معرفةُ الله تعالى والصِّلةُ به – 28-04-2017
فضيلة الشيخ خالد بن علي الغامدي
فضيلة الشيخ خالد بن علي الغامدي
مولانا انصار خطیب صاحب مدنی
مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا عبدالرب خطیبی صاحب ندوی
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
سورة الأعراف– آيت نمبر 157 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الأعراف– آيت نمبر 157 (مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0407
بعض لوگ سر کی حرارت کو کم کرنے کے لئے تلوے (پیروں کا نیچے والا حصہ) میں مہندی لگاتے کیا شرعا اس کی گنجائش ہے؟
جواب:۔ مردوں کے لئے مہندی کا استعمال کرنا حرام ہے، اگر مجبورا مہندی کا استعمال کرنا پڑے جیسے کسی زخم پر لگانے کے لیے بطور علاج مہندی کا استعمال کریں تو یہ جائز ہے ۔البتہ سر کی گرمی کو کم کرنے کے لئے تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وخضاب الیدین والرجلین بالحناء ونحوہ للرجل حرام لخبر لعن الله المتشبھین بالنساء من الرجال إلا لعذر. اسنی المطالب 1/551
وخضاب الیدین والرجلین بالحناء للرجل والخنثی حرام بلا عذر۔ نھایة المحتاج 8/149
Fiqhe Shafi Question No/0407
Few Men apply mehndi on the sole(underside of foot) to reduce the heat on the head .. What does the shariah say with regard to this?
Ans; Applying henna(mehndi)for men is unlawful(haram)
If a person applies henna (mehndi) due to some need like applying on an injured part and for treatment then it is permissible.. However, one can apply henna to reduce the heat on head..
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0050
نماز جنازہ میں چار تکبیرات ہیں اگر کوئی بھولے سے پانچ تکبیر کہے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔ اگر کوئی امام نماز جنازہ میں چار تکبیرات کی جگہ بھولے سے پانچ تکبیر کہے تو اس صورت میں نماز جنازہ ہوجائے گی۔
"ولو كبّر امامه خمساً لم يتبع لانه منسوخ …(در مختار مع رد المختار١٢٢/٣)
Fiqhe Hanafi Question No/0050
If anyone recites five takbeers instead of four in the funeral then will his salah be valid?
Ans; If the Imaam recites five takbeers instead of four then his salah will be valid..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0418
اگر کسی نے بالغ ہونے سے پہلے کی نمازیں نہیں پڑھی ہے اور اسے اب یاد آجائے تو کیا بالغ ہونے کے بعد ان نمازوں کی قضا اس پر ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کسی نے بلوغ سے پہلے کی نمازیں نہیں پڑھی ہے تو ان نمازوں کی قضا اس پر بالغ ہونے کے بعد واجب نہیں ہے. البتہ تمیز کی عمر سے بالغ ہونے تک (جب سے بچہ کھانے پینے اور استنجا میں دوسرے کا محتاج نہ ہو، اس وقت سے بالغ ہونے تک) کی فوت شدہ نمازوں کی قضاء کرنا مستحب ہے۔
و لا قضاء علی صبی ای واجب فیستحب له القضاء من حین التمیز الی البلوغ ولوقبل سبع سنین۔ حاشیة الجمل1/452/453)
Fiqhe Shafi Question No/0418
If a person didn’t perform prayers before his maturity and then he recalls it then is it necessary to perform the prayers after maturity?
Ans; If a person didn’t perform prayers before his maturity then it is not compulsory to perform the missed (qadha) prayers after he becomes mature.. However to perform the prayers missed during the age of distinction(usually 7 years) till attaining of maturity is recommended(mustahab)..
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0049
شادی کے وقت مرد کا ہاتھ پاوں میں مہندی لگانا کیسا ہے ؟
جواب:۔ مرد کے لیے کسی بھی موقع پر ہاتھ پاوں میں مہندی لگانا جائز نہیں ہے، اور مرد کا مہندی لگانا عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے لھذا ایسے مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں ایسے لوگوں کے تعلق سے حدیث میں لعنت آئی ہے۔ (مشکوة /٣٨٠)
Fiqhe Hanafi Question No/0049
How about men applying henna(mehndi) on their hands and feets during their wedding?
Ans; It is not permissible for men to apply henna on their hands and feets whilst any occasions and men applying henna imitates the women..Therefore men imitating women have been cursed in the hadeeth.