پیر _22 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0431
اگر کوئی کسی دوسرے ملک سے رمضان کے مہینہ میں سفر کی بناء پر بغیر روزے رکھے آئے،اور دن کے وقت اپنے مقام پہنچے، تو اس صورت میں گھر والوں اور محلہ کے لوگوں کے سامنے کھانے پینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔اگر کوئی شخص دوسرے ملک سے اپنے مقام پر بغیر روزہ کی حالت میں پہنچے، تو گھر والوں اور محلہ کے لوگوں کے سامنے تہمت کے اندیشہ سے نہ کھائے، اور اس طرح لوگوں کے سامنے نہ کھانا ہی مستحب بھی ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
قإن قدم المسافر وهو مفطر…يستحب لهما إمساك بقية النهار لحرمة الوقت، ولا يجب ذلك،لأنهما أفطرا بعذر، ولا يأكلان عند من لا يعرف عذرهما لخوف التهمة۔(المجموع:٢٦١\٦)
Fiqhe Shafi Question No/0431
If anyone travels from other country in the holy month of Ramadhan without fasting and reaches his location in the day time then in this situation what is the ruling on having meals before his home mates and the people of society?
Ans; If a person reaches his location from other country without fasting then due to the fear of taunt he must not have his meals infront of his home mates and the people of society.. similarly it is recommended to avoid eating infront of the people.
بدھ _24 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0432
اگر کوئی جان بوجھ کر روزے کی حالت میں رمضان کے مہینے میں اپنی بیوی سے ہمبستری (جماع) کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ ایسے آدمی پر قضاء کے ساتھ کفارہ بھی ہے اور کفارہ یہ ہے کہ ایک مومن غلام آزاد کرے( یہ چیز موجودہ زمانے میں ناپید ہے) اگر غلام نہ ہو تو دو مہینے مسلسل روزہ رکھے اگر بوڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے اس طرح مسلسل روزہ رکھنے پر قدرت نہ ہو تو 60 فقراء یا مسکینوں کو ایک مد( 525 گرام) آناج دے جیسا کہ بخاری شریف میں مذکور ہے۔
ولو علم أنه على صومه فجامع فعليهما القضاء والكفارة قال الشافعي رضي الله عنه والكفارة عتق رقبة فإن لم يجد فصيام شهرين متتابعين فإن لم يستطع فاطعام ستين مدا (الحاوی الكبير 3/432)
Fiqhe Shafi Question No/0432
If anyone deliberately performs sexual intercourse with his wife in a state of fasting in the month of Ramadhan then what is the ruling with regard to this?
Ans; This person must make up the missed fast and he must give its penance as well..And the penance is to free a believing slave(not possible in modern world)if there isn’t any slave then he must fast for two months continuously and if the person cannot fast continously due to his old age or illness then he must give one madd(525 grams)of meal to 60 poor or needy people which has been described in the narrations of Sahih Bukhari..
