شوہر پر بیوی کے حقوق
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
سورة الأعراف– آيت نمبر 054 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الأعراف– آيت نمبر 052-053 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0316
اگر کوئی شخص حالت جنابت میں ذبح کرے تو کیا یہ ذبح درست ہوگا؟
جواب:۔ "وطعامُ الّذين اُوتُوا الكتابَ حلٌ لّكُم وطَعامُكُم حِلٌ لّهُم” اس ایت کی تفسیر میں مفسرین لکھتے ہیں کہ اہل کتاب کا ذبیحہ باوجود ان کے نجس ہونے کے جائز ہے۔
اور سنن ابن ماجہ (535) کی روایت میں مسلمان حالت جنابت میں نجس نہ بتایا گیا ہے، تو اس اعتبار سے مسلمان کا ذبیحہ حالت جنابت میں بدرجہ اولی جائز ہونا چاہیے۔
قال ابن کثیر رحمہ اللہ قال ابن عباس۔۔۔
يعنى ذبائحهم (تفسيرابن كثير 2/29)
امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
نقل ابن المنذر الاتفاق على ذبيحة الجنب قال وإذا دل القرآن على حل إباحة الكتابي مع أنه نجس فالذي نفت السنة عنه النجاسة أولى قال والحائض كالجنب۔(المجموع:9/74)
خطیب الشربينى رحمة الله عليه لکھتے ہیں :
حل ذكاة المرأة المسلمة بطريق الأولى وان كانت حائضا (مغني المحتاج6/135)
Question No/0316
If a person sacrifices an animal in the state of janabah then will this sacrifice be valid?
Ans;
"وطعامُ الّذين اُوتُوا الكتابَ حلٌ لّكُم وطَعامُكُم حِلٌ لّهُم”
The commentators (mufassireen) presented explanation of this verse in Exegesis (Tafseer) that though the jews and christians (ahle kitab) are impure(najis), their slaughtered animal is acceptable..
There is a narration in Ibn Majah(535) that a Muslim is not najis in state of Janabah.. So the slaughtered animal of a muslim in state of janabah is highly acceptable..
Tafseer Ibn kaseer (2/29)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
سوال نمبر/ 0015
اخبار یا کسی رسالے میں لکھی ہوئی آیت قرآنی کو بے وضو چھونا کیسا ہے؟
جواب:۔ قرآن مجید کے علاوہ رسائل اور اخبار وغیرہ میں جہاں آیت قرآنی لکھی ہوئی ہو صرف اس جگہ کو بے وضو ہاتھ لگانا منع ہے، البتہ اس کے علاوہ جگہوں پر ہاتھ لگانا، پڑھنا جائز ہے۔
"لكن لا يحرم في غير المصحف الا المكتوب الي موضع الكتابة” (درالمختار:١٦٠/١)
Question No/0015
What is the ruling on touching the verse of the holy Qur’an printed in the newspapers or magazines without ablution(wudhu)?
Ans; Except for the holy Qur’an, touching the quranic verse printed in any newspapers or magazines without ablution is prohibited.. However it is permissible to touch other parts of the newspapers and magazines except the part where quranic verse is found..
سوال نمبر/ 0312
اگر کسی عورت کو اس کی عادت کے مطابق دم حیض آکر بند ہوجائے پھر سولہ یا سترہ دن گذرنے کے بعد اسی مہینے میں دوبارہ خون شروع ہوجائے تو یہ خون حیض کا شمار ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی عورت کو اس کی عادت کے مطابق 5/یا6/دن دم حیض آکر بند ہوجائے پھر سولہ (۱٦) یا سترہ (۱۷) دن گذرنے کے بعد اسی مہینے دوبارہ خون شروع ہو جائے تو پھر یہ خون حیض کا کا شمار ہوگا کیونکہ حیض اول اور حیض ثانی کے مابین ایک طہر کامل پایا جارہا ہے اور وہ کم سے کم طہر کامل پندرہ دن کا گزرنا ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
ﻭﻟﻮ ﺭﺃﺕ ﺧﻤﺴﺔ ﺳﻮاﺩا ﺛﻢ ﻃﻬﺮﺕ ﺧﻤﺴﺔ ﻋﺸﺮ ﺛﻢ ﺭﺃﺕ ﺧﻤﺴﺔ ﺻﻔﺮﺓ ﻓﻌﻠﻰ اﻟﻤﺬﻫﺐ اﻟﺼﻔﺮﺓ ﺣﻴﺾ ﺛﺎني ﻭﺑﻴﻨﻪ ﻭﺑﻴﻦ اﻟﺴﻮاﺩ ﻃﻬﺮ ﻛﺎﻣﻞ. (المجموع:391/2)
امام ماودي رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
ﻓﺮﺃﺕ ﺧﻤﺴﺔ ﺃﻳﺎﻡ ﺩﻣﺎ ﺃﺳﻮﺩ، ﺛﻢ ﺧﻤﺴﺔ ﻋﺸﺮ ﻳﻮﻣﺎ ﻃﻬﺮا ﺛﻢ ﺧﻤﺴﺔ ﺃﻳﺎﻡ ﺩﻣﺎ ﺃﺻﻔﺮ، ﻛﺎﻧﺖ اﻟﺨﻤﺴﺔ اﻟﺼﻔﺮﺓ ﻋﻠﻰ ﻣﺬﻫﺐ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ ﺣﻴﻀﺎ؛ ﻟﻮﺟﻮﺩﻫﺎ ﻓﻲ ﺯﻣﺎﻥ ﻳﺠﻮﺯ ﺃﻥ ﻳﻜﻮﻥ ﺣﻴﻀﺎ. الحاوى الكبير400/1)
أمام غمراوي رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
ﻭﺃﻗﻞ ﻃﻬﺮ ﺑﻴﻦ اﻟﺤﻴﻀﺘﻴﻦ ﺧﻤﺴﺔ ﻋﺸﺮ ﻳﻮﻣﺎ۔ (السراج الوهاج/38)
Question No/0312
If a woman stops bleeding after her regular days of menses and starts bleeding again after 16 or 17days in the same month, Is this blood considered as menses?
