رمضان میں ایک شخص نے بیماری کی بناء پر چار/4روزے چھوڑدئے تھے اور پھر وہ صحت یاب بھی ہوگیا تھا اب رمضان کے بعد قضاء کرنے کا ارادہ تھا لیکن چھ سات ماہ کے بعد اس کا انتقال ہوگیا اور وہ قضا نہ کرسکا تو اب اس کا بھائی یا کوئی رشتہ دار اس کی طرف سے قضا کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: فقہاء نے نقل کیا ہے کہ کسی شخص پر فرض روزوں کی قضاء باقی ہو اور اس کے لئے ان روزوں کی قضاء کے لٰئے وقت بھی مل گیا تھا لیکن نہیں رکھا اور اس کا انتقال ہوگیا تو
اس کے ایک روزے کے بدلے ایک مد اناج فدیہ غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا یا اس کا ولی یا رشتہ دار اس کی طرف سے ان روزوں کی قضا کریگا اس لٰئے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کا اس حال میں انتقال ہوجائے کہ اس پر فرض روزے باقی ہوں تو اس کا ولی و رشتہ دار اس کی طرف سے روزہ رکھےگا (بخاری/1952)
فَوَاتُ نَفْسِ الصَّوْمِ، فَمَنْ فَاتَهُ صَوْمُ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ وَمَاتَ قَبْلَ قَضَائِهِ فَلَهُ حَالَانِ. أَحَدُهُمَا: أَنْ يَمُوتَ بَعْدَ تَمَكُّنِهِ مِنَ الْقَضَاءِ، سَوَاءٌ تَرَكَ الْأَدَاءَ بِعُذْرٍ أَمْ بِغَيْرِهِ، فَلَا بُدَّ مِنْ تَدَارُكِهِ بَعْدَ مَوْتِهِ. وَفِي صِفَةِ التَّدَارُكِ قَوْلَانِ. الجَدِيدُ: أَنَّهُ يُطْعَمُ مِنْ تَرِكَتِهِ عَنْ كُلِّ يَوْمٍ مُدٌّ (روضۃ الطالبين 2 / 246)
Question No/0211
A person skipped 4 fasts of previous Ramadhan due to illness and later he recovered, he aimed to make up the missed fasts after Ramadhan but he died after 6-7 months and didnot make the missed fasts up.. so can his brother or any relative make these missed fasts up on behalf of him?
Ans; The jurists(fuqaha) narrated that if a person’s qaza fasts remain pending and he was able to make the fasts up but he did not do so and he died then for each fast, fidya(expiation) of one mudd of food may be distributed among the poor or his heirs/ relative/guardian may fast on his behalf the number of days that he did not fast So Hazrat Aaisha RA narrated that the messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said "Whoever dies owing fasts,his heir should fast on his behalf”
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0212 اگر كوئی نماز مغرب عرفہ كے ميدان ميں پڑھے يا مزدلفہ پہنچنے سے پہلے پڑھے تو كيا اس نماز کا اعاده واجب ہے؟
جواب:۔ اگر كوئی حاجي مزدلفہ پہنچنے سے قبل مغرب ادا كرے تو اس پر اعاده واجب نہیں، اس لئے كہ مزدلفہ ميں مغرب و عشاء كو جمع كرنا اس مسافر كے لئے ہے جو بغير تاخير كے مزدلفہ كا قصد كر رہا ہے، اگر وه فوري طور پر مزدلفہ نہیں جارہا ہے تو مغرب كي نماز كو مقدم كرے، ليكن اگر حاجي مسافر نہیں ہے تو اس پر مغرب كي نماز كو اس كے وقت پر ادا كرنا ضروري ہے، چاہے وه عرفہ میں ادا كرے يا مزدلفہ میں ادا کرے۔
قال الشيخ عميرة:- [وأخروا المغرب]… إن ذالك في حق من قصد المصير إليها حالا و إلا فيقدمها۔(حاشيتا قليوبي و عميرة:١٣٢٧\٢) قال الإمام الهيتمي:-[وأخروا] أي المسافرون الذين يجوز لهم القصر لما مر أن الجمع للسفر لا للنسك علي الأصح. (بشري الكريم:٥٣٧) ☆تحفة المحتاج:٤٥\٢
Fiqhe Shafi Question No/0212 If a person performs magrib prayer at Arafah or prays before reaching muzdalifa.. Is it obligatory for him to repeat the prayer?
