سوال نمبر/ 0015 تشھد اوّل یعنی پہلے تشھد میں آپ صلي الله عليه وسلم پر درود پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ تین اور چار رکعت والی نماز میں پہلے تشھد میں درود صرف "اللھم صل علی محمد” تک پڑھنا سنت ہے.
والصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم …….والاظهر سنها في الاول.(منهاج الطالبين 102)
Question No/0015 What is the ruling on reciting durood upon the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) while in first tashahud(tashahud awwal)?
Ans; Reciting durood till”Allahumma salli ala muhammed” in first tashahud(tashahud awwal) of prayers of 3 and 4 rakaah is Sunnah..
سوال نمبر/ 0016 میت یا کسی نہایت بیمار کے گھر بیٹھ کر ذکر و اذکار(تہلیل) کرنے کا شرعا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ اگر کسی گھر میں کوئی شخص سکرات کے عالم میں ہو تو جو لوگ اس کے سامنے موجود ہوں تو ان کے لیے ذکر و اذکار تسبیح و تہلیل کرنا مسنون ہے تاکہ بیمار شخص بھی اس کو پڑھے۔ البتہ سورہ یاسین یا اس کے مثل دیگر قرآنی آیات پڑھنا افضل ہے اور جس مریض پر سکرات کے آثار نہ ہو ں اس کے سامنے ذکر و اذکار پڑھنے کی گنجائش ہے اور بیمار شخص کے مرنے کے بعدبھی تسبیح و تہلیل کرنا مسنون ہے ۔
علامہ صاحب حاشية الجمل رحمة الله عليه فرماتے ہیں
"بل يشهد عنده بان یذكرها بين يديه ليتذكر وينبغي لمن عنده ذكرها أيضا او بان يقول الملقن ذكر الله المبارك فنذكرالله جميعا ثم يقول هو والحاضرون سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر وان يقرا ياسين وهي أفضل من غير في هذه الحالة و بعد الموت أيضا فتكريرها أفضل "حاشية الجمل 122/123/3
Fiqha Shafi Question No.0016 What is the ruling with regards to doing Zikr-o-Azkar (Tahleel) in the house of a dead body or a person with extreme illness ?
Answer: If in any house, a person is in the state of Sakarat (approaching death), then whoever is present in front of him, it is Sunnah for them to do Zikr, Tasbeeh & Tahleel, so that the sick person also reads them. However, it is better to read Surah Yaseen or the other such Surahs. Moreover, if a person is not in the state of Sakarat, it is ok/acceptable to do Zikr-o-Azkar in front of him. It is also Sunnah to do Tasbeeh & Tahleel when a sick person dies.
سوال نمبر/ 0017 عام طور پر نماز میں ائمہ پہلی رکعت کو دوسری رکعت کے مقابلہ میں طویل کرتے ہیں۔ شرعا اس کی کیاحیثیت ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن ابو قتادہ اپنے والد ابو قتادہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہرکی نماز میں پہلی رکعت کو دوسری رکعت کے مقابلہ میں طویل کرتے تھے اور فجر میں بھی ایساہی کرتے تھے۔(بخاری:779) اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے پہلی رکعت کی قرات کو دوسری رکعت کی قرات کے مقابلہ میں طویل کرنا مستحب قرار دیا ہے.
ویسن تطویل قراءۃ الرکعۃ الاولی علی الثانیۃ علی الاصح للاتباع فی الظھروالعصر(مغنی المحتاج:1/312) وان یطول قراۃ اولی علی ثانیۃ .ای لان نشاط فیھااکثر.فخفف فی غیرھا.(حاشیۃ الجمل:1/357)
Fiqha Shafi Question No.0017
What is the ruling with regards to the Imam elongating the 1st Rakaah of the Prayer as compared to the 2nd Rakaah ?
Answer: Hazrat Abdullah bin Abu Qatadah from his father Abu Qatadah narrates that the Prophet PBUH used to elongate the 1st Rakaah of the Zuhr Prayer as compared to the 2nd Rakaah. He used to do the same in Fajr Prayer also. (Bukhari: 779)
In the light of this narration, the Jurists say that it is better (Mustahab) to elongate the recitation in the 1st Rakaah than the 2nd Rakaah.