ہفتہ _27 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0433
اگرکسی روزہ دار کو ڈاکٹر علاج کے لیے بے ہوش کردے تو کیا اس کا روزہ توٹ جائے گا؟
جواب:۔ اگر کسی روزہ دار شخص کو ڈاکٹر علاج کے لیے بے ہوش کردے تو بے ہوش ہونےکی وجہ سے اس شخص کا روزہ نہیں ٹوٹتا اسلئے کہ یہ بےہوشی مختصر وقت کیلئے ہوتی ہے۔ اور اصح قول کے مطابق بے ہوشی سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ دن بھر میں لحظہ یعنی ذرا سا افاقہ ہونا شرط ہے۔
علامہ خطیب شربینی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
(ﻭاﻷﻇﻬﺮ) ﻭﻓﻲ اﻟﺮﻭﺿﺔ اﻟﻤﺬﻫﺐ (ﺃﻥ اﻹﻏﻤﺎء ﻻ ﻳﻀﺮ ﺇﺫا ﺃﻓﺎﻕ ﻟﺤﻈﺔ ﻣﻦ ﻧﻬﺎﺭﻩ) ﺃﻱ ﻟﺤﻈﺔ ﻛﺎﻧﺖ، اﺗﺒﺎﻋﺎ ﻟﺰﻣﻦ اﻹﻏﻤﺎء ﺯﻣﻦ اﻹﻓﺎﻗﺔ، ﻓﺈﻥ ﻟﻢ ﻳﻔﻖ ﺿﺮ. (162/2)
أيضا ﻭﻟﻮ ﺃﻭﺟﺮ) ﻛﺄﻥ ﺻﺐ ﻣﺎء ﻓﻲ، ﺣﻠﻘﻪ (ﻣﻜﺮﻫﺎ) ﺃﻭ ﻣﻐﻤﻰ ﻋﻠﻴﻪ ﺃﻭ ﻧﺎﺋﻤﺎ (ﻟﻢ ﻳﻔﻄﺮ) ﻻﻧﺘﻔﺎء اﻟﻔﻌﻞ ﻭاﻟﻘﺼﺪ ﻣﻨﻪ. (158/2)
Fiqhe Shafi Question No/0433
If a person is made unconsious by the doctor for the treatment then will his fast invalidate?
Ans; If a person is made unconsious by the doctor for the treatment then his unconsiousness doeanot invalidates the fast because his unconsiousness is for a short time.. And according to the correct explanation unconsiousness doesnot invalidate the fast..However, the condition is that one must be consious atleast for a moment throught out the day…
پیر _21 _مئی _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0434
کیا مسلمانوں کے لئے رمضان میں ہوٹل کھلا رکھنے کی گنجائش ہے جب کہ عام طور پر غیر مسلم ہی فائدہ اٹھاتے ہیں ؟
جواب:۔ رمضان کا مہینہ اللہ کے شعائر میں سے ہے جس کا احترام ہر مسلمان پر ضروری ہے اس لئے دن کے وقت ہوٹلوں کو بند رکھنا چاہیے نیز اگر صرف غیر مسلم ہی ہوٹل سے فائدہ اٹھاتے ہو تب بھی کھولنا جائز نہیں کیوں کہ اس سے گناہ پر مدد کرنا لازم آتا ہے۔
ولا يجوز لمسلم إعانة الكافر على ما لا يحل عندنا كالأكل والشرب في نهار رمضان بضيافة أو غيرها لأنه إعانة على معصية۔ (حاشية البجيرمي على الخطيب 2/374) (حاشية الجمل 5/226)
Fiqhe Shafi Question No/0434
Is it permissible for muslims to keep their hotels open in the holy month of ramadhan though the non muslims get benefited usually by it?
Ans; The month of Ramadhan is among the rituals of Allah and it is necessary for every muslim to respect this holy month so the hotels should be closed in the day time and if only the non muslims are benefitted by these hotels even then it is not permissible to keep the hotels open because it assists the sin..
پیر _29 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0435
روزہ کی حالت میں اکثروقت سوتے رہنے سے روزہ مکروہ ہوگا؟
جواب:۔ روزہ کی حالت میں سونے سے روزہ میں کوئی کمی نہیں آئی گی اور ثواب بھی مل جائے گا. البتہ وقت پر نمازوں کا اہتمام ضروری ہے
(ﻭﻻ ﻳﻀﺮ ﻧﻮﻣﻪ) ﺃﻱ ﻧﻮﻡ ﻛﻞ اﻟﻴﻮﻡ. (حاشية البجیرمی 76/2)
ﻗﻮﻟﻪ: ﻭﻻ ﻳﻀﺮ ﻧﻮﻣﻪ) ﻭﻣﻊ ﺫﻟﻚ ﻳﺤﺼﻞ ﻟﻪ ﺛﻮاﺏ اﻟﺼﻮﻡ….(حاشية الجمل 323/2
Fiqhe Shafi Question No/0435
Does the fast become makrooh if one sleeps most of the time when in the state of fasting?
