*فقہ شافعی سوال نمبر/ 0251
اگر حیض و نفاس کی وجہ سے طواف وداع چھوٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر طواف وداع حیض یا نفاس کی وجہ سے چھوٹ جائے تو اس عورت پر دم واجب نہیں ہوگا اور گناہ بھی نہ ہوگا. اس لیے کہ حالت حیض و نفاس میں طواف وداع واجب نہیں ہے. اعانة الطالبين:277/2
بشري الكريم:521/6
Question no/ 0251
If tawaf e wada or any farz tawaf get missed because of some reason then What does the shariah say regarding this?
Ans: If tawaf e wada get missed due to some reasons like menstruation or nifaas or the wounds that pollute the mosque then they dont have to pay any atonement(Dam) nor will it be a sin.. If a person misses any farz tawaf then his/her hajj will not be valid and he/she must be in the state of ehram unless he/she performs farz tawaf…
سوال نمبر/ 0252 ایک عورت حج کو جانے والی تھی اور اسی ماہ اسکے شوہر کا انتقال ہو گیا. کیا اب اس عورت کیلئے سفر حج کی اجازت ہے؟
جواب : اللہ رب العزت کا ارشاد گرامی ہے "جو لوگ تم میں سے فوت ہو جائے اور بیویاں چھوڑدیں تو وہ بیویاں اپنے آپ کو چار ماہ دس دن روکے رکھیں
آیت کریمہ میں عورت کیلئے شوہر کے انتقال کے بعد چار ماہ دس دن عد ت گذارنے کا حکم دیا گیا ہے.اور اس عدت میں عورت کیلئے گھر سے باہر نکلنا ممنوع ہے.لہٰذا کسی عورت پر عدت واجب ہونے کے بعد حج وعمرہ کا احرام باندھ کر حج وعمرہ کے سفر پر جانا بھی ممنوع ہے, البتہ احرام کے بعد عدت واجب ہو جائے تو ایسی عورت کیلئے سفر حج و عمرہ کی گنجائش ہے.ایسی عورت اپنا حج و عمرہ پورا کرے گی.اور یہ عدت سفرکے لئے مانع نہیں ہوگی، اسلئے کہ احرام کے بعد عدت واجب ہوگی ہے.
امام نووی فرماتے ہیں: اذا احرمت ثم وجبت العدة بوفاة زوج او طلاقه لزمها المضي في الاحرام واعمال النسك ولا تكون العدة مانعة لان الاحرام سابق. (المجموع 242/8)
اما اذا وجبت ثم احرمت با الحج فقد لزمہ القعود للعدۃ لاحول لا یمکن الجمع بینھما.ثم ان العدة سبقت الاحرام فقدمت العدۃ علی الاحرام . (المجموع:19/258)
Question no/ 0252
A woman was about to go for hajj pilgrimage but her husband died this month, is it permissible for her to go for hajj?
Ans: Allah says; And those of you who die and leave wives behind them, they ( the wives) shall wait( as regards their marriage ) for four months and ten days..
According to this verse, A woman must observe iddah of four months and ten days after the death of her husband.. During this period, she must not go out of the house.. Therefore it is prohibited for the woman to wear ehram of hajj and umrah or go for hajj pilgrimage if the iddah had been obligatory(wajib) for her… however if the iddah becomes obligatory for the woman in the state of ehram then she can go to hajj pilgrimage.. Such woman can complete her hajj and umrah And also this iddah will not be prohibited for the journey because the iddah had become obligatory(wajib) after ehram…
فقہ شافعی سوال نمبر / 0253 اگرکوئی شخص کسی وجہ سے میقات سے حج وعمرہ کی نیت کرکے سلے ہوے کپڑے کے ساتھ حرم پہنچ جاے توایسے شخص کیا کریگا ؟
جواب:۔ مذکورہ شخص نے محرمات احرام میں سے ایک سلے ہوے کپڑے پہننے کا ارتکاب کیا ہے لہذا ایسے شخص پر فدیہ واجب ہوگا. اور فدیہ میں یا تو ایک بکری ذبح کرئے جس کی قربانی جائز ہو، یا تین صاع ( تقریبا۔ 7-کلو200-گرام) اناج مسکینوں کو تقسیم کرے. یا تین روزے رکھے. واضح رہے کہ ان تینوں چیزوں میں جو بسہولت کرسکتا ہے، اس کو کر لے.
