فقہ شافعی سوال نمبر/ 0231 حرم مکہ میں زیادہ بھیڑ کی بناء پر بہت مرتبہ فرض نماز عورتوں کے محاذات (یعنی عورتیں نماز کے وقت سامنے یا برابر میں ہوتی ہیں) میں ادا کرنی پڑتی ہے .لہذا حرم مکہ اور اس کے علاوہ مساجد میں عورتوں کی صفوں کے پیچھے مردوں کی صفیں بنا کر نماز ادا کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی جگہ جماعت میں مرد و عورتیں ہوں تو عورتیں مردوں کے پیچھے رہیں. لیکن حرم مکہ یا اس کے علاوہ جگہ میں مرد عورتوں کی صفوں کے پیچھے نماز ادا کریں تو یہ عمل مکروہ ہے اس لئے بغیر کے مجبوری عورتوں کے پیچھے نماز ادا کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے. البتہ اس طرح نماز ادا کرنے سے کسی کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ (الام:2/335)
Fiqhe Shafi Question No/0231 In Haram of Makkah most of the time men and women are supposed to perform fardh prayer together (women stands equal to men or ahead of men while praying) because of too much crowd ..Thus, Is it correct to arrange rows of men behind the rows of women for prayer in Haram e Makkah or other Mosques?
Ans: If at some place men and women are praying together in jamaat then women must stand behind men.. But in Haram of Makkah or any other place etc men performing salah behind the rows of women is Makrooh .. So care to be taken that men must not stand behind women while praying without any compulsion.. However performing salah in this way will not invalidate the prayer..
ایام حج میں اگر منی وعرفات کے قیام کے موقع پر جمعہ کا دن آجائے تو وہاں جمعہ قائم کرنا چاہیے یا نماز ظہر ادا کرنا چاہیے؟
جواب:۔ایک حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حج کیا تو اس سال وقوف عرفہ جمعہ کا دن تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بجاے ظہر کی نماز ادا کی تھی (مسلم:2218)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء کرام استدلال کرتے ہیں کہ عرفہ اور منی میں قیام کے دوران اگر جمعہ کا دن آجائے تو نماز جمعہ نہیں بلکہ نماز ظہر ادا کریں گے. اس لئے کہ ان مقامات پر نماز جمعہ کے قیام کے شرائط پائے نہیں جاتے. نیز عام طور حجاج ان مقامات پر مسافر ہوتے ہیں اور مسافر پر جمعہ واجب نہیں ہے۔. (البیان:4/295) (مغنی المحتاج2/280)
Fiqhe Shafi Question No/0232
During the days of hajj, If Friday meets the day of stay at Arafah and Mina ..Do the people have to pray jumma or can they perform Zuhr prayer?
Ans: It is stated in one of the hadeeth that when our Prophet (peace and blessings be upon him) performed hajj ,the day of stay at Arafah was Friday and the Prophet( peace and blessings be upon him) performed zuhr prayer instead of jumma prayer.. (Muslim: 2218) In accordance to this hadeeth the great scholars revealed that if friday meets to the day of stay at Minah and Arafah then zuhr prayer is to be performed instead of jumma prayer..Because the provisions for performing jumma prayer cannot be found in these places.. However, Usually the people performing hajj are travellers to these places and Jumma prayer is not compulsory to the travellers..
حج و عمرہ کے موقع پر اکثر لوگ حطیم کعبہ میں نماز پڑھنے کے لئے حد سے زیادہ کوشش کرتے ہیں.شرعا وہاں نماز پڑھنے کی کوئی خاص فضیلت وارد ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضي الله عنها سے روایت ہے کہ میں کعبة الله میں داخل ہوکر نماز پڑھنا چاہتی تھی. مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر حطیم میں داخل کیا اور فرمایا کہ جب تم کعبة الله میں داخل ہونا چاہو تو حطیم میں داخل ہوکر نماز پڑھ لو.چونکہ حطیم کعبۃ اللہ کا ہی حصہ ہے.اس لئے کہ جب تیری قوم نے کعبۃ ا للہ کی تعمیر کی توحطیم کو کعبۃ اللہ سے باہر رکھا (سنن ابوداود:2028)
حضرت ابن عباس رض سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کعبۃ اللہ میں داخل ہوجائے وہ نیکی اور بھلائی میں داخل ہوگیا اور برائیوں سے نکل گیا اور بخشا ہوا باہر نکلا (سنن بیہقی:7/9822)
مذکورہ دلائل کی بناء پر حطیم میں احادیث میں موجود فضیلت کے حصول کے لئے فقہاء نے حطیم میں نماز ادا کرنا اور دعاء کرنا مستحب قرار دیا ہے.اس لئے کہ اس میں دعا قبول ہوتی ہے.البتہ واضح رہے کہ اس فضیلت کے حصول کے لئے عام طور پر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے جو بھیڑ اور ایک دوسرے کو ڈھکیل کر تکلیف اور ایذا رسانی کا سبب بنتے ہیں اس سے احتیاط برتنا چاہیے اس لئے کہ کسی کو تکلیف پہچانا جائز نہیں ہے. (مغنی المحتاج:2/272) (المجموع:8/196)
Fiqhe Shafi Question No/0233
During the period of Hajj and Umrah most of the people tries their best to reach hateem and perform Salah there.. According to sharia Is there any special greatness or proficiency for performing Salah in hateem?
