فقہ شافعی سوال نمبر/ 0471 *محرم یعنی احرام پہنے ہوئے شخص کے لیے کس وقت تک سلے ہوئے کپڑے پہننے سے باز رہنا چاہیے؟*
*حضرت عائشہ رضي الله عنها فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم رمی ، حلق یا ذبح کرو تو تمہارے لیے ہر چیز حلال ہے سوائے عورتوں کے اور تمہارے لیے کپڑے اور خوشبو حلال ہے.* (سنن دار قطني:٢٤٥٠) *محرم کے لیے تحلل اول ( یعنی دس ذی الحجہ کو حلق، رمی اور طواف ان تین کاموں میں سے دو کے کرنے تک سلے ہوئے کپڑے پہننے سے باز رہنا چاہئے اور ان تین میں سے دو کرنے کے بعد نکاح و جماع کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے خوشبو وغیرہ کا استعمال کرنا درست ہے.*
*فاما اذا حصل احد التحللین فلا خلاف فی استباحة لبس المخيط و ستر الراس و قلم الظفر والحلق ان لم نجعل له نسكا۔* (نھایة المطلب:162/4)
Fiqhe Shafi Question No/471 If any person becomes unconscious when in the stateof ihram and in this very state of unconsciousness if the person is made to do Tawaf than will the Tawaf be accepted?
Ans: Among the pillars of Hajj, one pillar is doing the Tawaf of the Kabah. For the Tawaf to be right it is important for one to be clean from that major impurity which requires one to take a bath and from that minor impurity which requires one to make ablution. Since being unconscious leads to the annulment of ablution, in that case when a person in the state of ihram becomes unconscious and in the state of being unconscious he is made to do Tawaf, then in this state the Tawaf will not be right and if he becomes unconscious when performing Tawaf and then becomes conscious then he must make ablution and then finish the remaining Tawaf.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0472 حالت احرام میں اگر کوئ اپنے بالوں پر مہندی لگائے تو کیا س کی وجہ سے دم دینا ضروری ہے؟
جواب: حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک شخص کو اس کے اونٹ نے گرا دیا جس کی وجہ سے اس کے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئ اور ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور وہ شخص حالت احرام میں تھا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کے سر کو مت ڈھانپو اا سلئے کہ اللہ تعالی اس کو تلبیہ پڑھتے ہوے اٹھائے گے. ( بخاری:١٢٤٥) اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے فقہاء نے لکھاہے کہ محرم کے لیے سر ڈھانپنا حرام ہے چاہے کپڑے سے ہو یا گاڑھی مٹی سے ہو یا مہندی سے ہو. اگرکسی نے سر ڈھانپ لیا تو فدیہ لازم ہوگا.
امام عمرا نی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وان طلا راسه بحناء او طین او نورة فان کان ثخینا بحیث یمنع النظر الی الراس …. وجبت علیه الفدیه کما لوغطاہ بثوب. ( البیان:٤/۱۳۸)
Fiqhe Shafi Question No/0472 Should a person give dum (that is sacrifice an animal) if he applies henna on his hair when in the state of ihram?