Ans: If a pilgrim(haji) prays magrib salah before reaching muzdalifa then he doesn’t have to repeat the prayer,because It is only for those tourists who intend to move towards muzdalida to combine and pray magrib and isha prayer without any delay..If he is not moving to muzdalifa immediately then he must perform magrib prayer..If the haji is not a tourist then he must perform magrib prayer at its time either at arafah or at muzdalifa..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0213 اگر کوئی ایسی عورت عمره جانا چاہتی ہو جس کے ساتھ اس کا کوئی محرم نہ ہو بلکہ اس کی بہن اور بہنوئی ہو اور قافلہ میں مستورات كا ايک گروپ بھی ہو، تو كيا اس عورت كے لئے انكے ساتھ جانا جائز ہے يا نہیں؟
جواب:۔ تنہاعورت كے لئے فرض حج یا عمرہ کا سفر کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے جب راستہ پر امن ہو اور عورت پر فرض حج یا عمرہ کا سفر واجب ہونے كے لئے شوہر، محرم يا ثقہ عورتوں كا ہونا ضرورى ہے، لہذا ایسی عورت کے لیے حج یا عمره فرض ہے چونكہ اسكے ساتھ ثقہ عورتوں کا گروپ بھی ہے اس اعتبار سے اس عورت كے لئے يہ سفر واجب ہے۔
امام خطيب الشربيني رحمة الله عليه: و في المرأة أن يخرج معها زوج أو محرم أو نسوة ثقات………وكذا يجوز لها الخروج وحدها إذا أمنت. (صحيح البخاري/٣٩٥٩) (مغني المحتاج/٢٣٣\٢)
Fiqhe Shafi Question No/0213 If a woman, who does not have any mahram, wishes to perform umrah but her sister and brother-in-law are with her and there is a group of women in the caravan then is it permissible for her to go along with them?
Ans; It is permissible for a woman to travel the journey of hajj or umrah alone with the condition that the route must be safe and the presence of husband or mahram or a group of women is compulsory… since the woman has a group of women with her, hajj or umrah is permissible.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0214 کیا تیرہ ذی الحجہ کو رمی کرنا واجب ہے یا گیارہ ، بارہ ذی الحجہ کی رمی کرنے سے رمی ادا ہوجائے گی ؟
جواب: اللہ تعالی کا ارشاد ہے “فمن تعجل في يومين فلا اثم عليه….”جو شخص بارہ ذی الحجہ کی رمی کے بعدمکہ چلا جائے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں.اورجوتیرہ کی رمی مکمل کرکے جاے اس پر بھی کوئی حرج نہیں ہے
اس آیت پاک میں اللہ تعالی نے بارہ تاریخ کی رمی کرنے پر اکتفاء کرنے یا تیرہ تاریخ کی رمی مکمل کرکے مکہ جانے کا اختیار دیا ہے، لھذا اس آیت کی روشنی میں فقھاء فرماتے ہیں کہ جو شخص بارہ کی رمی کرکے غروب شمس سے پہلے منی چھوڑ دے تو اس پر تیرہ ذی الحجہ کی رمی واجب نہیں اور جو ذی الحجہ کی بارہ تاریخ کے غروب کے وقت منی ہی میں ہو تو اس پر تیرہ ذی الحجہ کی رمی واجب ہے.
قال اصحاب المنهجي : “يسقط وجوب رمي الجمار يوم التشريق الثالث” ۔ (الفقه المنهجي 397/1) قال الامام الخطيب الشربيني :فإذا رمي اليوم الثاني ، واراد النحر قبل غروب الشمس جاز، ويسقط مبيت الليلة الثالثة ورمي يومها، فان لم ينحر حتي غربت وجب مبيتها ورمي الغد ۔ (منهاج المحتاج 296/2) (منها البين 494/1)
Fiqhe Shafi Question No/0214 Is it obligatory (wajib) to perform Rami of jamarat on 13th of zilhijja? if rami is performed on 11th or 12th of zilhijja,does rami get completed?
