فقہ شافعی سوال نمبر/ 0461 کسی شخص نے اپنے بدن پر تیل لگایا ہو اور پھر اس پر وضو کرے تو کیا اس کا وضو صحیح ہو گا؟اور اگر اس شخص نے پہلے وضو کیا پھر تیل لگایا، نماز کے وقت وہ محدث ہوگیا اس نے تیل لگے ہوئے بدن پر مسح کیا، کیا اس کا وضو صحیح ہوگا؟
جواب:۔ اگر تیل لگے ہوئے بدن پر وضو کرے اور پانی چمڑی کو چھو رہا ہے، تو اس صورت میں وضو ہوجائے گا، اور اگر تیل اس طرح کا ہے، کہ وہ پانی کے بدن کو چھونے میں مانع ہے، تو وضو درست نہیں ہوگا ،اور اگر تیل اس طرح مانع ہے کہ پانی تو بدن کو چھو رہا ہے لیکن پانی چمڑی پر ٹہرتا نہیں ہے، تو ایسی صورت میں بھی وضو ہوجائے گا۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﺇﺫا ﻛﺎﻥ ﻋﻠﻰ ﺑﻌﺾ ﺃﻋﻀﺎﺋﻪ ﺷﻤﻊ ﺃﻭ ﻋﺠﻴﻦ ﺃﻭ ﺣﻨﺎء ﻭاﺷﺘﺒﺎﻩ ﺫﻟﻚ ﻓﻤﻨﻊ ﻭﺻﻮﻝ اﻟﻤﺎء اﻟﻰ ﺷﺊ ﻣﻦ اﻟﻌﻀﻮ ﻟﻢ ﺗﺼﺢ ﻃﻬﺎﺭﺗﻪ ﺳﻮاء ﻛﺜﺮ ﺫﻟﻚ ﺃﻡ ﻗﻞ ﻭﻟﻮ ﺑﻘﻲ ﻋﻠﻰ اﻟﻴﺪ ﻭﻏﻴﺮﻫﺎ ﺃﺛﺮ اﻟﺤﻨﺎء ﻭﻟﻮﻧﻪ ﺩﻭﻥ ﻋﻴﻨﻪ ﺃﻭ ﺃﺛﺮ ﺩﻫﻦ ﻣﺎﺋﻊ ﺑﺤﻴﺚ ﻳﻤﺲ اﻟﻤﺎء ﺑﺸﺮﺓ اﻟﻌﻀﻮ ﻭﻳﺠﺮﻱ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﻟﻜﻦ ﻻ ﻳﺜﺒﺖ ﺻﺤﺖ ﻃﻬﺎﺭﺗﻪ. (المجموع:٤٦٨\١ شاملة)
Fiqhe Shafi Question no 0461 If a person applies oil on his body and then performs ablution over it, will his ablution be valid? And if the person performs ablution earlier and later applies oil on his body, but during the time of prayer he becomes Muhaddis ( i.e, impure or has no wudu) and so he performs ablution on his oiled body, will his ablution be valid?
Ans). If one performs ablution on oiled body and the water has touched the person’s skin, his ablution will be correct. But if the oil becomes a barrier and is blocking the water from touching one’s skin, his ablution will be invalid . Also, if the oil on the body is such that the water is touching the skin but is being slipped off or rolled down from the skin, his ablution will be valid .
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0462 کیا وقف کئے ہوئے مال کو اینوسٹ کیا جاسکتا ہے؟
جواب:۔ وقف کئے ہوئے مال کو اینوسٹ کیا جاسکتا ہے، البتہ اگر اینوسٹ کرنے میں اصل مالیت کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو یا مصلحت کے خلاف ہو تو اینوسٹ نہ کیا جائے اسی طرح اگر وقف کرنے والے نے مصلحتا شرط رکھی ہو کہ اس کو اینوسٹ نہ کیا جائے تو اس کی شرط کو مانا جائے گا۔
ولو شرط اي الواقف شيئا يقصد كشرط أن لا يؤجر مطلقا أو إلا كذا كسنة أو أن يفضل بعض الموقوف عليهم على بعض اتبع شرطه إعانة الطالبين3/291) ووظيفته عمارة وإجارة (الإقناع 2/169)
Fiqhe Shafi Question No/0462 Is it permissible to invest the donated money ?