Ans; Sleeping in a state of fasting does not cause any deficit to the fast and also he will get the reward..However one must be punctual for salah..
منگل _30 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0436
اگر کوئی شخص محنت مزدوری والا کام کرتا ہو اور اس کی وجہ سے گرد و غبار اس کے پیٹ میں چلا جائے تو ایسے شخص کے روزے کا کیا مسئلہ ہے؟
جواب:۔ عام طور پر محنت مزدوری کرنے والے کام میں غبار اور ذرات وغیرہ پیٹ میں چلےجاتےہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ اس سے بچنا ممکن نہیں ہوتا، لہذا شریعت نے اس سے درگذر کیا ہے، اور ایسی صورت میں اس شخص کا روزہ نہیں توٹے گا.
امام نووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
اﺗﻔﻖ ﺃﺻﺤﺎﺑﻨﺎ ﻋﻠﻰ ﺃﻧﻪ ﻟﻮ ﻃﺎﺭﺕ ﺫﺑﺎﺑﺔ ﻓﺪﺧﻠﺖ ﺟﻮﻓﻪ ﺃﻭ ﻭﺻﻞ ﺇﻟﻴﻪ ﻏﺒﺎﺭ اﻟﻄﺮﻳﻖ ﺃﻭ ﻏﺮﺑﻠﺔ اﻟﺪﻗﻴﻖ ﺑﻐﻴﺮ ﺗﻌﻤﺪ ﻟﻢ ﻳﻔﻄﺮ ﻗﺎﻝ ﺃﺻﺤﺎﺑﻨﺎ ﻭﻻ ﻳﻜﻠﻒ ﺇﻃﺒﺎﻕ ﻓﻤﻪ ﻋﻨﺪ اﻟﻐﺒﺎﺭ ﻭاﻟﻐﺮﺑﻠﺔ ﻻﻥﻓﻴﻪ ﺣﺮﺟﺎ (المجموع327/328/6
Fiqhe Shafi Question No/0436
If a person is a hardworking labourer due to which the dust goes into his stomach then what is the ruling with regard to his fast?
Ans; Usually due to the hardworking labour the dust goes into the stomach and it is impossible to refrain from it Therefore, According to shariah it is forgiven and in this situation his fast does not invalidate
بدھ _31 _مئی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0437
صحیح سالم اور صحت مند انسان اگر تراویح کی نماز بیٹھ کر نماز پڑھنا چاہے تو کیا شرعا اس گنجائش ہے؟
جواب:۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر وہ کھڑے رہ کر پڑھے تو افضل ہے اور اگر بیٹھ کر پڑھے تو اسے کھڑے رہ کر پڑھنے والے شخص کے مقابلہ میں نصف اجر ہوگا اور جو سوکر پڑھے اسے بیٹھ کر پڑھنے والے کے مقابلہ میں نصف اجر ہوگا۔ (صحیح بخاری1115)
نماز تراویح کا شمار نفل نمازوں میں ہوتا ہے اور نفل نماز میں قیام میں پر قدرت کے باوجود بھی بیٹھ کر پڑھنے کی گنجائش ہوتی ہے، لہذا صحیح سالم اور صحت مند انسان کو تراویح کی نماز بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں البتہ کھڑے رہ کر پڑھنے والے کے مقابلہ میں نصف اجر ہوگا، لہذا افضل اور بہتر یہی ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھا جائے لیکن بیٹھ کر پڑھنا بھی جائز ہے.
