فقہ شافعی سوال نمبر/ 0521 کھانا کھانے کے دوران اگر کسی کو پانی پینا ہو تو اس کا کونسا طریقہ مسنون ہے؟ دیگر حالات میں داہنے ہاتھ سے اور ایک ہاتھ سے مسنون ہے لیکن لوگ عام طور پر کھانے کے دوران پانی پیتے وقت بائیں ہاتھ میں گلاس لے کر دایاں ہاتھ کا سہارا لگا کر پیتے ہیں، پھر اس میں بھی بعض حضرات دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کا سہارا لیتے ہیں، اور بعض ظاہری ہتھیلی کا، ان میں سے کونسا طریقہ شرعا مسنون و مستحب ہے؟
جواب:۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو سیدھے ہاتھ سے کھائے،اور جب پئے تو سیدھے ہاتھ سے پئے. (صحیح مسلم/٢٠٢٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر وقت سیدھا ہاتھ ہی استعمال کرنا مستحب ہے، لیکن اگر کوئی عذر ہو تو بایاں ہاتھ استعمال کر سکتے ہیں، لہذا اگر آدمی دیگر لوگوں کے ساتھ کھارہا ہے، اور سیدھا ہاتھ استعمال کرنے کی وجہ سے لوگوں کو گھن محسوس ہو اور گلاس کے خراب ہونے کا امکان ہو تب بھی سنت عمل کو ترک نہیں کرنا چاہیے –
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:- فيه استحباب الأكل والشرب باليمين وكراهتهما بالشمال… وهذا إذا لم يكن عذر يمنع الأكل والشرب باليمين من مرض أو جراحة أو غير ذلك، فلا كراهة بالشمال. شرح مسلم: ١٣/١٩١-المطبعة المصرية بالأزهر * النجم الوهاج: ٧/٣٩٠
Fiqhe Shafi Question No/0521 If an individual wants to drink water while having meals then what is its sunnah way? In other situations drinking with right hand and with one hand is sunnah but while having meals usually people drink by lifting the glass in the left hand with support of the right hand and some take the support of the palm of the right hand and some use the back of the hand for support, so which is the sunnah and recommended way among these according to shariah?
Ans; Hazrat Ibn Umar R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; when any one of you eats, let him eat with his right hand and when he drinks, let him drink with his right hand(1)
We get to know from this hadeeth that using right hand only is recommended every time.. But if there is any problem then one can use his left hand too.. Therefore if an individual is having meals with some people and by using the right hand if people feel disgusted and there is a possibility of the glass being dirty even then one must not stop following the sunnah deeds..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0522 بعض لوگوں کی پیروں کی انگلیاں سجدہ میں مکمل طور پر زمین پر لگ نہیں پاتی تو کیا اس حالت میں سجدہ درست ہوگا؟
جواب:۔ صحیح بخاری کی حدیث اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “مجھے سات چیزوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
دونوں گھٹنے، دونوں ہتھیلیاں، دونوں پاوں کی انگلیاں پیشانی….والی حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ سجدہ میں دونوں پاوں کا زمین پر لگنا ضروری ہے. جس کا مکمل طریقہ یہ ہے کہ پیروں کی تمام انگلیوں کا اندرونی حصہ زمین پر لگ جائے، البتہ اگر دونوں پیروں کی تمام انگلیوں کا کچھ حصہ یا کسی ایک انگلی کا بعض حصہ زمین پر لگ جائے تو تب بھی سجدہ درست ہوگا. اگر پورے سجدہ میں پاوں ہوا میں رہے طمانینت کے بقدر بھی زمین پر نہ رکھے تو سجدہ درست نہیں ہوگا.
فالکمال ان یضع …. بطون اصابع رجلیه فان اقتصر علی وضع بعض کل واحد منھا من الاصابع. (بحرالمذھب:۲/١٦٥) (قوله اصابع قدمیه) ولو جزءا من اصبع واحدۃ من کل رجل۔ (بجیرمی:۲/۳۰)
Fiqhe Shafi Question No/0522 Some people cannot touch their foot fingers completely to the floor while prostration(sajdah) then in this situation Do their prostration remains valid?
