حالت احرام میں طواف کے دوران اگر کوئی شخص کعبة الله کو ہاتھ لگائے یا حطیم کی دیوار پر ہاتھ رکھے جس پر خوشبو لگائی گئی ہو اور وہ خوشبو اسکے ہاتھ کو لگ جائے تو کیا یہ شخص مِحرمات احرام کا مرتکب شمار ہوگا اور کیا اس پر فدیہ واجب ہوگا؟
جواب: کعبة الله کی دیواروں اور حطیم وغیرہ کو خوشبو لگائی جاتی ہے. اگر حالت احرام میں طواف کے دوران اسکے ہاتھ پر خوشبو لگ جائے تو وہ دو حالتوں سے خالی نہ ہوگا یا تو اس نے بھول کر لگایا ہوگا یا اسے پتہ نہ ہوگا کہ یہاں خوشبو لگائی گئی ہے تو ایسی صورت میں نہ فدیہ ہوگا اور نہ محرمات احرام کا مرتکب ہوگا چاہے خوشبو خشک ہو یا تر ہو ۔ اگر اس نے علم ہوتے ہوئے ہاتھ لگایا اور خوشبو تر تھی تو ایسی صورت میں اس پر فدیہ ہوگا۔ اور اگر خوشبو خشک تھی تو اس پر فدیہ نہ ہوگا اس لئے کے اس نے ایسی چیز کا قصد نہیں کیا جس سے فدیہ لازم آتا ہو اور نہ ایسی چیز کا جو اسکے لئے جائز نہ تھی بلکہ اس نے تبركا ہاتھ لگایا ہے، جیسا کہ علامہ قاضی ماوردی رحمة الله عليه نے لکھا ہے ۔
فَأمّا إذا مَسَّ خَلُوقَ الكَعْبَةِ؛ وكانَ رَطْبًا، أوْ مَسَّ طِيبًا، رَطْبًا فَعَلِقَ بِيَدِهِ فَعَلى ضَرْبَيْنِ: أحَدُهُما: أنْ يَكُونَ ناسِيًا لِإحْرامِهِ فَلا شَيْءَ عَلَيْهِ، سَواءٌ عَلِمَ أنَّ الطِّيبَ رَطْبٌ أوْ لا؛ لأن المتطيب ناسيًا لا فِدْيَةَ عَلَيْهِ….. .والضَّرْبُ الثّانِي: أنْ يَكُونَ عالِمًا فَلَهُ حالانِ: أحَدُهُما: أنْ يَعْلَمَ أنَّ الطِّيبَ رَطْبٌ فَعَلَيْهِ الفِدْيَةُ….والثّانِي: أنْ يَظُنَّ أنَّ الطِّيبَ يابِسٌ.. وهُوَ الصَّحِيحُ – لا فِدْيَةَ عَلَيْهِ؛ لِأنَّهُ لَمْ يَقْصِدْ إلى ما تَجِبُ فِيهِ الفِدْيَةُ، ولا إلى ما لا يَجُوزُ لَهُ لِأنَّ مَسَّ الطِّيبِ اليابِسِ جائِزٌ لَهُ فَصارَ كالنّاسِي والله أعلم.(١)
📚المراجع📚
(١) الحاوي الكبير. : ١١٣/٤
Question no/ 0221
If a person touched kabah or the wall of hateem in a state of ehram while performing tawaf and its fragrance is sensed on the person’s hand .. Will it be considered among the unlawful acts of ehram?
Ans: If a person’s hand get scented in a state of ehram by touching the walls of kabah and hateem while performing tawaf then it is considered in two ways i.e If he touched the kabah ignorantly and wasn’t aware that the walls of kabah or hateem were scented then fidya will not be compulsory on him and it will not be considered among the unlawful acts of ehram whether it may be wet or dry. If he touched the kabah intentionally ,knowing that it is scented and also if it is wet, then he must pay fidya for it..If it is dry then fidya will not be compulsory on him..Because he did not intend to perform any unlawful acts or any of those acts that would lead him pay fidya as he touched it unintentionally..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0222 بہت سارے لوگ جمرات کی رمی کے لئے چپل اور جوتوں کا استعمال کرتے ہیں کیا اس طرح رمی کرتے سے ان کے ذمہ سے واجب ساقط ہوجائے گا؟
جواب:۔ رمی کے صحیح ہونے کے لیے کسی بھی قسم کے پتھر کا ہونا شرط ہے. پتھر کے علاوہ کسی اور چیز سے رمی درست نہیں ہے. لہذا چپل اور جوتوں کے استعمال سے رمی کا وجوب ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا.
