منگل _12 _جون _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0451
حافظ کو تراویح پڑاھنے کے بعد مسجد کے ذمے داروں کے طرف سے اگر رقم دی جائے تو فقہ شافعی کی رو سے اس کا رقم لینا کیسا ہے؟
جواب: تراویح پڑھانے پر حافظ کو جو اعزازیہ دیا جاتا ہے وہ بطور ہدیہ کے ہوتا، جس کا لینا جائز ہے۔۔۔ البتہ مانگ کر لینا یا دینے پر مجبور کرنا صحیح نہیں ہے۔۔۔
فقہاے شوافع نے معلم قرآن کےلئے قرآن مجید پڑھانے پر اجرت کو لینا جائز قرار دیا ہے، تراویح کے اس کو فقہا نے اس پر قیاس کیا ہے، فرماتے ہیں کہ جب اجرت لینا جائز ہے تو ہدیہ لینا بدرجہ اولی جائز ہوگا، لیکن اس بات کا بہت لحاظ کیا جائے کہ تراویح پڑھانے میں نیت درست ہو، اللہ کی رضا کے لئے پڑھائے، مخصوص رقم کا مطالبہ کرنا وغیرہ جائز نہیں۔۔
اﻹﻫﺪاء ﻟﻠﻤﻔﺘﻲ ﻭاﻟﻤﻌﻠﻢ ﻭﻟﻮ ﻟﻘﺮﺁﻥ ﻭاﻟﻮاﻋﻆ ﻳﻨﺪﺏ ﻗﺒﻮﻟﻪ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻟﻤﺤﺾ ﻭﺟﻪ اﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ، ﻭﺇﻻ ﻓﺎﻷﻭﻟﻰ ﻋﺪﻣﻪ ﺑﻞ ﻳﺤﺮﻡ ﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﻌﻠﻢ ﺃﻧﻪ ﻋﻦ ﻃﻴﺐ ﻧﻔﺲ.(حاشيتا قليوبي وعميرة:٣٠٤\٤-مكتبة شاملة) (ﻭﺗﺼﺢ) اﻹﺟﺎﺭﺓ (ﻟﺘﺠﻬﻴﺰ ﻣﻴﺖ) ﻛﻐﺴﻠﻪ ﻭﺗﻜﻔﻴﻨﻪ (ﻭﺩﻓﻨﻪ ﻭﺗﻌﻠﻴﻢ اﻟﻘﺮﺁﻥ) ﺃﻭ ﺑﻌﻀﻪ ﻭﻧﺤﻮ ﺫﻟﻚ ﻣﻤﺎ ﻫﻮ ﻓﺮﺽ ﻛﻔﺎﻳﺔ، ﻭﻟﻴﺲ ﺑﺸﺎﺋﻊ ﻓﻲ اﻷﺻﻞ، ﻭﺇﻥ ﺗﻌﻴﻦ ﻋﻠﻰ اﻷﺟﻴﺮ ﻓﻲ اﻷﺻﺢ. (مغني المحتاج:٤٦١\٣-مكتبة شاملة)
Fiqhe Shafi Question No/0451
How about accepting the money given by responsible men of the masjid to the Haafiz of Shaafis after leading the taraveeh prayer?
Ans; The honour given to the Hafiz is as a part of gift and it is permissible to accept it.. However, asking for the wages or giving it forcefully is not correct.. The shafi jurists has made permissible for the teachers of the holy Qura’an to take wages for teaching the holy Qura’an ..From this The jurists estimated the rulings for taraweeh that, if taking wages is permissible then accepting the present is obviously permissible but one must be careful that the person leading the taraweeh prayer should posses the correct niyyah, especially to please Allah.. Demanding the particular amount is not permissible..