امام غزالی رحمة الله عليه فرماتے ہیں
ﻳﺆﺩﻱ اﻟﻨﺎﻓﻠﺔ ﻗﺎﻋﺪا ﻣﻊ اﻟﻘﺪﺭﺓ ﻋﻠﻰ اﻟﻘﻴﺎﻡ (الوسيط :218/2)
ﻭﺃﺟﺮ اﻟﻘﺎﻋﺪ اﻟﻘﺎﺩﺭ ﻧﺼﻒ ﺃﺟﺮ اﻟﻘﺎﺋﻢ ﻭاﻟﻤﻀﻄﺠﻊ ﻧﺼﻒ ﺃﺟﺮ اﻟﻘﺎﻋﺪ۔ (المقدمة الحضرمية:63/1
Fiqhe Shafi Question No/0437
If a healthy person wishes to perform salatul taraveeh by sitting then what does the shariah say with regard to this?
Ans; Hazrat Imran bin Husain R.A says that i asked the messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him)about praying of a man while sitting. He said;if he prays while standing it is better and he who prays while sitting gets half the reward of that who prays standing; and whoever prays while lying gets half the reward of that who prays while sitting..(sahih bukhari 1115)
Salat al taraveeh is considered among the nifl prayers and in nifl prayers it is permissible to pray while sitting even if one is able to pray while standing.. Therefore, a healthy person can pray taraveeh prayers while sitting.. However he will get the half reward of that who prays in a standing position.. Therefore it is better to pray while standing but praying while sitting is also permissible .
ہفتہ _3 _جون _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0438
*روزہ کی حالت میں عطر یا کوئی خوشبو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟*
*روزہ کی حالت میں خوشبو کا استعمال کرنا جائز ہے البتہ بہتر اور اولی یہ ہے کہ روزے کی حالت میں خوشبو کا استعمال نہ کریں چونکہ اس سے ایک قسم کی راحت حاصل ہوتی ہے، جو روزہ کی حکمت کے خلاف ہے. معلوم رہے کہ روزے کی حالت میں خوشبو کے استعمال کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔*
*علامہ زکریا انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : و) ينبغي له كف (النفس عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها لما في ذلك من الترفه الذي لا يكاسب حكمة الصوم ويكره ذلك* (أسنى المطالب : ٤٢٢/١) علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : و) ليصن (نفسه) ندبا (عن الشهوات) التي لا تبطل الصوم من المشمومات والمبصرات والملموسات والمسموعات كشم الرياحين والنظر إليها ولمسها وسماع الغناء لما في ذلك من الترفه الذي لا يناسب حكمة الصوم، وهي لتنكسر النفس عن الهوى وتقوى على التقوى، بل يكره له ذلك. (مغني المحتاج : ١٦٧/٢) *ویسن ترك شھوۃ لاتبطل الصوم کشم الریاحین والنظر الیھا لما فیه من الترفه الذی لا یناسب حکمة الصوم* (فتح الوھاب :1/121)
Fiqhe Shafi Question No/0438
What is the ruling on using perfumes or scents in a state of fasting?
Ans; To Avoid using perfumes and scents in a state of fasting is sunnah because perfumes give a kind of comfort which is against the rules of fasting..So a fasting person must refrain from using perfumes..However using perfumes doesnot invalidate the fast..
