منگل _4 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0405
اگر حالت حیض میں عورتوں کو امتحانات میں سوال آئے اور جواب میں آیت قرآنی لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو اس وقت آیت قرآنی کے لکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ عورتوں کو امتحانات وغیرہ میں قرآنی آیات لکھنے کی ضرورت ہو تو قرآنی آیت اس طور پر لکھا جائے کہ آیت کے حروف لکھتے وقت ہاتھ نہ لگتا ہو تو اس طرح لکھنا بوقت ضرورت جائز ہے۔
قال الشيخ الكردي المدني: تحل كتابته القرآن للمحدث، ومثله الجنب حيث لا مس. (الحواشي المدنية:١١٥\۱)
قال العلامة بافضل الحضرمي: ويحل…….كتابته ما لم يمس المكتوب.(المقدمة الحضرمية مع الحواشي المدنية:١١٥\١) ☆المجموع:٨٧\٢ ☆روضة الطالبين:١٩١\١ ☆فتح العزيز:١٠٨\٢
Question No/0405
If a menstruating woman is supposed to write any quranic verse in question and answers as evidence during examination then what is the ruling on writing the quranic verse in this situation?
Ans; If a women has to write quranic verses in the examination then they must write the quranic verse in such a way that their hands should not touch the verses while writing.. so writing in this way for neccessity is permissible..
جمعرات _6 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0406
اگر کوئی شخص ایک جگہ پر فرض نماز تنہا یا جماعت کے ساتھ پڑھ چکا ہو اور دوسری مرتبہ نماز جماعت کے ساتھ مل رہی ہو تو کیا اس کو دوبارہ نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:۔سنن ترمذی حدیث نمبر ۲۱۹ کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ فرض نماز پڑھ چکا ہو پھر وہی نماز دوسری جگہ/مسجد میں جماعت سے مل رہی ہو تو دوبارہ اس کو جماعت کے ساتھ پڑھنا مسنون ہے البتہ اس صورت میں پہلی نماز فرض واقع ہوگی۔
ﺣﺪﺛﻨﺎ ﺃﺣﻤﺪ ﺑﻦ ﻣﻨﻴﻊ، ﻗﺎﻝ: ﺣﺪﺛﻨﺎ ﻫﺸﻴﻢ، ﻗﺎﻝ: ﺃﺧﺒﺮﻧﺎ ﻳﻌﻠﻰ ﺑﻦ ﻋﻄﺎء، ﻗﺎﻝ: ﺣﺪﺛﻨﺎ ﺟﺎﺑﺮ ﺑﻦ ﻳﺰﻳﺪ ﺑﻦ اﻷﺳﻮﺩ، ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ، ﻗﺎﻝ: ﺷﻬﺪﺕ ﻣﻊ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﺣﺠﺘﻪ، ﻓﺼﻠﻴﺖ ﻣﻌﻪ ﺻﻼﺓ اﻟﺼﺒﺢ ﻓﻲ ﻣﺴﺠﺪ اﻟﺨﻴﻒ، ﻓﻠﻤﺎ ﻗﻀﻰ ﺻﻼﺗﻪ اﻧﺤﺮﻑ ﻓﺈﺫا ﻫﻮ ﺑﺮﺟﻠﻴﻦ ﻓﻲ ﺃﺧﺮﻯ اﻟﻘﻮﻡ ﻟﻢ ﻳﺼﻠﻴﺎ ﻣﻌﻪ، ﻓﻘﺎﻝ: ﻋﻠﻲ ﺑﻬﻤﺎ، ﻓﺠﻲء ﺑﻬﻤﺎ ﺗﺮﻋﺪ ﻓﺮاﺋﺼﻬﻤﺎ، ﻓﻘﺎﻝ: ﻣﺎ ﻣﻨﻌﻜﻤﺎ ﺃﻥ ﺗﺼﻠﻴﺎ ﻣﻌﻨﺎ، ﻓﻘﺎﻻ: ﻳﺎ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ، ﺇﻧﺎ ﻛﻨﺎ ﻗﺪ ﺻﻠﻴﻨﺎ ﻓﻲ ﺭﺣﺎﻟﻨﺎ، ﻗﺎﻝ: ﻓﻼ ﺗﻔﻌﻼ، ﺇﺫا ﺻﻠﻴﺘﻤﺎ ﻓﻲ ﺭﺣﺎﻟﻜﻤﺎ ﺛﻢ ﺃﺗﻴﺘﻤﺎ ﻣﺴﺠﺪ ﺟﻤﺎﻋﺔ ﻓﺼﻠﻴﺎ ﻣﻌﻬﻢ، ﻓﺈﻧﻬﺎ ﻟﻜﻤﺎ ﻧﺎﻓﻠﺔ. (سنن ترمذی:219)
ويسن للمصلي صلاة المكتوبة موداة وحده وكذا جماعة في الأصح إعادتها مرة فقط مع الجماعة يدركها في اللوقت (مغنی المحتاج٢٣٣/١)
Question No/0406
If a person has prayed a fardh prayer alone or with congregation at some place and the second time he is getting a chance to perform the same prayer with congregation then is it necessary to repeat the prayer again?