Ans; There is a narration in hadeeth of Sahih Bukhari that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said;” I have been ordered to perform prostration on seven bones
Both knees Both hands Fingers of Both foot Forehead The jurists(fuqaha) based their opinion by this hadeeth that while prostration both the foots should touch the ground and its complete way is that the inner part of all the fingers should touch the floor.. However, if some part of all the fingers of both the foot or some part of a single finger touches the floor even then the prostration(sajdah) will be valid.. if the foot are tucked up in air through out the prostration and doesn’t touch the floor even for a while then the prostration will not be valid..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0523 امام جنازہ کے سامنے کس جگہ کھڑا رہے گا اور جنازہ کس طرح رکھا جائے گا؟
جواب:۔ میت اگر مرد کی ہے تو امام اس کے سر کے پاس کھڑا رہیگا اور میت اگر عورت کی ہے تو امام میت کی کمر کے پاس کھڑا ہوگا. اور جنازہ رکھنے میں مرد کی میت ہو تو میت کا سر امام کی بائیں جانب رکھا جائے گا تاکہ امام اس کے سر کے پاس کھڑے رہنے کی صورت میں میت کے جسم کا زیادہ حصہ امام کی داہنی جانب آجائے اور اگر عورت کی میت ہو تو اس کا سر امام کی داہنی جانب ہی رہے گا.
ویقف ندبا غیر ماموم من امام ومنفرد عند رأس ذکر و عجز غیرہ من انثی وخنثی. و یوضع رأس الذکر لجھة یسار الامام ویکون غالبہ لجھة یمینه خلافا لماعلیه عمل الناس الان. اما الانثی والخنثی فیقف الامام عند عجیزتھما ویکون رأسھما لجھة یمینه علی عادۃ الناس الان۔ ترشیح المستفدین/١٤١ حاشیة الجمل:۳/٢٠٦
Fiqhe Shafi Question No/0523 At which position should the Imaam stand before the janazah and how the janaazah should be kept?
Ans; If the mayyah is of male then the Imaam may stand near his head and if the deceased body is of female then he shall stand near the waist of the deceased body.. And while keeping janazah,if the mayyah is of male then the head of male should be directed towards the left side of imaam so that in this situation the Imaam will be standing near the head of the mayyah and the most parts of the body of deceased could be directed towards the right side of the Imaam and if the mayyah is of female then her head shall be directed towards the right side of the Imaam…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0524 آج کل شہروں میں بیت الخلاء اور حمام ایک ساتھ بنے رہتے ہیں تو بیت الخلاء جاتے وقت دعا کہاں پڑھنا چاہیے؟
جواب:۔ اگر بیت الخلام اور حمام ایک ساتھ ہوں یا الگ الگ ہوں تو قضاء حاجت کے وقت کی دعا داخل ہونے سے پہلے پڑھ لینا چاہیے. اگرچہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو. جیسا کہ آج کل اٹیج باتھ روم کی صورت میں ہوتا ہے، اسی طرح باہر نکلنے کی دعا بھی مکمل باہر نکلنے کے بعد ہی پڑھنا چاہیے. لہذا اٹیج باتھ روم کے اندر ہی دعا پڑھنا خلاف ادب ہے.
عند دخوله ای قبیل دخول ما ینسب لهو لو من اول دھلیز طویل وان کان دخوله لغیر قضاء الحاجة … بسم الله اللھم انی اعوذبك….. خروجی ای بعد تمامه وان بعد کدھلیز طویل۔ (حاشیتا قلیوبی وعمیرہ۱/۱۲۱) قوله: کان اذا دخل الخلاء ای اراد الدخول (المجموع:۱/۹۲) ومن آداب الاسلام ای یذکر الانسان حینما یرید ای یدخل بیت الخلاء اوالحمام بان یقول قبل الدخول اللھم انی اعوذبك….. ولا یذکر الله بعد دخوله بل یسکت عن عن ذکرہ بمجرد الدخول۔ فتاوی اللجنة الدائمة۵/۹۳
Fiqhe Shafi Question No/0524 Now a days attached bathrooms (toilet + bathroom) are constructed in the cities then where should one recite the dua while going to the toilet?
