فقہ شافعی سوال نمبر/ 0511 اگر مسافر شرعی کے لئے دو نمازوں کو اپنے اپنے وقت میں ادا کرنا بلکل آسان ہو تو اس کے لئے دو نمازوں کو بیک وقت ادا کرنا افضل ہے یا دونوں الگ الگ وقت میں ادا کرنا افضل ہے؟
جواب:۔ اگر مسافر شرعی کے لئے دو نمازوں کو اپنے اپنے وقت میں ادا کرنا بالکل آسان ہے تو اس لے لئے الگ الگ نماز پڑھنا افضل ہے تاکہ امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه اور ان لوگوں کے قول سے جو جمع بین الصلاتین کے قائل نہیں ہے انکے اختلاف سے بچا جا سکے۔
Fiqhe Shafi Question no/0511 If a traveller ( of lawful journey) has ease in performing two prayers in their respective times then is it afzal for him to perform both prayers together or separately at their respective times?
Ans: If a traveller ( of lawful journey) has ease in performing two prayers in their respective times then it is better for him to perform the prayers separately so that one could be safe from the disagreement of the sayings of abu hanifa and the people who dont have jama’ bainussalatein..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0512 جمعہ کے خطبہ میں تقوی کی نصیحت صریح الفاظ سے ضروری ہے یا آیات قرآنی کے ضمن میں تقوی کی وصیت کافی ہے؟
جواب:۔ جمعہ کے خطبہ میں تقوی کی نصیحت الفاظ صریح سے ضروری نہیں ہے بلکہ آیت قرآنی کے ضمن میں تقوی کی نصیحت کافی ہوجائے گی مثلا اللہ تعالی کا فرمان (يا أيها الناس اتقوا ربكم) اور قرآن کی آیت سے وصیت کرنا یہی زیادہ بہتر ہے۔
علامہ عمرانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ "ولفظ الوصية ليس بشرط في الخطبة ولو قرأ آية فيها وصية كقوله تعالی: ( يا أيها الناس اتقوا ربكم ) أجزأه لأنها أبلغ من الوصية. هذا مذهبنا. (البيان ٢/ ٥٤٨)
Fiqhe Shafi Question No/0512 In friday khutbah,Is it necessary to describe the advice of taqwa in clear words or just describing it in the form of Qura’nic verses is sufficient?
Ans; In friday khutbah, describing the advice of taqwa in clear words is not necessary indeed it is sufficient to describe it in the form of quranic verses.. for example; Allah Ta’ala says
(يا أيها الناس اتقوا ربكم)and delivering it in the form of Queanic verses is better than it..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0513 کسی مسلمان عورت کے لیے کافر عورت کے سامنے اپنے کن اعضاء کو چھپانا ضروری ہے؟
جواب:۔ اللہ فرماتا ہے “مسلمان عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہر کے سامنے… اور مسلمان عورتوں کے سامنے” (سورة النور/۳۱)
فقہاء کرام نے ایت کریمہ اور دیگر آحایث کو سامنے رکھتے ہوئے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ مسلمان عورت کو چاہیے کہ کافر عورت سے پردہ کرے، لہذا مسلمان عورت کے لیے کافر عورت کے سامنے اپنے تمام اعضاء (چہرا اور ہتیلی کے علاوہ ) کو چھپانا ضروری ہے اس لیے کہ کافر عورت کا مسلمان عورت کو عام (حالت میں بھی) دیکھنا حرام ہے۔ البتہ وہ اعضاء جو کام کاج کے وقت ظاہر ہوتے ہیں. جیساکہ چہرہ اور ہتہلیوں کا چھپانا ضروری نہیں ہے.
(والاصح تحريم نظر) كافرة(ذمية) أو غيرها (إلى مسلمة) فتحتجب المسلمة عنها….. نعم على الأول يجوز أن ترى منها ما يبدو عند المهنة.