Ans; The jurists(Fuqaha) based their opinion from hadeeth no. 219 of sunan Tirmidhi that if a person has prayed a fardh prayer and then he is getting a chance to perform the same prayer in some other place or masjid with congregation then performing the prayer again with congregation is Masnoon..
بدھ _26 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0407
بعض لوگ سر کی حرارت کو کم کرنے کے لئے تلوے (پیروں کا نیچے والا حصہ) میں مہندی لگاتے کیا شرعا اس کی گنجائش ہے؟
جواب:۔ مردوں کے لئے مہندی کا استعمال کرنا حرام ہے، اگر مجبورا مہندی کا استعمال کرنا پڑے جیسے کسی زخم پر لگانے کے لیے بطور علاج مہندی کا استعمال کریں تو یہ جائز ہے ۔البتہ سر کی گرمی کو کم کرنے کے لئے تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وخضاب الیدین والرجلین بالحناء ونحوہ للرجل حرام لخبر لعن الله المتشبھین بالنساء من الرجال إلا لعذر. اسنی المطالب 1/551
وخضاب الیدین والرجلین بالحناء للرجل والخنثی حرام بلا عذر۔ نھایة المحتاج 8/149
Fiqhe Shafi Question No/0407
Few Men apply mehndi on the sole(underside of foot) to reduce the heat on the head .. What does the shariah say with regard to this?
Ans; Applying henna(mehndi)for men is unlawful(haram)
If a person applies henna (mehndi) due to some need like applying on an injured part and for treatment then it is permissible.. However, one can apply henna to reduce the heat on head..
بدھ _12 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0408
اگر کوئی امام دعائے قنوت کو چھوڑ کر سجدہ کرنے کیلئے جھک جائے اور مقتدی اسے لقمہ دے تو اس کو کس حد تک جانے سے پہلے واپس لوٹنے کی گنجائش ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی امام دعائے قنوت کو چھوڑ کر سجدہ کرنے کیلئے جھک جائے اور مقتدی اس کو لقمہ دے اور اگر اسکو سجدہ میں جانے کے بعد آئے تو نہیں لوٹے گا اور اگر اسکو اعضاء سجود کو رکھنے سے پہلے یاد آئے تو وہ لوٹے گا یہاں تک کہ اگر ہاتھ اور گھٹنے رکھ دیا لیکن پیشانی زمین پر رکھنا باقی ہو اگر اس وقت بھی یاد آئے تو دعائے قنوت کے لیے لوٹ سکتا ہے. لیکن وہ جب لوٹے گا تو سجدہ سھو بھی کرے گا اسلئے کہ جب وہ رکوع کی حد پار کرچکا تو اس نے سجدے کی طرف مائل ہونے میں کی صورت میں ایک فعل کی زیادتی ہوئی
قال الخطیب: ولو نسي قنوتا فذكره فى سجوده لم يعد له لتلبسه بفرض أو قبله بأن لم يضع جميع أعضاء السجود حتى لو وضع لجبهته فقط أو مع بعض أعضاء السجود عاد اى جاز له العود لعدم التلبس بالفرض ويسجد للسهو أن بلغ حد الركوع اى أقل الركوع فى هويه لأنه زاد ركوعا سهوا والعمد به مبطل بخلاف ما إذا لم يبلغه فلا يسجد (مغني المحتاج1/358)
Fiqhe Shafi Question No/0408
If an Imaam skips dua e qunoot and moves toward sajdah and the followers(muqtadi) give a hint to the Imaam then after going to which extent can one return to its previous position.?