Ans: Allah has commanded “faman ta’jal fi yaumaini fala ism alaih…..” Whoever moves to Makkah after the Rami of jamarat on 12th of zilhijja, no sin will be mandatory upon him and also it wont matter if a person completes rami of jamarat on 13th of zilhijja and then moves to makkah.. In this verse Allah has empowered the adequacy to perform Rami on 12th of zilhijja and moving to makkah after the completion of Rami on 13th of zilhijja.. Therefore Based on this ,Jurists(fuqaha) say that whoever performs Rami on 12th zilhijja and leaves mina before the sunset,then The Rami of 13th zilhijja will not be obligatory on him and whoever be present at mina during the sunset of 12th of zilhijja,it is obligatory for him to perform Rami on 13th of zilhijja..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0215 تقصیر (بال چھوٹے کرنا) میں عورتوں کے لیے کم سے کم کتنے بال کٹوانا ضروری ہے ؟
جواب :۔ تقصیر میں عورتوں کے لیے کم سے کم تین بال کا کاٹنا ضروری ہے ،تین بال سے کم کاٹنے کی صورت میں حلق و تقصیر کا وجوب ساقط نہیں ہوگا-یعنی تقصیر کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔
وأقل ما يجزي ثلاث شعرات حلقا او تقصيرا من شعر الرأس فتجزي الثلاث بلا خلاف عندنا ولا يجزي اقل منها. (المجموع 148/8
Fiqhe Shafi Question no/ 0215 How many hairs of a woman must be cut off for taqseer(shortening of hair)?
Ans: Minimum 3 hairs of a woman must be cut off for taqseer, if she cuts less than 3 hairs then in this situation the obligations of taqseer will not be complete..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0216 حلق (سر منڈھانا) سے پہلے مردوں کے لیے مونچھ کترنا، ناخن تراشنے کا کیا حکم ہے؟ اور تراشنے کی صورت میں فدیہ واجب ہوگا؟
جواب :۔ محرم کو حلال ہونے کے لیے دس ذی الحجہ کو تین چیزوں میں سے (طواف، رمی، حلق )دو کا کرنا ضروری ہے، اگر کوئی طواف اور رمی جمرہ کرئے اور حلق نہ کرے تو ایسی صورت میں حلق سے پہلے بال کاٹنا ناخن تراشنا صحیح ہے، اور اگر وہ طواف آخر میں کرنا چاہتا ہے تو ایسی صورت میں رمی جمرہ کے بعد جب تک حلق نہیں کرتا تب تک وہ حلال نہیں ہوگا، اور جب وہ حلال نہیں ہوگا تو ایسی صورت میں حلق سے پہلے ناخن تراشنا اور بال کاٹنا صحیح نہیں ہے اگر کوئی کاٹ لے تو اس صورت میں فدیہ واجب ہوجائے گا
هناك تكون أمامه ثلاث اعمال هامة من مناسك الحج في انتظار وهي رمي جمرة العقبة، الحلق، الطواف، فإذا انعجز الحاج اثنين من هذه الاعمال الثالثة أيا كانت فقد تحلل من الحج التحلل الاول ويسمونه، التحلل الأصغر فيجوز له مباشرة جميع المحرمات العشرة۔ الفقه المنهجي 409/1 كتاب الام 530/3
Fiqhe Shafi Question no/ 0216 What does the shariah say regarding shaving moustache , cutting nails before halaq(shaving head) for men? Will fidya be obligatory in this situation?
Ans: To become halaal for mehram, performing any two rukns out of these 3(tawaf,Rami,halaq) is compulsory on 10th of zilhijja.. If anybody performs tawaf and Rami of jamarat and does not do halaq ,then in this case,it is permissible to cut the hair or trim the nails before halaq.. if a person wants to perform tawaf at last then in this situation he will not be halal to the mehram unless he do halaq after the rami of jamarat.. Though he has not been halal so it is not correct to cut the hair or trim the nails before halaq.. And if anybody does it, then fidya will be obligatory(wajib) to them..
