پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0351
بعض لوگ دعائیہ سجدہ کے نام سے نماز کے باہرسجدہ کرکے سجدہ میں دعا مانگتے ہیں،شرعا یہ درست ہے یا نہیں؟
جواب: نماز کے باہرصرف دوہی سجدہ منقول ومشروع ہیں،ایک سجدہ تلاوت اوردوسرا سجدہ شکر،ان دو سجدوں کے علاوہ دعائیہ سجدہ کے نام سے کوئی سجدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ سے ثابت نہیں،بلکہ نماز کے باہرخالص سجدہ کو فقہاء نے حرام اور مکروہ لکھا ہے.واضح رہے کہ شوافع کی طرح احناف کے یہاں بھی دعائیہ سجدہ کا ثبوت نہیں ہے.لہذااس طرح کے سجدہ میں دعا مانگنے کے بجاےسنت نمازوں کے سجدہ میں عربی میں دعا مانگنا درست ہے .
📌📖جرت عادة بعض الناس يسجدون بعد الفراغ من الصلاة فيدعو فيها وتلك سجدة لا يعرف لها أصل ولم تنقل عن الرسول – ﷺ – والصحابة ﵃.
📚📚المراجع 📚📚
١. بحر المذهب ٢/١٩٨
*کتاب الفتاوی:٢/٤٦١
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0352
برہنہ غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت معاویہ بن حیدہ رض سے روایت ہے کہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم کس قدرستر کریں اورکس قدرچھوڑدیں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اپنی بیوی اورباندی کے علاوہ ہرایک سے ستر کروتوانھوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول جب میں تنہا رہوں تواس وقت ستر کے بارے میں کیاخیال ہے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ان سے حیا کی جاے. (١)
📕اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے غسل کے دوران سترکوافضل قرار دیاہے.لہذاغسل کے دوران جس قدرممکن ہوسکے سترپوشی کا اہتمام کرنابہتر اورمناسب ہے.اوراس کی کوشش بھی کرنی چاہی . (٢)
📝البتہ لوگوں کی عدم موجودگی کی صورت میں برہنہ غسل کرنے کاجواز نقل کیا ہے.اس لئے کہ حضرت ابوہریرہ رض آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت موسی علیہ السلام برہنہ غسل کررہے تھے .
📕واضح رہے کہ لوگوں کے سامنے برہنہ یاستر کا بعض حصہ چھپاکربقیہ ستر کھول کر غسل کرناحرام ہے.اس سے اجتناب ضروری ہے.
📌📖لا يَجُوزُ الغُسْلُ بِحَضْرَةِ النّاسِ إلّا مَسْتُورَ العَوْرَةِ فَإنْ كانَ خالِيًا جازَ الغُسْلُ مَكْشُوفَ العَوْرَةِ والسَّتْرُ أفْضَلُ.(٣)
📚📚المراجع📚📚
١.(ترمذی:٢٧٦٩)
٢.(بخاری:٢٧٨)
٣.المجموع ٢٢٦/٢, ٢٢٧
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0353
اگر کوئ شخص جہری نماز کو سرا پڑھے یا سری نماز کو جھرا پڑھے تو کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت قتادہ رض فرماتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے. پہلی رکعت کو دوسری رکعت کی بہ نسبت طویل کرتے اور کبھی کبھی کوئ آیت درمیان میں سے سنا دیتے تھے .(١)
📝حافظ ابن حجررح فرماتے ہیں کہ مذکورہ حدیث سری نماز میں جہرا قرات کرنے کے جواز اور اس میں سجدہ سھو نہ کرنے پردلیل ہے. (٢)
📕لہذااگر امام نے کبھی جھری نماز میں سرا(آہستہ ) قرآت کی یا اس کے بر عکس سری نمازمیں جھرا قرآت کی تو اس نماز کی صحت متاثر نہیں ہوگی اور نہ ہی سجد سھو کی ضرورت ہوگی کیونکہ نماز میں قرات سرا(آہستہ) اور جھرا(بلندآوازمیں )پڑھنایہ سنن ہیات میں شامل ہے جس کے ترک پر سجد سھو کی ضرورت نہیں ہے البتہ اس قسم کی سنن ہیئات کوترک کرنا مکروہ تنزیہی ہے .
