فقہ شافعی سوال نمبر/ 0541 اگر میت عورت کی ہو تو کیا قبر میں اتارنے کے لیے محرم مردوں کا ہونا ضروری ہے یا کوئی بھی شخص میت کو اتار سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر میت عورت کی ہو تو قبر میں اتارنے کے لیے محرم مرد ہو تو وہی مقدم ہے، اگر میت شادی شدہ عورت کی ہو اور اس کا شوہر تدفین کے طریقہ سے واقف ہے تو تمام رشتہ داروں کے مقابلہ میں شوہر کا میت کو قبر میں اتارنا اولی ہے اگر شوہر نہ ہو تو میت کے رشتہ دار زیادہ حقدار ہیں اگر میت کے کسی طرح کے رشتہ دار موجود نہ ہوں تو اجنبی شخص کا میت کو قبر میں اتارنا درست ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اما اذا كان الميت امرأة لها زوج صالح فهو المقدم علي الأب والابن وسائر الاقارب..
فان فقدوا فأهل الإصلاح من الأجانب. (المجموع٢٤٩/٥)
Fiqhe Shafi Question No/0541 If the mayyah is of woman then is it necessary for the mahram men to place the deceased in the grave or can anyone else place the deceased in the grave?
Ans; If the mayyah is of woman and there is a mahram man then he is worthy of it.. If the mayyah is of married woman and her husband knows the way of burial (tadfeen) then the husband placing the mayyah in the grave is considered to be the best when compared to the other relatives and if the mayyah doesnot have husband then the relatives of mayyah will be most deserving of carrying this act and if there are no relatives of the mayyah then it is permissible for the stranger to place the mayyah in the grave..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0542 آج کل مرغیوں کے فارم کی طرح تیتر بٹیر کے بھی فارم پائے جاتے ہیں. اور لوگ تیتر بٹیر کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ شریعت میں پنجوں سے شکار کرنے اور چیڑ پھاڑ کرنے والے پرندوں کےعلاوہ پرندے کھانا جائز ہے. اور کبوتر، بگلا جیسے پرندے کھاسکتے ہیں. تیتر کوعربی میں الحجل کہتے ہیں اور فقہاء نے صراحت کے ساتھ جائز پرندوں میں اس کا شمار کیا ہے. لہذا تیتر بٹیر کھانا جائز ہے اس لئے کہ تیتر طیب اور پاکیزہ پرندوں میں شامل ہے.
شیخ ابو زکریاانصاری رحمة الله عليه فرماتے ہیں
(فرع وتحل أنواع الحمام) من كل ذات طوق كالقمري والدبسي بضم الدال واليمام لاستطابته (والورشان) بفتح الواو والراء: ذكر القمري ويقال له ساق حر وقيل: طائر يتولد بين الفاختة والحمامة (والقطا) جمع قطاة، وهي طائر معروف (والحجل) بالفتح جمع حجلة، وهي طائر على قدر الحمام كالقطا أحمر المنقار والرجلين ويسمى دجاج البر، وهذه الثلاثة قال في الأصل إنها أدرجت في الحمام (وطير الماء) كالبط والإوز والطير الأبيض؛ لأنها من الطيبات أسني المطالب 565/1 مغنی المحتاج:6/153
Fiqhe Shafi Question No/0542 Now a days justlike poultry farms, farms of quail and partridge(teetar) are also found and people are fond of consuming these birds.. What does the shariah say with regard to this?
Ans; Consuming all the birds except those that catch their prey using their feet and that which bites or tears their prey are permissible in shariah and consuming birds like pigeon and all is also permissible.. Partridge bird is called as Al hajl in Arabic and the jurists(fuqaha) considered these among the permissible birds.. Therefore, consuming partridge and quail is permissible because these birds include among the good and pure birds..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0543 اگر کوئی شخص گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور ہوگا یا اس کا مالک؟
جواب:۔ اگر کسی گاڑی کا ڈرائیور ہو تو اس گاڑی کے نقصان پر اس کا ضامن ڈرائیور نہیں ہوگا جب کہ اس میں ڈرائیور کی کوتاہی نہ ہو تو گاڑی کا مالک اس نقصان کا ضامن ہوگا۔
(ولا ضمان على الأجير) في تلف ما بيده لأنه أمين على العين المكتراة، لأنه لا يمكن استيفاء حقه إلا بوضع اليد… كالوديع فلو اكترى دابة ولم ينتفع بها فتلفت أو اكتراه لخياطة ثوب أو صبغة فتلف لم يضمن. سواء انفرد الأجير باليد ام لا…. إلا بعدوان فيصير ضامنا لها لتعديه. (الاقناع١٤٧/٢) وتبقى العين المستأجرة غير مضمونة في يد المستأجر ما دام لم يتعد في استعمالها أو يقصر في حفظها. الفقہ المنھجی۱٣٦/٣
Fiqhe Shafi Question No/0543 If a person is a driver of a vehicle then upon any damage in the vehicle, is the driver responsible for it or the owner of the vehicle?
Ans; If a person is a driver of a vehicle then the driver will not be responsible for any damage caused in the vehicle if there is no fault of the driver but the owner of the vehicle will be responsible for it.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0544 اس زمانہ میں اکثر لوگ بعض رشتہ داروں سے دور رہتے ہیں تو ان کے ساتھ صلہ رحمی کا کیا طریقہ ہوگا؟ انھیں وقتا فوقتا ملنے جانا ضروری ہے یا ٹیلی فون کے ذریعے خیریت معلوم کرنا کافی ہے شریعی اعتبار سے کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ صلہ رحمی اللہ کی صفت رحمن سے مشتق ہے لھذا اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جو تجھ کو جوڑے گا میں اس کو جوڑوں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اسے توڑ دوں گا۔. (بخاری۵۹۸۸) مذکورہ روایت اور اسکے علاوہ بہت ساری احادیث جو صلہ رحمی کی اہمیت پر ہے اس سے فقھاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ آدمی کو اپنی طاقت کے بقدر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا چاہیے اگر فقیر ہے تو مال کے ذریعے ان کی مدد کرنا چاہیے، اگر نصیحت کی ضرورت ہو تو نصیحت کرے اور اگر اس کے رشتہ دار اس سے دور رہتے ہوں اور انکی زیارت میں مشقت ہوتی ہو تو وقتا فوقتا ان کی زیارت نہ ہو سکتی ہو تو کم ازکم خطوط یا فون کے ذریعے سے خیر خیریت معلوم کرنا کافی ہے۔
وقال ابن أبي جمرة: تكون صلة الرحم بالمال وبالعون على الحاجة ويدفع الضرر ويطاقة الوجه وبالدعاء والمعنى الجامع إيصال ما أمكن من الخير ودفع ما أمكن من الشر بحسب الطاقة. (فتح البارى ١٣/٤٦٩) وصلة الرحم أى:القرابة مأمور بها وهى فعلك مع قريبك مالغد به واصلا غير منافر ومقاطع له وتكون صلتها بالمال وقضاء الحوائج والزيادة والمكاتبة والمراسلة بالسلام ونحوها. اسنى المطالب ٢/٢٣٠
Fiqhe Shafi Question No/0544 In recent years most of the people stay apart from their relatives then what is the best way of maintaining ties of kinship with these people? Is it necessary to meet them often or is it sufficient to speak with them through calls and know their wellbeings ? What is the best method according to the shariah?
Ans; Hazrat Abu Huraira R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; Doubtlessly, Kinship is derived from the word Rahman which is one of the attributes of Allah.. Therefore Allah says; Whoever keeps good ties with it, i will keep good ties with him and whoever cuts it off, i will cut him off.(Sahih bukhari 5988) The hadeeth mentioned above and many other hadeeths give importance to the ties of kinship by which the jurists proclaim that an individual should maintain the tie of kinship with their relatives as much as he can.. If the relatives are poor then he must help them through his wealth, if one needs the advice then he must advice them and if his relatives stays apart and there are difficulties in meeting them or it is not easy to meet them often then communicating them through letters or calls to know their well being will be sufficient..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0545 شب زفاف یعنی بیوی سے پہلی ملاقات کے وقت کونسی دعا پڑھی جاتی ہے اور اس کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔حضرت عثمان بن ابی شیبہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نکاح کرے تو اپنی بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے اور یہ دعا پڑھے۔ (سنن ابی داود:٢١٦٠) اس حدیث سے علماء نے استدلال کیاہے کہ شب زفاف میں پہلی ملاقات کے وقت بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھنا سّت ہے۔
“ اللَّهُمَّ إنِّي أسْألُكَ خَيْرَهَا، وخَيْرَ مَا جَبَلتَها عَلَيْهِ، وأعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ”
نیز ایک دوسرے کے حق میں برکت کی دعا کرنا بھی سنت ہے کہ اس عمل سے دونوں کے درمیان محبت اور صلہ رحمی کی ابتداء ہوجائے گی.
قالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ….وإذا تزوج رجل إمرأة فأحب له أول ما يراها أن يأخذ بناصيتها ويدعو باليمن والبركة فيقول: بارك الله لكل واحد منا في صاحبه، لان هذا بدء الوصله بينهما، فأستحب له أن يدعو بالبركة،. (المجموع:16/415)
Fiqhe Shafi Question No/0545 Which dua has to be recited while shabe zufaf( meeting ones wife for the first time) and what is its method?
Ans; Hazrat Usman bin Abi Sheba R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “When one of you makes nikah, he should hold the hair of his wife’s forehead and make dua of barakah and recite this dua “ (Sunan abi dawood 216) Based on this hadeeth, the jurists proclaim that while meeting ones wife for the first time during shabe zafaf the groom should hold the hair of his wife’s forehead and recite the dua given below;
"اللهم أني اسئلك من خيرها وخير ما جبلتها عليه، اعوذبك من شرها وشر ما جبلتها عليه”. Reciting this dua is likeable.. And making dua of barakah for eachother is also Sunnah So by these acts there shall be the beginning of love and kinship between the spouses..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0546 بیوی کی بھتیجی یا بھانجی سے بیوی کی موجودگی میں شادی کرنے کا کیا حکم ہے؟ جب کوئی عورت نکاح میں ہو تو ایسی صورت میں اس کی بھتیجی یا بھانجی سے یا اس کی خالہ یا پھوپھی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ خالہ اور بھانجی یا پھوپھی اور بھتیجی کا ایک ساتھ نکاح میں رکھنا حرام ہے و يحرم عليه الجمع بين المراة وعمتها الحقيقه والمجاز من الرضاع او من النسب. (البيان: ۲٥١/١) وكذلك يحرم الجمع بين المرأة وعمتها وبين المراة وخالتها. (كفايه الاخيار:٤٣٤/١)
Fiqhe Shafe Question No.0546 What is the ruling with regards to a person marrying with his wife’s niece (Bhateeji or Bhanji) while his wife is alive ? Answer: When a person is married to any woman, then it is not allowed for that person to marry his wife’s niece or her paternal/maternal aunt (Phoophi or Khala), since, it is Haram for a person to marry the aunt & niece together.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0547 اگر کوئی شخص ایسی تفسیر پڑھ رہا ہو جس میں آیت قرآنی نہیں ہے دوران مطالعہ وہ آیت سجدہ پر پہنچ جائے تو محض آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھ لینے سے اس کے لئے سجدہ تلاوت مسنون ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص ایسی تفسیر پڑھ رہا ہو جس میں آیات نہ ہوں صرف ترجمہ ہو اور دوران مطالعہ وہ آیت سجدہ پر پہنچ جائے تو محض آیت سجدہ کا ترجمہ پڑھ لینے سے سجدہ تلاوت کرنا سنت نہیں اس لئے کہ سجدہ تلاوت آیت سجدہ کی تلاوت کی سے مسنون ہوتا ہے جو عربی زبان میں ہو اور محل تلاوت میں تلاوت کی گی ہو ۔
ولا سجود لقراءة……. ولا لقراءة في جنازة أو بغير العربية. (نهاية المحتاج.٢/٩٦) بأن ترجمة القرأن ليست قرآنا لأن القرأن هو هذا النظم المعجز ۔. (المجموع ٣/٣٣١)
Fiqhe Shafi Question No/0547 If an individual is reciting a tafseer where there are no quranic verses and while recitation he comes across prostration of recitation (sajdah tilawah) then is it sunnah to perform prostration of recitation only by reciting the translation of the verse of prostration of recitation(sajdah tilawah)?
