فقہ شافعی سوال نمبر/ 0701 کیا ہر رکعت میں تعوذ پڑھنا سنت ہے؟
جواب:۔ نماز کی ہر رکعت میں تعوذ (اعوذ بالله من الشيطٰن الرجيم) پڑھنا سنت ہے البتہ نماز کی پہلی رکعت میں تعوذ پڑھنے کا تاکیدا حکم دیا گیا ہے۔
أمام نووی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں: یستحب تعوذ فی کل ركعة وهو في ركعة الأولى آ كد. وهذا نص الشافعي. (روضةالطا لبين. 1/346) ابن حجر مکی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں: ویتعوذ کل رکعة علي المذهب لأن كل قرأ ة جديدة وهو لها لا لافتتاحها. (تحفة المحتاج. 1/188)
Fiqhe Shafi Question no: 0701 Is it recommended (mustahab) to recite Tauz in each rakah?
Ans; It is recommended (mustahab) to recite Tauz
( اعوذ بالله من الشيطٰن الرجيم ) in eac rakah of salah.. However, to recite tauz in the first rakah of salah is emphasized…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0702 چاشت کی نماز کا وقت کب سے کب تک رہتا ہے اور اس کی کتنی رکعتیں ہیں؟
جواب:۔ چاشت کی نماز سنت ہے، اور اس کی کم سے کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعتیں ہیں، اور اسکا وقت سورج طلوع ہوکر (تقریباً پندرہ منٹ کے بعد) ایک نیزہ بلند ہونے سے لیکر زوال تک رہتا ہے۔
صلاة الضحى سنة مؤكدة وأقلها ركعتان وأكثرها ثمان ركعات … ووقتها من ارتفاع الشمس إلى الزوال۔ (المجموع:٤١/٤) ﻭﻳﻤﻜﻦ ﻟﻠﻤﻮﻇﻒ ﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ اﻟﻀﺤﻰ ﻓﻲ ﺑﻴﺘﻪ ﻗﺒﻞ ﺃﻥ ﻳﺄﺗﻲ ﻟﻠﻌﻤﻞ ﺑﻌﺪ اﺭﺗﻔﺎﻉ اﻟﺸﻤﺲ ﻗﺪﺭ ﺭﻣﺢ، ﺃﻱ ﺑﻌﺪ ﺧﺮﻭﺝ ﻭﻗﺖ اﻟﻨﻬﻲ، ﻭﻳﻘﺪﺭ ﺫﻟﻚ ﺑﻌﺪ ﺷﺮﻭﻕ اﻟﺸﻤﺲ ﺑﺮﺑﻊ ﺳﺎﻋﺔ ﺗﻘﺮﻳﺒﺎ۔ (فتاوي اللجنة الدائمة)
Fiqhe Shafi Question No: 0702 What is the begining time of chasht prayer and when does it end? and also how many rakah are there in this prayer?
Ans; Chasht prayer is one of the sunnah prayers and its rakahs are minimum of two and a maximum of eight.. And its time extends from after the sunrise (approximately 15 minutes after the sunrise) and ends before midday before the sun reaches its zenith..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0703 بعض عورت کی شرمگاہ سے ایک مادہ سفید رنگ کا ” لیکوریا” کی بیماری کی وجہ سے نکلتا ہے تو کیا اسکے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب:۔ مرض کی وجہ سے نکلنے والا سفید مادہ ناپاک ہوتا ہے، اور اس کے کبھی کبھار نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