Ans; If an Imaam skips dua e qunoot and bends to perform sajdah and the follower(muqtadi)gives a hint to the Imaam and if the Imam remembers during sajdah then he must not return to the standing position and if he remembers before placing the parts of sujood then he may return to the previous position .. even if he places his hands and knees to the floor but did not place the forehead and now he remembers that he had skipped dua e qunoot then he can return for dua e qunoot.. but when he returns he must perform sajdah suhu in the end because when he passed the limitations of ruku, he performed an extra work while moving towards sajdah..
اتوار _16 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0409
کیا عقیقہ کے وقت بچہ کا موجود ہونا ضروری ہے؟ نیز سعودی عرب میں ولادت پر بھٹکل میں عقیقہ کیا جاسکتا ہے؟
جواب. عقیقہ کے وقت بچے کا موجود ہونا ضروری نہیں ہے اور سعودی عرب میں ولادت پر بھٹکل میں عقیقہ کیا جاسکتا ہے۔
نعم يصح ذلك ويجوز التوكيل في شراء الاضحية والعقيقة وفي ذبحها ولو ببلد غير المضحی۔ (إعانة الطالبين، 2/650)
ويندب العق عمن مات بعد الايام السبعة والتمكن من الذبح وكذا قبلها كما في المجموع (نهاية المحتاج8/148)
Fiqhe Shafi Question No/0409
Is it necessary for a child to be present at the time of his aqeeqa??and if a child is born in Saudi Arabia, can one perform his aqeeqa in bhatkal?
Ans; It is not necessary for a child to be present at the time of his aqeeqa and if the child is born in Saudi Arabia then his aqeeqa can be done in bhatkal..
پیر _17 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0410
عقیقہ کے جانور کو ذبح کرنے کے لیے بہتر وقت کونسا ہے؟
جواب:۔ عقیقہ کا جانور دن کے ابتدائی وقت میں ذبح کرنا مستحب ہے.
یستحب كون ذبح العقیقة فی صدر النهار۔ (المجموع:8/342)
Fiqhe Shafi Question No/0410
What time is best for slaughtering an animal meant for aqeeqa?
Ans; Slaughtering the animal of aqeeqa in the beginning of the day is recommended(mustahab)..