منگل _17 _دسمبر _2019AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0452
سلام کے بعد امام کے بیٹھنے کا کیا طریقہ ہے؟
امام کے لیے مسنون ہے کہ جب نماز سے فارغ ہوجائے تو قبلہ سے ہٹ کر کسی بھی جانب رخ کرکے بیٹھے. البتہ دائیں جانب یا بائیں جانب بھی رخ کرکے بیٹھنا سنت ہے، ہاں وعظ و نصیحت کی غرض سے مقتدیوں کی جانب رخ کرکے بیٹھ سکتا ہے۔
ﻳﺴﺘﺤﺐ ﺃﻥ ﻳﻨﺼﺮﻑ ﻣﻦ اﻟﺼﻼﺓ ﻳﻤﻴﻨﺎ ﻭﺷﻤﺎﻻ، ﻭﻗﺎﻝ ﻗﻮﻡ: ﻻ ﻳﺠﻮﺯ ﺃﻥ ﻳﻨﺼﺮﻑ ﺇﻻ ﻋﻦ ﻳﻤﻴﻨﻪ، ﻭﻫﺬا ﺧﻄﺄ ﻟﺮﻭاﻳﺔ ﺃﺑﻲ ﻫﺮﻳﺮﺓ ﺃﻥ اﻟﻨﺒﻲ ۔ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ۔ ﻛﺎﻥ ﻳﻨﺤﺮﻑ ﻣﻦ اﻟﺼﻼﺓ ﻋﻦ ﻳﻤﻴﻨﻪ ﻭﻋﻦ ﺷﻤﺎﻟﻪ….. ﻓﺈﺫا ﺛﺒﺖ ﺟﻮاﺯ اﻷﻣﺮﻳﻦ ﻓﻴﺴﺘﺤﺐ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻟﻬﻲ ﺇﺣﺪﻯ اﻟﺠﻬﺘﻴﻦ ﻏﺮﺽ ﺃﻥ ﻳﻨﺼﺮﻑ ﺇﻟﻰ ﻏﺮﺿﻪ ﻳﻤﻴﻨﺎ ﺃﻭ ﺷﻤﺎﻻ، ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﻜﻦ ﻟﻪ ﻏﺮﺽ ﻓﻴﺴﺘﺤﺐ ﺃﻥ ﻳﻨﺼﺮﻑ ﻋﻦ ﻳﻤﻴﻨﻪ، ﻷﻥ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ -ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ- ﻛﺎﻥ ﻳﺤﺐ اﻟﺘﻴﺎﻣﻦ ﻓﻲ ﻛﻞ ﺷﻲء۔ (الحاوى الكبير:١٤٩/٢) ﻗﺎﻝ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ ﻓﻲ اﻷﻡ ﻭاﻻﺻﺤﺎﺏ ﺇﺫا اﻧﺼﺮﻑ اﻟﻤﺼﻠﻰ اِﻣﺎﻣﺎً ﻛﺎﻥ ﺃﻭ ﻣﺄﻣُﻮﻣﺎً ﺃﻭ يﻣﻨﻔﺮﺩا ﻓﻠﻪ ﺃﻥ ﻳﻨﺼﺮﻑ ﻋﻦ ﻳﻤﻴﻨﻪ ﻭﻋﻦ ﻳﺴﺎﺭﻩ ﻭﺗﻠﻘﺎء ﻭﺟﻬﻪ…. الى اخر….ﻭاﺳﺘﺪﻝ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ ﻓﻲ اﻷﻡ ﻭاﻷﺻﺤﺎﺏ۔ (المجموع:٤٥٤/٣) (صحيح مسلم/١٦٧٤) (صحيح البخاري/٨٥٢)
ہفتہ _24 _جون _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر(٤٥٣)
صدقہ فطر کن کن لوگوں کی طرف سے دیا جائے گا ؟
جواب:۔ صدقہ فطر شرعا اپنے زیر کفالت مسلم یعنی جن کا نان نفقہ اور اخراجات فطرہ واجب ہونے کے وقت (یعنی رمضان کے آخری دن کےغروب کے وقت ذمہ میں واجب ہیں) افراد کی جانب سے نکالنا واجب ہے، مثلا بیوی ، اولاد اور والدین۔
امام باعشن رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (و)كما تجب عليه الفطرة عن نفسه (تجب) عليه أيضا (عمن في نفقته) وقت غروب الشمس ليلة عيد الفطر(من المسلمين من زوجة) عليه نفقتها…(و) من (ولد) وإن سفل (ووالد) وإن علا، لعجزهما، بخلاف الوالد الغني بمال، والولد الغني بمال أو كسب لائق به، فلا يجب فطرتهما كنفقتهما. (بشرى الكريم/٥١٣)
Fiqhe Shafi Question No/0453
On behalf of whom sadqa al fitr will be given.?
Ans; Sadqa al fitr is compulsory(wajib) on a muslim on behalf of people who are under his sustenance until the time in which giving fitra is compulsory which means whose expenses must be under the person until the the sunset of the last day of Ramadhan.. ex: wife, children and parents..
اتوار _2 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0454
کیا درختوں کے لئے گوبر تیار کرنا اور اس کو بیچنا جائز ہے؟ جبکہ گوبر نجس ہوتا ہے
جواب:۔ شوافع کے نزدیک گوبر تیار کرنا اور اس کو بیچنا جائز نہیں ہے۔
الأعيان النجسة يمتنع بيعها وإن كانت منتفعا بها كالسرقين وطرد الشافعى إفساد البيع في كل عين نجسة ، (نهاية المطلب ٥/٤٩٦)
فأما النجس في نفسه فلا يجوز بيعه وذلك مثل الكلب و الخنزير والخمر والسرجين وما أشبه ذلك من النجاسات (المهذب ٢/٩)
Fiqhe Shafi Question No/0454
Is it permissible to prepare or sell manure for the growth of trees though the manure is impure(najis)?