اگر کوئی عورت اس طرح کے مرض میں مبتلا ہو اور کثرت نکلتا ہو تو یہ عورت معذور کے حکم میں ہوگی۔ لھذا وہ عورت وضو سے پہلے اپنی اگلی شرمگاہ کو دھوکر اس جگہ پر کپاس یا کپڑا رکھے گی تاکہ نجاست رکے یا کم ہوجائے اس سے سفید مادہ رکے تو کافی ہے ورنہ ایک کپڑا کمر میں باندھ کر دوسرا کپڑا کو لنگوٹ کی طرح کس کر باندھے۔ یہ سب اس عورت کے لیے کرنا واجب ہے۔ اور یہ تدابیر وضو سے پہلے کرنا ضروری ہے، اور ہر نماز کے لیے الگ سے وضو واجب ہے نوافل جتنی چاہے پڑھ سکتی ہے اور طھارت نماز کا وقت ہونے کے بعد ہی ہونا چاہیئےاور طھارت کے بعد اسے جلد ہی نماز پڑھ لینی چاہیئے اور اس عورت پر لازم ہے کہ وہ ہر فرض نماز کے لیے از سرے نو شرمگاہ دھوئے گی اور اسی طرح کپڑا باندھنے کے بعد وضو کرے گی پھر نماز پڑھے گی۔
علامہ ابن حجر المكي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (وَرُطُوبَةُ الْفَرْجِ) أَيْ الْقُبُلِ وَهُوَ مَاءٌ أَبْيَضُ مُتَرَدِّدٌبَيْنَ الْمَذْيِ وَالْعَرَقِ يَخْرُجُ مِنْ بَاطِنِ الْفَرْجِ الَّذِي لَا يَجِبُ غَسْلُهُ بِخِلَافِ مَا يَخْرُجُ مِمَّا يَجِبُ غَسْلُهُ فَإِنَّهُ طَاهِرٌ قَطْعًا وَمِنْ وَرَاءِ بَاطِنِ الْفَرْجِ فَإِنَّهُ نَجِسٌ قَطْعًا كَكُلِّ خَارِجٍ مِنْ الْبَاطِنِ۔. (تحفة المحتاج مع حاشيتيه:1/ 301.300) علامہ باعشن رحمة الله عليه فرماتے ہیں: الاول من الاربعة خروج الخارج يقينا من احد السبيلين اي من القبل والدبر من حي واضح ……وريح ولو من قبل ودم باسور داخل الدبر ورطوبة فرج انثي خرجت الي ما يجب غسله۔ (بشري الكريم :1/ 72.71) علامہ سليمان جمل رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (فَيَجِبُ أَنْ تَغْسِلَ مُسْتَحَاضَةٌ فَرْجَهَا فَتَحْشُوهُ) بِنَحْوِ قُطْنَةٍ (فَتَعْصِبُهُ) بِأَنْ تَشُدَّهُ بَعْدَ حَشْوِهِ بِذَلِكَ بِخِرْقَةٍ مَشْقُوقَةِ الطَّرَفَيْنِ تُخْرِجُ أَحَدَهُمَا أَمَامَهَا وَالْآخَرَ وَرَاءَهَا وَتَرْبِطُهُمَا بِخِرْقَةٍ تَشُدُّ بِهَا وَسَطَهَا كَالتِّكَّةِ (بِشَرْطِهِمَا) أَيْ الْحَشْوِ وَالْعَصْبِ أَيْ بِشَرْطِ وُجُوبِهِمَا بِأَنْ احْتَاجَتْهَا وَلَنْ تَتَأَذَّ بِهِمَا وَلَمْ تَكُنْ فِي الْحَشْوِ صَائِمَةً وَإِلَّا فَلَا يَجِبُ بَلْ يَجِبُ عَلَى الصَّائِمَةِ تَرْكُ الْحَشْوِ نَهَارًا وَلَوْ خَرَجَ الدَّمُ بَعْدَ الْعَصْبِ لِكَثْرَتِهِ لَمْ يَضُرَّ أَوْ لِتَقْصِيرِهَا فِيهِ ضَرَّ (فَتَتَطَهَّرُ) بِأَنْ تَتَوَضَّأَ أَوْ تَتَيَمَّمَ وَتَفْعَلَ جَمِيعَ مَا ذُكِرَ (لِكُلِّ فَرْضٍ)۔ (حاشية الجمل :1/ 244.243) ★حاشية البجيرمي علي الخطيب 1/343.342 ★فتح الوهاب بشرح منهج الطلاب 1/ 32
Fiqhe Shafi Question No/0703 Some women experience whitish vaginal discharge known as leukorrhea, does it invalidate the ablution?