سوال نمبر/ 0217 کیا عرفات کے میدان میں غروب شمس تک رہنا ضروری ہے ؟ نیز اگر کوئی وہاں سے غروب آفتاب سے پہلے نکل جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :۔ رسول صلي الله عليه وسلم کا ارشاد ہے "من ادرك معنا هذه الصلاة ، واتي عرفات قبل ذالك ليلا او نهارا فقد تم حجه ” رواه نسائی (3019)
یعنی جو شخص اس نماز کو ہمارے ساتھ پائے اور نماز عید سے قبل رات میں یا دن میں میدان عرفات میں آئے تو اس کا حج مکمل ہوگیا۔ اس روایت اور اس جیسی اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فقہائے کرام کا کہنا ہے کہ عرفات کے میدان میں غروب شمس تک رہنا ضروری نہیں ہے۔ لھذا اگر کوئی وہاں سے غروب سے پہلے نکل جائے تو اس کا حج ہوجائے گا ۔
سننه كثيرة، منها الجمع بين الليل والنهار بعرفة للأتباع ، فلا دم علي من دفع منها قبل الغروب بشري الكريم (535) الام (548/3) نهاية المحتاج 263/3
Question no/ 0217
Is it necessary to stay in Arafah untill the sun sets? If a person leaves arafah before sunset then what does tha shariah say regarding this?
Ans:The Prophet (peace and blessings be upon him) said: "Man adraka ma’ana haazihizissalath wa ath’aa arafath qabla zaalika lailan au nahaaran faqadtamma hajjuhu” (Rawah al nasai 3019)
It means Whoever get a chance to perform this prayer with us and reaches arafah in the night or in the day before Eid prayer then his hajj will be complete..
Based on this and many other narrations jurists(fuqaha) say that it is not necessary to stay at Arafah till sunset.. Therefore if anybody leaves arafah before the sunset ,even then his hajj will be complete..
سوال نمبر/ 0218 اگر ایام تشریق میں جمرات کی رمی کرتے وقت سات سات کنکرکو ہر جمرے پر ایک ہی مرتبہ مار دے تو کیا اس طرح رمی کرنا صحیح ہوگا یا نہیں؟
جواب:۔عبدالرحمن بن یزید رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضي الله عنه نے بطن وادی سے جمرہ عقبہ کی رمی سات کنکریوں کے ذریعہ کی.اور ہر کنکری مارتے وقت تکبیرکہتے. (مسلم:1313)
مذکورہ اثرسے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رمی کے لیے سات کنکریاں مارنا شرط ہے. لہذا اگر کوئی شخص ایام تشریق میں جمرات کی رمی کرتے وقت سات سات کنکر کو ہر جمرے پر ایک ہی مرتبہ مار دے تو اس کا اس طرح رمی کرنا صحیح نہیں ہوگا اور اگر اس نے ایک ہی مرتبہ میں مار دیا تو اس کا یہ مارنا ایک ہی دفعہ مارنا شمار ہوگا اس لئے کہ ہر جمرے کو سات سات کنکری اب اور وہ بھی الگ الگ ایک ایک کرکے مارنا ضروری ہے جیسا کہ عبارت سے واضح ہورہا ہے۔
ويشترط ان يرمي الحصيات في سبع مرات فَلو رمي حصاتين او سبعا دفعة واحدة فوقعت في المرمي معا او بعضهن لم تحسب الاحصاة واحدة کتاب الایضاح(316)
قال النووي رحمه الله في المجموع ذكرنا ان مذهبنا لو رمي سبع حصيات رمية واحدة حسب له حصاة واحدة فقط المجموع 143/8
Question no/ 0218
During ayyame tashreeq ,While rami of jamarat (stoning of the satan) If a person throws 7 pebbles at each jamarah all at once , Will this method of rami be correct?