📌📖قوله : (في موضعه ) اي الجهر و اذا اسر في موضع الجهر او جهر في موضع الاسرار كره الا لعذر.(٣)
📚📚المراجع📚📚
١.بخاری ٧٧٨
٢.فتح الباری ١/٣١١
٣.حاشية البيجوري ١/٢٤٩
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال.نمبر/ 0354
اگرکوئی حائضہ عورت عصرکے وقت پاک ہوگئی تواسے عصرکے ساتھ ظہربھی ادا کرناضروری ہے؟
جواب: حضرت عبدالرحمن بن عوف ایک حدیث میں نقل کرتے ہیں کہ حایضہ عورت طلوع فجر سے ایک رکعت کی اداییگی کے بقدرپہلے پاک ہوجاے تواس پرمغرب اورعشاء دونوں لازم ہیں اورغروب آفتاب سے پہلے ایک رکعت کے بقدرپہلے پاک ہوجاے تواس پرعصروظہرواجب ہے.(١)
📝اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے یہ مسئلہ مستنبط کیا ہے کہ عصرکے وقت حیض سے پاک ہونے والی عورت پرعصرکی نماز کے ساتھ ظہرکی نمازکی قضاء ضروری ہے جب کہ عصرکے وقت میں سے اتناوقت پہلے وہ پاک ہوگی ہوکہ غسل کرکے عصرکی نماز میں سے کم ازکم ایک رکعت وقت کے اندرپڑھ سکے،جیساکہ جس مسافرکوظہرسفرکی وجہ سے اس کے وقت میں پڑھنا ممکن نہ ہوتواس کے لئےعصر کے وقت میں عصرکے ساتھ ظہرکی ادائیگی جمع تاخیرکی صورت میں ادا کرناضروری ہوجاتا ہے.
📌📖لا تلزمه الصلاة الأولى، إلا إذا أدرك من وقت الصلاة الثانية قدر ركعة، وهو الأصح؛ (٢)
📚📚المراجع📚📚
١.(سنن دارمی:١/٦٤٥)
٢.البيان ٢/٤٤
اتوار _12 _مارچ _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0355
اگر کسی کے بدن پر نجاست لگی ہو اور نجاست دور کرنے کے لیے پانی نہ ہو اور نماز کا وقت بھی ختم ہو رہا ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔امام نووی رحمة الله عليه مسلم شریف کی حدیث (1337) کی شرح میں فرماتے ہیں کہ جو شخص نماز کے بعض شرائط سے عاجز ہو اور بعض پر قادر ہو تو جن پر قدرت ہے اس کوکرے۔ (شرح مسلم:3/464)
مذکورہ تفصیل کی روشنی میں فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ جس شخص کوبدن سے نجاست دور کرنے کے لیے پانی نہ ملے اور نماز قضاء ہونے کا ڈر ہو تو اسی حالت میں نماز ادا کرے۔ لیکن پانی ملنے پر نجاست دور کرکے اس نماز کا اعادہ یعنی دوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔
واذا کان علی بدنه نجاسة غیر معفو عنھا و عجز عن ازالتھا وجب ان یصلی بحاله لحرمة الوقت لحدیث ابی ھریرة ان رسول الله صلی الله عليه وسلم قال واذا امرتکم بشی فاتوا منه ما استطعتم وتلزمه الاعادۃ (المجموع:3/142)
ھذامن جوامع الکلم و قاعد الاسلام .ویدخل فیه کثیر من الاحکام کالصلاۃ لمن عجز عن رکن منھا او شرط فیاتی بالمقدور (فتح الباری:17/77)
Question No/0355
If some impurity is stained on someone’s body and there is no water around to wash it off and the time of prayer is about to end then what is the ruling on praying in this situation?
Ans; Imaam nawai rehmatullah alaihi says in the explanation of hadees of Sahih muslim that
Whoever is unable to perform some rulings of Salah and capable of performing some rulings of salah then he must perform the rulings which he is able to perform ..(Sharah muslim 3/464)
In the light of the mentioned explanation, the jurists(fuqaha) say that Whoever has impurity stained on his body and there is no water to wash it off and there is a fear of missing the salah (Qaza)..then he must perform the salah in this situation and later after getting the water he must repeat the prayer..
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال.نمبر/ 0356
مرد کے لے کس دھات کی انگوٹھی پہننا درست ہے؟اوراس کے پہننے کی کیفیت کیا ہے؟
جواب: حضرت انس رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی اوراس کانگینہ بھی چاندی کا تھا (بخاری:5870)
حضرت سہل بن سعدرض فرماتے ہیں کہ ایک شخص سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نکاح کرواگرچہ بطورمہرلوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو (بخاری :515)
ان احادیث کی روشنی میں مرد کے لئے چاندی لوہا,پیتل,اورسیسہ, کی ایک انگوٹھی یاایک سے زائد انگوٹھی پہننا جائز ہے. جب کہ ایک سے زیادہ انگوٹھی پہننے کارواج ہو اورلوگوں کی عادت ہو، اورانگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھوٹھی انگلی میں پہننا افضل ہے.چھوٹھی انگلی سے متصل انگلی اورانگوٹھے میں پہننا جائز ہے. شہادت کی انگلی اوراس سے متصل درمیانی انگلی میں پہننا مکروہ تنزیہی ہے ۔
قوله: يجوز للرجل) ومثله الخنثى، بل أولى.