سوال نمبر/ 0018 نمازجنازہ میں تکبیرات کے وقت رفع یدین کا کیاحکم ہے اور اس کی دلیل کیا ہے؟
جواب:۔ نماز جنازہ میں تکبیرکے وقت رفع یدین یعنی دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھانا سنت ہے۔ سنن بیہقی میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ میں تکبیر کہتے تو رفع یدین ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔(سنن بیہقی:5/379)
مذکورہ روایت کی بناء پر فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ ہر تکبیرکے وقت رفع یدین کرنا سنت ہے۔
السنۃ ان یرفع یدیہ فی کل تکبیرۃ من ھذہ الاربع حذو منکبیه …. فمن قال فی کل تکبیرۃ ابن عمرو عمربن عبدالعزیز و عطاء و سالم ….. والشافعی و احمد و اسحاق وبه اقول۔(المجموع:5/183)
FiqheShafi Question no;0018 What is the ruling on raising hands( rafa yadein) in the takbeers of funeral prayer( janaza prayer)? And what is its evidence?
Ans;
Performing Rafa yadein (Raising both hands upto the shoulders) is sunnah.. It is narrated by Hazrat Anas Radhi allahu anhu in the hadeeth of Sunan bayhaqi that when the Prophet sallallahu alaihu wasallam recited takbeer in the funeral prayer, he used to perform Rafa yadein that is he used to raise his both hands…
Sunan bayhaqi (5/379)
On basis of the mentioned narration,it is evident that raising hands during every takbeer is sunnah…
سوال نمبر/ 0019 کسی مرنے والے نے اپنی زندگی میں اپنی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے کسی کو وصیت کی ہو تو اس وصیت کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ اگر مرنے والے نے نماز جنازہ پڑھانے کے لئے اپنے ولی کے علاوہ کسی اجنبی شخص یا رشتہ دار کو وصیت کی ہو تو اس کی وصیت کا اعتبار نہیں ہوگا۔ کیوں کہ نماز جنازہ پڑھانے کاحق میت کے ولی کو ہے، اور اسی کے لئے افضل ہے.البتہ ولی کسی عالم دین یا مسجد کے امام یا کسی صالح شخص کو اجازت دے تو ان حضرات کا نماز پڑھانا درست ہوگا.
Fiqhe Shafi Question no:0019 If a deceased person made a will before his death that his funeral prayer should be lead by a particular person then does this Will would be reliable??
Ans;
If a deceased made a Will before his death that his funeral prayer should be lead by an unfamiliar person or any relative other than his guardian then his Will shall not be reliable because leading the funeral prayer of deceased is the right of his guardian and this shall be virtuous(afzal)
for him.. However, if the guardian permits any scholar of deen(aalim) or imaam or a righteous person to lead the funeral prayer then this prayer will be valid..
سوال نمبر/ 0020 اگر کوئی شخص نماز سے پہلے کی سنت ادانہ کرے اور فرض کے بعد ادا کرے تو کیا یہ سنت نماز قضاء شمار ہوگی یا ادا؟
جواب:۔ اگر کوئی نماز سے پہلے کی سنت نماز فرض نماز سے پہلے ادانہ کرے اور نماز کے بعد ادا کرے تو یہ سنت نماز ادا ہوگی، اس لئے کہ نماز سے پہلے کی سنت کا وقت فرض نماز کا وقت شروع ہونے سے شروع ہوتا ہے، اور فرض نماز کا وقت ختم ہونے پر ختم ہو جاتا ہے۔ البتہ فرض سے پہلے سنت کا ادا کرنا مستحب ہے ۔
Fiqhe Shafi Question no:0020 If a person didnot perform the sunnah prayer which was to be performed before the fardh prayer and performs it after the fardh prayer then will this sunnah prayer be regarded among the Qaza prayers?
Ans;
If a person doesnot perform the sunnah prayer which has to be performed before the fardh prayer and performs it after the fardh prayer then this prayer will be valid because the duration for sunnah prayer before fardh prayer begins when the time for fardh prayer begins and ends when the time of fardh prayer ends up.. However,
Praying this fore sunnah prayer before the fardh prayer is Mustahab..