ذکرنا ان مذھبنا انه یجوز الرمی بکل ما یسمی حجرا ولا یجوز بمالا یسمی حجرا کالرصاص والحدید کالذھب والفضة والزرنیخ والکحل ونحوھا (المجموع:8/143)
Fiqhe Shafi Question no/ 0222 Many people are seen throwing sandals and shoes at the jamarat for Rami( stoning of the satan), Does this action fulfill the obligations of Rami?
Ans: One of the condition for stoning the satan at jamarat is use of any kind of pebbles for this action.. Use of any objects instead of pebbles for stoning of satan at jamarat seems to be invalid .. So throwing sandals and shoes at Jamarat does not fulfill the obligations of Rami ..
عوام الناس میں یہ بات مشہور ہے کہ جو شخص ذی قعدہ کے مہینہ میں عمرہ کے لیے جائے تو اس کے لیے حج کرکے ہی لوٹنا ضروری ہے شرعا اس کی کیا حقیقت ہے ؟
جواب:۔ حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق رض اور حضرت عطا رض اور حضرت مجاہد رض سے آپ ص کے عمرہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حج سے پہلے تمام عمرے ذی القعدہ ہی کے مہینہ میں کئے ۔
اس حدیث کی بناء پر فقہاء فرماتے ہیں کہ ذی القعدہ میں عمرہ کرنے والے کے لیے حج کرکے ہی لوٹنا ضروری نہیں ، بلکہ بغیر حج کئے لوٹ آئے تب بھی جائز ہے .
قال الامام النووي :اجمع العلماء علي جواز العمرة قبل الحج سواء حج في سنته ام لا (المجموع 144/7)
Question No/0223
It is famous among the people that whoever performs umrah in the month of zeqada ,it is compulsory for them to perform hajj before leaving.. What does shariah say regarding this?
Ans: Hazrat Abu Ishaq R.A said : I asked Masruq R.A, Ata R.A and Hazrat Mujahid R.A about the Umrah of the Prophet muhammed(peace and blessings be upon him).. They said: Allah’s Apostle had performed all the umrah in zeqada before he performed hajj..
Based on this hadees fuqaha stated that whoever does umrah in the month of zilqada ,it is not compulsory for him to perform hajj before leaving makkah.. Even if he returns without performing hajj then also it is admissible..
آج کل ہر قسم کا صابون خوشبو والا ہی ملتا ہے تو کیا احرام کی حالت میں ایسے صابون کے استعمال کی اجازت ہے یا نہیں ؟
جواب :۔ احرام کی حالت میں خوشبودار صابون کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے اگر کوئی شخص استعمال کرے تو اس پر فدیہ واجب ہے ۔لیکن اگر کوئی ایسا صابون استعمال کرئے جو خوشبو والا نہیں ہے تو بغیر کراہت کے استعمال کرنا جائز ہے اور اس پر فدیہ بھی نہیں ہے اس لئے کہ احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال کرنا حرام ہے .
تحرم على المتلبس بالإحرام عشرة أشياء يجب أن يتجنبها، منها ٦ـ التطيب: وذلك باستعماله عمدًا في أي جزء من أجزاء بدنه….. ومثله أيضًا الغسل بصابون مطيب…………….ووجبت الفدية.(١)
📚 المراجع 📚
(١) الفقه المنهجي : ٣٧٣/١
Question no/0224
Nowadays all types of soaps contains fragrance so is it permissible to use these soaps in the state of Ehram?
