فقہ شافعی سوال نمبر/ 0661 مریض کے لئے مسجد میں بیٹھ کر نماز پڑھنا افضل ہے یا گھر میں کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے؟
جواب:۔ مریض اگر گھر میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہو تو مریض کو چاہیے کہ وہ گھر میں کھڑے ہوکر پڑھے یہ اس سے افضل ہے کہ مریض مسجد میں بیٹھ کر نماز پڑھے۔اسلیے کہ نماز کے اندر قیام فرض ہے اور جماعت سے نماز پڑھنا سنت موکدہ ہے۔
Fiqhe Shafi Question No/0661 Is it better for a patient to sit and pray in Masjid or Is it better to stand and pray at home ?
Ans; If a patient is capable to stand and pray , he must pray at home itself Or It is better to pray in masjid while sitting . Because, in prayers it’s obligatory to stand and praying along with jamaat is sunnat e muakkidah. ( emphasised sunnah)
فقہ شافعی سوال نمبر / 0662 عورت کے لیے حالت حیض میں کھانے پینے اور سونے سے پہلے وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ عورت کے لیے حیض کی حالت میں کھانے پینے اور سونے سے پہلے وضو كرنا مستحب نہیں ہے، اسلیے کہ حیض کی حالت میں وضو کرنے سے عورت کی پاکی کا اعتبار نہ ہوگا۔
امام بغوی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: واما الحائض فلا يستحب لها الوضوء بالأكل والشرب والنوم لأن الوضوء لا يؤثر في حدثها. (التهذيب : 1/ 325)ا مام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وأما أصحابنا فإنهم متفقون علي أنه لا يستحب الوضوء للحائض والنفساء لأن الوضوء لا يؤثر في حدثهما۔ (المنهاج في شرح سلم: 1/ 547)
Fiqhe Shafi Question No/0662 What is the ruling to perform abolution before eating , drinking and sleeping during the mensus?
Ans; During the mensus ,for a women it is not necessary to perform abolution before eating , drinking and sleeping . As the women does not get pure by performing wudu (abolution)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0663 منفرد یا ماموم کے لیے نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت اور دیگر تسبیحات کس قدر آواز بلند سے پڑھنا چاہیے؟
جواب:۔ نماز میں منفرد (اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے) یا ماموم جس کو رکعت چھوڑ گئی ہو ) سورہ فاتحہ اور سورت رکوع و سجدہ کی تسبیحات اور تکبیرات انتقالی وغیرہ اتنی بلند آواز سے پڑھنا واجب ہے کہ خود پڑھنے والا اپنی آواز کو سن سکے۔ اس سے بڑی آواز سے پڑھنا مکروہ ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (السادسة) شرطا القراءة وغيرها أن يسمع نفسه إن كان صحيح السمع ولا شاغل للسمع ولا يشترط في هذه الحالة حقيقة الإسماع وهكذا الجميع في التشهد والسلام وتكبيرة الإحرام وتسبيح الركوع وغيره وسائر الأذكار التي في الصلاة فرضها ونفلها كله على هذا التفصيل بلا خلاف۔ (المجموع 3/394) علامہ شیرازی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ويستحب للإمام أن يجهر بالتكبير ويستحب لغيره أن يسر به وأدناه أن يسمع نفسه. (المهذب ٢٥٤/١) امام مزجد رحمة الله عليه فرماتے ہیں: يسن للإمام والمنفرد….. أن يسر بها في غيرها بحيث يسمع هو لو لم يكن عارض وكذا يسر المأموم فيكره جهره. (العباب: ١٩٤/٢)
Fiqhe Shafi Question No /0663 For a munfrad or Mamoom , reciting Surah while praying or other tasbihaat, how loud it must be read?
Ans; While on prayers , Munfrad ( praying alone) or maamoom ( if he has missed his raka’at ) Surah Fatiha, tasbihaat of ruku, sujood and other takaabeer etc is compulsory to be read in such a voice that the one who is reciting , it must be heard by himself . It is Makrooh to recite it in a louder voice
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0664 صرف دودھ پینے والی چھوٹی بچی (لڑکی) کے پیشاب کا کیا مسئلہ ہے ؟
جواب:۔ سنن النسائي اور ابو داؤد کی روایتوں میں بچی (لڑکی )کے پیشاب کو دھونے کا ذکر ملتا ہے۔ لھذا ایسی بچی جس کی غذا اگرچہ صرف دودھ ہو تب بھی اس بچی کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے ، صرف پانی چھڑکنا کافی نہیں۔ (سنن النسائی/۳٠٤)(سنن ابي داود/ ٣٧٦)
علامہ نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: الصحيح المشهور المختار أنه يكفي النضح في بول الصبي ، ولا يكفي في بول الجارية ، بل لا بد من غسله كسائر النجاسات . (المنهاج في شرح مسلم 1/ 527) علامہ نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: [الشرح] في بول الصبي والصبية اللذين لم يأكلا غير اللبن من الطعام للتغذي ثلاثة أوجه الصحيح أنه يجب غسل بول الجارية ويجزئ النضح في بول الصبي. (المجموع 2/ 540) علامہ ماوردی رحمة الله علیه فرماتے ہیں: فثبتت سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم قولا وفعلا بصحة ما ذكرناه من جواز الرش على بول الصبي ما لم يأكل الطعام، وغسل بول الصبية قبل الطعام و بعده. (الحاوي الكبير 2/ 248)
Fiqhe Shafi Question No:0664 what is the ruling on the girl child urine , if she is been fed only by mother’s milk ?