اتوار _15 _دسمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر / 0411
کسی معزز یا محترم شخص کے لیے اگلی صف چھوڑ کر پیچھے جانے کا کیا حکم ہے؟
کسی معزز یا محترم شخص کے لیے اگلی صف کو چھوڑ کر پچھے جانا مکروہ ہے
ﻭﻟﻮ ﻳﻌﻠﻤﻮﻥ ﻣﺎ ﻓﻲ اﻟﺼﻒ اﻷﻭﻝ ﻣﻦ اﻟﻔﻀﻴﻠﺔ ﻧﺤﻮ ﻣﺎ ﺳﺒﻖ ﻭﺟﺎءﻭا ﺇﻟﻴﻪ ﺩﻓﻌﺔ ﻭاﺣﺪﺓ ﻭﺿﺎﻕ ﻋﻨﻬﻢ ﺛﻢ ﻟﻢ ﻳﺴﻤﺢ ﺑﻌﻀﻬﻢ ﻟﺒﻌﺾ ﺑﻪ ﻻﻗﺘﺮﻋﻮا ﻋﻠﻴﻪ۔ (شرح صحيح مسلم:١٥٨/٤) * الايثار في القرب مكروه و في غيرها محبوب. قال الشيخ عزالدين :لا ايثار في القربات فلا ايثار بماء الطهارة، ولابسترالعورة، ولا بصف الأول لان الغرض بالعبادات: التعظيم و الاجلال. فمن آثر به، فقد ترك إجلال الاله وتعظيمه (الاشباه و النظائر/١٥٢) (صحیح مسلم/٤٣٧) * فتح الباری لابن حجر:٢٩٥/٥
منگل _18 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0412
رجب کی پہلی جمعہ میں بعض لوگ صلاۃ الرغائب کے نام سے بارہ رکعت نماز پڑھتے ہیں. شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ رجب کے مہینے کی پہلی جمعہ کو صلاۃ الرغائب کے نام سے بارہ رکعت نماز پڑھنا بدعت ہے. اس سلسلہ می جو حدیث ہے اس کو علماء نے موضوع احادیث میں شمار کیا ہے۔
امام نووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
الصلاۃ المعروفة بصلاۃ الرغائب وھی اثنتی عشرۃ رکعة تصلی بین المغرب والعشاء لیلة اوّل جمعة فی رجب وصلاۃ لیلة نصف شعبان مائة رکعة وھاتان الصلاتان بدعتان ومنکران قبیحتان ولا یغتر بذکرھما فی کتاب قوت القلوب واحیاء علوم الدین (المجموع:4/61)
Fiqhe Shafi Question No/0412
Some people pray 12 rakah salah as salat al ragaaib in the first friday of Rajab, what does the shariah say with regard to this?
Ans; Praying 12 rakah as salat al Ragaaib in first friday of Rajjab is an Innovation(Bida’ah).. The hadeeth regarding this is considered as forged(mauzuu) hadeeth by the scholars(ulama)..
منگل _18 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0413
بسا اوقات چاول یا گیہوں یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز سکھانے کے لئے دھوپ میں رکھی جاتی ہے، جس کو کبھی گائے یا بیل جیسا جانور اس میں منہ ڈال کر کچھ کھا لی، تو جہاں سے کھایا ہے اس جگہ کا اناج استعمال کر سکتے ہیں ؟
جواب:۔ اگر دھوپ میں سوکھائی ہوئی چیز گائے، بیل یا اس جیسا جانور سوکھائی ہوئی چیز میں منہ ڈال کر کھالے تو اس جگہ کا اناج استعمال کرنا درست ہے اس لیے کہ حدیث کی روشنی میں کتا اور خنزیر کے علاوہ دوسرے جانوروں کا جھوٹا (کھاکر بچا ہوا کھانا) پاک ہے۔
امام نووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
سؤر الهرة والبغل والحمار والسباع والفأر وسائر الحيوانات غير الكلب والخنزير وما تولد من أحدهما، طاهر لا كراهة فيه عندنا فإذا ولغ في طعام جاز أكله بلا كراهة (المجموع شرح المهذب:540/2)
Fiqhe Shafi Question No/0413
Usually rice,wheat or other grains are exposed to sun to dry them up where sometimes animal like cow or buffallo feeds on it, then how about using that part of the grain on which the animal had fed on?
Ans; If animals like cow or buffallo feeds on the grains which are dried under the sun then using those grains are acceptable because in accordance to hadeeth except for dog and pig the half eaten of other animals is pure..