اذاکانت المرأۃ کافرۃ فلا یجوز للمسلمة لان تنکشف لھا لان الله تعالی قال اونسائھن. والکافرۃ لیست من نسائنا ولانھا اجنبیة فی الدین وکان ابعد من الرجل الاجنبیة. مختصرتفسیرالبغوی:۱/٦٥٠) السنن الكبرى :13542 مغني المحتاج 324/4
Fiqhe Shafi Question No/0513 Which parts of the body should a muslim woman hide from the non muslim woman?
Ans; Allah says,” Muslim women should not expose their adornment except to their husbands… and to their muslim women..” (Surah al nur/31)
The jurists (fuqaha) based their opinion from this Qura’nic verse and other hadeeths that a muslim woman should cover themselves from non muslim woman ..Therefore a muslim woman should cover her body parts(except her face and hands) From the non muslim woman because it is forbidden for a non muslim woman to look at the muslim woman even in normal condition.. However, it is not necessary to cover the body parts that are visible while working like hands and face..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0514 جمعہ کے دن نماز سے پہلے خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟
جواب:۔ جمعہ کے دن زوال سے پہلے خریدوفروخت کرنا بلاکراھت جائز ہے۔
البتہ جمعہ کی دوسری اذان کے بعد خرید و فروخت اور تمام قسم کے معاملات،لین دین کرنا حرام ہے، اور یہ حرمت جمعہ کی نماز مکمل ہونے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔ واضح رہے یہ مسئلہ ان لوگوں کے لیے ہے جن پر جمعہ فرض ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (الثانية) إذا تبايع رجلان من أهل فرضها أو أحدهما من أهل فرضها فإن كان قبل الزوال لم يكره وإن كان بعده وقبل ظهور الإمام أو قبل جلوسه على المنبر وقبل شروع المؤذن في الأذان بين يدي الخطيب كره كراهة تنزيه وإن كان بعد جلوسه على المنبر وشروع المؤذن في الاذان حرم البيع علي المتابعين جميعا سواء كان من أهل الفرض أو أحدهما ولا يبطل البيع ودليل الجميع في الكتاب. (المجموع :4/ 419) علامہ بغووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ولا يكره البيع يوم الجمعة قبل الزوال، أما بعد الزوال، فإن كان قبل ظهور الإمام على المنبر يكره، وإن كان بعد ظهور الإمام يحرم لقوله تعالى: {إذا نودي للصلاة من يوم الجمعة فاسعوا إلى ذكر الله وذروا البيع} [الجمعة: ٩]….. أما البيع فلا يبطل؛ لأن النهي غير مختص بالعقد، فهو كالصلاة في الأرض المغصوبة. (التهذيب :2/ 33) حرم علی تلزمه اشتغال بنحو بیع من عقود وصنائع وغیرھا ممافیه تشاغل عن السعی الی الجمعة بعد شروع فی اذان خطبة…. وکرہ ذلک قبل الاذان المذکور والجلوس للخطبة بعد زوال لدخول وقت الوجوب۔ (حاشیة الجمل :۵۳۴-۵۳۵-/۲) (سورة الجمعة:9)
Fiqhe Shafi Question No/0514 How about marketing before the Friday prayers ?
Answer; On Friday , before sunrise , marketing is permissible. Certainly, after the second adhan of Friday , marketing or any kind of dealing is haraam. And this rule will be upto the Friday’s prayer gets completed . Keep into consideration that, this will be applied only on an individual , on whom the Friday prayers are obligatory .
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0515 اگر کوئی شخص جمعہ کے خطبہ کے دوران مسجد میں داخل ہوجائے تو اس کے لیے اس وقت قضاء نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص دوران خطبہ مسجد میں آئے تو اس کے لئے تحیۃ المسجد یا سنت راتبہ یا قضاء نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ دو رکعت والی نماز ہو دو رکعت سے زیادہ نہ ہو اور مختصر ہو.جیسے فجر کی قضاء یا فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت راتبہ وغیرہ پڑھ سکتے ہیں ۔
من دخل و الامام یخطب صلی رکعتین بنیة التحیة او نحو الراتبة او صلی فائتة بشرط ان تکون رکعتین(حاشیة الشبراملسی مع نھایة:۲/٣١٤) تصح التحیة لداخل قبل جلوسه ولو فی ضمن غیرھا کسنة الجمعة ویجب تخفیفھا…. بان لا یستوفی الاکمل ولا یزید علی رکعتین فیھا ابتداء حاشیة القلیوبی۱/٧٩٤
Fiqhe Shafi Question No/0515 If a person enters the masjid while the khutba is being given then is it permissible for him to perform his missed prayer(qaza namaz)?