Ans; If the toilet and bathroom are together or if they are separate then the dua of toilet should be recited before entering the bathroom.. Although how much wide the bathroom be just like the attached bathroom of these days.. Similarly the dua of leaving the bathroom should also be recited only after leaving the bathroom completely.. Reciting the dua inside the attached bathroom is against the Etiquette..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0525 اگر کسی شخص کو کھجلی ہوگئ ہو اور وہ مستقل کھجاتے رہتا ہو تو اس حالت میں نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی شخص کو کھجلی کا مرض ہو جس کی بناء پر اسے شدید کھجلی ہوتی رہتی ہو تو ایسا شخص اگر مسلسل تین یا اس سے زائد مرتبہ کھجاتا ہو تو اس کی نماز باطل ہوگی. لیکن اگر کھجلی اس قدر شدید ہو کہ نماز کے مکمل وقت میں اتنے وقت کے لئے بند ہوجاتی ہو جتنی دیر میں وہ فرض نماز ادا کرسکتا ہے تو یہ شخص کھجلی کے بند ہونے کا انتظار کرئے اور اس وقت نماز ادا کرئے تاکہ اس کی نماز عمل کثیر کے بغیر پوری ہوجائے۔ لیکن اگر کھجلی مسلسل جاری رہتی ہو اس طور پر کہ فرض نماز بھی بہت زیادہ کھجائے بغیر پوری نہیں ہوسکتی تو ایسے شخص کے لئے اسی حالت میں نماز ادا کرنا ضروری ہے. اور اس کی طرف سے جو عمل کثیر واقع ہو رہا ہے اسے درگذر کیا جائے گا.
Fiqhe Shafi Question No/0525 If a person has an itching problem and scratches continuously then in this situation will his prayer be valid?
Ans; If a person has an itching problem which is very severe then if this person scratches continuously three times or more than that, then his prayer will invalidate but if itching is severe to an extent where he can stop scratching untill he can complete a fardh prayer then he should wait until his itching stops and perform the prayer so that he shall complete his prayer without performing maximum movements.. And if the itching is so continuous that he cannot complete his fardh prayer without maximum scratching then performing prayer in this situation is necessary for the person and the maximum movements performed in this situation will be forgiven…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0526 چمڑے کی اشیاء استعمال کرنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے ؟ اور ہمیں کیسے معلوم ہوسکتا ہے کہ حلال طریقہ پر گائے کا ذبیحہ ہوا ہے یا حرام ؟
جواب:۔ اگر چمڑا ایسے جانور کا ہے جسے شرعی طور پر ذبح کیا گیا ہے تو ایسے جانور کا چمڑا بغیر دباغت کے بھی پاک ہے. اور اگر چمڑا کسی مردار جانور کا ہے تو کتے اور خنزیر کے علاوہ تمام جانور کا چمڑا دباغت کے بعد پاک ہو جاتا ہے. اگر شرعی طریقہ پر اس جانور کو ذبح نہ کرنے یا اس جانور کا چمڑا یا بال یقینی طور پر دباغت نہ ہوا ہو تو ایسے چمڑے کی اشیاء خشک اور سوکھی ہونے کی حالت میں کا استعمال کرنا جائز ہے. اسی طرح اگر معلوم نہ ہو کہ ذبح شدہ جانور حلال ہے یا حرام تو اس کا چمڑا تر ہونے کی صورت میں نجس مانا جائےگا اور خشک ہونے پر پاک مانا جائے گا ۔
وجلود الحیوانات المیتة کلھا تطھر ظاھر او باطنا بالدباغ ولو بالقاء الدابغ علیه بنحوریح ……… الا جلد الکلب والخنزیر فلا یطھرہ الدبغ قطعا (بجیرمی علی الخطیب:۱/۹۹)
استعمال جلد المیتة قبل الدباغ جائز فی الیابس دون الرطب …..
