فضيلة الشيخ سعود بن إبراهيم الشريم – 09-12-2016
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ
سوال نمبر/ 0032
مسجد میں معتکف کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے سونے کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں غیر شادی شدہ ہونے کے باوجود مسجد نبوی میں سوتے تھے (بخاری:440)
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ ایک موقع پر حضرت علی رضی الله عنہ کو آپ صلی اللہ علیه وسلم نے ان کے گھر میں نہیں پایا تو ایک صحابی کو تلاش کرنے کا حکم دیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مسجد میں سویا ہوا پایا تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو تراب اٹھو۔(بخاری:441)
ان دلائل کی بناء پر فقہاء فرماتے ہیں کہ اگرچہ مسجد نماز اور ذکرکی جگہ ہے لیکن اگر کوئی اس میں سونا چاہے تو بلا کراہت جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اعتکاف کی نیت کے ساتھ سوجائے، نیز دینی مصالح کی بناء پر بھی مسجد میں سونا بدرجہ اولی درست ہوگا۔لیکن اس بات کا ضرور خیال رہے کہ سونے سے کسی نمازی کو نماز پڑھنےمیں جگہ کی تنگی نہ ہو۔
————-
علامہ بیجوری رحمة الله عليه فرماتے ہیں
ولا باس بالنوم فی المسجد مالم یضیق علی مصل او یشوش علیه (حاشیۃ البیجوری:1/176)
امام نووی رح فرماتے ہیں:
یجوز النوم فی المسجد. ولا کراهة فیه عندنا نص علیه الشافعی فی الام واتفق علیه الاصحاب (المجموع:2/197)
Fiqha Shafi Question no: 0032
Is it permissible for others to sleep in the mosque except the one who performs Etikaaf?
Ans;
Hazrat Abdullah bin Umar Radhiallahu anhu states that in the time of the Prophet Sallallahu alaihi wasallam he used to sleep in the mosque ( Masjid Nabwi) inspite of being unmarried…
(Bukhari 440)
Hazrat Sahl bin Sa’d Radhiallahu anhuma states that one day The Prophet sallallahu alaihi wasallam did not find Hazrat Ali Radhiallahu anhu at his house so he asked one of his companion(sahabi) to look for him and found Hazrat Ali radhiallahu anhu sleeping in the Mosque then The Prophet sallallahu alaihi wasallam said:” Get up !O Abu Turab” ( literally means The father of dust)..
(Bukhari 441)
Based on these evidences , the Jurists(Fuqaha) say that though the Mosque is a place of prayer and remembrance of Allah(dhikr), if anybody wishes to sleep in the mosque then it is permissible without any dislike.. However, it is better to sleep with the Niyyah of Etikaaf.. Besides, even based on the islamic mAsaaleh , Sleeping in the Mosque is valid at a first degree.. But one should be careful that because of his sleep, the space should not be less for any person to pray in the Mosque..
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الانعام– آيت نمبر 068-069(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
سورة الانعام– آيت نمبر 068-069-070(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ ۳۱/ 0031
مسجد میں محفل نکاح منعقد کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نکاح کا اعلان کرو، اور نکاح مسجد میں کیا کرو۔
نکاح ایک سنت عمل ہے اور ایمان کی تکمیل کا سبب ہے. اس عمل کو ہمیشہ بابرکت جگہ انجام دینا چاہیے.اور مسجد سب سے بابرکت جگہ ہے. اس لیے مسجد میں نکاح کرنا سنت ہے۔
علامہ دمیاطی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ویسن ان یکون العقد فی المسجد…. لامربه خبر….. و ھو اعلنوا ھذا النکاح واجعلوہ فی المساجد. (اعانة الطالبین:3/431)
Fiqha Shafi Question no;0031
What does the shariah say with regard to organizing Nikah ceremony in the Mosque?
Ans;
Hazrat Aaisha Radhiallahu anha taa’la narrates that the Prophet sallallahu alaihi wasallam said;” Announce the Marriage and do it in the Mosque”
Nikah is a sunnah act and as a means of fulfillment of belief(Imaan).. This act should be carried out in a blessed place and Mosque is the best place among all.. Therefore Organizing Nikah in the mosque is Sunnah..
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
سوال نمبر/ 0030
بعض مساجد کا نام کسی شخصیت کی طرف نسبت کرکے رکھا جاتا ہے شرعا اس کی گنجائش ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک گھوڑوں کا مسابقہ کرایا۔(بخاری:420)
اس حدیث کی شرح میں حافظ ابن حجررحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسجدکی اس کے بانی یا مصلیوں کی طرف نسبت کرنا جائز ہے۔ (فتح الباری:2/258)
لہذا تعریف اور پہچان کے طور پر کسی مسجد کی نسبت کسی شخصیت کی طرف کرنا درست ہے۔
و لا باس ان یقال مسجد فلان و مسجد بنی فلان علی سبیل التعریف (المجموع:2/207)
Fiqhe Shafi Question no:0030
Some Mosques are named after
Certain people what does the shariah say with regard to this?
Ans;
Naming the Mosques after someone just to honour them and as a means of their identification is permissible…
سورة الانعام– آيت نمبر 066-067(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فضيلة الشيخ عبد الباري بن عواض الثبيتي
فضيلة الشيخ سعود بن إبراهيم الشريم
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)