Ans? If a person enters the masjid while the khutba is being given then it is permissible for him to perform tahiyatul masjid or sunnah raatib or missed prayers with the condition that the prayer does not exceed two rakah and should be short like the missed prayer of fajr or the sunnah prayer of before fajr prayer..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0516 اگر کسی شخص کی کوئی ہڈی وغیرہ ٹوٹ جائے اور پلاسٹک سرجری میں استعمال ہونے والی ہڈی ناپاک ہو تو ایسے شخص کو اس طرح کی ناپاک ہڈی کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر کسی شخص کے بدن کی کوئی ہڈی یا عضو ٹوٹ جائے اور اس کے بدلے میں کوئی پاک چیز سے مل کر بنی ہوئی نقلی ہڈی نہ ملے تو مجبوری کی بناء پر ناپاک چیز سے مل کر بنی ہوئی ہڈی کا استعمال کرنا درست ہے، اور اس حالت میں ضرورتا اس شخص کی نماز بھی درست ہوگی.
Fiqhe Shafi Question No/0516 .If a bone of a person is broken and the bone which is used during plastic surgery was impure then what is the ruling on the person with regard to performing salah with this impure bone?
Ans; If any bone of a person is broken and the artificial bone made of pure thing is not available then under these helpless conditions the use of bone made of impure thing is acceptable and in these conditions his prayer will also be valid…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0517 اگر جماعت کھڑی ہوتے وقت اگلی صفوں میں مردوں کے ساتھ کچھ ممیز اور سمجھدار بچے بھی کھڑے ہوں پھر بعد میں مرد حضرات چلے آئیں تو ان کے لئے بچوں کو اگلی صفوں سے پیچھے کرکے خود آگے کھڑے رہنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر جماعت کھڑی ہوتے وقت اگلی صفوں میں مردوں کے ساتھ کچھ ممیز بچے بھی کھڑے ہوجائیں پھر دوسرے مرد حضرات بعد آجائیں تو ان کے لئے بچوں کو اگلی صفوں سے پیچھے نہیں کرناچاہیے اس لئے کہ ممیز بچوں کے جلدی آنے کی وجہ سے وہ پہلی صف کے زیادہ حقدار ہیں جیساکہ مرد پہلے آتے تو وہ پہلی صف کے حقدار ہوتے.
فلو سبق الصبیان بالحضور لم یؤخروا للرجال اللاحقین کما لو سبقوا الی الصف الاول فانھم احق به علی الصحیح…. لانھم من جنسھم. مغنی المحتاج ۱/٤٢٤
Fiqhe Shafi Question No/0517 If some sensible and mumayyiz children(of the age of discretion) are standing in the front row during the time of the congregation prayer and if some men enters the masjid later then is it permissible for the men to pull the children to the back row and keep themselves in the front row?