سوال نمبر/ 0021 کسی شخص کامال چوری ہوجاے اور اس کو کسی آدمی پر شک ہو یا غالب گمان ہو اس نے مال چوری کیا ہے تو کیا اس مشکوک آدمی کے ہاتھ میں قرآن دے کر چوری کرنے یانہ کرنے کا قسم کے ذریعہ اقرار کرانا جائز ہے یا نہیں؟
Question no: 0022 Few people are fond of eating wild cows and deers.,according to shariah what is the ruling on eating the meat of these cattles?
Ans;
Hazrat Abu Qatadah Radhiallahu anhu states that he hunted a wild donkey and the meat of this were eaten by some sahaba and were refused by some.. then upon asking about this to the Prophet Sallallahu alaihi asallam, he said that it is edible and Allah has made it halal for you.. ( Bukhari :1821)
By this hadeeth, Fuqaha stated that hunting of wild cattles like donkey , cow and deer is permissible and the meat of these cattles are halal…
سوال نمبر/ 0022 بعض لوگ جنگلی گائے اور ہرن کا گوشت بڑے شوق سے کھاتے ہیں شرعا اس گوشت کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک جنگلی گدھے کا شکار کیا۔ اس گدھے کا گوشت بعض صحابہ نے کھایا اور بعض صحابہ نے انکار کیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو اس مسئلہ کے بارے میں انھوں نے آپ سے دریافت کیا تو آپ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا یہ کھانے والی چیز ہے۔ جس کو اللہ نے تمہارے لیے حلال کیا ہے۔(بخاری:1821)
اس حدیث سے فقہاء نے جنگلی گدھے کے ساتھ جنگلی گائے و ہرن کا شکار کرنا اور گوشت کو حلال قرار دیا ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
حیوان البریحل منه الانعام والخیل بقر و حش حمارہ و ظبی و ضبع (منھاج الطالبین:3/338)
علامہ شیرازی فرماتے ہیں
واما الوحش فانه منه الظباء والبقر لقوله تعالی، ویحل لھم الطیبات. والظباء والبقر من الطیبات یصطادو یوکل (المھذب مع المجموع:9/10)
سوال نمبر/ 0023 آذان واقامت میں لا إله الا الله کے جواب میں محمد الرسول الله، کا بھی اضافہ کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ آذان کے آخری کلمہ لا إله الله کے جواب میں صرف لا إله الله، ہی کہناچاہیے۔ اس لیے کہ حدیث میں حي علی الصلاۃ اور حي علی الفلاح کے علاوہ موذن کے الفاظ کا جواب بعینہ انھیں کلمات سے دینے کا حکم ہے۔ اس لئے لاإله الله، کے جواب میں محمدالرسول اللہ، کا اضافہ مسنون نہیں ہے۔
ولا یسن محمد رسول الله بعدھما ای الاذان والإقامة (فتح المعین:49) الفتاوی الکبری:1/129)
Fiqhe Shafi Question no; 0023 How about adding the sentence Muhammadur Rasoolullah as an answer to La ilaha illallah in the Iqamah and Adhaan??
Ans;
The last sentence of Adhaan that is La ilaha illallah should be answered as La ilaha illallah itself.. This is because it is recommended in the hadeeth that while the adhan(call to prayer) is being called, one should repeat every line silently after the Muadhin(the one who calls for prayer) but except Hayya alassalah and Hayya alal falah… So reciting Muhammadur Rasoolullah as an answer to La ilaha illallah is not sunnah…
سوال نمبر/ 0024 اگرکوئی شخص امام کی سورہ فاتحہ ختم ہونے کے قریب امام کے ساتھ مل گیا اور سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہا تو کیا وہ آمین کے بعد توجیہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص امام کے ساتھ اس وقت مل جائے جب امام سورہ فاتحہ مکمل کررہا تھا. اب امام کے ولاالضالین پر آمین کہنے کے بعد مقتدی توجیہ پڑھ سکتا ہے۔
ولو أدركه أي المأموم الإمام في أثناء الفاتحة فأتمها الإمام قبل افتتاحه أمن لقراءة إمامه ثم افتتح قال في شرحه لأن التأمين يسير فلا يفوت به سنة الافتتاح بخلاف التأمين لقراءة غير إمامه قياسا على ما يأتي في قطع موالاة الفاتحة۔(تحفة : 29/2 )
و سن بعد تحرم بفرض او نفل ماعداصلاۃ الجنازۃ افتتاح ای دعاءہ سرا….. وان امن مع تامینه (اعانۃ الطالبین:1/169-170)
Fiqhe Shafi Question no: 0024 If an individual joins Imaam at the end of Surah Fatiha and says Aameen after surah fatiha then can he recite tawjeeh after Aameen?