Ans; It is permissible to invest the donated money.. However, If there is a fear of losing the actual wealth or if it is against the maslihat then one should not invest the money.. Likewise if the donator keeps a maslih condition that the money should not be invested then his conditions shall be accepted…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0463 کیا اپنے ماں باپ کی قبر کو بوسہ دے سکتے ہیں؟
جواب:۔ قبر کو بوسہ دینا مکروہ ہے، چاہے قبر ماں باپ کی ہو یا کسی اور کی قبر کو بوسہ دینا علماء نے مکروہ لکھا ہے.
امام شربیني رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ويكره تقبيل التابوت الذي يجعل على القبر كما يكره تقبيل القبر… فإن هذا كله من البدع التي ارتكبها الناس. (مغني المحتاج:٥٥\٢-دار الكتب العلمية)
امام رملي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻳﻜﺮﻩ ﺗﻘﺒﻴﻞ اﻟﻘﺒﺮ ﻭاﺳﺘﻼﻣﻪ ﻭﺗﻘﺒﻴﻞ اﻷﻋﺘﺎﺏ ﻋﻨﺪ اﻟﺪﺧﻮﻝ ﻟﺰﻳﺎﺭﺓ اﻷﻭﻟﻴﺎء. (نهاية المحتاج:٣٦\٣-شاملة)
Fiqhe Shafi Question No/0463 Can we kiss our parents grave?
Ans It is makrooh to kiss a grave, weather the grave is that of ones parents or somebody elses, the ulemas have said that kissing a grave is makrooh.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0464 اگر نماز جنازہ مسجد کے باہر پڑھی جارہی ہو تو چپل پہن کر یا چپل کے اوپر کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟ چپل اگر پاک ہو اور جنازہ کی نماز مسجد کے باہر پڑھی جارہی ہو تو چپل پہن کر نماز جنازہ پڑھنا درست ہے۔ ہاں اگر چپل ناپاک ہو تو درست نہیں. لیکن چپل اگر اوپر سے پاک ہو مگر نیچے سے ناپاک ہو تو چپل نکال کر اس پر کھڑے ہو کر جنازے کی نماز پڑھنا درست ہے۔ وقال الإمام الحافظ ابن حجر العسقلاني رحمه الله: قوله (يصلي في نعليه) قال ابن بطال: هو محمول على ما إذا لم يكن فيهما نجاسة، ثم هي من الرخص، كما قال ابن دقيق العيد، لا من المستحبات؛ لأن ذلك لا يدخل في المعنى المطلوب من الصلاة، وهو وإن كان من ملابس الزينة إلا أن ملامسته الأرض التي تكثر فيها النجاسات قد تقصر عن هذه الرتبة. (فتح الباري:٢٢٤/٢) قال الإمام الشيرازي رحمه الله تعالى:[ومن شرط صحة صلاة الجنازة: الطهارة، وستر العورة؛ لأنها صلاة فشرط فيها الطهارة، وستر العورة كسائر الصلوات، ومن شرطها القيام، واستقبال القبلة؛ لأنها صلاة مفروضة، فوجب فيها القيام، واستقبال القبلة مع القدرة كسائر الفرائض. (المهذب :٤٥٢/١) قال الإمام النووي رحمه الله تعالى: أَنَّهُ يُشْتَرَط لصحةصَلَاةِ الْجِنَازَةِ طَهَارَةُ الْحَدَثِ وَطَهَارَةُ النَّجَسِ فِي الْبَدَنِ وَالثَّوْبِ وَالْمَكَانِ وَسَتْرُ الْعَوْرَةِ. وَاسْتِقْبَالُ الْقِبْلَةِ إلَّا فِي شِدَّةِ الْخَوْفِ. (المجموع:٢١١/٦) (صحيح البخاري :٣٨٦) (سنن أبي داود:٦٥٥)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0465 اگرکوئی شخص احرام کی حالت میں بے ہوش ہوجائے اور بے ہوشی کی حالت میں طواف کرایا جائے تواس کا طواف درست ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ حج کے ارکان میں سے ایک رکن بیت اللہ کا طواف کرنا ہے طواف کے صحیح ہونے کے لئے حدث اکبر اور حدث اصغر سے پاک ہونا ضروری ہے چونکہ بے ہوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے لہذا اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں بے ہوش ہوجائے اور اسے بےہوشی کی حالت میں طواف کرایا جائے تو ایسی صورت میں طواف درست نہیں ہوگا اور اگر طواف کے درمیان بےہوش ہوجائےاور پھر افاقہ ہوجائے تو وضو کرکے بقیہ چکر شروع کرنا ہوگا.