Ans; If a woman stops bleeding after 5 or 6 days of her regular menstruation and then starts bleeding again after 16 or 17 days of the same month then this blood is considered as Menstruation(Haiz) because there she attains a complete gap of purity between first and second menstruation and that is the gap of atleast 15 days of purity…
سوال نمبر/ 0014
نماز کے بعد مصافحہ کرنا کیسا ہے ؟
جواب:۔ مصافحہ ملاقات پر کرنا سنت ہے یعنی جیسے ہی ملاقات ہو اور سلام و جواب ہو اس کے علاوہ دوسرے اوقات میں مصافحہ کرنا جیسے ہر نماز میں سلام پھیرنے کے بعد مصافحہ کرنے کا رواج ہے یہ ثابت نہیں ہے۔
"ونقل في تبين المحارم عن الملتقط انه تكره المصافحة بعد اداء الصلواة لكل حال لان الصحابة ما صافحوا بعد الصلوٰة ولانها من سنن الروافض۔ (شامی ٣٣٦/٥)
Question No/0014
What is the ruling on shaking hands after salah?
Shaking hands is sunnah upon meeting anyone that means when one meets the other and they greet eachother with salam.. Apart from this, no other times are evidenced for shaking hands like after completion of the salah..
سورة الأعراف– آيت نمبر 048-049-050-051 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الأعراف– آيت نمبر 046-047 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
سوال نمبر/ 0310
بعض لوگ نماز میں سورہ فاتحہ زبان کو حرکت دیئے بغیر دل ہی میں پڑھتے ہیں کیا اس طرح پڑھنا صحیح ہے؟
جواب:۔ نماز میں سورہ فاتحہ صرف دل ہی دل میں پڑھنے سے فرضیت ساقط نہیں ہوتی لھذا اس طرح نماز نہیں ہوگی، بلکہ زبان کی حرکت اور آہستہ آواز سے سورہ فاتحہ کو اسکے صحیح مخارج کی ادائیگی کے ساتھ پڑھنا بھی واجب ہے۔
صحیح بخاری کی روایت ہے۔ حضرت ابو معمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ظھر اور عصر میں قرات کرتے تھے؟ تو حضرت خباب نے فرمایا جی ہاں ہم نے عرض کیا یہ آپ کو کیسے معلوم ہوا ؟ تو خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی داڑھی کی حرکت سے ہم نے جانا۔ (بخاری/760)
————-
علامہ عمراني رحمة الله عليه لکھتے ہیں :
ولا يجزئه أن ينطق بصدره ولا ينطق به لسانه لأن عليه أن يحرك بالقراءة لسانه ويسمع نفسه (البيان..2/187)
امام هيتمى رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
ويجري ذلك في كل واجب قولي وعلى أخرس يحسن تحريك لسانه على مخارج الحروف كما بحثه الأذرعي ومن تبعه فتحريك لسانه وشفتيه ولهاته قدر إمكانه لأن الميسور (تحفة المحتاج/1/182)
امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں :
أبي هريرة رضي الله عنه:أقرأ بها نفسك فمعناه أقرأها سرا بحيث تسمع نفسك (شرح مسلم 2/78)
Question No/0310
Some people recite surah al fatiha silently in the heart without the movement of the lips and tongue ?
Ans; Reciting surah al fatiha silently in the heart without the movement of the lips and tongue doesn’t fulfill the obligations of salah.. Indeed it is compulsory(wajib) to recite surah al fatiha in a low volume with the movements of the tongue along with the accurate articulation points (makharij)..
Narrated in Sahih Bukhari;
Hazrat Abu Mu’mar R.A reported; We asked the Hazrat Khabbab R.A if the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) recited the Qirat during Zuhr and Asr prayers?
Hazrat Khabbab R.A said yes, and then we asked, how did you know that?
then Hazrat Khabbab R.A said that We came to know by the movement of his beard…