جمعہ _3 _جون _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1077
ظہر اور عصر کی جمع تقدیم کرتے وقت ظہر اور عصر کی سنت نمازیں پڑھنے کی کیا ترتیب ہے؟
ظہر اور عصر کی سنتیں جمع تقدیم کی صورت میں عصر کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں جس کی ترتیب کچھ اس طرح ہے ۔سب سے پہلے ظہر کے پہلے کی سنتیں پڑھے پھر ظہر اور عصر کی فرض نماز پڑھے پھر ظہر کے بعد کی سنتیں اور اسکے بعد عصر سے پہلے کی سنتیں پڑھے
وإنْ جَمَعَ تَقْدِيمًا) بَلْ أوْ تَأْخِيرًا فِي الظُّهْرِ، والعَصْرِ (صَلّى سُنَّةَ الظُّهْرِ الَّتِي قَبْلَها، ثُمَّ الفَرِيضَتَيْنِ الظُّهْرَ، ثُمَّ العَصْرَ (ثُمَّ باقِيَ السُّنَنِ مُرَتَّبَةً) أيْ سُنَّةَ الظُّهْرِ الَّتِي بَعْدَها، ثُمَّ سُنَّةَ العَصْرِ (اسنى المطالب: ٢٤٥/١)
*حاشية البجيرمي على شرح المنهج :٣٧٢/١
*فتح الوهاب :٨٦/١
*حاشية الجمل :٦١٧/١
بدھ _1 _جون _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
منگل _31 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1076
سخت بارش کی بناء پر گھر میں نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟جبکہ آج کل رین کوٹ اور چھتری کی مدد سے بآسانی مسجد پہنچا جاسکتا ہے؟
مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا بہت زیادہ فضیلت اور اجرو ثواب کا باعث ہے ہاں شریعت میں سخت طوفانی بارش کے عذر کی وجہ سے مسجد میں جماعت کے ساتھ حاضر نہ ہونے کی اجازت اس شرط کے ساتھ ملتی ہے کہ بارش وغیرہ کی وجہ سے مسجد تک پہنچنے میں جانی و مالی نقصان یا سخت مشقت لاحق ہونے کا امکان ہو، لھذا بارش کے موسم میں اگر چھتری یا رینکوٹ وغیرہ کی مدد سے باسانی مسجد پہنچا جاسکتا ہو تو جماعت کے ساتھ ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے
*هَذا الحَدِيثُ دَلِيلٌ عَلى تَخْفِيفِ أمْرِ الجَماعَةِ فِي المَطَرِ ونَحْوِهِ مِنَ الأعْذارِ وأنَّها مُتَأكِّدَةٌ إذا لَمْ يَكُنْ عُذْرٌ * (شرح النووي على مسلم:٢٠٧/٥)
قال الأمام الخطيب الشربينى رحمة الله عليه : ولا رُخْصَةَ فِي تَرْكِها أيْ الجَماعَةِ (وإنْ قُلْنا) هِيَ (سُنَّةٌ) لِتَأكُّدِها (إلّا بِعُذْرٍ).. عامٍّ كَمَطَرٍ) أوْ ثَلْجٍ يَبُلُّ الثَّوْبَ لَيْلًا كانَ أوْ نَهارًا… ويُشْتَرَطُ حُصُولُ مَشَقَّةٍ بِالخُرُوجِ مَعَ المَطَرِ كَما صَرَّحَ بِهِ الرّافِعِيُّ فِي الكَلامِ عَلى المَرَضِ فَلا يُعْذَرُ بِالخَفِيفِ (مغني المحتاج :٣٧٣/١)
*سنن أبي داؤد:١٠٦٣
*حاشية الجمل :٥١٥/١
*النجم الوهاج :٣٣٨/٢
*الشرح الكبير :٣٠٣/٤
پیر _30 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
اتوار _29 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
اتوار _29 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر / 1075
انسان و حیوانات کی شکل بنے ہوئے لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟
جن کپڑوں پر تصویریں بنی ہوں ان کپڑوں کو پہننا جائز نہیں ہے تصویریں چاہیے انسانوں کی ہوں یا حیوانات کی مردوں اور عورتوں کے لیے ایسا لباس پہننا جائز نہیں ۔
ولا يجوز لبس الثياب التي عليها صورة حيوان للرجال ولا للنساء (النجم الوهاج :٣٨٣/٧)
*الوسيط في المذهب :٢٧٧/٥
*مغني المحتاج :٤٠٧/٤
*اسنى المطالب :٢٢٥/٣
ہفتہ _28 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ حسين بن عبدالعزيز آل الشيخ
ہفتہ _28 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فضيلة الشيخ فيصل بن جميل غزاوي
ہفتہ _28 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
ہفتہ _28 _مئی _2022AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
مولانا عبد الاحد فکردے صاحب ندوی