ہفتہ _19 _مئی _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0439
*کیا تراویح کی نماز میں قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟*
*تراویح کی نماز میں امام کے لیے یا کسی تنہا نماز پڑھنے والے شخص کے لیے قرآن کریم موبائیل یا مصحف میں دیکھ کر پڑھنا جائز ہے. قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے سے نماز باطل نہیں ہوگی. البتہ اس بات کا خیال رہے کہ قرآن دیکھ کر پڑھنے سے عمل کثیر یعنی زیادہ حرکت نہ ہونے پائے۔ چونکہ عمل کثیر سے نماز باطل ہوجائے گی۔*
*ﻟﻮ ﻗﺮﺃ اﻟﻘﺮﺁﻥ ﻣﻦ اﻟﻤﺼﺤﻒ ﻟﻢ ﺗﺒﻄﻞ ﺻﻼﺗﻪ ﺳﻮاء ﻛﺎﻥ ﻳﺤﻔﻈﻪ ﺃﻡ ﻻ ﺑﻞ ﻳﺠﺐ ﻋﻠﻴﻪ ﺫﻟﻚ ﺇﺫا ﻟﻢ ﻳﺤﻔﻆ اﻟﻔﺎﺗﺤﺔ ﻛﻤﺎ ﺳﺒﻖ ﻭﻟﻮ ﻗﻠﺐ ﺃﻭﺭاﻗﻪ ﺃﺣﻴﺎﻧﺎ ﻓﻲ ﺻﻼﺗﻪ ﻟﻢ ﺗﺒﻄﻞ* (المجموع:4/95) *علامہ شروانی رحمہ للہ فرماتے ہیں: لو قراء من المصحف و قلب الاوراق احیانا لا تبطل صلاته.* (حواشي الشيرواني مع تحفة المحتاج: ٢٤/٢) *امام ماوردی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فَلَوْ قَرَأَ فِي صَلَاتِهِ مِنْ مُصْحَفٍ جَازَ، وَلَمْ تَبْطُلْ صَلَاتُهُ….. لِأَنَّهُ لَوْ قَرَأَ فِي مُصْحَفٍ بَيْنَ يَدَيْهِ لَمْ تَبْطُلْ صَلَاتُهُ، وَلَيْسَ التَّصَفُّحُ عَمَلًا كَثِيرًا لِمَا بَيْنَ تَصَفُّحِ الْأَوْرَاقِ مِنْ بُعْدِ المدى فدل على صحة صلاته.* (الحاوي الكبير : ٢ / ١٨٤)
Fiqhe Shafi Question No/0439
If an Imaam leads the taraveeh prayer by observing and reciting the holy Quran or if any individual performs taraveeh prayer alone by observing the holy quran then what is the ruling with regard to this?
Ans; It is permissible for the Imaam or the one performing taraveeh alone to recite the holy quran by looking.. Reciting quran by looking doesnot invalidate the prayer. However one must be careful that while reciting the quran by looking, one should not exceed the acts of salah…
منگل _6 _جون _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0440
اپنی بیوی کے ساتھ دخول کے بغیر صرف مباشرت کی وجہ سے منی نکل گی تو روزہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر بیوی کے ساتھ دخول کے بغیر صرف مباشرت کی وجہ سے منی نکل گی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اس طور پر کہ بوس کنار کیوجہ سے یا چھونے کی وجہ سے یا ساتھ میں بلا حائل سونے کی وجہ سے منی نکل گی تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہذا روزہ کی صرف قضاء ضروری ہے اگر منی کے نکلنے کا یقین ہو تو اس طرح کا فعل انجام دینا حرام ہے اور حرام کے کرنے پر گناہ ہوتا ہے، لہذا اس طرح کا فعل کرنا بھی حرام ہے اگر اس طرح کرنے سے منی کے نکلنے کا خوف نہ ہو تو ان چیزوں سے بچنا مسنون ہے.