Ans; If some sensible and mumayyiz children(of the age of discretion) are standing along with some men in the front row when the congregation is being held and if some other men enters the masjid later, then the men shouldnot pull those children to the back row because of the early arrival of those children they are more deserving than the men who arrived later just like the men who arrived first deserves to be in the first row ..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0518 کعبۃ اللہ کے سامنے نماز پڑھتے وقت نگاہ سجدہ کی جگہ ہوناچاہیے یا کعبۃ اللہ پر؟
جواب: حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نماز میں نگاہ کہاں پر رکھوں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے سجدہ کی جگہ پر رکھو سنن بیہقی/٦٣٦٣
اس حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ پوری نماز میں نگاہ سجدہ کی جگہ رکھنا مستحب ہے. چاہے مسجدِحرام میں کعبۃ اللہ کے سامنے ہی کیوں نہ ہو یا کعبہ کے اندر ہو ۔
یسن ادامة نظرہ ای المصلی ولو اعمی وان کان عند الکعبة او فیھا الی موضع سجودہ فی جمیع صلاته لان ذالك اقرب الی الخشوع….. تحفة المحتاج:۱/٢١٤
Fiqhe Shafi Question No/0518 Where should one keep his gaze while performing salah infront of the Kabah? Should he keep his gaze in place of prostration(sajdah) or at kabah?
Ans; Hazrat Anas R.A narrated that I asked the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him);”Where should i look while performing salah? then the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said ;” keep your gaze in place of prostration(sajdah).. Sunan Baihaqi:6363
The jurists(fuqaha) based their opinion from this hadeeth looking in the place of Prostration throughout the prayer is recommended whether one is praying before Kaabah or inside the kaabah..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0519 حرم مکی اور حرم مدنی میں بسا اوقات ازدحام اور بھیڑ کی وجہ سے نمازی کے آگے سے گذرنے کی نوبت آتی ہے شرعا اس کی گنجائش ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت ابو جھیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لے کہ اسمیں کیا گناہ ہے تو اسکے لئے نمازی کے سامنے سے گزرنے سے چالیس سال تک یا مہینہ یا دن کھڑا رہنا بہتر ہے. (بخاری/۵۱۰) اس حدیث سے فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ نمازی اور سترہ کے درمیان سے گزرنا حرام ہے، اگرچہ کہ دوسرا راستہ نہیں پایا جائے یہ حکم تمام مسجدوں کیلئے ہے چاہے مسجد حرام ہو یا مسجد نبوی یا کوئی اور مسجد۔البتہ اگر دوسرا کوئی راستہ نہیں پایا جائے اور شدید بھیڑ ہو تو فقہاء نے نمازی کے سامنے سے گزرنے کی اجازت دی ہے، لہذا اگر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بھی اس طرح کی صورت حال میں فقہاء کرام نے گنجائش دی ہے۔جیسے کہ بعض حضرات نے خصوصیت کے ساتھ حرمین میں اجازت دی ہے۔
قال الشيخ زكريا الأنصاري فيحرم المرور بينه وبينها…بان لم يجد المار سبيلا غيره۔ اسنی المطالب۱/۳۷۷ قال إلمام الحرمین: ما ذكرناه من النهي عن المرور ودفع المار فيه اذا وجد المار سبيلا سواه فإن لم يجد وازدحم الناس فلا نهي عن المرور ولا يشرع الدفع نھایۃ المطلب۲ /۳۳۱ قال الشيخ باعلوى. قال فی فتح الباری: جواز الدفع وحرمة المرور عام ولو بمکة المشرفة واغتفر بعض الفقھاء ذلك للطائفین للضرورۃ وعن بعض الحنابلة جوازہ فی جمیع مکة بغیة المسترشدین/۷۲ قال ابن باز رحمة الله عليه أما مسجد الحرام فلا يحرم فيه المرور بين يده المصلي لكونه مظنة الزحام ويبقى فيه التحرز ومثله فى المعنى المسجد النبوي وغيره (فتاوی المهمه/٤٦)
Fiqhe Shafi Question No/0519 Usually in haram of makkah and haram of madinah due to huge crowd one is supposed to pass infront of the praying person..is it permissible in shariah?