Ans: It has been narrated by Ibn Abbas Rz that a person was thrown off by his camel due to which the bone of his neck broke and we were with the Prophet PBUH and that person was in the state of ihram. So the Prophet of Allah PBUH ordered to give him a bath with water and the leaves of beri and to shroud him with two cloths and not to cover his head so that Allah Swt would resurrect him with him reading the talbiya. (Bukhari:1240) By taking the proof from this Hadith the scholars of Fiqh have written that it is strictly forbidden for people in the state of ihram to cover their head weather it is with a cloth, thick sand or henna. And if anyone covers their head then giving of fidyah is compulsory.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0473 حالت احرام میں سنت غسل یا مطلقا غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ فقہاء فرماتے ہیں کہ حالت احرام میں سنت غسل کرنے کی اجازت ہے جیسا کہ عرفہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل مستحب ہے. اسی مطلقا غسل کی بھی گنجائش ہے، البتہ غسل کرتے وقت اس بات کا خیال رہے کہ بدن و سر کا کوئی بال نہ نکلے. جیسا کہ صحیح بخاری حدیث نمبر١٨٤٠ میں اس کی صراحت ملتی ہے۔
(قَالَ الشَّافِعِيُّ) :رَحِمَهُ اللَّهُ – وَلَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ مُتَبَرِّدًا أَوْ غَيْرَ مُتَبَرِّدٍ يُفْرِغُ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ وَإِذَا مَسَّ شَعْرَهُ رَفَقَ بِهِ لِئَلَّا يَنْتِفَهُ وَكَذَلِكَ لَا بَأْسَ أَنْ يَسْتَنْقِعَ فِي الْمَاءِ وَيَغْمِسَ رَأْسَهُ اغْتَسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمًا ( الام: ۳/۵۲۸)
يجوز للمحرم أن يغسل رأسه وبدنه بالماء، ويدخل الحمام؛ لما روى أبو أيوب الأنصاري: أن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغتسل وهو محرم البيان/194/4
Fiqhe Shafi Question No/0473 What is the ruling with regard to taking the sunnah shower or a shower altogether when in the state of ihram?
Ans: Bukhari Hadith No/1840 From the light of this Hadith the scholars of Fiqhe says that it is allowed to take sunnah shower when in the state of ihram, for example in Arafat etc, before entering, taking a shower is desirable. One can take a shower altogether, BUT, at any cost, while taking a shower, one must be absolutely careful to see that not a single hair from the body or the head fall
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0474 اگر کسی عورت کے پاس کثیر مقدار میں سونے کے زیورات موجود ہوں تو کیا اسے ان زیورات کو فروخت کرکے حج کرنا واجب ہے؟
جواب:۔ اگر کسی عورت کے پاس وافر مقدار میں سونے کے زیورات موجود ہوں تو اس عورت کے لئے ان زیورات کو فروخت کرکے فرض حج و عمرہ کے لیے جانا ضروری ہے اس لئے کہ اگر کسی شخص کے پاس اتنا مال ہو جو اس کے ضروریات سے زیادہ ہو اور وہ مال اس کے فرض حج وعمره کے لیے کافی ہو تو اس شخص کو وہ مال فرض حج و عمرہ کے لئے استعمال کرنا ضروری ہے اسی طرح عورت کے زیورات جو کہ اس کو پہننے کے لئے صرف مباح ہے اور خاص طور پر جب کہ زیورات بہت زیادہ ہو تب تو عورت کو زیورات فروخت کر کے فرض حج و عمرہ کے لئے جانا بدرجہ اولی ضروری ہوگا۔
لو كانت دار كبيرة يمكنه ان يبيع بعضها و يسكن في باقيها يلزمه بيعها وصرف ثمنها إلى الحج ولا يجب عليه عليه بيع كتبه اذا كان فقيها يحتاج إليها فإن كانت له كتب لا يحتاج إليها أو كانت له نسختان من كتاب واحد يلزمه بيعها وبيع إحدى النسختين و كذلك إذا کان له خادم کثیر الثمن یکفیه خادم بدون ذالك الثمن یلزمه بیعه. (بحرالمذھب 11/5)
Fiqhe Shafi Question No/0474 If any woman has gold jewelleries in excess with her then is it right for her to sell those jewelleries to go for Hajj?