بدھ _19 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0414
کیا کسی ایسے ہوٹل میں کھا پی سکتے ہیں جہاں پر شراب بیچی جاتی ہو اور شراب کے لیے اسی ہوٹل میں الگ سے جگہ متعین ہو؟
جواب: جن ہوٹلوں میں شراب فروخت کی جاتی ہے وہاں اگرچہ شراب پینے والوں کے لے جگہ الگ متعین ہو لیکن اس بات کا خدشہ ہے جو گلاس اور پیالے شراب کے لیے استعمال ہوتے ہیں انہیں پیالوں اور گلاس کو اس ہوٹل میں کھانے والوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتے ہیں جس کی بناء پر ان برتنوں کی طہارت کے بارے میں شک پیدا ہو جاتی ہے، اور جب کسی برتن کی طہارت کے بارے میں شک ہو تواس برتن میں کھانا پینا مکروہ ہے. لہذا ایسے ہوٹل میں کھانا کھانا مکروہ ہے۔ اور کسی ہوٹل کے بارے میں یقین ہوکہ وہاں کے برتن پاک ہوتے ہیں تو پھر جائز ہے اس کے برخلاف برتن کے ناپاک ہونے کا یقین ہو تو پھر ایسے ہوٹل میں کھانا حرام ہے.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
ﺃﻥ اﻟﻤﺮاﺩ اﻟﻨﻬﻲ ﻋﻦ اﻷﻛﻞ ﻓﻲ ﺃﻭاﻧﻴﻬﻢ اﻟﺘﻲ ﻛﺎﻧﻮا ﻳﻄﺒﺨﻮﻥ ﻓﻴﻬﺎ ﻟﺤﻢ اﻟﺨﻨﺰﻳﺮ ﻭﻳﺸﺮﺑﻮﻥ ﻓﻴﻬﺎ اﻟﺨﻤﺮ ﻛﻤﺎ ﺳﺒﻖ ﺑﻴﺎﻧﻪ ﻓﻲ ﺭﻭاﻳﺔ ﺃﺑﻲ ﺩاﻭﺩ ﻭﺇﻧﻤﺎ ﻧﻬﻲ ﻋﻦ اﻷﻛﻞ ﻟﻻﺳﺘﻘﺬاﺭ ﻛﻤﺎ ﻳﻜﺮﻩ اﻷﻛﻞ ﻓﻲ اﻟﻤﺤﺠﻤﺔ اﻟﻤﻐﺴﻮﻟﺔ ﻭﺇﺫا ﺗﻄﻬﺮ ﻣﻦ ﺇﻧﺎء ﻛﺎﻓﺮ ﻭﻟﻢ ﻳﻌﻠﻢ ﻃﻬﺎﺭﺗﻪ ﻭﻻ ﻧﺠﺎﺳﺘﻪ ﻓﺈﻥ ﻛﺎﻥ ﻣﻦ ﻗﻮﻡ ﻻ ﻳﺘﺪﻳﻨﻮﻥ ﺑﺎﺳﺘﻌﻤﺎﻝ اﻟﻨﺠﺎﺳﺔ ﺻﺤﺖ ﻃﻬﺎﺭﺗﻪ ﺑﻼ ﺧﻼﻑ (المجموع326/1)
ﻓﺄﻣﺎ اﻟﺬﻳﻦ ﻻ ﻳﺘﺪﻳﻨﻮﻥ ﺑﺎﺳﺘﻌﻤﺎﻝ اﻟﻨﺠﺎﺳﺔ، ﻛﺎﻟﻴﻬﻮﺩ ﻭاﻟﻨﺼﺎﺭﻯ: ﻓﻤﺎ ﺗﺤﻘﻖ ﻃﻬﺎﺭﺗﻪ ﻣﻦ ﺛﻴﺎﺑﻬﻢ ﻭﺃﻭاﻧﻴﻬﻢ.. ﻓﻴﺠﻮﺯ اﺳﺘﻌﻤﺎﻟﻪ ﻭﻻ ﻳﻜﺮﻩ. ﻭﻣﺎ ﺗﺤﻘﻖ ﻧﺠﺎﺳﺘﻪ.. ﻓﻼ ﻳﺠﻮﺯ اﺳﺘﻌﻤﺎﻟﻪ. ﻭﻣﺎ ﺷﻚ ﻓﻴﻪ ﻣﻦ ﺃﻭاﻧﻴﻬﻢ ﻭﺛﻴﺎﺑﻬﻢ.. ﻓﻴﻜﺮﻩ اﺳﺘﻌﻤﺎﻟﻪ۔ (البيان:183/1)
Fiqhe Shafi Question No/0414
Can we eat in a restaurant/hotel where liquor is also served?