ویتخیر فی فدیة الحلق….وفی التطیب واللبس …ذبح شاۃ تجزی فی الاضحیة … وبین التصدق بثلاثة آصع .. لستة مساکین لکل مسکین نصف صاع و بین صوم ثلاثة ایام (مغنی المحتاج:1/337)
Fiqhe Shafi Question no/ 0253 If a person makes niyyah of hajj and umrah from miqat because of some reason and reaches haram by wearing sewn garments.. What the person have to do?
Ans: The person wore sewn garments and committed one of the forbidden acts of ehram Therefore fidya will be obligatory on him..He must either slaughter a goat(which is enough to use for animal sacrifice) or distribute 3 Saa (Approximately 7 kilo 200 grams) grains among the poor or fast for 3 days..He must perform whichever he finds easy among these 3 actions..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0254 بہت سے حضرات حالت احرام میں سلیپر کے علاوہ چمڑے کے ایسے چپل پہنتے ہیں جس میں پیر کا پچھلا حصہ کھلا رہتا ہے ۔ ایسے چپل پہننے کی گنجائش ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حالت احرام میں ایسے چپل پہننا جائز ہے جو پیر کو ڈھانک رہے ہوں لیکن پیر کا پچھلا حصہ اور اُنگلیاں کھلی ہوئ ہوں اس لئے کہ یہ چپل پیروں کو چھپانے میں عام چپلوں کی طرح ہی ہے البتہ اگر وہ چپل ٹخنوں سے نیچے تک کا حصہ چھپائے ہوئے ہوں ایڑیاں مکمل طور پر چھپ گئ ہوں تو ایسے چپلوں کا استعمال صرف اس وقت جائز ہے جب کہ عام چپل میسر نہ ہوں اگر عام چپلوں کے ہوتے ہوئے بھی استعمال کرے تو دم لازم ھوگا.
قال ابن حجر الهيتمي. فالحاصل ان ما ظهر منه العقب ورؤوس الاصابع یحل مطلقا.لانہ کالنعلین سواء ومایسترالاصابع فقط او العقب فقط لا يحل الا مع فقد الاوليين.[تحفة المحتاج.٦٥/٢
Fiqhe Shafi Question No/254 Many people in the state of Ehram tend to wear a kind of leather sandals (other than slippers ) that leave the back part of their foot uncovered. Is it permissible to use these kind of footwear?
Ans; It is permissible to wear slippers that cover the foot but leave the fingers and back part of the foot uncovered because these footwears are similar to the common footwears that covers the foot.. However if the footwear covers the area below ankle and the entire heel is covered completely then it is permissible to wear such footwears only if normal slippers are not available.. Inspite of availablity of normal footwears, if he uses these kind of footwears then atonement (dam) will be obligatory on him…
سوال نمبر/ 0255 قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت جس شخص کی جانب سے قربانی کی جارہی ہے اس شخص کا نام لینا ضروری ہے یا نیت کافی ہے؟
جواب:۔ قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت جس شخص کی جانب سے کی جارہی ہے اس کا نام لینا ضروری نہیں. قربانی کرنے والے کی نیت ضروری ہے اور یہ نیت ذبح کے قبل ہو تب بھی درست ہے.اگر وکیل کو سپردگی کے وقت بھی نیت کرلے تو کافی ہوگا-
امام نووی فرماتے ہیں
ولو وكله ونوی عند الذبح الوکیل کفی ذلک ولا حاجة الي نية الوكيل بل لو لم يعلم الوكيل انه مضح لم يضر (المجموع 8/299)
امام وهبة الزحيلي فرماتے ہے
ولیس علی الوکیل ان یقول عند الذبح عمن لان النية تجزي و ان ذكر من يضحي عنه لان النبي صلي الله عليه و سلم حينما ضحي اللهم تقبل من محمد و ال محمد وامة محمد (موسوعة الفقه الاسلامي 3/625)
Question no/ 0255
Is it necessary to utter the name of a person on whose behalf Qurbani is to be done?? Or is it sufficient to make just the niyyah?