(قوله: بخاتم فضة)……… ومثل خاتم الفضة: خاتم حديد، أو نحاس، أو رصاص، لخبر الصحيحين: التمس ولو خاتما من حديد. …(قوله: في خنصر يمينه) متعلق بيسن، ويصح تعلقه بيجوز. وخرج بالخنصر: غيره، فيكره وضع الخاتم فيه (اعانة الطالبين.. 243/2)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0357
بیوی کے انتقال پر شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
جواب: حضرت اسماء بنت عمیس رض سے مروی ہے کہ حضرت فاطمہ رض کے انتقال کے بعد انھیں غسل دینے میں حضرت علی رض شریک تھے (معرفۃ السنن والاثار:7357)
اس دلیل کی بناء پرفقہاء نے کسی عورت میت کوغسل دینے کے لئے اس کے شوہرکوغسل کی اجازت دی ہے.لہذاشوہرکے لئے اپنی بیوی کوغسل میت دینا جائز ہے.البتہ بہتر یہ ہے کہ عورت میت کوعورتیں ہی غسل دیں.
وَيُغَسِّلُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إذَا مَاتَتْ، وَالْمَرْأَةُ زَوْجَهَا إذَا مَاتَ، وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: تُغَسِّلُ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، وَلَا يُغَسِّلُهَا، (الأم 1/311)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0358
احرام کی حالت سر مندھانے سے پہلے اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو اس شخص کا سر مندھانا ضروری ہے ؟
جواب: حضرت ابن عباس رضی اللہ فرماتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ تھے ایک شخص اونٹ پر سے گڑا اور مرگیا تو اللہ کے نبی نے فرمایا اسکے سر کو نہ ڈھاکو (بخاري 1265)
فقہاء نے اس حدیث کی روشنی میں یہ مسئلہ بیان کیا ہے اگر کسی کا احرام کی حالت میں انتقال ہوجائے تواسکے بالوں میں سے کچھ بھی بال نکالنا حرام ہے۔
لہذااس کو بغیرسر مندھائے ہی دفن کیا جاے گا.نیز کفن پہناتے وقت اسکے سر کو کھلا رکھنا ضروری ہے.
إذَا مَاتَ المحرم والمحرمة حرم تطييبه وأخذ شئ مِنْ شَعْرِهِ أَوْ ظُفْرِهِ وَحَرُمَ سَتْرُ رَأْسِ الرجل (المجموع 5/ 162)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0359
کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟
جواب: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا شانہ کهائے پهر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کئی (مسلم 354)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ بکری اور اونٹ وغیرہ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن وضو کرنا مستحب ہے اور جس روایت میں اونٹ کا گوشت کهانے سے وضو کاتذکرہ ہے اس سے مراد ہاتھ وغیرہ کا دهونا ہے یعنی وضو لغوی مراد لیا ہے (البيان 1/194) (المھذب مع المجموع:2/69)
پیر _30 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
سوال نمبر/ 0360
بعض جگہوں پرجنازہ قبرستان لے کرجاتے وقت لوگ بلندآواز سے کچھ اذکار پڑھتے ہیں.اس کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت قيس بن عباده رضي الله عنه فرماتے ہیں رسول اللہ صلي الله کے اصحاب جنازہ کے وقت بلند اواز کرنے کو ناپسند کرتے تھے (سنن کبری للبیہقی 7182)
اور مصنف ابن ابی شیبہ کی ایک روایت میں ہے ابن عمر رضي الله عنه نے ایک شخص کو لے جاتے وقت بلند اوازسے استغفر اللہ کہتے ہوئے سنا تو انہوں نے فرمایا اللہ اسکی مغفرت نہ کرے (11192)
فقہاء نے ان احادیث کی بناء پر یہ استدلال کیا ہے کہ جنازہ لے جاتے وقت خاموشی اختیار کرے، ذکر وغیرہ بھی بلندآوازمیں نہ کرے ،بلکہ موت اور موت کے بعد والی زندگی اوردنیا کے فنا ہونے کو یاد کرے کہ موت کے آنے کے بعد اسکی دنیا کی زندگی ختم ہوگی البتہ آہستہ اواز سے ذکر اور تلاوت قران میں مشغول رہناسنت ہے-
وَيُكْرَهُ) (اللَّغَطُ) بِفَتْحِ الْغَيْنِ وَسُكُونِهَا وَهُوَ ارْتِفَاعُ الْأَصْوَاتِ (فِي) سَيْرِ (الْجِنَازَةِ) لِمَا رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ أَنَّ الصَّحَابَةَ – ﵃ – كَرِهُوا رَفْعَ الصَّوْتِ عِنْدَ الْجَنَائِزِ وَالْقِتَالِ وَالذِّكْرِ، وَكَرِهَ جَمَاعَةٌ قَوْلَ الْمُنَادِي مَعَ الْجِنَازَةِ اسْتَغْفِرُوا اللَّهَ لَهُ، ( نهاية المحتاج 23/3)