درس قرآن نمبر 1046
سورة هود – آيت نمبر 050-051-052 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سورة هود – آيت نمبر 050-051-052 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0544
اس زمانہ میں اکثر لوگ بعض رشتہ داروں سے دور رہتے ہیں تو ان کے ساتھ صلہ رحمی کا کیا طریقہ ہوگا؟ انھیں وقتا فوقتا ملنے جانا ضروری ہے یا ٹیلی فون کے ذریعے خیریت معلوم کرنا کافی ہے شریعی اعتبار سے کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ صلہ رحمی اللہ کی صفت رحمن سے مشتق ہے لھذا اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جو تجھ کو جوڑے گا میں اس کو جوڑوں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اسے توڑ دوں گا۔. (بخاری۵۹۸۸) مذکورہ روایت اور اسکے علاوہ بہت ساری احادیث جو صلہ رحمی کی اہمیت پر ہے اس سے فقھاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ آدمی کو اپنی طاقت کے بقدر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا چاہیے اگر فقیر ہے تو مال کے ذریعے ان کی مدد کرنا چاہیے، اگر نصیحت کی ضرورت ہو تو نصیحت کرے اور اگر اس کے رشتہ دار اس سے دور رہتے ہوں اور انکی زیارت میں مشقت ہوتی ہو تو وقتا فوقتا ان کی زیارت نہ ہو سکتی ہو تو کم ازکم خطوط یا فون کے ذریعے سے خیر خیریت معلوم کرنا کافی ہے۔
وقال ابن أبي جمرة: تكون صلة الرحم بالمال وبالعون على الحاجة ويدفع الضرر ويطاقة الوجه وبالدعاء والمعنى الجامع إيصال ما أمكن من الخير ودفع ما أمكن من الشر بحسب الطاقة. (فتح البارى ١٣/٤٦٩) وصلة الرحم أى:القرابة مأمور بها وهى فعلك مع قريبك مالغد به واصلا غير منافر ومقاطع له وتكون صلتها بالمال وقضاء الحوائج والزيادة والمكاتبة والمراسلة بالسلام ونحوها. اسنى المطالب ٢/٢٣٠
Fiqhe Shafi Question No/0544
In recent years most of the people stay apart from their relatives then what is the best way of maintaining ties of kinship with these people? Is it necessary to meet them often or is it sufficient to speak with them through calls and know their wellbeings ? What is the best method according to the shariah?
Ans; Hazrat Abu Huraira R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; Doubtlessly, Kinship is derived from the word Rahman which is one of the attributes of Allah.. Therefore Allah says; Whoever keeps good ties with it, i will keep good ties with him and whoever cuts it off, i will cut him off.(Sahih bukhari 5988) The hadeeth mentioned above and many other hadeeths give importance to the ties of kinship by which the jurists proclaim that an individual should maintain the tie of kinship with their relatives as much as he can.. If the relatives are poor then he must help them through his wealth, if one needs the advice then he must advice them and if his relatives stays apart and there are difficulties in meeting them or it is not easy to meet them often then communicating them through letters or calls to know their well being will be sufficient..
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
سورة هود – آيت نمبر 044-045-046-047-048-049 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0543
اگر کوئی شخص گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور ہوگا یا اس کا مالک؟
جواب:۔ اگر کسی گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور نہیں ہوگا جب کہ اس میں ڈرائیور کی کوتاہی نہ ہو تو گاڑی کا مالک اس نقصان کا ضامن ہوگا۔
(ولا ضمان على الأجير) في تلف ما بيده لأنه أمين على العين المكتراة، لأنه لا يمكن استيفاء حقه إلا بوضع اليد… كالوديع فلو اكترى دابة ولم ينتفع بها فتلفت أو اكتراه لخياطة ثوب أو صبغة فتلف لم يضمن. سواء انفرد الأجير باليد ام لا…. إلا بعدوان فيصير ضامنا لها لتعديه. (الاقناع١٤٧/٢) وتبقى العين المستأجرة غير مضمونة في يد المستأجر ما دام لم يتعد في استعمالها أو يقصر في حفظها. الفقہ المنھجی۱٣٦/٣
Fiqhe Shafi Question No/0543
If a person is a driver of a vehicle then upon any damage in the vehicle, is the driver responsible for it or the owner of the vehicle?
Ans; If a person is a driver of a vehicle then the driver will not be responsible for any damage caused in the vehicle if there is no fault of the driver but the owner of the vehicle will be responsible for it.