Fiqhe Shafi Question No/0465 If any person becomes unconscious when in the stateof ihram and in this very state of unconsciousness if the person is made to do Tawaf than will the Tawaf be accepted?
Ans: Among the pillars of Hajj, one pillar is doing the Tawaf of the Kabah. For the Tawaf to be right it is important for one to be clean from that major impurity which requires one to take a bath and from that minor impurity which requires one to make ablution. Since being unconscious leads to the annulment of ablution, in that case when a person in the state of ihram becomes unconscious and in the state of being unconscious he is made to do Tawaf, then in this state the Tawaf will not be right and if he becomes unconscious when performing Tawaf and then becomes conscious then he must make ablution and then finish the remaining Tawaf.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0466 کیا عورت چہرہ پر داڑھی ومونچھ کی جگہ اور دیگر جگہوں پر اگنے والے زائد بال لیزر کے ذریعہ نکال سکتی ہے؟
جواب:۔ ہر عورت فطری طور پر خوبصورت بننے کو پسند کرتی ہے لہذا شریعت نے بھی اسکا لحاظ رکھا ہے، لہذا ڈاڑھی اور مونچھ کے بالوں کو نکالنا مستحب ہے اور چہرہ کے ان زائد بالوں کو نکالنے کی بھی اجازت دی ہے جو عورت کی خوبصورتی کے لئے مانع بنتے ہیں، البتہ شوہر کی اجازت ضروری ہے.
امام شہاب الدین رملی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ﻭﻧﺘﻒ ﻟﺤﻴﺘﻬﺎ ﻭﺷﺎﺭﺑﻬﺎ ﻣﺴﺘﺤﺐ ﻷﻥ ﺑﻘﺎء ﻛﻞ ﻣﻨﻬﻤﺎ ﻳﺸﻴﻨﻬﺎ. (غاية البيان :40/1) ﻭاﻟﺘﻨﻤﻴﺺ: ﻭﻫﻮ اﻷﺧﺬ ﻣﻦ ﺷﻌﺮ اﻟﻮﺟﻪ ﻭاﻟﺤﺎﺟﺐ ﻟﻠﺤﺴﻦ ﻟﻤﺎ ﻓﻲ ﺫﻟﻚ ﻣﻦ اﻟﺘﻐﺮﻳﺮ. ﺃﻣﺎ ﺇﺫا ﺃﺫﻥ ﻟﻬﺎ اﻟﺰﻭﺝ ﺃﻭ اﻟﺴﻴﺪ ﻓﻲ ﺫﻟﻚ، ﻓﺈﻧﻪ ﻳﺠﻮﺯ؛ ﻷﻥ ﻟﻪ ﻏﺮﺿﺎ ﻓﻲ ﺗﺰﻳﻴﻨﻬﺎ ﻟﻪ ﻭﻗﺪ ﺃﺫﻥ ﻟﻬﺎ ﻓﻴﻪ. (مغني المحتاج:407/1) ﻭﻳﺤﺮﻡ) ﻋﻠﻰ اﻟﻤﺮﺃﺓ (اﻟﺘﻨﻤﻴﺺ) ﻓﻌﻼ ﻭﺳﺆاﻻ ﻟﺨﺒﺮ اﻟﺼﺤﻴﺤﻴﻦ اﻟﺴﺎﺑﻖ ﺇﻻ ﺑﺈﺫﻥ ﺯﻭﺝ، ﺃﻭ ﺳﻴﺪ (ﻭﻫﻮ اﻷﺧﺬ ﻣﻦ ﺷﻌﺮ اﻟﻮﺟﻪ، ﻭاﻟﺤﺎﺟﺐ) ﻟﻠﺤﺴﻦ ﻭﺗﺤﺮﻳر۔ (اسنى المطالب: 173/1)
Fiqhe Shafi Question No/0466 Is it permissible for a woman to remove the excess hair from her face (like moustache and beard) or from other parts of her body through laser treatment?