Ans: Abdur rahman bin yazeed R.A narrated that Hazrat Abdullah bin masood R.A threw 7 pebbles at jamarah al aqabah from the valley of mina and while stoning each pebble he recited takbeer.. (Muslim:1313)
In accordance to this narration it is evident that for rami of jamarat ,throwing 7 pebbles is a condition..Therefore during ayyam e tashreeq, if a person throws 7 pebbles all at once at each jamarah then his Rami will be incorrect.. And it will be considered as though he threw the pebbles one time only.. So it is necessary to throw 7 pebbles each at a time at each jamarah i.e they must stone each wall seven times.
سوال نمبر/ 0219 ایام تشریق کی راتیں کہاں گذارنا واجب ہے اور اس کی دلیل کیا ہے ؟
جواب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم النحر میں ظہر کی نماز پڑھی تو دن کے آخری وقت میں طواف افاضہ کیا پھر منی کی طرف چلے گئے اور ایام تشریق کی راتیں وہاں گزاریں اور زوال شمس کے بعد جمرے کی رمی کی اور ہر جمرے پر سات سات کنکریاں ماری اور کنکری پر تکبیر پڑھی ۔(١)
اس حدیث سے یہ مسئلہ معلوم ہوتا ہے کہ منی میں ایام تشریق کی راتیں گزارنا واجب ہے. البتہ اگر کوئی تیسری رات منی میں گزارے بغیر وہاں سے نکلنا چاہیے تو اس کے لیے اس دن کے سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے نکلنا ضروری ہے ۔
Where is it obligatory(wajib) to spend the nights of ayyam e tashreeq ??what is its evidence?
Ans: Hazrat Aaisha R.A narrated that the Prophet (peace and blessings be upon him) prayed zuhr salah on youm al nahar and performed tawaf e efaza at the end of that day then he moved to Mina and spent the nights of ayyam e tashreeq then He performed Rami of Jamarat after the noon hour..He stoned each jamarat wit 7 pebbles and while stoning he recited takbeer.. (Sunan abu dawood 1973)
In accordance to this narration we get to know that It is obligatory(Wajib) to spend the nights of ayyam e tashreeq at Mina.. However if someone wants to leave Mina without spending the third night then he must leave before sunset of that day..
سوال نمبر/ 0220 حج تمتع و قران نیز حج افراد کرنے والا طواف افاضہ کب کریگا اور اس کا وقت کب تک ہے؟
جواب:۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے یوم النحر(دس ذی الحجة) کو طواف افاضہ کیا (١)
اسی طرح ابن عمر سے بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم النحر (دس ذی الحجة) کو طواف افاضہ کیا پھر آپ لوٹے اور منی میں ظہر پڑ ھی .(٢)
ان احادیث کی بناء پر فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ طواف افاضہ یوم النحر (دس ذی الحجة) کو کرنا مسنون ہے-طواف افاضہ کا وقت دس ذی الحجة) کی نصف لیل سے شروع ہوتا ہے۔ مگر وقت فضیلت دس ذی الحجة کے روز چاشت کے وقت ہے-اسکے آخری وقت کی کوئی تحدید نہیں.اور تاخیر کرنے پر دم بھی واجب نہیں ہوگا۔
When can hajj tamattu and qiraan neez hajj ifrat people perform tawaaf e efaza? What is its duration?
Ans: Hazrat Jabir R.A narrated that the Prophet (peace and blessings be upon him) performed tawaf e efaza on youm al nahr( 10th of zilhijja ) (Abu dawood 1905)
Hazrat Ibn Umar R.A narrated that The Prophet (peace and blessings be upon him) performed tawaf e efaza on 10th of zilhijja(youm al nahr) then he returned to Mina and performed Zuhr prayer.. (Bukhari:1732)
Fuqaha (jurist) Based their opinion on above narrations that It is sunnah to perform tawaf e efaza on youm al nahr(10th of zilhijja)..The time to perform tawaf e efaza begins from the midnight of 10th zilhijja but the afzal time to perform this tawaf is the time of forenoon prayer(chast) on 10th zilhijja..There is no time limit for this tawaf and also Dam will not be wajib for delaying it..