Ans; It is not necessary to utter the name of a person on whose behalf qurbani is being done…But it is necessary for the one doing the qurbani to make the niyyah..If the niyyah is made before slaughtering then also it is acceptable..If the niyyah is made while handing the sacrificial animal to someone, even then it will be sufficient ..
سوال نمبر/ 0256 عام طور پر ماكول اللحم جانور كے پاوں سے بال صاف كر كے چمڑی كے ساتھ ان كو پكايا جاتا ہے اور كھايا جاتا ہے تو كيا ماكول اللحم جانور كى چمڑی كو كهانا جائز ہے؟
جواب : عام طور پر ماكول اللحم جانور (یعنی وہ جانور جن کا گوشت کھانا جائز ہے) كے پاوں سے بال صاف كر كے چمڑی كے ساتھ ان كو پكايا جاتا ہے تو اسكا كهانا جائز ہے كيونكہ ماكول اللحم جانور کی چمڑی پاک ہے جس طرح گوشت پاک ہے اور گوشت کی طرح جمڑی كا بھی كهانا جائز ہے اس لئے كہ اس كے كھانے میں كوئی ضرر بهی نہیں ہے۔
اذا زكي ماكول اللحم فجاده باق علي طهارته كلحمه{١}
و اما اكله بعد الدباغ فان كان من حيوان مأكول ففيه قولان قال في الجديد يجوز لانه طاهر لا يخاف من اكله و جاز اكله كجلد الشاة الذكاة{٢}
{١}روضة الطالبين:١٥١\١ {٢}البيان:١٦٨\١ ☆المجموع:٢٧٦\١ ☆الحاوي الكبير:٦٦\١ ☆حاشية الجمل:٢٨٦\١
Question no/ 0256
Usually the legs of the animal (whose meat is halal to eat) is cleaned and cooked along with its skin and is eaten.,Is it permissible to eat the skin of the animal.?
Ans; Usually the legs of the Maakulullaham animal (whose meat is halal to eat) is cleaned and cooked along with its skin and is eaten and it is permissible to eat the skin of the animal because just like the meat ,the skin of the maakulullaham animal is pure and just like the meat it is permissible to eat the skin because there is no harm in it..