Ans: If any woman has gold jewelleries in excess with her then it is necessary for her to sell those jewelleries and go for the farz hajj and umrah. This is because if any person has so much wealth which is more than the person’s requirements and that wealth is enough for the persons farz umrah and hajj, then it is necessary for the woman to use that wealth for the purpose of farz hajj and umrah. In the same way, a woman’s jeweller that is permissible for her to wear and especially if the jewellery is in excess then it is first and foremost important for the woman to sell the jewelleries and go for the farz Hajj and umrah.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0475 اگر کوئی شخص عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ چلا جائے عمرہ سے فراغت کے بعد مدینہ چلا چائے مدینہ میں کچھ روز قیام کے بعد مکہ واپس آتے وقت میقات سے عمرہ کا احرام باندھنا ضروری ہے یا بغیر احرام کے گذر سکتاہے؟
جواب:۔ مکہ میں پہلا عمرہ کرنے والے کے لیے مدینہ کے قیام کے بعد واپسی میں عمرہ کا ارادہ نہ ہو تواحرام کے بغیر میقات پار کرنا درست ہے. البتہ مستحب یہ ہے کہ واپسی میں عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ کرئے، واضح رہے کہ حج کے موقع پر جو لوگ پہلے مدینہ جاتے ہیں تو مدینہ سے واپسی میں وہ حج یا عمرہ کی نیت ہی سے مکہ آتے ہیں ایسے افراد کے لیے ذوالحلیفہ سے احرام باندھنا ضروری ہے.ورنہ دم واجب ہوگا۔
المجتاز بالمیقات علی ثلاثة اضرب…. منھا ان یجتاز به ولا یرید النسک ولکنه مرید دخول الحرم. فھل یلزمه الاحرام لدخول الحرم. واختلف اصحاب ما فیه منھم من قال لا یلزمه الاحرام ولکنه یستحب (بحرالمذھب:۵/۸۲)
ومن قصد مکة لا لنسک استحب بحج ان کان فی اشھرہ اوعمرۃ ( منھاج مع السراج الوھاج:۱۵۸)
وان بلغه ای وصل الیه مرید انسکا لم تجز مجاوزته بغیر احرام فان فعله لزمه العود لیحرم منه الااذاضاق الوقت .. فان لم یعد لزمه دم (السراج الوھاج مع منھاج/۱۲۰)
Fiqhe Shafi Question No/0475 If an individual visits Makkah to perform Umrah and after the completion of Umrah he moves to Madinah and stays there for some days then upon returning to Makkah, is it necessary for him to tie Ihram of Umrah from Miqat or can he pass from there without Ihram?
Ans; If The one who first performs umrah in Makkah has no intention to perform umrah upon returning from the stay of Madinah then crossing Miqat without Ihram is acceptable..However, it is recommended to perform umrah by tieng the Ihram of umrah upon returning.. It must be clear that during the hajj pilgrimage one who goes first to Madinah , these people upon returning from Madinah they come with the niyyah of Hajj o umrah to Makkah then it is necessary for them to tie Ihram from zulhalifa otherwise dam will be compulsory(wajib)..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0476 حالت احرام میں اگر کسی دوسرے شخص نے خوشبو لگایا تو کیا اس صورت میں بھی فدیہ ہںوگا؟
جواب:۔حالت احرام میں اگر کوئی دوسرا شخص اسکی اجازت کے بغیر خوشبو لگائے اور اس سے بچنے کی قدرت نہ ہو تو اس صورت میں خوشبو کا لگنا نہ حرام ہوگا اور نہ اس پر فدیہ دینا واجب ہوگا، البتہ فوری طور پر خوشبو کو دور کرنا ضروری ہے۔
ولا بد فی حرمة الطیب من ان یکون المستعمل للطیب نفس المحرم لیخرج ما لوطیبه غیرہ بغیر اذنه وبغیر قدرته علی دفعه وما لو القت علیه الریح طیبا، فلا حرمة ولا فدیه لکن تلزمه المبادرة الی ازالته فی الصورتین. (فتح العلام/283/4)
fiqhe Shafi Question No/0476 If some other person applies perfume on a person in state of Ihram then does the one (on whom perfume has been applied) has to give fidya in this situation?