Ans; The substance discharged due to this disease is impure and its occasional flow invalidates the ablution. If a woman experiences this and if the discharge is often then she will have the rulings of a diseased person .. Therefore, she has to clean her private part first and keep a piece of cotton or cloth to stop or reduce the flow of impurity. If this method stops the flow of whitish discharge then it will be sufficient or else she has to tie a piece of cloth to her waist and tightly tie it with the other piece of cloth making langot(or use a pantyliner/pad) This method should be carried out before performing ablution..It is wajib for the woman experiencing this disease..And for each obligatory(fardh) prayer she is required to perform ablution separately but the sunnah prayers(nawafil) can be performed as much as she wills.. The method mentioned above (cleaning process) should be performed after the begining of prayer time and the prayer has to be performed as soon as one performs the ablution .. Hence, for each fardh prayer, It is necessary for the woman to clean her private part again and cover it as mentioned above ,perform ablution and then offer the prayer.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0704 کیا رخصتی سے پہلے شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہوتا ہے؟
جواب:۔ شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ بیوی پورے طور پر اپنے آپ کو شوہر کے حوالے کردے، لھذا رخصتی سے پہلے شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب نہیں ہوگا ۔
ابن مطير رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: الجديد أنها اي المؤن السابقة من نفقو وكسوة تجب يوما بيوم او فصلا بفصل او كل وقت اعتيد فيه التجديد او دائما بالنسبة للمسكن والخادم علي مامر بالتمكين التام. (الديباج :3/ 265) ابن ملقن رحمة الله عليه فرماتے ہیں: قال: فإن لم تعرض عليه مدة فلا نفقة فيها لعدم التمكين هذا إن قلنا بالجديد فإن قلنا بالقديم فلها النفقة لوجود الموجب وعدم المسقط وهو النشوز. (عمدة المحتاج :12/ 274) خطیب شربینی رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: فَصْل فِي مُوجِبَاتِ النَّفَقَةِ] فَصْلٌ فِي مُوجِبِ النَّفَقَةِ وَمَوَانِعِهَا كَنُشُوزٍ أَوْ صِغَرٍ، وَبَدَأَ بِالْأَوَّلِ، فَقَالَ (الْجَدِيدُ أَنَّهَا) أَيْ النَّفَقَةَ وَتَوَابِعَهَا (تَجِبُ بِالتَّمْكِينِ) التَّامِّ لِأَنَّهَا سَلَّمَتْ مَا مَلَكَ عَلَيْهَا فَتَسْتَحِقُّ مَا يُقَابِلُهُ مِنْ الْأُجْرَةِلَهَا، وَالْمُرَادُ بِالْوُجُوبِ اسْتِحْقَاقُهَا يَوْمًا بِيَوْمٍ كَمَا صَرَّحُوا بِهِ وَلَوْ حَصَلَ التَّمْكِينُ وَقْتَ الْغُرُوبِ قَالَ الْإِسْنَوِيُّ: فَالْقِيَاسُ وُجُوبُهَا بِالْغُرُوبِ اهـ. وَالظَّاهِرُ كَمَا قَالَ شَيْخُنَا أَنَّ الْمُرَادَ وُجُوبُهَا بِالْقِسْطِ، فَلَوْ حَصَلَ ذَلِكَ وَقْتَ الظُّهْرِ فَيَنْبَغِي وُجُوبُهَا لِذَلِكَ مِنْ حِينَئِذٍ، وَهَلْ التَّمْكِينُ سَبَبٌ أَوْ شَرْطٌ؟ فِيهِ وَجْهَانِ: أَوْجَهُهُمَا الثَّانِي. (مغني المحتاج: 6/ 59)
Fiqhe Shafi Question/0704 Does maintenance ( assisting financially) of wife becomes wajib on her husband before Rukhsati(bride leaving her house)?
Ans; The condition for the maintenance of wife to be wajib on her husband is that the wife should surrender herself completely to her husband.. Therefore, the maintenance of the wife doesnot become wajib on her husband before Rukhsati..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0705 بچہ یا بچی کی پیدائش کے ساتویں دن کیا سر منڈانا اور اس کے وزن کے بقدر سونا يا چاندی صدقہ کرنا ضروری ہے ؟
جواب:۔ بچہ یا بچی کی ولادت کے ساتویں دن بال کٹوانا اور بچے کے بالوں کے وزن کے بقدر سونا یا چاندی صدقہ کرنا احادیث سے ثابت ہے۔ ہاں اگر کوئی شخص سونا چاندی کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو ایسا شخص بالوں کے وزن کے بقدر قیمت صدقہ کرے تو اس کا یہ عمل بھی ثواب سے خالی نہیں ہوگا.
