in between the 2 Sajdahs, the Tasbeeh should be recited 10 times. Then afterwards, while getting up from the 2nd Sajdah & before standing for the 2nd Rakaah, we should sit for some time & recite the above Tasbeeh 10 times. Similarly, while sitting for the Tashahhud also, we should recite the above Tasbeeh 10 times. Likewise, the 2nd, 3rd & 4th Rakaats shall be performed. It should be noted that in every Rakaah, the above Tasbeeh should be recited a total of 75 times & then the prayer is ended with Salaam.
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر / 0790
تسبیح کی نماز کا کیا حکم ہے اور اسکی کتنی رکعتیں، کب اور کتنی مرتبہ پڑھنا چاہیے؟
✍️ تسبیح کی نماز سنت ہے اور چار رکعتیں ہیں احادیث میں اس نماز کے تعلق سے بڑی فضیلت اور تاکید آئی ہے اس نماز کو ہر ہفتہ پڑھیں اگر یہ نہ ہوسکے تو ہر مہینے اور اس پر بھی عمل نہ ہوسکے تو سال میں ایک مرتبہ ہی پڑھ لے یا کم از کم عمر بھر میں ایک مرتبہ ہی تسبیح کی نماز پڑھے۔ (سَنَن الترمذي:٤٨٢) يستحب صلاة التسبيح للحديث الوارد فيها.. (المجموع: ٥٩/٤)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر / 0789
غائب شخص کو سلام پہنچانے کا کیا حکم ہے ؟
سلام ایک مستقل سنت ہے اور اسی طرح غائب شخص کو اگر کوئی اپنی طرف سے سلام پہنچانے کو کہے تو اس شخص پر لازم اور ضروری ہے کہ وہ امانت سمجھ کر اس غائب شخص تک سلام کو پہنچائے۔ صحیح بخاری میں حضرت جبرئیل کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کو سلام پہنچانے کا ذکر ملتا ہے، البتہ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ جس شخص کو سلام پہنچانے کو کہا ہو وہ کافر یا فاسق نہ ہو۔
قوله: يسن إرسال السلام) أي برسول أو بكتاب.(وقوله: للغائب) أي الذي يشرع له السلام عليه لو كان حاضرا بأن يكون مسلما غير نحو فاسق أو مبتدع (قوله: ويلزم الرسول التبليغ) أي ولو بعد مدة طويلة، بأن نسي ذلك ثم تذكره لانه أمانة۔ (إعانة الطالبين: ٢٨٨/٤) وَيُسَنُّ إرْسَالُ السَّلَامِ إلَى غَائِبٍ) عَنْهُ (بِرَسُولٍ أَوْ كِتَابٍ وَيَجِبُ) عَلَى الرَّسُولِ (التَّبْلِيغُ) لِلْغَائِبِ؛ لِأَنَّهُ أَمَانَةٌ ۔ (اسنى المطالب:٣٢٦٤/٦)
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا خواجہ معین الدین اكرمی صاحب مدنی
مولانا خواجہ معین الدین اكرمی صاحب مدنی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی