حالت جنابت میں بدن کے کسی حصہ کے بال نکالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابو ھریرة رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے ایک راستے پر ان سے ملاقات کی اس حال میں کہ وہ جنبی تھے، پھر آپ وہاں سے لوٹ گئے، پھر غسل کرکے واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:’تم کہاں تھے اے ابو ھریرة؟’ تو حضرت ابو ھریرة رضی اللہ عنہ نے کہا:’میں جنبی تھا، مجھے یہ پسند نہیں کہ میں آپ کے پاس بغیر پاکی کہ بیٹھوں’. تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سبحان اللہ! بے شک مسلمان نجس نہیں ہوتا’۔ (بخاری 283) (مسلم 371)
امام بخاری علیہ الرحمہ نے تعلیقا حضرت عطاء رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ جنبی حجامت کرسکتا ہے، اور اپنے ناخن تراش سکتا ہے اور اپنے سر کے بال منڈھا سکتا ہے اگر چہ
کہ وضو بھی نہ کرے۔( بخاري 65/1)
امام نوویؒ نے اس حدیث (بے شک مسلمان نجس نہیں ہوتا) کی شرح میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ یہ حدیث مسلمان کی زندگی اور مرنے کے بعد پاک ہونے کی بڑی دلیل ہے۔ زندہ شخص بالاجماع پاک ہے۔ ( شرح مسلم 66/4)
جب یہ ثابت ہوگئی کہ مسلمان نجس نہیں ہوتا تو اس کا پسینہ، لعاب اور آنسوں بھی پاک ہوں گے، چاہے وہ حالت جنابت ہی میں کیوں نہ ہو،ان دلائل کی بنیاد پر حالت جنابت میں بدن کے کسی حصہ کے بال اورناخن نکالنے کی اجازت ہوگی۔اورنکالنے پرگناہ بھی نہیں ہوگا
لیکن ائمہ شوافع میں امام غزالیؒ اور امام خطیب شربینیؒ نے فرمایا ہے کہ حالت جنابت میں بدن کے کسی حصہ کے بال نہ نکالنا بہتر ہے
إيصال الماء إلى جَمِيع) أجزاء (الشّعْر) ظاهرا وباطنا وإن كثف ويجب نقض الضفائر إن لم يصل الماء إلى باطِنها إلّا بِالنَّقْضِ لَكِن يُعْفى عَن باطِن الشّعْر المَعْقُود ولا يجب غسل الشّعْر النّابِت فِي العين أو الأنف وإن كانَ يجب غسله من النَّجاسَة لغلظها… (١)
_____________(١)الإقناع (٦٩/١)
*اسنى المطالب مع حاشية (٧٠/١)
امام نوویؒ نے اس حدیث (بے شک مسلمان نجس نہیں ہوتا) کی شرح میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ یہ حدیث مسلمان کی زندگی اور مرنے کے بعد پاک ہونے کی بڑی دلیل ہے۔ زندہ شخص بالاجماع پاک ہے۔ ( شرح مسلم 66/4)
جب یہ ثابت ہوگئی کہ مسلمان نجس نہیں ہوتا تو اس کا پسینہ، لعاب اور آنسوں بھی پاک ہوں گے، چاہے وہ حالت جنابت ہی میں کیوں نہ ہو،ان دلائل کی بنیاد پر حالت جنابت میں بدن کے کسی حصہ کے بال اورناخن نکالنے کی اجازت ہوگی۔اورنکالنے پرگناہ بھی نہیں ہوگا
لیکن ائمہ شوافع میں امام غزالیؒ اور امام خطیب شربینیؒ نے فرمایا ہے کہ حالت جنابت میں بدن کے کسی حصہ کے بال نہ نکالنا بہتر ہے ۔( الاقناع (70/1) (وحاشية مع اسني المطالب 70/1)
حائضہ عورت کے لئے خطبہ سننے کے لیے عیدگاہ جاناجائز ہے یانہیں؟
جواب: حضرت ام عطيه رضي الله عنها فرماتي ہیں کہ رسول الله صلي الله وعليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلوغت سے قریب اور پردہ والی عورتوں اور حائضه عورتوں کو عید میں نکالاگیا، پھر (حکم دیاگیاکہ)
حائضہ عورتیں مصلي (نمازپڑھنے کی جگہ ) سے دور رہیں۔ (تاکہ جگہ کشادہ ہوجاے) اورخیر کے کاموں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر رہیں ( بخاري: 974)
مذکورہ حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ حائضہ عورت کے لئے خطبہ وغیرہ سننے کے لئے عید گاہ جانا جائز ہے.
البتہ نمازپڑھنے کی جگہ سے ہٹ کر ایک طرف بیٹھ کرخطبہ سننابہتر ہے.تاکہ تبا سالاگ ھنے والوں کوجگہ تنگ نہ ہوجاے. ( بحر المذهب 231/2)
وذوات الخدور والحيض، قالت أم عطيه ﵂: أما الحيض فكن يعتزلن المصلى ويشهدن الذكر ودعوة المسلمين، والعواتق: جمع عاتق وهي التي قاربت الإدراك، وقيل: هي المدركة ولأنه موضع ريبة واجتماع فاستحب إخراجهن لتكثير الجمع . بحر المذهب(٣/٢٣١)
سلام کرتے وقت السلام علیکم کے بعدورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ کا اضافہ کرنےکا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور فرمایا (السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ومغفرتہ )تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اس کے لئے چالیس نیکیاں ہیں (أبو داؤد 5196)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ اگر کوئ شخص سلام کا جواب دینے میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرته کا اضافہ کرتا ہے تو بہتر ہے (اس کے لئے السلام علیکم کہنے پر دس ورحمۃ اللہ پر دس وبرکاتہ پر دس، اور مغفرتہ پر دس اسے کل چالیس نیکیاں ملے گی سنن ابی داؤد کی اس حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے فقہائےکرام نے سلام میں مذکورہ الفاظ کااضافہ کرنا مشروع اور افضل لکھا ہے ۔ واللہ تعالی اعلم (إعانة الطالبين )
( قوله : وزيادة الخ) اي والافضل زيادة ورحمة الله وبركاته ومغفرته لما تقدم آنفا عن النووي . اعانة الطالبين(٤/٢٨٨)
غائبانہ نماز میں بیک وقت متعدد میت کی نیت کرکے نماز پڑهنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: غائبانہ نماز میں بیک وقت متعدد میت کی نیت کرکے نماز پڑهنا درست ہے بلکہ مسنون ہے اس لئے کہ غائبانہ نماز میں میت کی تعیین شرط نہیں ہے (مغني المحتاج 2/28)
بعض لوگوں کے منہ سے دوران نیند رال نکلتی ہے اسکا کیا حکم ہے پاک ہے یا ناپاک؟
جواب: بعض لوگوں کے منہ سے دوران نیند رال نکلتی ہے اگر وہ رال معدہ سے نکلے یعنی اگر وہ پیلی اوربدبودار ہو توناپاک ہے،اس کے برعکس اگر معدہ سے نہ نکلے بلکہ منہ سے نکلے یااس بات میں شک ہو کہ معدہ سے نکلی ہے یا منہ سے تو یہ رال پاک ہے لیکن اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کی ہمیشہ معدہ سے رال نکلتی ہے تو فقہاء فرماتے ہیں کہ وہ معاف ہے اگر چہ زیادہ ہو.البتہ اسے بھی دھونامستحب ہے لیکن جسکی ہمیشہ رال نہیں نکلتی تو معاف نہیں ہے بلکہ دھونا ضروری ہے – (حاشية الجمل 274/1)
جو حضرات کشتی میں نوکری کرتے ہیں کیا وہ قصر کرسکتے ہیں اور ان کے حق میں جمعہ کاکیاحکم ہے؟
جواب: اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : جب تم زمین میں سفر کرو تو پر کوئ حرج نہیں ہے کہ تم نماز کو قصر اداء کرو (سورہ نساء 101)
فقہاء کرام نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ طویل سفر میں قصر کرنا جائز ہے چاہے وہ سفر سمندری سفرہو یازمینی سفرہو، اگر سمندری سفرکرنے والوں کا کسی جگہ چار دن سے زیادہ ٹهرنے کا قصد ہو یاعام طورپر جہاز کسی ساحل پرچار دن سے زیادہ لنگرانداز ہوتا ہوتو قصر جائز نہیں ہے اس لئے کہ اس صورت میں وہ مسافرنہیں رہے گا،اور مسافر پر جمعہ ضروری نہیں ہے (البيان 2/450) (البيان 2/543)