قال اصحابنا: یجوز استعماله قبل الدباغ فی الیابسات (المجموع:۱/٢٨٦)
فاما جلد کل ذکی یؤکل لحمه. فلا بأس أن یشرب ویتوضأ فیه ان لم یدبغ. لان طھارۃ الذکاۃ وقعت علیه. (الام ۲/۲۹)
Fiqhe Shafi Question No/0526 What is the ruling on using products made from animal skin and how can we know that whether the cow has been slaughtered in a halal or haram way?
Ans; the skin of such an animal which have been slaughtered according to shariah is clean without tanning (dibagat)and if the skin is of dead animal then except dog and pig the skin of all other animals are considered to be clean after tanning .. but if the slaughtering of animal is not carried out according to shariah or if the skin or hair of this animal is surely not tanned then use of this skin in their dry or wet condition is permissible.. similarly, if one doesn’t know that the slaughtered animal is halal or haram then the skin of the animal in their wet condition is considered to be najis and will be considered as clean in their dried condition..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0527 نماز کے دوران اگر بچہ ماں کے سر سے ڈوپٹہ اتاردے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی حائضہ کی نماز کو ڈوپٹہ کے بغیر قبول نہیں کرتے(١)، حائضہ سے مراد ایسی عورت ہے جو بالغ ہو چکی ہو.(٢) اس حدیث کی بنا پر علماء نے یہ مسئلہ لکھا ہے کہ اگر سر کا ذرا سا بھی حصہ قدرت رکھتے ہوئےکھل جائے تو نماز باطل ہوجائیگی لیکن اگر کوئی فورا سر كو ڈھانک لے تو نماز درست ہوگی، لہذا اگر بچہ ماں کا ڈوپٹہ اتاردے، اور ماں فورا ڈوپٹہ کو سر پر رکھ دے تو نماز درست ہوگی، ورنہ درست نہیں ہوگی،
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فستر العورة شرط لصحة الصلاة، قإن كشف شيء من عورة المصلي لم تصح صلاته، سواء أكثر من المنكشف أم أقل وكان أدنى جزء، وسواء في هذا الرجل والمرأة.(٣) امام عمراني رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فإن انكشف شيء من العروة، مع القدرة على السترة.. لم تصح صلاته………..فاستوى فيه القليل والكثير.(٤) امام بغوي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ولو انكشف من عورة المصلي في خلال الصلاة بريح أو غيره، إن ستر في الحال صحت صلاته؛ لأنه معذور، وإن لم يستر في الحال علم به أو لم يعلم بطلت صلاته(٥) (١)أبوداؤد: ٦٤١ (٢)عون المعبود (٣)المجموع: ١٧٢/٣-مكتبة الإرشاد (٤) البيان: ١١٥/٢ (٥) التهذيب: ١٥٦/٢
Fiqhe Shafi Question No/0527 If a child pulls off the veil(dupatta) from his mother’s head while praying then will her salah be valid?
Ans; Hazrat Aisha (R.A) narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Allah does not accept the prayer of a woman who has reached puberty unless ahe wears a veil” Based on this hadeeth the scholars have written that if small part of head is uncovered even if one is able to cover it then the salah invalidates but if somebody covers it immediately then the salah will be valid.. Therefore, if a child pulls off the veil from his mother’s head and the mother covers it immediately then the salah will be valid otherwise the salah remains invalid…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0528 اگر کوئی شخص پانی استعمال کرنے پر قادر نہ ہونے یا بیماری کی وجہ سے فرض غسل کے بدلے تیمم کرے پھر دوسرے دن پانی استعمال کرنے پر قادر ہوجائے یا بیماری سے اچھا ہوجائے تو کیا اسے فرض غسل کا اعادہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص کسی عذر شرعی کی بناء پر فرض غسل کے بدلے تیمم کرلے پھر ایک دن کے بعد وہ عذر ختم ہوجائے، مثلا پانی مل جائے یا بیمار شخص اچھا ہوجائے تو اب دوبارہ فرض غسل کرنا ضروری ہے. اس لیے کہ عذر کے زائل ہوتے ہی تیمم باطل ہوجائے گا.