Ans: The want to look appealing is a part of every womans nature. Therefore, even the shariah has taken this into consideration. Therefore It is mustahab to remove the moustache or beard and excess hair from other parts of the face that hinders a women’s beauty. But this is allowed on the condition that one has their husbands permission. Whereas, when it is the question of doing laser treatment, one must be careful and see to it that it is not harmful in any way.
فقہ شافعی سوال نمبر / 0467 کرایہ کے مکان پر اگر کوئی کرایہ دار ضرورت کی چیزوں پر خرچ کرے تو کیا مالک مکان کو کرایہ دار کا خرچ کیا ہوا روپیہ دینا کیا ضروری ہے؟ کرایہ میں جو چیز دی جاتی ہے مکان ہو یا دکان یا کوئی چیز اس میں کرایہ دار کی کوتاہی کے بغیر اگر کوئی چیز خراب ہوجائے تو اس کی ذمہ داری اس چیز کے مالک کی ہوگی کہ وہ اس کی اصلاح کرے اس لیے کہ کرایہ دار اس کا ضامن نہیں ہوتا ہے اور اگر کرایہ دار خود اس کی اصلاح و مرمت کرے مکان و دکان کے واپس کرنے کے لیے یہ شرط لگائے کہ چیز کی مرمت و اصلاح کے لیے لگی ہوئی رقم کو واپس کرنا ہوگا تو کرایہ دار کا اس طرح سے شرط لگانا بھی درست ہے امام عمرانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: إذا تلف في يد المكتري من غير تفريط منه.. لم يضمنه، ويجب على المكري إبداله، كما لو انكسر جذع من الدار. البيان في مذهب الإمام الشافعي٢٦٢/٧-٢٩٣ امام مطرحى رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فان تلف شئ منه في يد المكترى لم يضمنه كما لا يضمن العين المستأجرة ….. واذا تسلمه فهو يده امانة فلا يضمنه بلا تفريط واذا ضاع منه بلا تفريط ولم يبدله المكري ثبت له الفسخ ولا يجبرالمكري على الإبدال. (المجموع:٣٦٧/١٥-٣٦٨)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0468 بہت سے حجاج دس ذی الحجہ کو مکہ آکر فرض طواف نہ کرتے ہوے بارہ ذی الحجہ کی رمی سے فارغ ہو کر طواف کرتے ہیں، اس طرح فرض طواف میں تاخیر کی گنجائش ہے؟
جواب:۔ حضرت ابن عمر رضي اللہ عنهما نے اپنے حج میں طواف دس ذی الحجہ کو کیا تھا، اور یہ بھی فرمایا تھا کہ میں وہی کیا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔(مسلم/١٢٣٠)
اس حدیث کی بناء پر فقہاء یہ فرماتے ہیں کہ افضل یہ ہے کہ فرض طواف دس ذی الحجہ کو ہو، اور اگر کوئی تاخیر کرے تو جائز ہے، لیکن بغیر عذر کے تاخیر کرے تو کراہت سے خالی نہیں ہے۔
امام نووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: قال المصنف:………والمستحب أن يطوف يوم النحر لأن النبي صلى الله عليه وسلم "طاف يوم النحر”،فإن أخره إلى ما بعده وطاف جاز ،لأنه أتى به بعد دخول الوقت.
