فقہ شافعی سوال نمبر/ 0531 اگر کوئی پرندہ یا خرگوش وغیرہ کار یا بائیک سے ٹکرا کر مرجائے تو شرعا اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی پرندہ یا خرگوش وغیرہ کار یا بائیک سے ٹکرا کر مرجائے تو شرعا اسے حلال نہیں مانا جائے گا بلکہ وہ حرام ہوگا اس لئے کہ اللہ ر ب العزت کا فرمان (حرمت عليكم الميتة ….والموقوذہ والنطيحة) ہے کہ تم پر مردار اور موقوذہ اورنطیحہ حرام ہے اور علامہ نووی رحمةاللہ علیہ نے ایت کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ وہ جانور جو سینگ مارے یا چوٹ لگنے یاکسی وزنی چیزکے مارکی سبب (موٹر ، ریل یا کسی اور چیز کی زد میں آکر) مرجائے اور شرعی طور پر مرنے سے پہلے اس کو ذبح نہ کیا جائے۔ لھذا ایسے مردار کو کھانا حرام ہے۔
"وهى التى ماتت بسبب النطح ولم تذك ذكاة شرعية۔ روضةالطالبین 2/537 الموقوذہ وھی التی قتلت بالخشب اوبغیرہ فماتت من غیرذکاہ نص الکتاب السنہ علی تحریمہ کالخنزیروالموقوذہ وأما النطيحة فهى التى ماتت بسبب نطح غيرها لها فهى حرام . روضةالطالبین 2/537
Fiqhe Shafi Question No/0531 If a bird or rabbit dies due to accident by car or bike then according to shariah will it be considered as halal?
Ans; If a bird or rabbit dies due to accident by bike or car then according to shariah it will not be considered as halal indeed it is haram because Allah commands in the holy Qur’an (حرمت عليكم الميتة …. والمقوذہ والنطيحة) which means Forbidden to you (for food) are; dead meat, al natiha and mauquza and Allama Nawawi Rehmatullah alaihi gives the explanation of this verse as the animal that dies due to getting wounded by animal’s antler or any injury or accident(by motor, train or by any other means) and dies before being slaughtered according to shariah..Therefore consuming this dead meat is haram…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0532 اگر کسی حاملہ عورت کا انتقال ہوجائے تو اسے حمل کے ساتھ ہی دفنانا چاہیے یا حمل کو باہر نکالنا ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کسی حاملہ عورت کا انتقال ہوجائے اور اس کے پیٹ میں بچہ کے زندہ ہونے کی امید ہو یعنی حمل کی مدت چار ماہ یا اس سے زیادہ ہو اور اس میں زندگی کے آثار ہوں تو اس حاملہ عورت کے پیٹ کو چاک کرکے بچہ کو باہر نکال کر اس عورت کو دفن کرنا واجب ہے، اور اگر بچہ پیٹ میں زندہ ہونے کا یقین نہ ہو یعنی حمل کی مدت چار ماہ سے کم ہو یا زیادہ ہو لیکن زندگی کے آثار نہ ہوں تو ایسی صورت میں پیٹ چاک کر کے بچہ کو نہیں نکالا جائے گا بلکہ یوں ہی چھوڑا جائے گا یہاں تک کہ اس بچہ کی موت کا یقین ہوجائے پھر اس کے بعد میت کو دفن کیا جائے گا ۔
ولو ماتت امرأة في جوفها جنين حي، قال أصحابنا: إن كان يرجى حياته، شق جوفها وأخرج ثم دفنت، وإلا فثلاثة أوجه. الصحيح: لا يشق جوفها، بل يترك حتی يموت الجنين ثم تُدفن روضة الطالبين :١٤٣/٢
Fiqhe Shafi Question No/0532 If a pregnant woman dies then should the deceased be buried with foetus inside or is it necessary to remove the foetus?
Ans; If a pregnant woman dies and the foetus inside the womb is expected to be alive which means the foetus is of four months or more than four months and there is possibility of life in the foetus then it is compulsory to open her abdomen and take the embryo out and then the body of woman should be buried and if there is no hope of living foetus in the womb which means the foetus is of less than four months or more than four months but there is no trace of life of foetus inside the womb then in this situation the foetus will not be taken out from the abdomen indeed the foetus will be left inside the womb until there is certainty of the death of foetus and later on the deceased will be buried…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0533 بعض لوگ اپنے مرحومین کی طرف سے مساجد کی تعمیر میں یا مسجد کی اصلاح ودیگر مصارف میں پیسہ یا مال خرچ کرتے ہیں شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ مسجد کےلئے خرچ کرنا اور کوئی چیز ھدیہ یا ھبہ کرنا بڑی نیکی اور عظیم سعادت کی بات ہے اور اس میں بڑا ثواب بھی ہے اس لئے انسان کو اس کار خیر میں اپنی حیات ہی میں حصہ لیتے رہنا چاہیے کیوں کہ نیکی کا موقع دنیا کی زندگی تک ہے پھر اس کے بعد نیکی کرنے کا موقع نہیں ملتا لھذا میت نیکی کا محتاج ہوتا ہے حدیث میں ہے کہ انسان کا عمل موت پر ختم ہوتا ہے سوائے تین چیزوں کے ۱) نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرئے ۲) صدقہ جاریہ ۳) ایسا علم جس سے نفع اٹھا یا جائے۔ یہ تین چیزیں انسان کو موت کے بعد بھی فائدہ دیتی ہیں، لھذا اگر کوئی شخص (میت کی اولاد یا دوست یا کوئی اجنبی) میت کی طرف سے صدقہ کرے تو اس سے مردے کو اس کا نفع پہنچتا ہے۔ لہذا میت کی طرف سے مسجد کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینا شرعا مستحسن اور مندوب ہے۔
فقال (وتنفع الميت صدقة) عنه ووقف ، بناء مسجد وحفر بئرا ونحو ذلك ودعاء له من وارث واجنبي كما ينفعه ما فعله من ذالك في حياته والإجماع والأخبار الصحيحة في بعضها كخبر: إذا مات ابن أدم انقطع عمله ….مغني المحتاج4/222
Fiqhe Shafi Question No/0533 Few people spend money in the construstion or renovation or on the other expenditures of masjid on behalf of their deadones, What does the shariah say with regard to this?
Ans; Spending money on masjid and presenting something as gift is of good deed and a matter of great blissfulness and it possess great reward so one should participate in this great work in his life because the chance of performing good deed is in the worldly life and there will be no chance of performing good deed after the life.. Therefore the deceased are the most needy of good deed.. There is a narration in hadeeth that ‘When the human beings dies, his deeds come to an end except for three; 1) a righteous child who prays for him.. 2)ongoing charity.. 3) beneficial knowledge.. These three benefits the human even after death.. Therefore if a person( the child or the friend of deceased or a stranger) gives charity on behalf of the deceased then it benefits the deceased.. Therefore participating in the construction of masjid on behalf of the deceased is good and sunnah(mandoob)..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0534 اگر شادی شدہ نوجوان عورت کے بال سفید ہوچکے ہوں اور شوہر اسے بال کالے کرنے کہے تو اس عورت کے لئے شوہر کی بات مان کر بال کالے کرنے کا کیاحکم ہے؟
جواب:۔ احادیث مبارکہ میں سفید بال کو کالے کرنے کی سخت ممانعت وارد ہے اس لئے سفید بالوں کو کالا خضاب لگانا حرام ہے. چاہے مرد ہو یا عورت ہو. اس لیے اس سے احتیاط ضروری ہے. البتہ اگر کسی عورت کے بال کم عمری میں سفید ہوگئے ہوں اور وہ اپنے شو ہر کے لئے زینت اختیار کرنے کی غرض سے اپنے سفید بال کالے کررہی ہے تو شوہر کی اجازت و رضامندی کے ساتھ اس طرح کی گنجائش ہے. اور شوہر کی اجازت کے بغیر بالوں کا کالا کرنا حرام ہے اور اسی طرح غیر شادی شدہ مرد و عورت کے لیے بھی بالوں کا کالا کرنا حرام ہے۔
Fiqhe Shafi Question No/0534 If the hairs of a married woman get decolourised to white and her husband tells her to blacken it then should she obey her husband and dye her hair to black?
Ans; There is a strict prohibition on dyeing hair to black in hadeeth because dyeing hair to black is forbidden(haram) whether the person is male or female so precaution is necessary.. However, if the hair of a woman decolourises to white in her early age and she dyes her hair to black so as to please her husband then with the permissibility of her husband it is permissible for her to dye her hair to black and dyeing hair to black without the permission of husband is forbidden(haram)… Similarly it is forbidden even for those men and women who are unmarried..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0535 اگر کسی پاک جانور (بکری، گائے ) نے کتیہ کا دودھ پیا ہے تو اس جانور کا کیا حکم ہوگا؟
جواب:۔ اگر کسی پاک جانور نے کتیہ کا دودھ پیا ہے تو اس جانور کا حکم جلالہ کے حکم میں ہوگا. اور جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جو گندگی اور نجاست کھاتا ہو اور نجاست کھانے والے جانور کو کھانا کراہت کے ساتھ جائز ہے۔
Fiqhe Shafi Question No/0535 If a halal animal (cow, goat) sucks milk of a female dog then what is the ruling with regard to this animal?
Ans; If a halal animal sucks milk of a female dog then the ruling of this animal will be considered among the rulings of Jalala and Jalala means the animal who eats impurity and najasah and consuming the animal that eats najasah is permissible but disliked..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0536 جمعہ کی نماز کے لئے جاتے آتے وقت الگ الگ راستہ سے جانا انا کیا ضروری ہے؟
جواب:۔ جمعہ کی نماز کے لئے جاتے اور آتے وقت الگ الگ راستہ سے جانا آنا سنت ہے اسی طرح عید کی نماز کے لیے عیدگاہ جانے آنے کا بھی یہی حکم ہے۔
وَيَذْهَبُ فِي طَرِيقِ وَيَرْجِعُ فِي أُخْرَى…إن ذلك يجري في الجمعة والحج وعبادة المريض وسائر العبادات. النجم الوهاج:٥٤٨/٢
Fiqhe Shafi Question No/0536 Is it necessary to return from the place of jumma prayer taking a route that is different from the one that he had taken when going towards the place of jumma prayer?
Ans; To return from the place of jumma prayer taking a route that is different from the one that had been taken when going towards the place of jumma prayer is sunnah.. Similarly this rule is applied while going towards the Eidgah or returning from the Eidgah for Eid prayer..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0537 اگر کوئی بچہ مغرب کی اذان کے بعد پیدا ہوجائے تو اس بچہ کا عقیقہ ساتوں دن کا حساب کس طرح ہوگا؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی طرف سے عقیقہ ساتوے دن کیا(١)
مذکورہ حدیث کی بنا پر عقیقہ ساتوے دن کرنا سنت ہے، اور علماء نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ اگر بچہ رات میں پیدا ہو، تو آنے والے دن کو ان سات دنوں میں شمار کیا جائیگا، یعنی آنے والا دن پہلا دن ہوگا، لہذا اگر کوئی بچہ مغرب کی اذان کے بعد پیدا ہو تو آگلا دن اس بچہ کا پہلا دن شمار ہوگا، اور اسی ترتیب سے سات حساب شمار کرکے ساتویں دن عقیقہ کیا جائے گا۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:- السنة ذبح العقيقة يوم السابع من الولادة، وهل يحسب يوم الولادة من السبعة؟ فيه وجهان…أصحهما: يحسب فيذبح في السادس مما بعده…. فإن ولد في الليل حسب اليوم الذي يليه تلك الليلة بلا خلاف. (١)صحيح ابن حبان: ٥٣١١ السنن الكبرى للبيهقي: ١٩٢٧٢ المجموع:١٩١۳ مغني المحتاج: ١٤۰/٦
Fiqhe Shafi Question No/0537 If a baby is born after the adhan of Maghrib have been called then how will the 7th day be calculated for Aqeeqa?
Ans; Hazrat Aaisha R.A said that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) carried out the Aqeeqah of his grandsons Hazrat Hassan and Hazrat Hussain R.A on the seventh day..
Based on the hadeeth performing Aqeeqah on the seventh day is sunnah and the scholars elaborated this as, if a child is born in the night time then the upcoming days will be regarded as the seven days which means the upcoming day will be considered as the first day.. Therefore, if a baby is born after the maghrib adhan have been called then the upcoming day will be considered as the first day of the baby and by taking into account the further days with this arrangement, the Aqeeqah will be performed on the seventh day…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0538 اگر کوئی شخص ظہر کی پہلی دو رکعت سنت کے ساتھ تحیة المسجد اور تحية الوضوء اور صلاة الحاجة کی نیت کرے تو ان ساری کا ثواب حاصل ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص ظہر کی پہلی دو رکعت سنت کے ساتھ تحية المسجد اور تحية الوضوء اور صلاة الحاجة کی نیت کرے تو اسے ان ساری نمازوں کا ثواب حاصل ہوگا اس لیے کہ تحية المسجد کی طرح تحية الوضوء اور صلاة الحاجة بھی فرض و نفل نماز میں داخل ہوتے ہیں.
وتحصل التحية بفرض أو نفل وإن لم ينوها…. وركعتان للإحرام،للإحرام، وبعد الطواف. وبعد الوضوء ولو مجدداً، ينوي بكل سنته وتحصل كلها بما تحصل به التحية. (1) ومنه :صلاة الحاجة والمشهور أنها ركعتان ينوي بهما الشخص قضاء حاجته دنيوية كانت أو أخروية…… وهذه الصلاة : تندرج في الفرض والنفل كتحية المسجد.(2) إذا توضأ المسلم ودخل المسجد بعد أذان الظهر وصلى ركعتين ناويا بهما تحية المسجد وسنة الوضوء وسنة الظهر أجزاه ذلك عن الثلاث.(3). (1) العباب 1/ 251-252. (2) فتح العلام 2/ 50-52. (3) فتاوى اللجنة الدائمة 248/7
Fiqhe Shafi Question No/0538 If a person makes niyyah of tahyatul masjid, tahyatul wudu and salatul haajah in the first teo rakaah of sunnah prayer of zuhr will he get the reward of all the prayers?
Ans; If a person makes niyyah of tahyatul masjid, tahyatul wudu and salatul haajah in the first 2 rakath of sunnah prayer of zuhr then he will get the reward of all the prayers because just like tahyatul masjid, the prayers of tahyatul wudu and salatul haajah are also included in the fardh and the nifl prayers..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0539 اگر کسی بیمار شخص نے اپنی بیماری کے دور ہونے پر بکرا صدقہ کرنے کی نذر مانی تھی تو کیا اس نذر مانی ہوئے بکرے کے گوشت میں سے کچھ حصہ اس کے گھر والے کھاسکتے ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی بیمار شخص نے اپنی بیماری کے دور ہونے پر بکرا صدقہ کرنے کی نذر مانی تھی اور وہ اس بیماری سے شفایاب ہوگیا تو اب اس شخص کو بکرا صدقہ کرنا واجب ہے، البتہ اس نذر مان کر ذبح کیے ہوئے بکرے کے گوشت میں سے بیمار شخص اور بیمار کے گھر والوں کو کچھ بھی کھانا جائز نہیں ہے۔
قال الإمام الدكتور مصطفى: إذا كانت الأضحية واجبة: بأن كانت منذورة أو معينة على ما أوضحنا لم يجز للمضحى ولا لأحد من أهله الذين تجب عليه نفقتهم، الأكل منها فإن أكل أحدهم منها شيئا غرم بدله أو لقيته.
وإن كانت الأضحية مسنونة: جاز له أن يأكل ماشاء على أن يتصدق بشيء منها. والأفضل أن يأكل قليلا منها للبركة. ويتصدق بالباقى. الفقه المنهجي ١/٢٣٦
Fiqhe Shafi Question No/0539 If a sick person made a vow(nazar) of slaughtering goat after his recovery then can his family members consume a little part of the meat for which the vow has been made?
Ans; If a sick person made a vow (nazar) of slaughtering goat as sadqa for his recovery then after his recovery slaughtering the goat as sadqa becomes compulsory (wajib) on that person .. However, it is not permissible for the person and his family members to consume the meat of goat for which the vow has been made..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0540 خطیب کیلئے جمعہ کے دن خطبہ دیتے وقت زینت اختیار کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت جعفر بن عمرو بن حارث اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ پر سیاہ عمامہ تھا۔. (السنن الكبرى/٥٩٧٦) اوپر والی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ خطیب کے لئے جمعہ کے دن عام دنوں کے مقابلہ میں زینت اختیار کرنا سنت ہے اس لئے کہ جب خطیب منبر پر کھڑا رہتا ہے تو لوگوں کی پوری توجہ خطیب کی طرف رہتی ہے۔
Fiqhe Shafi Question No/0540 What does the shariah say with regard to the Speaker(khateeb) adorning himself while giving khutba on friday?
Ans; Hazrat Jafer bin Amr bin Haaris narrated from his father that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) gave khutba to the people and he was wearing a black turban.. (Al sunan al kubra 5976) From the mentioned hadeeth we come to know that it is sunnah for the khateeb to adorn himself for giving khutba on friday when compared to the other days because when the khateeb steps on the mimbar then the attention of all the people is on the khateeb..