Ans; If a person is reciting a tafseer where there are no quranic verses and there are only translations and while recitation he comes across the verse of prostration of recitation then reciting only the translation of the verse of prostration the prostration of recitation will not be sunnah because the prostration becomes sunnah only by reciting the verse of prostration of recitation which is of arabic language and which has been recited in the actual way of recitation…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0548 اگر بیمار شخص خود سے تیمم نہ کر سکتا ہو تو کیا دوسرا شخص اسے تیمم کرا سکتا ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی بیمار شخص خود سے تیمم نہ کر سکتا ہو تو کسی دوسرے شخص کا اسے تیمم کروانا درست ہوگا اس شرط کے ساتھ کہ بیمار ادمی تیمم کروانے والے شخص کو اجازت دے دے اور بیمار شخص مٹی کو منتقل کرتے وقت اور چہرے کا مسح کرتے وقت تیمم کی نیت کرے ورنہ تیمم کروانا درست نہیں ہوگا-
ويشترط قصدہ ای التراب فلو سفته ریح علیه فرددہ علیه ونوی لم یجزہ ولو یمم باذنه جاز علی النص کالوضوء لابد من نية الآذن عند النقل وعند مسح الوجه کما لوکان ھو المتیمم والا لم یصح جزما۔ مغي المحتاج١٦٥/١
Fiqhe Shafi Question No/0548 If a sick person is unable to perform tayammum by himself then can another person help him perform tayammum?
Ans; If a sick person is unable to perform tayammum by himself then another person can help him perform tayammum with a condition that the sick person should permit the other person to help him perform tayammum and the sick person should make the niyyah of tayammum while carrying the soil and spreading over the face otherwise the tayyamum will be invalid..
فقہ شافعی سوال نمبر/0549 بعض جگہوں پر پینے کے پانی کے نل لگے رہتے ہیں ایسی جگہوں پر وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اگر کسی جگہ پینے کے پانی کے نل لگے ہوں اور عام عرف یہی ہو کہ اس پانی کو صرف پینے کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے تو ایسی جگہوں پر وضو نہ کرے، اگر اس پینے کے پانی کے علاوہ دوسرا پانی دستیاب نہ ہو تو تیمم کیا جائے گا اس لئے کہ یہ نل پینے کے لئے خاص ہوتے ہیں۔
ولو وجد المسافر علی الطریق خابیة ماء مسبلة تیمم ولایجوز الوضوء منہا لانھا انما توضع للشرب۔ روضة الطالبين١/٢٣٧
Fiqhe Shafi Question No/0549 In some of the places taps of drinking water are fitted, what is the ruling on performing ablution from the tapwater in such places?
Ans; If there are taps of water in any places and the water from it is used particularly for drinking purpose then one must not perform ablution in these places.. And if there isn’t any availabilty of water except these taps of drinking water then one shall perform tayammum because these taps are specialized for drinking purpose…
فقہ شافعی سوال نمبر /0550 اگر کوئی بيمار شخص نذر مانے کہ ميں شفایاب ہونے کے بعد ایک بكرا مسجد كو دونگا، اب شفاياب ہونے پر اس شخص كو مسجد كيلئے بکرا ہی دينا ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی بيمار شخص یہ نذر مانے کہ ميں شفاياب ہونے پر ايک بكرا مسجد كو دونگا اب وہ شخص شفایاب ہونے کے بعد اپنی نذر كو پورا کرتے ہوئے مسجد کے لیے بکرا دينا ضرورى ہے، نذر ماننے والے کو بکرے کی رقم مسجد میں دينا درست نہیں اسلئے کہ جب اس نے بکرے کی تعين کی تو اسكا پورا کرنا بھی ضرورى ہے، البتہ مسجد کے ذمہ دار اس بكرے کو فروخت كركے اس کی قيمت مسجد کے کاموں میں استعمال كرسکتے ہے۔
قال ابن شھاب الرملی من نذر أن يطيع الله فليطعه، ويلزمه ذلك فورا اذا كان لمعين. وطالب به والا فلا وخرج نحو ان شفي الله مريضى عمرت مسجد كذا او دار فيكون لغوا۔ نهاية المحتاج ٢٢١/٨. ان شفاالله. مريضى او رزقنى ولدا ونحو ذلك فلله علي اعتاق او صوم او صلاة فاذا حصل المعلق عليه لزمه الوفاء بما التزم (كفاية الاخيار ٦٤٨)
Fiqhe Shafi Question No/0550 If a sick person makes a vow that upon his recovery he will give a goat as charity(sadqa) to the masjid then is it necessary for him to give the goat to the masjid upon his recovery?
Ans; If a sick person makes a vow that upon his recovery he will give a goat as charity(sadqa) to the masjid then upon his recovery to fulfill his vow it is necessary for him to give the goat as charity to the masjid.. Giving the amount of goat to the masjid is not valid because he had determined to give the goat so he must fulfill it.. However, the responsible people of the masjid shall sell the goat and spent the obtained money on the necessities of the masjid.