Ans; According to Shafi’s, it is not permissible to prepare or sell the manure..
اتوار _2 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0455
شوافع کے نزدیک کیا دم تمتع حاجی خود کھاسکتا ہے؟
جواب:۔ دم تمتع کفارہ ہے اور کفارے کو آدمی خود استعمال نہیں کرسکتا۔
لا يجوز الاكل من دم وجب بالحج ونحوه كدم تمتع وقران وجبران لأنه أخرج ذلك عن الواجب عليه فليس صرف شيء منه إلى نفسه كما لو أخرج زكاته۔ أسنی المطالب 1/554
Fiqhe Shafi Question No/0455
In accordance with the shawaafi maslak, Can a Haji (himself) consume the slaughtered meat of dum e tamattu ?
Ans: Dum e Tamattu is a penalty . As a penalty , one cannot consume or use the meat by himself .
پیر _3 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0456
سفر حج پر جانے سے پہلے رشتہ داروں کو بتا کر معافی تلافی کے ساتھ جانا کیا ضروری ہے؟ اس سلسلے میں شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟
جواب:۔ سفر حج یقیناً ایسا ہے کہ اس سفر میں جانے سے پہلے رشتہ داروں، دوست احباب اور ان لوگوں سے جن سے معاملات ہوں ان سے معافی تلافی کرکے جانا بہتر اور ایک حد تک ضروری ہے، چونکہ ہوسکتا ہے اگر اس طرح معافی تلافی کے ساتھ جائیں اس لئے کہ حج کی قبولیت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ حلال کمائی سے حج کرے ہر ایک سے معافی تلافی کے ساتھ، اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ،اللہ کے دربار میں حاضری ہو اور حجِ مقبول کی سعادت حاصل ہوسکے۔
اذا استقر عزمه بدا بالتوبة من جمیع المعاصی والمکروھات ویخرج من مظالم الخلق ویقضی ماامکنه من دیونه… ویستحل کل من بینه وبینه معاملة فی شي او مصاحبة .. وان یجتھد فی ارضاء والدیه ومن یتوجه علیه برہ وطاعة … لیحرص علی ان تکون نفقته حلالا خالصة من الشبهة فان خالف وحج بما فیه شبھة او بمال مغصوب صح حجه … لکنه لیس حجا مبرورا.(کتاب الایضاح فی مناسک الحج والعمرۃ48-51)
Fiqhe Shafi Question No/0456
Is it necessary to ask forgiveness from ones relatives before going to hajj pilgrimage??What does the shariah say with regard to this?
Ans; Hajj pilgrimage is indeed a kind of journey where in before embarking on it, it is better and necessary to some extent to ask forgiveness from ones relatives, friends, dear ones and with those people whom we deal with.. On the contrary it is certain that if anyone ask forgiveness in this way then the hajj will be accepted because for its acceptance it is necessary to perform hajj using halal earnings, by asking forgiveness from the people and by fulfilling the rights of the people as one must stand in the court of Allah and acquire the virtue of acceptance of Hajj…..
منگل _4 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0457
اگر زید کسی چیز کی وصیت کرتا ہے لیکن پھر اس کواپنی زندگی میں استعمال کرے تو کیا اس کا استعمال کرنا درست ہے؟
جواب:۔ وصیت، بیع اور نکاح کی طرح لازم عقد نہیں ہے بلکہ ایک جائز عقد ہے، لہذا وصیت کرنے والا اپنی وصیت سے رجوع کرسکتا ہے یعنی وصیت شدہ مال یا روپیہ استعمال کرسکتا ہے۔
نیز حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ آدمی اپنی وصیت میں جو چاہے تبدیلی کرسکتا ہے
يجوز الرجوع في الوصية لأنها عطية لم تزل الملك فجاز الرجوع فيها كالهبة قبل القبض
(المهذب 2/360) له الرجوع عن الوصية وعن بعضها منهاج الطالبين 1/193
Fiqhe Shafi Question No/0457
If zaid makes a will of something but later he makes use of it during his survival then is it correct to use it?