سوال نمبر/ 0257 بعض علاقوں میں يہ بات مشهور ہے كہ قربانی كا گوشت ايام تشريق سے پہلے ہی ختم ہونا چاہیے يعنی ايام تشريق كے بعد قربانی كا گوشت بچا كر ركهنا اور كئی دنوں تک كهاتے رہنا مناسب نہیں ہے اسكی شرعا كيا حقيقت ہے؟
جواب:۔ حضرت ابو سعيد خدري رضي الله عنه سے روایت ہے كہ آپ صلی الله عليه و سلم نے ارشاد فرمايا ائے اہل مدينہ قربانی كا گوشت تين دن كے بعد مت كهاؤ. تو ہم لوگوں نے آپ صلي الله عليه و سلم سے شكايت کی كہ ہمارے اہل و عيال اور خادم لوگ ہیں تو پھر آپ صلي الله عليه و سلم نے فرمايا قربانی كا گوشت كهاؤ ، كهلاؤ، بچاكر ركهو اور ذخیرہ كرو{١}
اس حديث سے پتہ چلتا ہے كہ جو بات بعض علاقوں میں مشهور ہے كہ قرباني كا گوشت ايام تشريق سے پہلے ہی ختم كرنا چاہئے يعنی ايام تشريق کے بعد قرباني كا گوشت بچا کر ركهنا اور كئی دنون تک كهاتے رہنا مناسب نہیں ہے، شرعا اسكی كوئی حیثیت نہیں ہے، ابتدائے اسلام ميں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں آفت آنے کی وجہ سے تين دن سے زياده تک ذخیرہ (جمع) كرنے سے منع فرمايا تها مگر بعد ميں اسكی اجازت دي گئی۔
يقول الإمام النووي: يجوز ان يدخر من لحم الأضحية . وكان ادخارها فوق ثلاثة ايام منهيا عنه،ثم أذن رسول الله صلي الله عليه و سلم فيه وذلك ثابت في الاحاديث الصحيحة المشهورة.{٢} {١}صحيح مسلم: ١٥٦\٢ كتاب الأضاحي {٢} المجموع:٣١٠\٨ ☆روضة الطالبين ٤٩٢\٢ ☆مغني المحتاج:١٧٦\٦ ☆الحاوى الكبير:١١٥\١٥
Question no/ 0257
It is famous among some region that the meat of slaughter must be finished before ayyam e tashreeq which means preserving the meat of slaughter and eating for many days is not appropriate.. what is its evidence according to shariah.?
Ans; Abu saeed khudri R.A narrated that the Prophet(peace and blessings be upon him)said:’ O the people of Madina, donot eat the meat of slaughter after 3 days’..Then we complained to our prophet(peace and blessings be upon him) we have family and servants then the Prophet (peace and blessings be upon him) said To eat, feed, to preserve and store the meat of slaughter..{1}
By this hadees we get to know about the propoganda which had been famous in some regions that ‘the meat of slaughter must be finished before ayyam e tashreeq which means preserving the meat of slaughter and eating for many days is not appropriate’ is not correct.. Therefore at the begining of Islam, our Prophet( peace and blessings be upin him) prohibited the storage of meat for more than 3 days because of the calamity that arrived in Madina but later it was permitted..
سوال نمبر/ 0258 عام طور پر قربانی کے جانور ذبح کرنے کے لئے دوسرے کو بلایاجاتا ہے اور ذبح کے بعد کچھ رقم بھی دی جاتی ہے. شرعاً اس رقم کا لینا یا پہلے ہی ذبح کی اجرت متعین کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ذبح کے وقت جانور کے پاس رہوں اور اسکے چمڑے کو تقسیم کروں اور قصائی کو اس میں سے کچھ نہ دوں. حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ ہم قصائی کو اپنی طرف سے اجرت دیتے تھے۔
(مسلم 1317)
اس حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ قصائی یا ذبح کرنے والے کو قربانی کے جانور میں سے کوئی چیز بطور اجرت کے دینا درست نہیں ہے. ہاں اپنی طرف سے کچھ دے سکتے ہیں۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔
"نحن نعطیہ من عندنا” کہ ہم ذبح کرنے والے کو اپنی طرف سے دیتے تھے. اپنی طرف پیسہ وغیرہ دینا صحیح ہے
امام نووی فرماتے ہیں۔
فی الاکل من التضحية والهدي المتطوع بها……ولا ان يعطي الجزار شياًمنهما اجرة له بل مئونة الذبح علي المضحي والمهدي كمئونة الحصاد (روضة الطالبين (2/490)
Question no/ 0258
Usually some people are appointed to slaughter the animal and they are paid with some amount after the slaughter.. Is it permissible in shariah to accept the amount or is it correct to determine the amount before slaughter?