Ans: Hazrat Aisha R.A said when i expressed the wish to perform salah within Kabah then Prophet(peace and blessings of Allah be upon him) took me by the hand and led me into the hijr(hateem) where he said ‘ Perform Salah here if you wish to enter the Kabah as this is a part of Kabah.. because when the people of your nation built kabah,they placed hateem out of the Kabah ( adjacent to the kabah) (Sunan abu dawood:2028)
Hazrat Ibn Abbas R.A narrated that Prophet sallallahu alaihi wasallam said: Whoever enters Kabah as though he entered in goodness and virtue.. (Sunan Baihaqi: 9822/7)
Based on mentioned hadeeths that reveals the achievement of proficiency by praying salah in hateem , The scholars(fuqaha) revealed that praying salah and supplicatting in hateem are desirable acts..Because the supplications made in hateem get accepted .. However,This should be made clear that to achieve the greatness and proficiency of praying salah in hateem people usually thrust and push eachother in the crowd and trouble others so such acts must be avoided.. Because it is not appropriate to trouble others..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0234 اگر کوئی شخص مکہ حج اور عمرہ کے علاوہ کسی اپنی ضرورت کی بنا پر گیا ہو تو کیا واپسی میں ایسے شخص کے لیے طواف وداع کرنا چاہیے یا نہیں.؟
جواب:۔ طواف وداع ہر اس شخص کے لیے واجب اور ضروری ہے جو مکہ سے سفر کا ارادہ کرئے چاہے وہ مکی ہو یا کسی جگہ کا ہو، خواہ حاجی ہو یا عمرہ کرنے والا ، یا پھر وہ اپنی ضرورت کی بنا پر مکہ میں داخل ہوا ہو اس لیے کہ طواف وداع مناسک حج و عمرہ میں سے نہیں ہے. بلکہ صحیح قول کے مطابق ایک مستقل عبادت ہے ۔ (مغنى المحتاج304/2) (روضة الطالبين: 395/2)
Fiqhe shafi Question No/0234 If a person visits Makkah for some purpose rather than Umrah and hajj.. so upon returning should he perform tawaaf e vida or not?
Ans: Tawaf al wada is compulsory to all those who intend to leave Makkah either he is Makki, Non makki , Haji or whether he came to perform Umrah or for some other purpose.. Though tawaf al wada is not among the obligations of either hajj or umrah but it is an everlasting worship..
اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطرے گرنے کا مرض ہو تو ایسا شخص حالت احرام میں لنگوٹ یا پیڈ استعمال کرے تو کیا اس پر فدیہ واجب ہوگا؟
جواب :۔ وہ شخص جس کو سلسل البول یا وقتا فوقتا پیشاب کے قطرے نکلتے رہتے ہیں بقدر ضرورت لنگوٹ یا پیڈ استعمال کرتا ہے تواس کے لئے گنجائش ہے اور اس صورت میں اس پر فدیہ بھی واجب نہیں ہوگا.
البتہ اس بات کا خیال رہے کہ لنگوٹ یا پیڈ صرف اتنی ہی مقدار میں استعمال کرے جتنی مقدارسے پیشاب کے قطرے رک سکتے ہیں (اعانۃ الطالبین:2/505)
Question No/0235
If a person suffering from urinary incontinence use underwear or pad in the state of ehram ,Does fidya become compulsory on him?
Ans: It is acceptable in sharia If a person suffering from urinary incontinence use pad or underwear in the state of ehram and also fidya will not be compulsory on him..