Ans; If a person applies perfume to some other person without his permission in state of Ihram and there isn”t any chance of refraining from it then in this situation neither the applying of perfume wil be considered as haram nor fidya will be obligatory (wajib) on him.. However, it is necessary to remove the fragrance of perfume as soon as possible..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0477 اگر کوئی شخص رمی کرنے سے پہلے بےہوش ہوجائے تو کیا کوئی دوسرا شخص اسکی طرف سے رمی کر سکتا ہے یا نہیں اور اگر کرئے تو رمی صحیح ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص رمی کرنے سے پہلے بےہوش ہوجائے اور دوسرا شخص اسکی طرف سے اسکی اجازت کے بغیر رمی کرئے تو رمی صحیح نہ ہوگی، البتہ اگر بےہوشی سے پہلے اجازت دیا ہو تو اس کی طرف سے رمی صحیح ہوگی.
لو اغمی علی المحرم قبل الرمی ولم یکن اذن فی الرمی عنه ، لم یصح الرمی عنه فی اغمائه بلا خلاف، وان کان اذن فیه جاز الرمی عنه. (المجموع 174 /8)
Fiqhe Shafi Question No/0477 If any person faints before doing rumi then can anyone else do it on his behalf or no. And if anyone else does it then will the rumi be right?
Ans: If a person faints before doing rumi and if anyone else does it on his behalf without his permission then the rumi will not be right. But if the person had given permission before fainting then the rumi will be right.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0478 میت کی وصیت کے بغیر میت کی طرف سے نفل اور فرض حج ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب :۔اگر کوئی شخص اس حال میں مرجائے کہ اس پر فرض حج باقی تھا تو اس کے ورثہ اس کی طرف سے حج کا فریضہ ادا کرینگے اگرچہ مرنے والے نے وصیت کی ہو یا نہیں کی ہو، البتہ نفل حج میت کی وصیت کے بغیر کرنا جائز نہیں ہے۔
(وَأَمَّا) الْحَجَّةُ الْوَاجِبَةُ بِقَضَاءٍ أَوْ نَذْرٍ فَيَجُوزُ النِّيَابَةُ فِيهَا عَنْ الْمَيِّتِ وَالْمَعْضُوبِ بِلَا خِلَافٍ
أراد إنسان أن يحج عن الميت حجا ليس بواجب عليه ولم يوص به..
قال الشيخ أبو حامد: فلا يختلف المذهب: أنه لا يجوز النيابة في هذه المسائل (المجموع ٨١/٧) (ترمذی /٩٢٩) *بحر المذھب ٢٤٩/٣ (۳)البيان ٤٦/٤ *الحاوي الكبير ١٧/٤
Fiqhe ShafiQuestion no:0478 How about performing obligatory (fardh) or nifl hajj on behalf of the deceased without the will of deceased one?
Ans; If an individual dies in a state where he had fardh hajj pending on him then his offspring shall perform the hajj on behalf of him even if the deceased person have not make the will for it.. However performing nifl hajj without the will of the deceased person is not permissible..
فقہ شافعی سوال نمبر / 0479 *اگر کسی کے پاس چوری کیا ہوا مال ہو اور اب وہ شخص چوری سے توبہ و استغفار کر چکا ہو تو اس مال کا کیا حکم ہے؟ *اگر کسی شخص کے پاس چوری کا مال ہو اور وہ اپنے اس عمل سے سچی پکی توبہ کرچکا ہو تو ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ چوری کا مال بالکل استعمال نہ کرے اگر وہ چوری کی ہوئی چیز لوٹائی جاسکتی ہو اور اس کا مالک معلوم ہو یا اس کا مالک مر چکا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ چیز اس کے مالک کو لوٹائے، اگر اس کا مالک معلوم نہ ہو یا اس کا انتقال ہوا ہو تو اسکے وارثوں تک اس چیز کو لوٹائے گا ہاں اگر اس کے مالک یا وارثوں کو