Ans: It is not permissible to use scented soaps in the state of Ehram.. If a person use it then fidya will be compulsory on him..If a person use soaps that lacks fragrance then it is permissible to use and he need not pay any fidya for it ..As To use perfumes in the state of Ehram is haram..
اگرکوئی شخص طواف وداع کے بعد خریداری یااحباب کے ساتھ بات چیت میں مشغول ہونے کی وجہ سے مکہ المکرمہ سے نکلنے میں تاخیر کرے تو طواف وداع باقی رہے گا یا اس کا اعادہ ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص طواف وداع کے بعد وہاں سے نکلنے کےاسباب کے علاوہ خریداری دوستوں سے ملاقات، مریض کی عیادت وغیرہ کاموں میں مشغول ہوجائے تواس پر طواف وداع کا اعادہ (دوبارہ کرنا) ضروری ہے..
After performing Tawaf al wada if a person engage himself in shopping or speaking with the dear ones and delays leaving from Makkah then will his tawaf al wada be invalid? Should he repeat his tawaf?
Ans: After performing tawaf al wada if a person engage himself in shopping ,meeting with friends or visiting sick people then it is necessary for him to repeat tawaf al wada..
حج سےفراغت کے بعد مکہ میں اقامت کے دوران حاجی کوکن اعمال میں زیادہ مشغول رہنا چاہیے؟
جواب:۔ حج سے فراغت کے بعد مکہ میں اقامت کے دوران کثرت عمرہ . کثرت طواف اور مسجد حرام میں فرض نمازیں سنن و نوافل اہتمام کرنا. نیز صدقہ و خیرات جیسے نیک اعمال میں مشغول رہنا چاہیے.اس لئے کہ وہاں کی ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہے.
وينبغي للحاج والمعتمر مدة مقامه بمكة أن يغتنم الطواف والصلاة في المسجد، والاعتمار والصدقة وأنواع البر والقربات؛ فإن الحسنة هناك بمئة ألف حسنة.(٢)
_____المراجع_____
(١) المجموع : ١٩٧/٨
(٢) النجم الوهاج في شرح المنهاج ٣/٥٥٦
Question No/0226
After having the hajj completed what practices should be done by the pilgrims(haji) during the stay at Makkah?
Ans: After having the hajj completed and during the stay at Makkah one must perform umrah,tawaf and perform prayers in masjid al haram as much as possible and one must keep himself busy in giving alms and charity.. Because one good deed performed in Makkah is equal to one lakh good deeds..
اگرکسی نے طواف کے بعد دو رکعت سنت فورا ادانہ کی ہو تو اسے کب تک ادا کرسکتے ہیں؟ نیز ادائیگی کے لیے کونسی جگہ ہے وضاحت فرمائیں ؟
جواب:۔ اگر کسی نے طواف کے بعد دو رکعت ادانہ کی ہو تو موت سے پہلے تک ادا کرنے کی گنجائش ہے.اس کی ادائیگی کے لئے کوئی جگہ متعین نہیں ہے.البتہ سنت یہ ہے کہ مقام ابراہیم کے پاس ادا کرے .اگر بھیڑ کی وجہ سے وہاں یا حجر اسود کے پاس موقع نہ ملے تو مسجد حرام میں پڑھے. اگر یہاں بھی ممکن نہ ہوتوحرم میں اداکرے. ورنہ حرم کے باہر بھی پڑھنے کی گنجائش ہے. یہاں تک کہ اگر وہاں کسی وجہ سے نہ پڑھنے سکے تو گھر لوٹنے کے بعد بھی پڑھنے کی گنجائش ہے (الایضاح فی المناسک 258) (فتح الوھاب:٢٤٦/١)
قال شيخ الأسلام زكريا الأنصاري رحمه الله:
أن «يصلي بعده اي الطواف ركعتين و» فِعْلُهُما «خَلْفَ المَقامِ أوْلى» لِلِاتِّباعِ رَواهُ الشَّيْخانِ وذِكْرُ الأوْلَوِيَّةِ مِن زِيادَتِي وكَذا قَوْلِي «فَ» إنْ لَمْ يَفْعَلْهُما خَلْفَ المَقامِ فَعَلَهُما «فِي الحِجْرِ فَفِي المَسْجِدِ فَفِي الحَرَمِ فَحَيْثُ شاءَ» مَتى شاءَ ولا يَفُوتانِ إلّا بِمَوْتِهِ(١)
قال الإمام النووي رحمه الله:
والسُّنَّةُ أنْ يُصَليَهُما خَلْفَ المَقام (١) فَإنْ لم يُصَلهِما خَلْفَ المَقامِ لِزَحْمَةٍ أوْ غَيْرِها صَلاهُما فِي الحِجْرِ (٢) فَإنْ لمْ يَفْعَلْ فَفِي المَسْجِدِ وإلاَّ فَفِي الحَرَمِ (٣) وإلاَّ فَخارِجَ الحَرَمِ ولاَ يتعَيّن لَهُما مَكان ولاَ زَمان بَلْ يَجُوزُ أنْ يُصَلّيَهُما بَعْدَ رُجُوعِهِ إلى وطَنِهِ وفِي غَيْرِهِ ولا يفُوتانِ ما دامَ حَيَّا(٢)
_____________(١) فتح الوهاب (٢٤٦/١)
(٢)الإيضاح (٢٤٥)
Question No/0227
If a person doesnot perform two rakah prayer just after tawaf then when can he perform the prayer? Which place is suitable to perform this prayer?
Ans: If a person doesnot perform two rakah prayer immediately after tawaaf then he can perform the prayer at anytime but before his death..To pray this salah any particular place is not determined but it is sunnah to pray near Maqaam e Ibrahim.. If there is a large crowd and it is not possible to pray near Maqaam e Ibrahim or near hajre aswad then he can pray in Masjid al haram..If he cannot pray even there then he can pray in haram orelse he can pray out of the haram…and If it is not possible for him to pray even there because of some reason then he can pray after reaching home..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0228 سعی کے لئے طہارت کا کیا حکم ہے. اور اس کی کیا دلیل ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہے کہ جب میں حج کے موقع پر حائضہ ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مناسک کو پورا کرو سوائے طواف کے (یعنی طواف نہ کرو) (سنن ترمذی:945)
اس حدیث کی بناء پر فقہاء نے طواف کے لیے حدث (حیض و جنابت) اور نجاست سے طہارت کو شرط قرار دیا ہے. لیکن سعی کے لیے طہارت شرط نہیں البتہ سعی طہارت کے ساتھ کرنا مستحب ہے. لھذا اگر کوئی بغیر وضو و طہارت کے بھی سعی کرئے تو اس کی سعی درست ہوگی. (البیان :4/294)
قال الإمام العمراني رحمه الله:
والمستحب إذا سعى: أن يكون على طهارة؛ لأنه قربة وعبادة، فاستحب أن يكون فيها على طهارة.
فإن سعى محدثا أو جنبا أو كانت المرأة حائضا أو نفساء.. صح؛(١)
_____________(١)البيان (٢٩٤/١)
Fiqhe Shafi Question No/0228 What does the sharia say regarding purification for performing sa’ee? What is its evidence?
Ans: Hazrat Aaisha R.A said:During the hajj pilgrimage When i was menstruating ,the Prophet (Peace and blessings be upon him) said: perform all the rites of hajj except tawaf( do not perform tawaf) (Sunan tirmidhi:945) In accordance to this hadees the scholars(fuqaha) concluded that purification from excrement and impurity is the condition for tawaaf..Therefore to perform sa’ee with purity is regarded to be significant and if a person perform sa’ee without purification and ablution then also his sa’ee will be valid..