However one should be careful about using the pad or underwear.. It must be used only to that extent as needed to prevent the drops of urine…
اگر بواسیر کا مریض جس کا خون ہر وقت گرتا رہتا ہے حج کے لئے چلاجائے تو ایسے شخص کے لئے طواف کرنے کی کیا صورت ہے؟
جواب:۔طواف کرنے سے پہلے ایسا مریض اپنے خون کودھولے اور اس جگہ پر کپڑا باندھ لے جہاں سے خون نکلتا ہو اور طواف سے قبل وضو کرلے.اور فورا جاکر طواف شروع کردے. ایسا شخص ایک وضو سے ایک ہی طواف کریگا ۔ اگر اس کے بعد خون پھر سے نکل آئے تو وضو نہیں ٹوٹے گا اور طواف بھی درست ہوگا. اگر اس نے اس جگہ کو نہیں دھویا اور کپڑا نہیں باندھا پھر خون نکل آیا تواس کا وضو ٹوٹ جائے گا اور طواف درست نہیں ہوگا۔ (بحرالمذھب:1/522) (روضۃ الطالبین:1/251-252)
Question No/0236
If a piles patient suffering from continuous discharge of blood intends to perform hajj then What are the rulings on him to perform tawaf?
Ans:The person suffering from piles should wash his private part first(from where the blood flows) then cover it with a piece of cloth ,make wudhoo before tawaaf and then begin his tawaf immediately.. Such a person can complete only one tawaf with the single wudhoo.. If the blood still continues to flow during tawaaf then his wudhoo will not break and his tawaaf will also be valid.. If the person neither wash his private part nor cover it with the cloth then his wudhoo will be invalid and his tawaf as well…
عوام میں یہ بات مشہورہے کہ اگر یوم عرفہ جمعہ کے دن آجائے تو وہ حج ..حج اکبر ہے.کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب:۔حضرت علی رض سے مروی ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حج اکبر کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حج اکبر یوم النحر یعنی دس ذی الحجہ ہے (ترمذی:957)
نیز حضرت عمر رض نے فرمایا. حج اکبر یوم عرفہ ہے (مصنف لابن ابی شبہ15338)
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رض نے فرمایا. حج اکبر یوم النحرہ (مصنف لابن ابی شیب.15345)
اس کے علاوہ بہت سی ایسی احادیث ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ حج اکبر یا تو یوم النحر ہے یا یوم عرفہ مراد ہے.اور جہاں تک عوام میں مشہور ہے کہ یوم عرفہ جمعہ کے دن آجائے تو وہ حج حج اکبر ہےاس کی کوئی اصل نہیں اور نبی کریم ص اور صحابہ اور سلف میں سے کسی سے یہ بات ثابت نہیں ہے. (تحفۃ الاحوذی:3/630) (مرعاۃ المفاتیح:9/317)
Question No/0237
It is famous among the people that if the day of Arafah arrives on friday then it is regarded as Hajj Akbar.. Is it true?
Ans: Hazrat Ali R.A narrated that when he asked Prophet sallallahu alaihi wasallam about Al-Hajj Al-akbar then the Prophet S.A.W said that Al-Hajj Al-Akbar is youm al nahar i.e 10th of Zil Hijja.. ( Tirmidhi : 957)
Hazrat Umar R.A narrated that the day of Arafah is Al hajj Al akbar.. (Musannif li Ibn Abi shaba .15338)
Hazrat Abdullah bin abi Aufa R.A said: Youm Al nahar is Hajj Akbar (Musannif li Ibn abi shaib.15345)
Many other hadiths proclaim that Al-hajj Al-Akbar is either the day of Arafah or youm Al nahar..
And though it is famous among the people that when The day of Arafah arrives on friday then it is Al Hajj Al Akbar but it is not true and it is neither evidenced by any narrations of Prophet ( peace be upon him) nor through Sahabas and salaf..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0238 اگر کسی شخص کو دوران طواف حدث لاحق ہو جائے (یعنی جس کا وضو ٹوٹ جائے) تو طہارت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ طواف کرے گا یا وہ (بنا) جتنا باقی تھا اسی کو مکمل کرے گا ؟
جواب:۔اگر کوئی شخص دوران طواف محدث ہوجائے تو طہارت حاصل کرنے کے بعد وہ بنا کرے گا یعنی جس چکر میں وضو ٹوٹا ہے. وضو کے بعد وہیں سے طواف شروع کرکے بقیہ چکر کو مکمل کرتے ہوئے سات چکر پورےکرے گا. (روضةالطالبين358/2) (مغني المحتاج262/2)
Fiqhe Shafi Question No/0238 If a person breaks his wudhu during tawaaf and upon returning from renewal of his wudhu,can he continue his tawaaf from where he left off or should he restart his tawaf?