Though there may be a different section for it?
Ans; In some hotels/restaurant where liquor is served, though there might be different section for it but there is a fear that the glass that are used to serve liquor might be used to serve the other people too who comes to have their meals in these hotels due to which there arouses a doubt about the purity of these vessels and whenever there is a doubt about the purity of any vessel then having meals in it is Makrooh… Therefore eating in these hotels are makrooh.. However, if there is assurance about any hotel that the vessels used in it are pure then eating in these hotels is permissible..On the contrary if there is assurance that the vessels used are impure then eating in these hotels is forbidden(haram)..
اتوار _23 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0415
چھوٹے بچوں کے لیے قرآن کریم چھوتے وقت وضو ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر بچہ کے اندر اس بات کی تمیز نہ ہو کہ وہ قرآن کریم کو اٹھا رہا ہے. تو اس صورت میں اس کے ہاتھ میں قرآن دینا جائز نہیں ہے. لیکن اگر کم عمر بچہ تمیز کی عمر کو پہنچا ہو تو والدین اور معلم کے لیے بچوں کو قرآن اٹھانے وقت وضو کا مکلف بنانا واجب نہیں ہے البتہ ان کو وضو کی ترغیب دینا چاہیے.اورجب بچوں کے لئے باعث مشقت نہ رہے تووضوکرناضروری ہوگا.
واما الصبی فان کان غیر ممیز لم یجز له لولیه تمکینه من المصحف لئلا ینتھکه وان کان ممیز فھل یجب علی الولی والمعلم تکلیفه الطھارۃ لحمل المصحف واللوح ومسھما. فیه وجھان مشھوران اصحھما عندالاصحاب لایجب للمشقة (المجموع:2/86)
Fiqhe Shafi Question No/0415
Is it necessary for a child to make ablution(wudhu) while touching the holy Qur’an?
Ans; If the child is unable to distinct that he is lifting the holy Quran then giving Quran in his hand is not permissible but if the child reaches the age of distinction then it is not compulsory for the parents and teachers to make him responsible about performing the ablution while lifting the Qur’an.. However, They must motivate the child to perform ablution and if there is no difficulty in performing ablution for the child then he must perform ablution..
اتوار _23 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0416
27/ رجب کی شب یعنی شب معراج کو نفلی عبادت کرنا اور اس دن روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ ۲۷/ رجب شب معراج کا ہونا ہی محدثین اور مؤرخین کے درمیان مختلف فیہ ہے، لہذا اس رات میں خصوصیت کے ساتھ عبادت کرنےاور اس دن روزہ رکھنے کے متعلق کوئی صریح بات کتبِ حدیث میں نہیں ملتی البتہ اگر کوئی عام راتوں کی طرح اس رات میں بھی عبادت کرے اور نفل روزہ رکھے تو مضائقہ نہیں، یاد رہے کہ اس رات کی عبادت یا دوسرے دن روزے کی کوئی الگ فضیلت نہیں ہے اس سلسلے میں جو بھی روایات ملتی ہیں وہ ضعیف ہے۔ (الآثار المرفوعة :1/77)
Fiqhe Shafi Question No/0416
What is the ruling on fasting and doing nifl ibadah on 27th Rajjab(Shab e Meraj)?
Ans; The opinion regarding shabe meraj to be on 27 rajab is different among the historians and muhaddiseen.. Therefore no clear evidence is found in any of the hadeeth books with regard to doing worship on this night or fasting on this day.. However if anyone worships or fasts on this night similar to the other nights then it wont matter.. There is no different significance of worshipping this night and fasting the next day.. The narrations regarding this are weak..
