فقہ شافعی سوال نمبر/ 0551 نماز کے درمیان نیت بدل سکتے ہے یا نہیں؟ مثلاً فرض سے سنت کی طرف یا سنت سے فرض کی طرف؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص تنہا فرض نماز پڑھ رہا ہو پھر اسی فرض نماز کی جماعت کھڑی ہوجائے تو یہ شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی غرض سے اپنی نماز کو مطلق سنت کی نیت سے دو رکعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شریک ہوسکتا ہے. البتہ وہ اس فرض کو بغیر کسی غرض سے مطلق سنت نماز کی نیت میں یا کسی معین یا مؤقت سنت نماز کی نیت تبدیل نہیں کرسکتا جیسے فرض نماز کوچاشت کی نماز میں تبدیل نہیں کرسکتا. اسی طرح اگر کوئی سنت نماز پڑھ رہا ہو اور وہ اپنی سنت کو فرض نماز میں تبدیل کرناچاہے تو اس طرح نہیں کرسکتا ہے۔
ولو قلب فرضا نفلا مطلقا لیدرك جماعۃ مشروعة وھو منفرد ولم یعین فسلم من رکعتین لیدرکھا صح ذلك اما لو قلبھا نفلا معینا کرکعتی الضحی فلا تصح صلاته اما اذا لم تشرك الجماعة کما لو کان یصلی الظھر فوجد من یصلی العصر فلا یجوز القطع. ( الاقناع:۱۵۱) قَالَ الْمَاوَرْدِيُّ نَقْلُ الصَّلَاةِ إلَى صَلَاةٍ أَقْسَامٌ ….
(الثَّالِثُ) نَقْلُ نَفْلٍ إلَى فَرْضٍ فَلَا يَحْصُلُ
وَاحِدٌ مِنْهُمَا (الرَّابِعُ) نَقْلُ فَرْضٍالَى نَفْلٍ فَهَذَا نَوْعَانِ …… والثانى نفل فيه بِأَنْ يَنْوِيَ قَلْبَهُ نَفْلًا عَامِدًا فَيَبْطُلَ فَرْضُهُ وَالصَّحِيحُ الْمَنْصُوصُ أَنَّهُ لَا يَنْقَلِبُ نَفْلًا وَاَللَّهُ أَعْلَمُ المجموع ١٨٤/٣
Fiqhe Shafi Question No/0551 Is it permissible to change the niyyah during the prayer? For example; from fardh to sunnah or from sunnah to fardh?
Ans; If a person is performing a fardh salah solitarily and the congregation for that fardh prayer begins then to join the congregation the person can perform salam after two rakah by making the niyyah of sunnah and shall join the congregation.. However, by making the niyyah of sunnah prayer he cannot change this fardh prayer to the sunnah prayer of particular time that is he cannot change the fardh prayer to the chast prayer.. Similarly if a person is performing a sunnah prayer and he wants to change his sunnah prayer to fardh prayer then he cannot do this…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0552 انگريزی نئے سال کی مبارك بادي دينا اور اس موقع پر دوست واحباب كو تحفے بھیجنے کا کيا حكم ہے؟
جواب:۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلي الله عليه وسلم نے فرمايا جو كسی قوم كے ساتھ مشابہت اختيار كرے وه اسی قوم ميں سے ہے(1) اس حديث سے معلوم ہوا کہ انگريزى نئے سال كى مبارك بادى دينا اور اس موقع پر دوست کو تحفے دينا گويا كفار كے ساتھ مشابہت اختيار كرنا ہے اور اسلام نے کفار کے ساتھ تشبھ اختيار كرنے سے منع فرمايا ہے اسلئے اس ميں ایک طرح سے معصيت پر تعاون کرنا ہے اور معصيت پر تعاون كرنا جائز نہیں ہے۔
قال شيخ خليل احمد اي من شبه نفسه بالكفار مثلا فى اللباس.وغيره ،،، فهو منهم اى فى الا ثم اوالخير.عند الله تعالى (۲) لا تجوز إقامة الأعياد البدعية ولا الاحتفال بها، ولا مشاركة أهلها وتهنئتهم بمناسبتها؛ لأن هذا من التعاون على الإثم والعدوان، وقد ذكر الله أن من صفات عباد الرحمن أنهم {لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ} (١)
أي: لا يحضرون أعياد الكفار، كما جاء في تفسير هذه الآية الكريمة، سواء سميت أعيادا أو أياما أو مناسبات، فالأسماء لا تغير الحقائق: وليس للمسلمين إلا عيدان كريمان: عيد الفطر وعيد الأضحى. فالواجب ترك هذه البدع والأعياد الجاهلية، ومنها:اليوم العالمي للمعلم(٣). (1)سنن ابي داؤد ٤٠٣١. (2) بذل المجهود ١٨٥/٨. (٣) فتاوى اللجنة الدائمة ٢٩٢/٢ الفتوى رقم ٢١٦٠٩
Fikrokhabar Question No/0552 What is the ruling on wishing happy new year and presenting gifts to ones friends and lovable ones?