سوال نمبر/ 0229 دوران طواف عورتوں کے لیے حجر اسود کی تقبیل اور استلام کا کیا حکم ہے؟ واضح رہے کہ بھیڑ کی بناء پر مرد و عورت کے درمیان بہت زیادہ اختلاط پایا جاتا ہے؟
جواب:۔عام طور پر عورتیں حجر اسود کا ہاتھ کےاشارہ سے استلام اور بسا اوقات تقبیل کی بھی کوشش کرتی ہیں. اگر اس موقع پر بھیڑ ہے توعورت کے لیے نہ حجر اسود کا استلام مستحب اور نہ تقبیل مستحب ہے. اس لیے کہ بھیڑ میں تقبیل کی کوشش کی بناء پر لوگوں کوتکلیف ہوتی ہے.اور لوگوں کو ایذا رسانی کی صورت میں جب مردوں سے استحباب ساقط ہوتا ہے تو عورتوں سے بدرجہ اولی ساقط ہوگا. ہاں اگر مطاف خالی ہو تو پھر عورتیں استلام بھی کرسکتی ہیں اور تقبیل بھی کرسکتی ہیں۔ (الفقہ المنھجی:(٣٨٦/١) (روضۃ الطالبین:٥٨/٣)
قال الأئمة الثلاثة:
أما المرأة فلا يسن لها استلام لا تقبيل، إلا إذا خلا المطاف أمامها. وإذا كان في الطواف ازدحام، بحيث كان استلام الحجر وتقبيله، يسبب إيذاء للناس سقط استحباب ذلك للرجل أيضا، بل ربما عاد ذلك مكروهًا أو محرمًا، حسب درجة الإيذاء التي تأتي نتيجة ذلك (١)
What does the sharia say regarding women about doing istilam and kissing Hajre aswad during tawaf.? Usually men and women gets united because of crowd..What does sharia say regarding this?
Ans: Usually women point their hands in the direction of hajar al aswad for istilam and sometimes they even make attempt to kiss the stone. If there is a large crowd then it is not mustahab for women to do istilam and even kissing the stone.It is better to refrain because people may get inflicted due to this attempt.. In the large crowd the rule of kissing the stone is dropped even for men because of the inflictions caused due to the attempt made by the people for kissing the stone then there will be no point for women to kiss the stone in the crowd.. Therefore if the mataaf is empty then the women can do istilam and kiss the stone as well..
حج کے موقع پر بہت سے ٹور والے حاجیوں کو مدینہ میں آٹھ دن رکھتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ مسجدنبوی میں چالیس نمازیں باجماعت ادا کرنا ہے. اس کی بڑی فضیلت ہے.شرعا اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسجد حرام کے علاوہ میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا دیگر مساجد کے مقابلہ میں ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے (مسلم:3374)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ص نے فرمایا جو شخص میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پے درپے باجماعت اس طرح ادا کرے کہ ایک نماز بھی فوت نہ ہو تو اس کے لیے جہنم سے برات اور قیامت کے دن نجات لکھ دی جاتی ہے۔ (مسنداحمد:12123)
ان احادیث سے پتہ چلا کہ مسجد نبوی میں نماز ادا کرنا بڑی فضیلت کا کام ہے اسی لئےفقہاء نے لکھا ہے کہ مدینہ میں مدت اقامت کے دوران چاہے وہ آٹھ دن ہو یا اس سے زيادہ ہو یا کم ساری نمازوں کو مسجد نبوی ہی میں ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے اور مسجد میں داخل ہوتے ہی اعتکاف کی نیت کرنا چاہیے. (المجموع:8/203)
During the days of Hajj, most of the tour guiders make the pilgrims to stay at Madina for 8 days and say that performing 40 prayers with congregation(jamaat) at Madina is of great significance. What does the sharia say regarding this?
Ans: Hazrat Abu huraira R.A narrated that the Prophet (peace and blessings be upon him) said: One Prayer in my mosque is equal to one thousand prayers of other mosques except Masjid al Haram.. (Muslim:3374)
Hazrat Anas bin Malik R.A narrated that the Prophet sallallahu alaihi wasallam said: Whoever performs 40 prayers consecutively with the congregation(jamaat) in my mosque in such a way that none of his prayer misses..Then it will be written that he will be safe from Hell and liberated during the day of Resurrection.. (Musnad ahmed:12123)
In accordance to these hadees we get to know that performing prayers in Masjid al nabwi is of great significance.. So the scholars (fuqaha) have written that, During the stay at Madina either 8 days or more or less to it, people must try to perform all the prayers at Masjid al nabwi and also they must make the niyah of etikaaf while entering the Masjid..