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة هود – آيت نمبر 042-043-044-045-046 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0542
آج کل مرغیوں کے فارم کی طرح تیتر بٹیر کے بھی فارم پائے جاتے ہیں. اور لوگ تیتر بٹیر کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ شریعت میں پنجوں سے شکار کرنے اور چیڑ پھاڑ کرنے والے پرندوں کےعلاوہ پرندے کھانا جائز ہے. اور کبوتر، بگلا جیسے پرندے کھاسکتے ہیں. تیتر کوعربی میں الحجل کہتے ہیں اور فقہاء نے صراحت کے ساتھ جائز پرندوں میں اس کا شمار کیا ہے. لہذا تیتر بٹیر کھانا جائز ہے اس لئے کہ تیتر طیب اور پاکیزہ پرندوں میں شامل ہے.
شیخ ابو زکریاانصاری رحمة الله عليه فرماتے ہیں
(فرع وتحل أنواع الحمام) من كل ذات طوق كالقمري والدبسي بضم الدال واليمام لاستطابته (والورشان) بفتح الواو والراء: ذكر القمري ويقال له ساق حر وقيل: طائر يتولد بين الفاختة والحمامة (والقطا) جمع قطاة، وهي طائر معروف (والحجل) بالفتح جمع حجلة، وهي طائر على قدر الحمام كالقطا أحمر المنقار والرجلين ويسمى دجاج البر، وهذه الثلاثة قال في الأصل إنها أدرجت في الحمام (وطير الماء) كالبط والإوز والطير الأبيض؛ لأنها من الطيبات أسني المطالب 565/1 مغنی المحتاج:6/153
Fiqhe Shafi Question No/0542
Now a days justlike poultry farms, farms of quail and partridge(teetar) are also found and people are fond of consuming these birds.. What does the shariah say with regard to this?
Ans; Consuming all the birds except those that catch their prey using their feet and that which bites or tears their prey are permissible in shariah and consuming birds like pigeon and all is also permissible.. Partridge bird is called as Al hajl in Arabic and the jurists(fuqaha) considered these among the permissible birds.. Therefore, consuming partridge and quail is permissible because these birds include among the good and pure birds..
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة هود – آيت نمبر 036-037-038-039-040-041 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0541
اگر میت عورت کی ہو تو کیا قبر میں اتارنے کے لیے محرم مردوں کا ہونا ضروری ہے یا کوئی بھی شخص میت کو اتار سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر میت عورت کی ہو تو قبر میں اتارنے کے لیے محرم مرد ہو تو وہی مقدم ہے، اگر میت شادی شدہ عورت کی ہو اور اس کا شوہر تدفین کے طریقہ سے واقف ہے تو تمام رشتہ داروں کے مقابلہ میں شوہر کا میت کو قبر میں اتارنا اولی ہے اگر شوہر نہ ہو تو میت کے رشتہ دار زیادہ حقدار ہیں اگر میت کے کسی طرح کے رشتہ دار موجود نہ ہوں تو اجنبی شخص کا میت کو قبر میں اتارنا درست ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اما اذا كان الميت امرأة لها زوج صالح فهو المقدم علي الأب والابن وسائر الاقارب..
فان فقدوا فأهل الإصلاح من الأجانب. (المجموع٢٤٩/٥)
Fiqhe Shafi Question No/0541
If the mayyah is of woman then is it necessary for the mahram men to place the deceased in the grave or can anyone else place the deceased in the grave?
Ans; If the mayyah is of woman and there is a mahram man then he is worthy of it.. If the mayyah is of married woman and her husband knows the way of burial (tadfeen) then the husband placing the mayyah in the grave is considered to be the best when compared to the other relatives and if the mayyah doesnot have husband then the relatives of mayyah will be most deserving of carrying this act and if there are no relatives of the mayyah then it is permissible for the stranger to place the mayyah in the grave..
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0163
زید نے احمد کے پاس اپنی زمین گروی (رہن) رکھ دی ہو تو کیا احمد اس زمین کی فصل سے فائدہ اٹھاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب:۔ احمد مرتہن یعنی (جس کے پاس زمین گروی میں رکھی گئی ہو) وہ اس زمین کی فصل سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا- فتاوى محمودیہ٦٨/٣
Fiqhe Hanafi Question No/0163
Zaid has kept his land as mortgage to Ahmed So can Ahmed benefit from the yield of this land?
Ans; Ahmed is a mortgagee ( a person with whom the land has been kept as mortgage) who cannot benefit from the yield of this land.
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ
عنوان: مسجداقصیٰ اور قدس