منگل _25 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0417
اگر کوئی شخص ڈوب کر مرجائے اور اسکی لاش پانی سے نکالی جائے تو کیا اسے دوبارہ غسل دینا ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص پانی میں ڈوب کر مرجائے اور اسکی لاش پانی سے نکالی جائے تو اسے غسل دینا ضروری ہے اس لیے کہ ڈوب مرنے سےغسل ساقط نہیں ہوتا نیز غسل میت کے انتقال کی بناء پر واجب ہوتا ہے خواہ موت کی وجہ کچھ بھی ہو
امام خطیب شربینی رحمة الله عليه فرماتے ہے
اﻟﺼﺤﻴﺢ اﻟﻤﻨﺼﻮﺹ: ﻭﺟﻮﺏ ﻏﺴﻞ اﻟﻐﺮﻳﻖ ﻭاﻟﻠﻪ ﺃﻋﻠﻢ) ؛ ﻷﻧﺎ ﻣﺄﻣﻮﺭﻭﻥ ﺑﻐﺴﻞ اﻟﻤﻴﺖ، ﻓﻼ ﻳﺴﻘﻂ اﻟﻔﺮﺽ ﻋﻨﺎ ﺇﻻ ﺑﻔﻌﻠﻨﺎ، (1)
امام نووی فرماتے ہیں
ﻭﻧﺺ ﻓﻲ اﻟﻐﺮﻳﻖ ﺃﻧﻪ ﻳﺠﺐ ﺇﻋﺎﺩﺓ ﻏﺴﻠﻪ ﻭﻻ ﻳﻜﻔﻲ اﻧﻐﺴﺎﻟﻪ(2) (1)مغنى المحتاج:2/11 (2)المجموع:5/120 *منهاج الطالبين:1/323 *فتح العلام:3/180
Fiqhe Shafi Question No/0417
If a person dies by drowning and his body is fished out from the water then is it neccesary to give the body a ghusl again?
Ans; If a person dies by drowning and his body is fished out from the water then also it is necessary to give ghusl to the deceased because dying by drowning doesnot validate the ghusl and ghusl becomes compulsory on the basis of death though whatever be the reason for death.. His drowning will not be sufficient..
بدھ _26 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0418
اگر کسی نے بالغ ہونے سے پہلے کی نمازیں نہیں پڑھی ہے اور اسے اب یاد آجائے تو کیا بالغ ہونے کے بعد ان نمازوں کی قضا اس پر ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کسی نے بلوغ سے پہلے کی نمازیں نہیں پڑھی ہے تو ان نمازوں کی قضا اس پر بالغ ہونے کے بعد واجب نہیں ہے. البتہ تمیز کی عمر سے بالغ ہونے تک (جب سے بچہ کھانے پینے اور استنجا میں دوسرے کا محتاج نہ ہو، اس وقت سے بالغ ہونے تک) کی فوت شدہ نمازوں کی قضاء کرنا مستحب ہے۔
و لا قضاء علی صبی ای واجب فیستحب له القضاء من حین التمیز الی البلوغ ولوقبل سبع سنین۔ حاشیة الجمل1/452/453)
Fiqhe Shafi Question No/0418
If a person didn’t perform prayers before his maturity and then he recalls it then is it necessary to perform the prayers after maturity?
Ans; If a person didn’t perform prayers before his maturity then it is not compulsory to perform the missed (qadha) prayers after he becomes mature.. However to perform the prayers missed during the age of distinction(usually 7 years) till attaining of maturity is recommended(mustahab)..
ہفتہ _29 _اپریل _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0419
کیا مسافر شخص جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز (جمع تقدیم) پڑھ سکتا ہے؟
جواب:۔ مسافر شخص جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز (جمع تقدیم ) پڑھ سکتا ہے۔
يجوز الجمع ولو لمقيم كما يجمع بالسفر ولو جمعة مع العصر خلافا للروياني في منعه ذلك في المطر۔ (مغني المحتاج 1/378)
والجمعة كالظہر في جمع التقديم (الإقناع 1/369)
Fiqhe Shafi Question No/0419
Can a traveller combine asr prayer with jumma prayer(jama taqdeem)?
Ans; A traveller can combine asr prayer with jumma prayer(jama taqdeem)..