وإذا كان ملاح في سفينة له، وكان فيها أهله، وماله، وولده، وهو يسافر في البحر، أحببت له ألا يقصر؛ لأنه في وطنه، وموضع إقامته، فإن قصر الصلاة جاز؛ لأنه مسافر). البيان(٢/٤٤٩)
اگرکسی شخص کے بال سرکی حدسے نکلے ہوے ہوں تووضومیں ان بالوں پرمسح درست ہوگایا نہیں؟
جواب: اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : "اپنے سروں کا مسح کرو” (سوره مائدة :6)
اس آیت کی روشنی میں فقہاء نے وضومیں سر یا ان بالوں کا مسح واجب قرار دیا ہے. جو سرکی حد میں ہیں .لہذا اگرکسی کے بال طویل ہونے کی وجہ سے آگے یاپیچھے سے سرکی حدسے باہرنکلے ہوں اوروہ شخص سرپرمسح کے بجاے صرف سرکی حدکے باہران بالوں پرمسح کرے تووضودرست نہیں ہوگا. (مغني المحتاج 1/176)
اگرکتاکسی گھریامسجدمیں داخل ہوکرفورانکل جاے توکیااس جگہ کوپاک کرناضروری ہے یانہیں؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈالے تو اسے سات مرتبہ دهوئے جس میں ایک مرتبہ مٹی کااستعمال کیاجاے (سنن ابی داود:71)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ اگر کتا کسی برتن میں منہ ڈال کرزبان سے پانی پیے یازبان سے کسی چیزکوچاٹے توسات مرتبہ دھوناضروری ہے جس میں ایک مرتبہ مٹی کے پانی سے دھوناضروری ہے.اس سے پتہ چلاکہ کتے کی نجاست کی بنیاد اوراعتباراس کے تراورگیلے ہونے پرہے.لہذااگر کسی کے گهر میں داخل ہوتو دیکها جائے گا اگر کتا اور گهر کی زمین دونوں خشک ہوتو اس صورت میں گهر کو دهویا نہیں جائے گا اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی تر ہوتو ایسی صورت میں زمین کو پاک کرنا ضروری ہے.البتہ پانی بہالیاجاے توبہترہے.
فهكذا لو ماس الكلب ثوبا رطبا او ماس ببدنه الرطب ثوبا يا بسا اووطئ برطبة رجله على ارض او بساط كان كالولوغ في وجوب غسله سبعا فيهن مرة بالتراب . الحاوي الكبير (١/٣١٥)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0378 احرام کی حالت میں پردہ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ احرام کی حالت میں عورتوں کو چہرے کو کهلا رکهنا ضروری ہے لہذا اگرکوئی عورت اس حالت میں پردہ کرنا چاہے توایسی ٹوپی وغیرہ پہن کراس پرنقاب اس طرح لٹکاے کہ وہ چہرے کو نہ لگے .نیز اس حالت میں کوئی فدیہ بهی واجب نہیں ہوگا۔ (روضة الطالبین وعمدة المفتين 3 / 127)
Fiqhe Shafi Question No/0378 What is the method of veiling oneself in the state of Ihram?
Ans; It is necessary for women to keep their faces uncovered in the state of Ihram.. Therefore if a woman wishes to veil herself in this state then she must wear a cap to which she must attach a veil in such a way that it should not touch her face and she doesn’t have to pay fidya in this state..
مور اور اس جیسے جانور جو کهائے نہیں جاتے ان کے انڈے کهانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مور اور اس جیسے جانور جو کهائے نہیں جاتے راجح قول کے مطابق کے انڈے کهانا جائز ہے اس لئے کہ وہ پاک ہے اور ان کے کهانے میں کسی قسم کی گهن محسوس نہیں ہوتی ہے
وإذا قلنا بطهارة ببض مالا يؤكل لحمه جاز أكله بلا خلاف لأنه غير مستقذر (المجموع 2 / 556)