Ans; Hazrat Abdullah Ibn Umar R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said; “Whoever imitates a people is one of them”(1) Based on this hadeeth we come to know that wishing happy new year and presenting gifts to ones friends in this occasion is like imitating the non believers and islam has prohibited imitating the non believers so it is like helping people in one of the sins and helping people in the sins is not permissible…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0553 آج كل واٹر پروف کاجل مارکیٹ ميں دستياب ہے ايسے کاجل کا استعمال کرنے سے وضو درست ہوگا يا نہیں؟
جواب:۔ دور حاضر میں جو واٹر پروف کاجل مارکيٹ ميں دستياب ہوتا ہے اگر وہ واقعتا پانی کے پہنچنے کے لیے مانع ہو تو ایسا کاجل اگر کوئی شخص آنكھ کے اندرونی حصے ميں لگائے تو ايسی صورت ميں وضو درست ہوگا اسلئے کہ آنكھ کے اندر پانی کا پہچانا واجب نہیں، ليكن اگر آنكھ کے باہری حصے ميں ہو تو ايسى صورت ميں وضو درست نہیں ہوگا اسلئے کہ طهارت ميں آنکھ كے باہری حصے کو دھونا ضرورى ہے.
ورابعھا, ألا يكون علي العضو .(حائل) بين الماء والمغسول (کنورة) وشمع ودهن جامد وعين حبر وحناء (١) قال علامه العمرانى لايجب غسل داخل العينين (٢) قال امام الحرمين: ثم يجب ايصال المال الى منابت شعور خفيفة كانت او كثيفة وهى الحاجبان والاهداب والعذاران. (١) فتح المعين ١٦/1 (")اعانة الطالبين (٢)البيان ١١٨/١ (٣) نھاية المطلب 372/1
Fiqhe Shafi Question No/0553 Nowadays waterproof eye pencils (kajal) are available in the market, so does using this type of eye pencil validates the ablution?
Ans; If the waterproof eye pencils that are found in the market in modern days resist the flow of water and if a person applies this type of eyepencil on the inner layer of the eye then the ablution will be valid because it is not compulsory for the water to reach the inner layer but if the it is applied on the outer layer of the eye then the ablution becomes invalid because to attain purity washing the outer layer of eye is compulsory..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0554 مکان کرائے پر دیتے وقت رقم ایڈوانس اور ڈپازٹ رکھی جاتی ہے کیا یہ جائز ہے؟
جواب:۔ بسا اوقات کرایہ دار مکان یا دکان کا کرایہ باقی چھوڑ کر غائب ہوجاتا ہے اور مالک مکان کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس مصیبت سے بچنے کے لئے یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے کہ دکان کرایہ دینے سے پہلے کرایہ دار سے متعینہ رقم بطور ایڈوانس لی جاتی ہے تاکہ آئندہ چل کر اگر کرایہ دار کرایہ کی رقم چھوڑ کر غائب ہوجائے تو اس ایڈوانس اور ڈپازٹ کے نام سے لی گئی رقم سے وہ بقایا کرایا وصول کیا جاسکے اور یہ اڈوانس رھن کے حکم میں ہوگا، اور رھن کا استعمال جائز نہیں ، البتہ اگر کرایہ دار مکان کی اجرت ادا کرے تو مالک کو اس ڈپازٹ کی رقم لوٹانا ضروری ہوگا۔
Fiqhe Shafi Question No/0554 Is it permissible for an owner to take some amount as advance or deposit from the people while giving a house or shop for rent?