Ans;
If an individual joins Imaam while the Imaam is completing Surah Fatiha and he says Aameen upon the recitation of Walazzaalleen by Imaam, then this Muqtadi(follower of Imaam) can recite tawjeeh in his prayer…
سوال نمبر/ 0025 مسجد میں ہواخارج کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص پیاز اور لہسن کھائے ۔اسے چاہئے کہ مسجد میں نہ آئے کیونکہ فرشتوں کو ان چیزوں سے تکلیف ہوتی ہیں جن سے انسانوں کو ہوتی ہے۔
(مسلم 564)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں مسجداللہ تعالی کا گھر ہے. جس میں ملائکہ موجود رہتے ہیں. اور جس چیز سے انسان کو تکلیف پہنچتی ہے اس سے ملائکہ کو بھی تکلیف پہنچتی ہے اس لیے کہ مسجد میں ہوا خارج کرنے میں نمازیوں کے ساتھ فرشتوں کو بھی تکلیف پہچتی ہے۔ اس لئے علماء نے اس سے منع کیا ہے۔ اور بعض علماء نے مسجد سے باہر جانا ممکن ہونے کے باوجود بھی مسجد میں ہوا خارج کرنا حرام قرار دیا ہے۔
لایحرم اخراج الریح من الدبر فی المسجد لکن الاولی اجتنابه لقوله صلی الله علیه وسلم. فان الملائکة تتاذی مما یتاذی منه بنو آدم..(المجموع:2/200)
ینبغی ان یکرہ ذلك اذاتعاطاہ لا سیما اذا کان عن غیرحاجۃ بل ینبغی ان یحرم والحدیث نص فی النھی۔(حاشیۃ المجموع2/200)
سوال نمبر/ 0026 کیا قمیص وجبہ کی آستین کو انگلیوں سے زائد رکھنا جائز ہے؟ یا اس میں اسراف ہوگا؟
جواب:۔ حضرت اسماء بنت یزید انصاریہ رضي الله عنها فرماتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی آستین گھٹوں تک ہوتی تھی ۔(سنن ترمذی :1765)
اس حدیث کی بناء پر آستین کو گھٹوں تک رکھنا سنت ہے۔ اور جس طرح بغیر کسی مقصد کے ضرورت سے زیادہ لباس کا استعمال ناپسندیدہ ہے، اسی طرح کرتہ وجبہ کی آستین کو انگلیوں سے زیادہ لمبی رکھنا ناپسندیدہ اور منع ہے۔
ومثله (فی الممانعة) حمل ما لو کان زائداعلی تمام لباسه کما قاله القاضی لانه غیر مضطر الیه قال فی المھمات: و مقتضاہ منع زیادۃ الکم علی الاصابع و لبس ثوباآخر لا لغرض من تجمل و نحوہ۔(اعانۃ الطالبین:1/221)
ويسن في الكم كونه إلى الرسغ للاتباع وهو المفصل بين الكف والساعد وللمرأة ومثلها الخنثى فيما يظهر إرسال الثوب على الأرض إلى ذراع من غير زيادة عليه لما صح من النهي عن ذلك، والأوجه أن الذراع يعتبر من الكعبين وقيل من الحد المستحب للرجال وهو أنصاف الساقين ورجحه جماعة وقيل من أول ما يمس الأرض وإفراط توسعة الثياب والأكمام بدعة وسرف وتضييع للمال نعم ما صار شعارا للعلماء يندب لهم لبسه ليعرفوا بذلك۔ (نهاية المحتاج : 382/2)
سوال نمبر/ 0027 نماز میں عورت کے لیے ستر کتنا ہونا ضروری ہے؟
جواب:۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے "ولا یبدین زینتھن الا ما ظھر منھا”(سورہ نور/31)
یعنی عورتیں اپنے جسم کی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے ان اعضاء کے جو ظاہر ہوتے ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اس آیت میں ” الا ما ظھر منھا” کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد چہرہ اور ہتیلیاں ہیں (اضواء البیان:27/28)