و یستمر تیممه عن الحدث الاکبر حتی یجد الماء بلا مانع. (مغنی المحتاج:۱/۳۸۱) ولو برئ … وھو علی طھارۃ بطل تیممه لزاول علته و وجب غسل موضع العذر. مغنی المحتاج:۱/٣٦١
Fiqhe Shafi Question No/0528 If a person is unable to use water due to illness and performs tayammum instead of fardh ghusl and the next day he recovers from his illness or regains the ablility to use water then is he required to perform fardh ghusl again?
Ans; If a person performs tayammum instead of fardh ghusl due to any legal reason and he overcomes with his problem after one day for example; if he gets water, or he recovers from his illness then he must perform fardh ghusl compulsorily because tayammum invalidates when the problem ends..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0529 اگر کسی کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو کیا اس کی ادائیگی کے لئے طلوع شمس کے بعد بیس منٹ انتظار کرنا کیا ضروری ہیں؟ یا بغیر انتظار کے پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کوئی نماز بھول جائے یا وہ نماز کے وقت سوجائے، تو اس کا کفارہ یہ ہے کی جب اسے یاد آجائے وہ اس نماز کو فورا پڑھ لے ۔
مندرجہ بالا حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے فقہائے شوافع نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ اگر کسی شخص کی فجر کی نماز قضاء ہوجائے تو اس نماز کو عین طلوع شمس کے وقت پڑھ بھی پڑھ سکتے ہیں اس کے لیے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فمذهبنا: أن النهي عن الصلاة في هذه الأوقات إنما هو عن صلاة لا سبب لها، فأما ما لها سبب فلا كراهة فيها، والمراد بذات السبب التي لها سبب متقدم عليها، فمن ذوات الأسباب: الفائتة فريضة كانت أو نافلة…… (١)مسلم: ٦٨٤ *بخاري: ٥٩٧. (٢)ابوداؤد: ١٢٦٧ *ترمذي: ٤٢٢. (٣)المجموع: ٧٨/٤-مكتبة الإرشاد *البيان: ٣٥٣/٢
Fiqhe Shafi Question No/0529 If anyone misses his fajr prayer then to make up his missed prayer should he wait for 20 minutes after the sunrise? Or can he pray without waiting for it?
Ans; Hazrat Anas R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Whoever misses a prayer out of forgetfulness or sleep then his only expiation is to perform that prayer as soon as he remembers..” Based on the mentioned hadeeth, the shafi jurists(fuqaha) proclaims that if anyone misses his fajr prayer then he can make up his missed prayer even during the sunrise and doesnot have to wait for it…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0530 قبر پر پانی ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ آپ صلى الله عليه وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا تھا. التلخيص الحبير١٢٣٩ مذکورہ دلیل کی بناء پر مکمل دفن ہونے کے بعد رحمت اور میت کو ٹھنڈک کی نیک فالی لیتے ہوئے اور قبر کی مٹی کی حفاظت کی غرض سے قبر پر پانی چھڑکنا مندوب ہے، چاہے دفن کے بعد بارش ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو بہرصورت پانی چھڑکنا مندوب ہے.
ويندب أن يرش القبر بماء) لفعله – صلى الله عليه وسلم – ذلك بقبر ولده إبراهيم، ولما فيه من التفاؤل بالرحمة وتبريد المضجع للميت وحفظ التراب من تناثره، والأولى أن يكون طهورا باردا. نھایة المحتاج 3/35