Ans; Hazrat Ali R.A narrated that Prophet(peace and blessings be upon him) commanded me to stay near the animal while slaughtering and to distribute its skin and other parts and do not give any of these to the butcher.. Hazrat Ali R.A said that we used to pay wages to the butcher… (Muslim 1317)
Based on this hadees jurists ( fuqaha) said it is not acceptable to give any part of the slaughtering animal to the butcher as wages..But it is permissible to give something from their own .. Sayings of Hazrat Ali R.A…
we used to give something to the butcher..Therefore It is correct to give some money etc to the butcher..
سوال نمبر/ 0259 اگر كوئی شخص عيد كى نماز پڑهے بغير قربانی كرلے تو قربانی درست ہوگی يا نہیں؟
جواب:۔ اگر كوئي شخص عيد کے دن سورج طلوع ہونے کے بعد عید کی نماز اور دو خطبوں کے بقدر وقت گذرنے کے بعد قربانی کرے تو اس کی قربانی ادا ہو جائیگی ۔چاہے اس نے عید کی نماز نہیں پڑھی ہو۔ البتہ عید کی نماز پڑھے بغیر صرف اتنا وقت گذرنے کے بعد قربانی کرنا مکروہ ہے۔
بقول الإمام النووي: مذهبنا أنه يدخل وقتها إذا طلعت الشمس يوم النحر،ثم مضى قدر صلاة العيد و خطبتين فإذا ذبح بعد هذا الوقت أجزأه سواء صلى الإمام أم لا وسواء صلى المضحي أم لا. المجموع:٢٨٢\٨
Question no/ 0259
If anyone performs without performing the Eid namaz then will his qurbani be accepted?
Ans: If any person performs qurbani after the sunrise on the day of eid and after both the khutbah and after Eid prayers then his qurbani will be accepted even if he did not pray eid salah..Therefore slaughtering of animal without performing the prayer before the time of eid prayer has lapsed is makrooh..
سوال نمبر/ 0260 قربانی میں بکرا افضل ہے یا مینڈھا؟ نیز مذکر اور مونث میں کیا افضل ہے اس کی دلیل کیا ہے؟
جواب:۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ "میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کیا ہی بہتر ہے ایک سالہ مینڈھے کے ذریعے قربانی کرے پس لوگ ان مینڈھوں پر ٹوٹ پڑے.
(ترمذی: 1499)
یہ اس حدیث کے ذریعہ فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ بکرے کے مقابلے میں مینڈھا افضل ہے. نیز آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے دو مینڈھوں کے ذریعہ قربانی کی (بخاری:5554)
اس حدیث کی روشنی میں حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں. "وفيه ان الذكر في الاضحية افضل من الانثي ”
کہ قر بانی میں مذکر جانور مونث کے مقابلے میں افضل ہے.
امام شافعی فرماتے ہیں "والضئان احب الی من المعز(الام (3/583)
امام ماوردی فرماتے ہیں "افضل الضحایا من الابل ثم الثنی من البقر ثم الجزع من الضئان ثم الثنی من المعز. (الحاوی الکبیر15/77)
امام نووی فرماتے ہیں "یصح التضحية بالذكر والانثي بالاجماع وفي الافضل منهما خلاف. الصحيح الذي نص عليه الشافعي في البويطي وبه قطع كثيرون:ان الذكر افضل من الانثي (المجموع 8/290)
Question no/ 0260
Which animal is best for qurbani among Ram and goat? which gender of animal is considered best between male and female? what is its evidence?
Ans; In accordance to this hadees, jurists(fuqaha) say to slaughtering a Ram is better than slaughtering a goat.. Thus,Prophet salallahu alaihi wasallam had slaughtered 2 Rams for qurbani..(Tirmidhi:1499)
In accordance to this hadees,jurist(fuqaha) says that slaughtering a Ram is afzal than slaughtering a goat.. Thus,Prophet salallahu alaihi wasallam had slaughtered 2 Rams for qurbani.. (Bukhari:5554)
In the light of this hadees, ibn hajr asqalani says;