الشرح:..
(وأما) قوله إن النبي صلى الله عليه وسلم "طاف يوم النحر”
فصحيح رواه مسلم من رواية ابن عمر(١٢٣٠)
قال الأصحاب… والأفضل طوافه يوم النحر…
قال أصحابنا:
ويكره تأخير الطواف عن يوم النحر المجموع:٢٢٠\٨-شاملة ☆مغني المحتاج:٢٧٠\٢-دار الكتب العلمية ☆البيان:٣٤٥\٤-دار المنهاج
Fiqhe Shafi Question No/0468 Many pilgrims do not perform the farz Tawaf after reaching Makkah on 10th zul hijj but instead performs Tawaf after finishing with the Rumi of 12th zul hijj. In this way there are chances of the farz Tawaf being delayed?
Ans: Hazrat Ibn Umar Rz performed his Tawaf on the 10th of zil hijj during his Hajj and had also said that I did that which the Prophet Pbuh did. (Muslim 1230)
On the basis of this Hadith the scholars of fiqh say that it is more preferable if the farz Tawaf is performed on the 10th of zil hijj, and if any one delays it then also it is permissible but delaying without any excuse is makrooh.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0469 کیا زکات کے مال کو مدرسہ کے ذاتی اخراجات کیلئے یا مدرسہ کی عمارت کی تعمیر میں دینا درست ہے؟
جواب: زکوٰۃ کے مال کو مدرسہ کے ذاتی اخراجات کے لئے یا مدرسہ کی تعمیر میں دینا درست نہیں ہے الا یہ کہ زکات کی رقم مستحقین طلبہ کے حوالے کی جائے اور وہ اس رقم کو مدرسہ کے ذمہ دار حضرات کے پاس بخوشی جمع کروائے اور ذمہ داران اس مال کے ذریعہ ان کےکھانے پینے رہنےاور دوسری ضروریات کا انتظام کرے۔
علامہ دمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ولا يجوز دفع الزكاة لبناء مسجد إبتداء. (إعانة الطالبين2/117)
امام بغوى رحمة الله عليه فرماتے ہیں: إنما الصدقات للفقراء.. الخ بين الله تعالى فى هذه الآية أهل الصدقات وجعلها لثمانية أصناف. (تفسير البغوى:379)
علامه زکریا انصاری رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فإن اشتغل عنه اي عن المكسب بعلم شرعي يتأتى منه تحصيله وكان الكسب يمنعه منه … حلت الزكاة (أسنى المطالب 2/191-192)
Fiqhe Shafi Question No/0469 Is it right to give zakat money to madrasas or for building of madrasas?
Ans: It is not right to give zakat money to madrasas or for building of madrasas, if not the money of zakat should be handed over to deserving students and the students must happily handover the money to the responsible men of the madrasa and the responsible men must utilize this money for the eating, drinking and other arrangements of the student
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0470 دس ذی الحجہ کو منی پہچنے پر پہلے رمی کرنا چاہیے یا حلق کرنا چاہیے؟
جواب:۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منی تشریف لائے تو جمرات کے پاس آکر اس کی رمی کی پھر منی میں اپنے قیام گاہ آئے قربانی کی اور پھر حلق کیا۔ (مسلم 1305)
مذکورہ روایت سے پتہ چلا کہ 10 ذی الحجہ کو منی پہچنے پر پہلے رمی کرنا سنت ہے. جس میں تقدیم و تاخیر کی بھی گنجائش ہے.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ثم يعود الی منی و هذا الرمی والذبح والحلق والطواف ىسن ترتيبها كما ذكرنا۔ (منہاج الطالبین 491/1)
Fiqhe Shafi Question No/0470 On reaching Mina on the 10th of zil hijjah, should one perform rumi first or shave ones head?
Ans: It has been narrated by Hazrat Anas Rz that the Prophet PBUH reached Mina and did rumi by going near the jamarat and then he went to his place of residence in Mina and sacrificed an animal and after that shaved his head