Ans; Sometimes the tenants leave the apartment or shop without paying its rent then the owner faces the loss so to refrain from this problem this method is applied that the owner takes particular sum as advance from the tenant so that if the tenant leave the apartment without paying the amount of rent then the amount of advance or deposit is used to make up for the loss and this advance will be considered among the rulings of ‘Rehn’.. However if the tenant pays the amount of rent then the owner should return the amount of deposit (amount of Rehn) to the tenant…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0555 اگر کوئی شخص بغیر وضو کے ہاتھ پر پٹی باندھی ہو تو کیا ایسا شخص نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب:۔ اگر کسی شخص نے اعضاء وضو پر بغیر وضو کے پٹی باندھی ہو تو وہ اس حالت میں طہارت حاصل کرکے جتنی نمازیں ادا کریگا تمام نمازوں کا اعادہ واجب ہوگا۔
وجملته أن الماسح على الجبائر إذا صح وبرأ لم يخل حاله عند وضع الجبائر من أن يكون قد وضعها على وضوء أم لا؟ فإن كان وضعها على غير وضوء فعليه إعادة ما صلى الاحاوى الكبير ٢٧٩/١ ويبطل الاقتداء بمن تلزمه الإعادة ولو بمثله. (العباب ٢٦٢/١) ولو مسح على الجبائر وصلى أياما، ثم برأت جراحته لا يجب عليه إعادة ما صلى بالمسح، وهذا قول أصحابنا بدائع الصنائع ٩٢/١
Fiqhe Shafi Question No/0555 If a person wears bandage on a part of body that is used in ablution, without performing ablution can this person perform prayer?
Ans; If a person wears bandage on a part which is used in ablution then after attaining purity i
n this state how many ever prayer the person performs, repeating all those prayers will be compulsory…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0556 مسافر امام كے پيچهے مقيم مقتدى بقيہ دو ركعت كيسے پوری کرئے گا؟
جواب:۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب مکہ تشريف لائے تو دو رکعت نماز پرھائى پھر کہا اے اہل مکہ! تم لوگ اپنی نمازوں کو پورا کرو ہم لوگ مسافر ہیں۔ (موطا مالك باب صلاة المسافر) حدیثِ بالا سے یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ مسافر امام كے پيچھے مقيم مقتدى نماز پڑھ رہا ہو تو ايسی صورت میں مسافر امام كى دو ركعت پوری ہونے کے بعد مقيم مقتدى كھڑے ہوكر اپنی بقيہ دو ركعت پوری کرے گا. البتہ مسافر امام کیلئے سنت ہے کہ اپنی نماز ہونے کے بعد مقيم مقتدى كو نماز كى مکمل کرنے کا حکم دے۔
إذا صلى مسافر بمسافرين ومقيمين جاز. ويقصر الإمام والمسافرون ويتم المقيمون. ويسن للإمام أن يقول عقب سلامه: أتموا فإنا قوم سفر. (المجموع ٢٩٦/٤)
Fiqhe Shafi Question No/0556 How will a resident muqtadi(follower) complete the remaining two rakahs behind the Imaam who is a traveller?
Ans; When Hazrat Umar bin khattab R.A visited Makkah, he lead two rakah prayer and said;” O people of Makkah! You may complete your prayer , we are travellers.. From the mentioned hadeeth we come to know that if a resident follower(muqtadi) prays behind the Imaam who is a traveller then after the Imaam has completed his prayer as two rakah,the follower should stand up and complete the rest of his two rakah.. However after the completion of prayer of the Traveller Imaam it is sunnah for him to order the resident followers to complete the rest of their two rakah..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0557 جمعہ کی نماز میں خطبہ کو طویل کرنا اور نماز کو مختصر کرنا یا خطبہ کو مختصر اور نماز کو طویل کرنا ان دونوں صورتوں میں افضل صورت کیا ہے؟
جواب:۔ صحيح مسلم کی ورایات کو سامنے رکھتے ہوئے فقہائے کرام نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ جمعہ کی نماز میں خطبہ کو مختصر کرنا اور جمعہ کی نماز کو طویل کرنا افضل ہے۔ فقہاء نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نماز اور خطبہ دونوں مختصر ہونگے، البتہ جمعہ کا خطبہ نماز کے مقابلہ میں مختصر ہونا چاہیے ۔
Fiqhe Shafi Question No/0557 In friday prayer among the two methods of giving long sermon(khutba) and performing short prayer or giving short sermon(khutba) and performing long prayer ,Which is the best(Afzal) method?
Ans; According to the Narrations of sahih muslim giving short sermon(khutba) and performing long prayer on friday is considered to be the best(afzal) method.. The jurists(fuqaha) have written in the explanation of this as both the sermon and the prayer should be short.. However, the sermon(khutba) of friday should be short compared to the friday prayer…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0558 بعض لوگ حلال جانوروں کا گوشت بغیر پکائے کچہ ہی کھا لیتے ہیں کیا کچہ گوشت کھانا جائز ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص حلال جانور کا گوشت بغیر پکائے کچہ کھا لیتا ہے تو اس طرح کچہ گوشت کھانا جائز ہے۔ ہاں اگر کچہ گوشت کھانے میں نقصان کا اندیشہ ہو تو نہیں کھانا چاہیے۔
ولا فرق فیما یحنث باکله من اللحم بین أن یاکله مشویا او مطبوخا او نئیا….. أن حقیقة الاکل ما لاکه مضغا بفمه وازدردہ الی جوفه وهذا موجود فی النیء کوجودہ فی المطبوخ والمشوی. (الحاوي الكبير ٥١٧/١٥) ھل یجوز اکل اللحم نئیا؟ الجواب : نعم ۔ (فتاوى الإمام النووي ١٦٢/١)
Fiqhe Shafi Question No/0558 Some people consume the meat of lawful animals as raw without cooking them, is it permissible in shariah to consume the raw meat?