امام ترمذی رحمة الله عليه ہیں: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِب ، قَالَ : عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاةٍ، وَقَالَ : ” يَا فَاطِمَةُ، احْلِقِي رَأْسَهُ، وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً ". قَالَ : فَوَزَنَتْهُ، فَكَانَ وَزْنُهُ دِرْهَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْهَمٍ. (سَنَن ترمذي/1519) علامہ ابن الجوزی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَهُوَ قَوْله: ” أميطوا الْأَذَى عَنهُ ” وَيَعْنِي بالأذى ذَلِك الشّعْر. وَقَالَ غَيره: إِنَّمَا كَانَ ذَلِك الشّعْر أَذَى لِأَنَّهُ قد علق بِهِ دم الرَّحِم. (کشف المشکل علی حدیث الصحیحین 2392) امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (واماطۃ الاذی) … والمراد بالاذي الشعر الذي عليه ذالك الوقت لانه شعر ضعيف. (المجموع:429/8) *(اسنی المطالب:549/1) *(بذل المجہود:2842)
Fiqhe Shafi Question No/ 0705
Is it necessary to shave head of a newborn baby (boy or girl) on the 7th day from his/her birth and also is it necessary to give gold or silver as charity (sadaqa) measuring equal to the weight of their hair??
Ans; Shaving head of a newborn baby (girl or boy) on the 7th day from their birth and giving gold or silver as sadaqa measuring equal to the weight of the hair is proven in hadeeth.. If an individual is not able to give gold or silver then the person should determine the weight of hair and give some money as sadaqah and by this he shall get the reward (sawab).
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0706 اگر پھوپھی اپنے بھائی کے بچوں کو ہاتھ لگائے تو کیا وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
جواب:۔ پھوپھی کا رشتہ محرمات میں شامل ہے اس لیے اگر وہ اپنے بھائی کے بچوں کو ہاتھ لگائے تو اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ کسی بھی محرم رشتہ کا ہاتھ لگنے یا عمد ہاتھ ملانے سے وضو نہیں ٹوٹتا
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
( وبنات الأخ وبنات الأخت ) ويدخل فيهن بنات أولاد الأخ والأخت وإن سفلن ، وجملته : أنه يحرم على الرجل أصوله وفصوله وفصول أول أصوله وأول فصل من كل أصل بعده ۔ (تفسير البغوي /النساء: 43) ﻭﺍﻟﺮﺍﺑﻊ ﻣﻦ ﺍﻟﻤﺤﺮﻣﺎﺕ: ﻭﻫﻮ ﺃﺧﻮﺍﺕ ﺍﻟﺄﺏ ﻭﺳﻮﺍﺀ ﻛﻦ ﻟﺄﺏ ﻭﺃﻡ ﺃﻭ ﻟﺄﺏ ﺃﻭ ﻟﺄﻡ ﻭﻛﻠﻬﻦ ﻣﺤﺮﻣﺎﺕ ﺑﺎﻟﺎﺳﻢ ﺛﻢ ﻋﻤﺎﺕ ﺍﻟﺄﺏ ﻭﺍﻟﺄﻡ ﻭﻋﻤﺎﺕ ﺍﻟﺄﺟﺪﺍﺩ ﻭﺍﻟﺠﺪﺍﺕ ﻛﻠﻬﻦ ﻣﺤﺮﻣﺎﺕ كالعمات ۔ (الحاوي الكبير :197/9) *قوت المحتاج /377/5 *بداية المحتاج /80/3
Fiqhe Shafi Question No:0706 If the paternal aunt touches her nephews then does it break their ablution?
Ans; The paternal aunt is considered among mehrams so if she touches her nephews the ablution doesnot invalidate.. Therefore touching any of the mehram relative or intentionally shaking hands with them doesnot invalidate ablution..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0707 اگر کوئی شخص نماز میں بھول کر بات کرے تو اسکی نماز باطل ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص نماز میں بغیر ارادے کے سبقت لسانی کی وجہ سے بات کرے، یا ہنسی اور کھانسی کا غلبہ ہو جس کی وجہ سے دو حرف ظاہر ہوجائے یا بھول کر یا اس کی حرمت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے بات کرے تو اس وقت اسکی نماز باطل نہیں ہوگی، البتہ سلام سے پہلے سجدہ سہو کرلے، اس کے بر عکس اگر وہ بھول کر یا سبقت لسانی سے دو حرف سے زیادہ بات کرے تو نماز باطل ہوجائے گی.