Ans; Hazrat Abu juhaim R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said:”If a person who passes infront of another person in prayer knew the magnitude of his sin, he would prefer to wait for 40(days, months or years) rather than to pass infront of him.” (Sahih bukhari 510) The jurists (fuqaha) based their opinion from this hadeeth that passing between the praying person and the barrier(sutra) is forbidden(haram) even if there is no other path to walk on and this ruling is for every masjid whether it may be Masjid haram or masjid nabwi or any other masjid.. However, if there is no other path and there is a huge crowd then in this case the jurists had permitted to pass infront of the person who is praying.. Therefore, in these situations, the jurists had permitted to pass infront the praying person even in masjid haram and masjid nabwi just like some people have permitted this especially in masjid both haram of makkah and haram of madinah
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0520 اگر کوئی شخص بڑھاپے کی حالت کو پہنچ گیا ہو لیکن اتنا کمزور نہ ہو کہ وہ کسب معاش نہ کر سکے بلکہ کسی قدر مشقت کے ساتھ کما کر وہ اپنی ضروریات پوری کر سکتا ہے تو کیا ایسے شخص کے لئے اس کی اولاد یا رشتہ دار جن کے ذمہ اسکا نفقہ واجب ہے کسب معاش پر مجبور کر سکتے ہیں؟
جواب:۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے ” ووصينا الإنسان بوالديه إحسانا ” (احقاف آیت/ 15) اور ہم نے انسان کو حکم دیا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرئے، لھذا اس آیت کی روشنی میں یہ بات معلوم ہوئی کہ انسان کو ہمیشہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرتے رہنا چاہیے اور خصوصا بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے کے بعد اسلئے اس عمر میں ان کا سہارا صرف ان کی اولاد ہوتی ہے، لھذا حسن سلوک کا تقاضا یہ ہے کہ بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے کے بعد اگرچہ کسی قدر مشقت کے ساتھ کما سکتے ہیں تب بھی اولاد کو انہیں کسب معاش پر مجبور کرنا درست نہیں ہے۔
وان لم یکن به نَقْصٌ فِي الْحُكْمِ وَلَا فِي الْخِلْقَةِ، لَكِنَّهُ كَانَ لَا يَكْتَسِبُ مَعَ الْقُدْرَةِ عَلَى الْكَسْبِ، فَإِنْ كَانَ مِنَ الْفُرُوعِ لَمْ تَجِبْ نَفَقَتُهُ عَلَى الْمَذْهَبِ، سَوَاءٌ فِيهِ الِابْنُ وَالْبِنْتُ، وَإِنْ كَانَ مِنَ الْأُصُولِ وَجَبَتْ عَلَى الْأَظْهَرِ، لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَمَرَ بِمُصَاحَبَتِهِمْ بِالْمَعْرُوفِ، وَلَيْسَ مِنَ الْمَعْرُوفِ تَكْلِيفُهُمُ الْكَسْبَ مَعَ كِبَرِ السِّنِّ،. (روضة الطالبين وعمدة المفتين ٨٥/١) يشترط لوجوب الإنفاق على الأصول أن يكون الأصل فقيراً، أوعاجزاً عن الكسب: فإن كان قادراً على الكسب فتجب أيضاً نفقته عند الحنفية، والشافعية في الأظهر؛ لأن الله تعالى أمر بالإحسان إلى الوالدين، وفي إلزام الآباء بالاكتساب مع غنى الأبناء ترك للإحسان إليهم وإيذاء لهم، وهو لايجوز، ويقبح بالإنسان أن يكلف قريبه الكسب مع اتساع ماله. (الفقه الإسلامي وأدواته للزحيلى. (10/7421
Fiqhe Shafi Question No/0520 If a person reaches his oldage but he is not so weak that he cannot work for his livelihood indeed he is able to fulfill his needs by hardwork then can his children or relatives ( on whom his maintenance is compulsory) force the old man to work for his own livelihood?
Ans; Allah has commanded in the holy Qur’an ; ” ووصينا الإنسان بوالديه إحسانا ” (احقاف آیت/ 15)
“And we enjoined upon man,to his parents, good treatment…” Therefore in the light of this hadeeth, we came to know that A man should provide his marents with good treatment especially when they reach their oldage because in this age, their only support is their own children.. Therefore, the befitting of good treatment is that if one reaches his oldage and he is able to work by the hardships even then their children are not permitted to force him to work…