بھی لوٹانا ممکن نہ ہو تو پورا کا پورا مال مسلمان فقراء و مساکین کے درمیان خرچ کرے گا * امام النووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں قَالَ الْغَزَالِيُّ إذَا كَانَ مَعَهُ مَالٌ حَرَامٌ وَأَرَادَ التَّوْبَةَ وَالْبَرَاءَةَ ؤمِنْهُ فَإِنْ كَانَ لَهُ مَالِكٌ مُعَيَّنٌ وَجَبَ صَرْفُهُ إلَيْهِ أَوْ إلَى وَكِيلِهِ فَإِنْ كَانَ مَيِّتًا وَجَبَ دَفْعُهُ إلَى وَارِثِهِ وَإِنْ كَانَ لِمَالِكٍ لَا يَعْرِفُهُ وَيَئِسَ مِنْ مَعْرِفَتِهِ فَيَنْبَغِي أَنْ يَصْرِفَهُ فِي مَصَالِحِ الْمُسْلِمِينَ الْعَامَّةِ كَالْقَنَاطِرِ وَالرُّبُطِ وَالْمَسَاجِدِ وَمَصَالِحِ طَرِيقِ مَكَّةَ وَنَحْوِ ذَلِكَ مِمَّا يَشْتَرِكُ الْمُسْلِمُونَ فِيهِ وَإِلَّا فَيَتَصَدَّقُ بِهِ عَلَى فَقِيرٍ أَوْ فُقَرَاءَ……. فَإِنَّ الْمَقْصُودَ هُوَ الصَّرْفُ إلَى هَذِهِ الْجِهَةِ وَإِذَا دَفَعَهُ إلَى الْفَقِيرِ لَا يَكُونُ حَرَامًا عَلَى الْفَقِيرِ بَلْ يَكُونُ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِهِ عَلَى نَفْسِهِ وَعِيَالِهِ إذَا كَانَ فَقِيرًا لِأَنَّ عِيَالَهُ إذَا قكَانُوا فُقَرَاءَ (المجموع شرح المهذب ٣٣٢/٩) امام الغزالی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اعلم انّ كل من تاب وفي يده ما هو حرام معلوم العين…. إمّا ان يكون له مالك معين فيجب الصرف اليه أو إلى وارثه….. وإمّا أن يكون لمالك غير معين، وقع اليأس من الوقوف على عينه ولا يدري أنه مات عن وارث ام لا! فهذا لا يمكن الرد فيه للمالك…. فهذا ينبغي أن يتصدق به وإما من مال الفيء والأموال المرصدة لمصالح المسلمين كافة. (احياء علوم الدين :١٦٢/٢)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0480 طواف وسعی میں معذور اور بیمار شخص کے لئے وہیل چیرکے استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ تکلیف ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں کے پیچھے سے طواف کرو اس حال میں کہ تم سوار ہو تو میں نے طواف کیا اس حال میں کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کعبہ کے پاس فجرکی نماز پڑھ رہے تھے۔ (بخاری:١٤١٩)
فقہاء نے مذکورہ بالا حدیث سے استدلال کیا ہے کہ معذور و بیمار شخص کے لیے بیت اللہ کا طواف اور سعی سوار ہو کر کرنا درست ہے. لہذا اس زمانہ میں وہیل چیئر کا استعمال بھی طواف وسعی کے لیے درست ہے.
واما السنن فان یطوف ماشیا. نعم ان کان له عذر من مرض او نحوہ فلا باس. فلو رکب بھیمة بلا عذر لم یکرہ وکان خلاف الاعلیٰ…. وھذا عند امن التلویث والاحرم ادخالھا المسجد (مغنی المحتاج۲/٢٤٥)
Fiqhe Shafi Question No/0480 How about an ill or handicapped individual to use wheel chair while performing tawaf and sa’ee?
Ans; Hazrat Umma Salma R.A narrated that I complained to the messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) about my illness then the messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) asked me to perform tawaf behind of the people in a state where you are mounted on then i performed tawaf in this way and the messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) was praying fajr prayer near kaaba…(sahih bukhari 1419)
By this hadeeth the jursits(fuqaha) evidenced that it permissible for a sick or ill person to perform tawaf and saee of Kaaba in a state where a person is mounted on.. Therefore, in these days using wheel chair for performing tawaf and saee is also permissible