من سبق لسانه إلى الكلام من غير قصد، أو غلبة الضحك ، أو السعال، فبان منه حرفان أو تكلم ناسيا أو جاهلا بتحريم الكلام: فإن كان ذلك يسيرا لم تبطل صلاته، وإن كثرت بطلت صلاته على الأصح۔ (روضة الطالبين :٢٩٠/١) وَإِذا تكلم فِي الصَّلَاة عَامِدًا بطلت وَإِن تكلم نَاسِيا لَهَا بنى مَا لم يَتَطَاوَل الْكَلَام وَسجد للسَّهْو قبل السَّلَام۔ (الاقناع :٤٥/١)
Fiqhe Shafi Question No/ 707 If one speaks while praying due to forgetfulness then does it invalidate his salah?
Ans; If one speaks in the prayer unintentionally due to slip of tongue or he utters two letters due to prevalence of laughing and coughing or by forgetfulness or out of ignorance of the ruling then his salah doesnot invalidate..However, he should perform the prostration of forgetfulness (sajdah suhu) before salam.. On the other hand if he utters more than two letters due to slip of tongue or by forgetfulness, then his is salah invalid..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0708 انسان کے بال پاک ہیں یا ناپاک؟ اور انسانوں کے بالوں کو خریدنا اور بیچنا کیسا ہے؟ جواب:۔ انسان کے بال پاک ہیں، البتہ انسان کے بالوں کو بیچنا اور خریدنا دونوں جائز نہیں۔ اسلیے کہ انسان کے بال اور اس کے اجزاء سے فائدہ اٹھانا اس کے اکرام کی وجہ سے حرام ہے۔
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0709 مسجد کو رنگ برنگي لائٹنگ لگا کر سجانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:۔ مسجد کے اندرون میں نقش و نگاری اور تزئین کاری سے احادیث مبارکہ میں نمازوں میں خشوع سے روکاوٹ ہونے کی وجہ سے منع کیا گیا ہے اور ہاں مسجد کے باہر تزئین کی اجازت ہے، لیکن تزئین فخر کی غرض سے نہ ہو. اور تزئین کے اخراجات مسجد کے مال سے نہ ہو.نیز تزئین کا عمل سنت سمجھ کر نہ کرے، اور تزئین میں اسراف سے کام نہ لیا گیا ہو۔ زکریا الانصاری رحمة الله فرماتے ہیں: ويكره نقش المسجد واتخاذ الشرافات له) للأخبار المشهورة في ذلك ولئلا يشغل قلب المصلي۔ (فقه الاسلام شرح بلوغ المرام:218/1) امام قسطلانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: واستنبط منه كراهية زخرفة المساجد لاشتغال قلب المصلي بذلك أولصرف المال في غير وجهه نعم إذا وقع ذلك على سبيل التعظيم للمساجد ولم يقع الصرف عليه من بيت المال فلا بأس به۔ (اسنی المطالب:185/1) عبد القادر شیبه رحمة الله عليه فرماتے ہیں: أن من السنة ترك الغلو فى تزيين المساجد (شرح القسطلاني لصحيح البخاري:440/1)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0710 اسلام لانے کے بعد نام تبدیل کرنا کیا ضروری ہے؟ جواب:۔ نام کا تبدیل کرنا اسلام میں داخل ہونے کے لیے کوئی شرط نہیں ہے، ہاں اگر کسی شخص کا نام اسلامی عقیدے کے خلاف ہو یا معنوی اعتبار سے غلط ہو تو ایسے ناموں کو تبدیل کرنا واجب ہے۔ جس کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے۔
اتفق اهل السنة من المحدثين و الفقهاء والمتكلمين علي ان المؤمن الذي يحكم بانه من اهل القبلة ولا يخلد في النار لا يكون الا من اعتقد بقلبه دين الاسلام اعتقادا جازما خاليا من الشكوك ونطق بالشهادتين …،فانه يكون مؤمنا.(المنهاج: ١٢٥/١) ويجب تغيير الاسم الحرام۔ (المجموع:٣٢٨/٨) يستحب تحسين الاسم …قال النبي صلي:ان اخنع اسم…، قالوا والتسمية بهذا الاسم حرام, السنة تغيير الاسم القبيح. (بجيرمي علي الخطيب:٣٤٣/٤) (صحيح مسلم :٢١٤٣) (صحيح مسلم: ٢١٣٩)