Ans; Like Nikah , will and marketing is not a compulsory agreement but an acceptable agreement.. Therefore the one who makes a will can return to his will, that means he can use the wealth or goods for which he made the will.. And there is a narration by Hazrat Umar R.A that a person can make any changes that he wishes…
جمعرات _6 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0458
اگر کسی کے پاس کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، فریج، موٹر سائیکل، گھڑی، فرنیچر، واشنگٹن مشین، قیمتی کپڑے، پنکھا، کولر جیسی قیمتی اشیاء موجود ہو اور ان اشیاء کی مالیت نصاب زکات کو پہنچ رہی ہو تو کیا اس مالیت پر زکات واجب ہوگی؟
جواب:۔ مذکورہ چیزوں پر زکات واجب نہیں ہوتی ہے الا یہ وہ ان چیزوں کی تجارت کرے تو اس میں نصاب کی مقدار کو پہنچنے پر زکات واجب ہوگی۔
قال النووی رحمة الله عليه:
(ﻟﻴﺲ ﻋﻠﻰ اﻟﻤﺴﻠﻢ ﻓﻲ ﻋﺒﺪﻩ ﻭﻻ ﻓﺮﺳﻪ ﺻﺪﻗﺔ) ﻫﺬا اﻟﺤﺪﻳﺚ ﺃﺻﻞ ﻓﻲ ﺃﻥ ﺃﻣﻮاﻝ اﻟﻘﻨﻴﺔ ﻻ ﺯﻛﺎﺓ ﻓﻴﻬﺎ ﻭﺃﻧﻪ ﻻ ﺯﻛﺎﺓ ﻓﻲ اﻟﺨﻴﻞ ﻭاﻟﺮﻗﻴﻖ ﺇﺫا ﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻠﺘﺠﺎﺭﺓ۔ (شرح مسلم:3/47) قال ابن حجر هيتمى: ﻭﻭﺟﺒﺖ ﻓﻲ ﺛﻤﺎﻧﻴﺔ ﺃﺻﻨﺎﻑ ﻣﻦ اﻟﻤﺎﻝ اﻟﻨﻘﺪﻳﻦ ﻭاﻷﻧﻌﺎﻡ ﻭاﻟﻘﻮﺕ ﻭاﻟﺘﻤﺮ ﻭاﻟﻌﻨﺐ ﻟﺜﻤﺎﻧﻴﺔ ﺃﺻﻨﺎﻑ ﻣﻦ اﻟﻨﺎﺱ۔ (تحفة المحتاج1/439) قال أصحاب فقه المنهجى: ﺇﻥ اﻷﺳﺎﺱ اﻟﺬﻱ ﺗﺘﻌﻠﻖ ﺑﻤﻮﺟﺒﻪ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﺑﺎﻷﻣﻮاﻝ ﻫﻮ ﺻﻔﺔ اﻟﻨﻤﺎء، ﻓﻜﻞ ﻣﺎﻝ ﻗﺎﺑﻞ ﻟﻠﻨﻤﻮ ﻭاﻟﺰﻳﺎﺩﺓ ﻳﺘﻌﻠﻖ ﺑﻪ ﺣﻖ اﻟﺰﻛﺎﺓ۔ (الفقه المنهجى1/281)
Fiqhe Shafi Question No/0458
If a person has expensive things like computer, laptop,mobile, fridge, motorcycle, watch, furniture, washing machine, expensive clothes, fan, cooler and the sum amount of these things is as much as threshold(nisab) then does zakah become compulsory on him?
Ans; Zakah is not compulsory on these mentioned things but if he does marketing of these goods and the sum is as much as threshold(nisab)then zakah will be compulsory on him…
اتوار _9 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0459
قرض لینے والا بیجا قرض کی ادائیگی میں تاخیر کرے قرض دینے والا سزا کے طور پر زیادہ روپیے مانگ سکتا ہے؟
جواب :۔ قرض دینے والا قرض لینے والے سے زیادہ روپیے نہیں مانگ سکتا اس لئے کہ یہ سود ہے جو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
ولا يجوز قرض جر منفعة (المهذب 3/187)
Fiqhe Shafi Question No/0459
If a debtor delays to pay his debt for no reason then , can the creditor ask for more money as a penalty ?
Ans: The creditor cannot ask for more money because this will be included in interest. And interest is no where acceptable in Islam .
اتوار _16 _جولائی _2017AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0460
اگر کسی غریب شخص کا انتقال ہوجائے اس کے بعد الله تعالی نے اس کی اولاد کومال عطا کیا تو اولاد پر اپنے غریب والدین کی طرف سے حج کرنا واجب ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی غریب شخص کاانتقال ہوجائے اس حال میں کہ وہ حج کی استطاعت نہیں رکھتا تھا، اس کے انتقال کے بعد اس کی مالدار اولاد اس کی طرف سے حج کرنا چاہے تو اس کی اجازت ہے واجب نہیں ہے. اس لیے کہ میت پر زندگی میں حج فرض نہیں ہوا تھا۔
ولو لم یکن للمیت حج ولا لزمه حج لعدم الاستطاعة ففی جواز الاحجاج عنه طریقان.. احدھما القطع بالجواز لوقوعه واجبا (المجموع:7/81)
Fiqhe Shafi Question No/0460
If a poor person dies and later Allah blesses his offspring with wealth then is it compulsory for the offspring to perform hajj on behalf of his poor parents?
Ans; If a person is poor and unable to perform hajj then after his death his wealthy offspring can perform hajj on behalf of him but it is not compulsory because the hajj was not fardh on the person during his survival..