امام غمراوی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
ﻭﻳﺸﺘﺮﻁ ﻓﻲ اﻟﺼﻮﻡ ﺃﻳﻀﺎ اﻻﻣﺴﺎﻙ
ﻋﻦ اﻻﺳﺘﻤﻨﺎء ﻭﻫﻮ ﺇﺧﺮاﺝ اﻟﻤﻨﻲ ﺑﻴﺪﻩ ﺃﻭ ﻳﺪ ﺯﻭﺟﺘﻪ ﻓﻴﻔﻄﺮ ﺑﻪ ﻭﻛﺬا ﺧﺮﻭﺝ اﻟﻤﻨﻰ ﻳﻔﻄﺮ ﺇﺫا ﻛﺎﻥ ﺑﻠﻤﺲ ﻭﻗﺒﻠﺔ ﻭﻣﻀﺎﺟﻌﺔ ﺑﻼ ﺣﺎﺋﻞ ﻟﻤﻦ ﻳﻨﻘﺾ ﻟﻤﺴﻪ اﻟﻮﺿﻮء (140/1)
ﻭﺣﺮﻡ ﻧﺤﻮ ﻟﻤﺲ ﻛﻘﺒﻠﺔ۔۔ ﺇﻥ ﺣﺮﻙ ﺷﻬﻮﺓ) ﺧﻮﻑ اﻹﻧﺰاﻝ (ﻭﺇﻻ ﻓﺘﺮﻛﻪ ﺃﻭﻟﻰ) ﺇﺫ ﻳﺴﻦ ﻟﻠﺼﺎﺋﻢ ﺗﺮﻙ اﻟﺸﻬﻮاﺕ ﻭﺇﻧﻤﺎ ﻟﻢ ﻳﺤﺮﻡ ﻟﻀﻌﻒ اﺣﺘﻤﺎﻝ ﺃﺩاﺋﻪ ﺇﻟﻰ اﻹﻧﺰاﻝ. (حاشية البجيرمي:75/2) اﻟﺸﺎﻓﻌﻴﺔ (1):
ﻣﺎ ﻳﻔﺴﺪ اﻟﺼﻮﻡ ﻧﻮﻋﺎﻥ: ﻧﻮﻉ ﻳﻮﺟﺐ اﻟﻘﻀﺎء ﻓﻘﻂ، ﻭﻧﻮﻉ ﻳﻮﺟﺐ اﻟﻘﻀﺎء ﻭاﻟﻜﻔﺎﺭﺓ. اﻷﻭﻝ ـ ﻣﺎ ﻳﻔﺴﺪ اﻟﺼﻮﻡ ﻭﻳﻮﺟﺐ اﻟﻘﻀﺎء ﻓﻘﻂ: ﻳﻔﺴﺪ اﻟﺼﻮﻡ ﻭﻳﺠﺐ اﻟﻘﻀﺎء ﻓﻘﻂ ﺩﻭﻥ اﻟﻜﻔﺎﺭﺓ ﺑﺎﻷﻣﻮﺭ اﻵﺗﻴﺔ، …
اﻻﺳﺘﻤﻨﺎء (ﻭﻫﻮ ﺇﺧﺮاﺝ اﻟﻤﻨﻲ ﺑﻐﻴﺮ ﺟﻤﺎﻉ، ﻣﺤﺮﻣﺎ ﻛﺄﻥ ﺃﺧﺮﺟﻪ ﺑﻴﺪﻩ، ﺃﻭ ﻏﻴﺮ ﻣﺤﺮﻡ ﻛﺈﺧﺮاﺟﻪ ﺑﻴﺪ ﺯﻭﺟﺘﻪ)، ﻭﺧﺮﻭﺝ اﻟﻤﻨﻲ ﺑﻠﻤﺲ ﻭﻗﺒﻠﺔ ﻭﻣﻀﺎﺟﻌﺔ ﺑﻼ ﺣﺎﺋﻞ؛ ﻷﻧﻪ ﺇﻧﺰاﻝ ﺑﻤﺒﺎﺷﺮﺓ. (الفقه الإسلامي وأدلته:1718-1721/3)
Fiqhe Shafi Question No/0440
If a man ejaculates semen by making love with his wife without having intercourse then what is the ruling with regard to his fast?
Ans; If a man ejaculates semen by making love with his wife without having intercourse then the fast invalidates.. similarly due to kissing or touching or sleeping without any barrier if one ejaculates semen then the fast invalidates.. therefore only making up the missed fast is compulsory.. If one is sure about the ejaculation of semen then performing such act is forbidden and performing the forbidden act is sinful.. If there isn’t any fear of ejaculation of semen due to these acts then to refrain from it is masnoon(sunnah)