Ans; If a person becomes muhaddis during tawaaf then upon gaining taharah( renewal of his wudhu) he should do bina which means he should continue his tawaaf from where he left off (the place where he broke his wudhu) and so he must complete his 7 tawaaf..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0239 جو لوگ زمین کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتے ہیں اور زمین اس نیت سے خرید کر رکھتے ہیں کہ مناسب قیمت ملنے پر اسے فروخت کروں گا تو ایسی زمین پر بھی زکواة واجب ہوگی؟
جواب:۔ *اگر کسی نے زمین تجارت کی نیت سے خرید کر رکھی ہے، اور اچھی قیمت آنے پر اسے فروخت کرنے والا ہے. اور اس زمین کی قیمت زکات نصاب کے بقدر ہے تو اب خریدنے کے بعد اس پر ایک سال گذر گیا تو پوری زمین کی موجودہ قیمت کا چالیسواں حصہ زکواۃ میں دینا واجب ہے. اگر خرید کر دو تین سال گذر چکے ہوں اور ان سالوں کی زکات نہ نکالی ہو تو پچھلے سالوں کی بھی زکات نکالنا ضروری ہے ۔*
*لو اشتري شقصًا للتجارة بعشرين دينارًا فحال عليه الحول وهو يساوي مائة دينار وجبت عليه زكاة مائة.* (بحرالمذهب١٦٢/٣) *ﺭاﺑﻌﺎ: اﻟﺤﻮﻝ ﻭاﻟﻨﺼﺎﺏ ﻓﻲ ﺃﻣﻮاﻝ اﻟﺘﺠﺎﺭﺓ ﻭﻣﻘﺪاﺭ ﻣﺎ ﻳﺠﺐ ﻓﻴﻬﺎ: ﻋﺮﻓﺖ ﻓﻴﻤﺎ ﻣﻀﻰ ﺃﻥ ﺃﻣﻮاﻝ اﻟﺘﺠﺎﺭﺓ ـ ﺃﻭ ﻋﺮﻭﺽ اﻟﺘﺠﺎﺭﺓ ـ ﻫﻲ: ﺗﻠﻚ اﻟﺴﻠﻊ اﻟﺘﻲ ﺗﻘﻠﺐ ﺑﺎﻟﻤﻌﺎﻭﺿﺔ ﻟﻐﺮﺽ اﻟﺮﺑﺢ، ﺃﻳﺎ ﻛﺎﻧﺖ ﻫﺬﻩ اﻟﺴﻠﻊ، ﻭﺗﺴﻤﻰ ﻋﺮﻭﺽ اﻟﺘﺠﺎﺭﺓ. ﻓﻜﻞ ﺳﻠﻌﺔ ﻳﺘﺎﺟﺮ ﻓﻴﻬﺎ اﻹﻧﺴﺎﻥ، ﺳﻮاء ﻛﺎﻧﺖ ﺃﺻﻼ ﻣﻦ اﻷﺻﻨﺎﻑ اﻟﺘﻲ ﺗﺰﻛﻰ: ﻛﺎﻟﺬﻫﺐ ﻭاﻟﻔﻀﺔ ﻭاﻟﺤﺒﻮﺏ ﻭاﻟﺜﻤﺎﺭ ﻭاﻟﻤﺎﺷﻴﺔ، ﺃﻡ ﻛﺎﻧﺖ ﻣﻦ ﻏﻴﺮﻫﺎ: ﻛﺎﻷﻗﻤﺸﺔ ﻭاﻟﻤﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﻭاﻷﺭﺽ ﻭاﻝﻋﻘﺎﺭاﺕ ﻭاﻷﺳﻬﻢ، ﻧﺠﺐ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﻓﻴﻬﺎ۔* (الفقه المنهجي:2/43) (فتاوی علماء البلدالحرام:177) (الفقه الاسلامی وأدلته :2/864)
سوال نمبر/ 0240 اگر کسی کی نصاب کے بقدر یا اس سے کم رقم کسی شخص کے ذمہ قرض ہو تو کیا اس رقم کی بھی زکات نکالنا ضروری ہے؟
جواب:۔اگر کسی کی رقم دوسرے کے ذمہ بطور قرض واجب الادا ہے تو مالک رقم پر اس کی زکات واجب ہوتی ہے. البتہ جس قرض کی واپسی کا وقت ہوا ہو اور واپسی ممکن بھی ہو تو فی الحال تواس کی زکاۃ نکالنا واجب ہے. چاہے وہ واپس نہ لے. کیونکہ وہ واپس لینے پر قادر ہے تو گویا کہ اسی کے ہاتھ میں ہے.اگر قرض کی ادائیگی کا وقت نہ ہوا ہو یا ہوگیا ہو لیکن فی الحال وصول کرنا ممکن نہ ہو یا قرض لینے والا انکار کررہا ہو تو آئندہ جب بھی قرض وصول ہو یعنی قبضہ اور حصول کے بعد گذشتہ سالوں کے ساتھ آئندہ سال گذرنے پر اس سالوں کی زکات واجب ہوگی ۔(روضۃ الطالبین 2/194)