الاستعداد لمفارقة الحياة -21-10-2016
فضيلة الشيخ علي بن عبدالرحمن الحذيفي
فضيلة الشيخ علي بن عبدالرحمن الحذيفي
فضيلة الشيخ عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
سورة المائدة – آيت نمبر 041 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سورة المائدة – آيت نمبر 038-039-040 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0136
اگر خارش زدہ شخص کو نماز میں مسلسل کھجلانے کی ضرورت ہو یا کسی شخص کے جسم کے کسی عضو میں مسلسل حرکت کا مرض ہو تو اس صورت میں عمل کثیر سے ایسے شخص کی نماز باطل ہوگی؟
جواب:۔ اگر خارش زدہ شخص کو نماز میں مسلسل کھجلانے کی ضرورت ہو اس طور پہ کہ وہ کھجلائے بغیر اتنی دیر بھی صبر نہیں کرسکتا جس میں وہ فرض نماز کو ادا کرسکے. یا کسی شخص کے جسم کے کسی عضو میں مسلسل حرکت کا مرض ہو تو اس صورت میں زیادہ حرکت سے بهی ایسے شخص کی نماز باطل نہیں ہوگی۔
وانما یبطل العمل الکثیر كان لغير عذر كمرض يستدعي حركة لا يستطيع الصبر عنها زمنا يسع الصلاة قبل ضيق والا فلا تبطل. كتاب الفقه علي المذاهب الاربعة 1/286
Question no/ 136
If a person with itching problem has to continuously scratch the itching part or if a person have some problem that causes continuous movements in any part of the body when he is praying, in this situation, will the often movement invalidate his prayer ?
Ans; If a person have some itching problem and he needs to continuously scratch the itching part and he cannot wait till the end of his fardh salah or if a person have some disease that causes continuous movements in any part of the body, then in this situation his excessive and continuous movements does not invalidate his prayer..
سورة المائدة – آيت نمبر 038-039-040 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة المائدة – آيت نمبر 035-036-037 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0138
اگر كسى شخص كا حادثہ (accident) ميں ہاتھ یا کوئی عضو كٹ گيا ہو تو اب اس عضو کو دفن كرنا ہوگا يا يونہی چهوڑ ديا جائے گا ؟
جواب:۔ جس طرح مرده انسان كے ہر عضو كو دفن کرنے كا حكم ديا گيا ہے اسی طرح زنده انسان كے جسم سے اگر كوئی عضو الگ ہو جائے تو فقهاء نے اس کو دفن كرنا مستحب لکھا ہے، لہذا اگر كسی شخص كا حادثہ (accident) ميں کوئی عضو كٹ گيا ہو تو اس عضو کو دفن كيا جائے گا۔
قال الإمام النووي:۔
ما ينفصل من الحي من شعر و ظفر وغيرهما يستحب له دفنه. روضة الطالبين:١١٧/٢
سورة المائدة – آيت نمبر 034-035 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0139
بعض گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیاں ننگے رہتے ہیں اور والدین ان کے ستر ڈھانکنے کا اہتمام بھی نہیں کرتے شرعا اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔ اگر بچے اور بچیاں اتنی کم عمر کے ہوں کہ تمیز کی حد کو نہیں پہونچے ہیں تو والدین کے لیے ان کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا جائز ہے، اسی طرح والدین کے علاوہ دوسرے بھی بچہ (لڑکا) کی شرمگاہ دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ بچی (لڑکی) کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا درست نہیں ہےاس لیے کہ بچی کی شرمگاہ شہوت کےابھرنے کا سبب بن سکتی ہے اور دیکھنے اور نہ دیکھنے کا اصل دار و مدار شہوت ہی پر ہے۔
لھذا والدین کے لیے ضروری ہے کہ ابتداء ہی سے چھوٹے بچوں کے ستر چھپانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
والاصح حل النظر الي صغيرة لا تشتهي كما عليه الناس في الإعصار والامصار….. والوجه ضبط بما مر ان المدار علي الإشتهاء وعدمه بالنسبة لذوي الطباع السليمة ….. نعم يجوز نظره ومسه لنحو الام زمن الرضاع والتربية للضرورة تحفة المحتاج ١٦٤/٣
والفرق بين فرج الصغير حيث حل النظر اليه … والفرج الصغيرة حيث حرم النظر اليه ان فرجها افحش ….. ويجوز لنحو الام اَي من كل من يتولي عالإر والتربية .. وقوله نظر فرجيهما اَي الصغير والصغيرة إعانة الطالبين ٤١٣/٣