امام قرطبی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں
"الا ما ظھر منھا” سے مراد چہرہ اور ہتیلیاں ہیں جو عادۃ اور عبادت میں ظاہر ہوتی ہیں. لہذا نماز اور حج میں چہرہ اور ہتیلیاں ستر میں داخل نہیں ہیں۔ (الجامع لاحکام القرآن :6/331)
اس تفصیل کی روشنی میں فقہاء فرماتے ہیں کہ نماز میں عورت کے لیے چہرہ اور ہتیلیوں کے علاوہ پورا بدن ستر ہے۔ لہذا ان دو اعضاء کے علاوہ بدن کا کوئی بھی حصہ ظاہر ہوجائے تو نماز درست نہیں ہوگی۔
————–
شیخ سلیمان جمل رحمة الله عليه ) ہیں:
انه لما دل الدلیل علی ان عورۃ الانثی بالنسبة الی الاجانب جمیع بدنھا و باالنسبة الی المحارم ماعدا سرتھا و رکبتھا تعین ان تکون الایة واردۃ فی شان الصلاۃ (حاشیۃ الجمل:2/133)
سوال نمبر/ 0028 مسجد میں کھانے پینے کا شرعا کیاحکم ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد میں روٹی اور گوشت کھاتے تھے۔(سنن ابن ماجہ:3300)
اس دلیل کی بناء پر علماء نے مسجد میں کھانے پینے کی اجازت دی ہے. البتہ مسجد میں کھانے پینے سے احتیاط بہتر ہے.اور اگر کھانے کی نوبت آجائے تو دسترخوان بچھانے کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ فرش گندانہ ہو. اور کھانے کے ذرات کچھ باقی نہ رہے ۔
—————
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
لا باس بالاکل والشرب فی المسجد و وضع المائدۃ فیه وغسل الید فیه ۔(فتاوی للنووی:126)
امام زرکشی رحمة الله عليه فرماتے ہیں۔
یجوز اکل الخبز و الفاکہة و البطیخ و بغیر ذالك فی المسجد۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)
وینبغی ان یبسط شیئا و یحترز خوفا من التلویث لئلا یتناثر شئي من الطعام فتجتمع علیه الھوام۔ (اعلام الساجد باحکام المساجد:232)
سوال نمبر/ 0029 اگر نماز پڑھنے والے نے سترہ رکھا ہو تو سخت ضرورت کے وقت اس کے اندر سے گزرنے کا حکم کیا ہے؟
جواب :۔حضرت ابوجہیم رضی اللہ عنہ سے روایت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر نمازی کے آگے سے گذرنے والے کو اس کا گناہ معلوم ہوجاے تو وہ وہاں چالیس سال رکنا برداشت کرے گا (لیکن گذرے گانہیں )(بخاری :480)
اس حدیث اور دیگر احادیث کی بناء پر فقہاء فرماتے ہیں کہ اگر نمازی نے اپنے سامنے سترہ رکھا ہو تو اس کے اندر سے گذرنا حرام ہے. چاہے وہ دوسرا راستہ نہ پاے یا کوئی مجبوری کیوں نہ ہو لیکن اگر کوئی راستہ میں نماز پڑھ رہا ہو یا ایسی جگہ نماز پڑھ رہا ہو جہاں لوگ زیادہ آتے جاتے ہوں اور دوسرا کوئی راستہ بھی نہ ہو تو سخت ضرورت کے تحت فقہاء نے نمازی کے سترہ کے اندر سے گذرنے کی گنجائش دی ہے۔ لہذا اس وقت نمازی کو اسے روکنا بھی مشروع نہیں ۔
————–
ثم قال الأئمة: ما ذكرناه من النهي عن المرور [و] ( 1) دفع المار فيه إذا وجد المار سبيلا سواه، فإن لم يجد، وازدحم الناس، فلا نهي عن المرور، ولا يشرع الدفع۔(نهاية المطلب 226/2)