Ans; If an individual consumes the meat of lawful animal as raw without cooking them then it is permissible but if there is any harm in consuming the raw meat then one must not consume it..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0559 اگر کسی شخص کی یاداشت اور لوگوں کی پہچان چلی جائے یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کو بھی نہیں پہچانتا ہو ہاں صرف پیشاب پاخانہ کرنا جانتا ہو تو ایسے شخص کے لیے فرض نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ سنن ابوداؤد کی حدیث نمبر4398 کے حوالے سے یہ مسئلہ بیان کیا ہے کہ سویا ہوا شخص، مجنون آدمی اور بچہ یہ شریعت کے مکلف نہیں ہے اور فقہاء کرام نے مجنون میں اس شخص کو بھی شمار کیا ہے جس کی عقل کسی سبب کی وجہ سے چلی گئی ہو لہذا اگر کسی شخص کی یاداشت چلی جائے اس طور پر کہ وہ لوگوں کو پہچان نہیں پا رہا ہو یہاں تک کہ اپنی اولاد کو بھی نہیں پہچان رہا ہو تو ایسے شخص پر نماز واجب نہیں ہوگی، اور اسی طرح یاداشت لوٹنے کے بعد ان نمازوں کی قضاء کرنا بھی ضروری نہیں.
الأمور المانع من وجوب الصلاة… وخرج بالعاقل غيره، فلا تجب على من زال عقله بجنون أو إغماء. (فتح العلام 70/2) ولا قضاء…. (ذي جنون أو إغماء) إذا أفاق…. وقيس عليه كل من زال عقله بسبب يعذر فيه. مغني المحتاج 223/1 والاغماء زوال الاستشعار مع فتور الأعضاء. (المجموع 29/2)
Fiqhe Shafi Question No/0559 If a person have lost his memory or he cannot recognise anybody even he donot recognise his own children but knows just to urinate and excrete then what is the ruling of prayer on this person?
Ans;With reference to the hadeeth of sunan abu dawood i.e hadeeth number 4398 the topic here is explained as a sleeping person , mentally disabled and a child are not bounded in shariah and the jurists (fuqaha) have considered the person (who have lost his memory for some reason) among the mentally disabled.. Therefore, if a person loses his memory in such a way that he do not recognise the people not even his own children then the prayer is not compulsory (wajib) for this person and so it is not necessary for him to make up the missed prayer after retaining of his lost memory…
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0560 اگر بیٹھے بیٹھے ہلکی سی نیند لگ جائے مثلاً مسجد میں بیان سنتے وقت تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گی؟
جواب:۔ شرح مسلم میں امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی اپنی سرین کو زمین سے ٹیکا کر بیٹھے بیٹھے سوئے تو وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر سرین زمین سے ٹیکی ہوئی نہ ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا چاہےدیر تک سوئے یا ذرہ سا سوئے دونوں برابر ہے، نماز کے اندر سوئے یا باہر. لہذا اگر کسی کو مسجد میں بیان وغیرہ سنتے وقت ہلکی سی نیند لگ جائے اور اس کی سرین زمین سے لگی ہوئی ہو تو وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر سرین زمین سے لگی ہوئی نہ ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا. البتہ اونگھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے اور اسی طرح اگر کسی کو شک ہو سونے اور اونگھنے کے درمیان تو وضو نہیں ٹوٹے گا. لیکن احتیاطاً وہ شخص وضو کرلے تو بہتر ہے ۔
أنه إذا نام جالساً ممكناً مقعدته من الأرض لم ينتقض، وإلا انتقض سواءً قل أو أكثر سواءً كان في الصلاة أو خارجها، هذا مذهب الشافعي. (شرح مسلم:57/2) أن نوم الممكن لا ينقض وغيره ينقض…… قال الشافعي في الأم والأصحاب :لا ينتقض الوضوء بالنعاس وهو السنة، وهذا لا خلاف فيه…… ولو شك أنام أم نعس وقد وجد أحدهما لم ينتقض قال الشافعي في الأم، والاحتياط أن يتوضأ (المجوع۱۹-۲۰/۲)