Ans; Sunan Nisa’ai and Abu Dawood narration says girl child’s urine must be washed out . However, if a girl child who is only been fed by mother’s milk , even then the urine must be cleaned by washing it , only drizzling of water will not be sufficient.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0665 اگر چالیس دن کے بچے (لڑکا) کو ماں کے دودھ کے علاوہ اگر کوئی دوسری چیز بطور غذا کھلاتے ہوں تو اس بچہ کے پیشاب کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ دوسال ہونے سے پہلے اگر کوئی دودھ پیتا بچہ (لڑکا ) پیشاب کرلے تو اس پیشاب کو دھونا ضروری نہیں ہے اور اس پر صرف چھینٹے مارنا کافی ہے بشرطیکہ وہ دودھ کے علاوہ کسی دوسری چیز کو بطور غذا نہ کھائے اگرچہ غذا کی مقدار بہت ہی کم کیوں نہ ہو، دوسری غذا لینے کی صورت میں بچے کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے صرف پانی چھڑکنا کافی نہیں۔
ابن حجر عسقلانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: قوله:لم يأكل الطعام المراد بالطعام ماعدا اللبن الذي يرتضعه والتمر الذي يحنك به والعسل الذي يلعقه للمداواة وغيرها فكان المراد أنه لم يحصل له الإغتذاء بغير اللبن علي الإستقلال۔ (فتح الباری رقم حدیث /۲۲۳) ابن حجر الھیتمی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وما نجس ببول صبي ذكر محقق لم يطعم أي يذق للتغذي غير لبن ولم يجاوز سنتين نضح بأن يعمه الماء وإن لم يسل .. أما إذا أكل غير لبن للتغذي كسمن أو جاوز بسنتين فيتعين الغسل ولايضر تناول شيئ للتحنيك أو للإصلاح۔ (تحفة المحتاج :1/ 108) سلیمان بجیرمی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: إلا بول الصبي الذي يأكل الطعام أي للتغذي قبل مضي حولين (الطعام) المراد به غير اللبن حتي الماء بل يشمله لفظ الطععام۔ (حاشية البجيرمي علي الخطيب 1/ 320)
Fiqhe Shafi Question No/0665 If any child ( boy) is been fed with different intake (food) along with mothers milk , what is the ruling on the urine of this child?
Ans; Before the completion of 2 years , if a toddler (boy) urinates , it is not necessary to wash it but jus drizzling water is enough for the cleanliness unless he is not been fed by any other things apart from mother’s milk , be it is very little intake, but if the child is been fed by any other things , it is necessary to wash the urine properly, only drizzling will not be enough .
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0666 اگر کوئی طلوع شمس کے عین وقت پر (کچھ منٹ قبل) فجر کی نماز پڑھے تو اس کی نماز کا کیا مسئلہ ہے قضا ہوگی یا ادا؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص طلوع شمس سے کچھ وقت پہلے نماز شروع کرے اور نماز ختم ہونے سے پہلے سورج طلوع ہوجائے تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی بلکہ نماز صحیح ہوگی، رہی بات نماز کے قضا اور ادا کی ! اگر وقت کے اندر پہلی رکعت مکمل ہوجائے تو وہ نماز ادا شمار ہوگی ورنہ قضاء ہوجائے گی ۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: من أدرك ركعةمن الصبح قبل أن تطلع الشمس فقد أدرك الصبح …هذا دليل صريح قي أن من صلي ركعة من الصبح أو العصر ثم خرج الوقت قبل سلامه لاتبطل صلاته بل يتمها وهي صحيحة. (المنهاج في شرح مسلم: 2/ 253) امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ولو وقع بعض الصلاة في الوقت وبعضها خارج الوقت نظر إن كان الواقع في الوقت ركعة فصاعدا فالأصح أن جميع الصلاة اداء..وإن كان الواقع في الوقت أقل من ركعة فالمذهب الجزم بأن الجميع قضاء. (روضة الطالبين :1/ 295) شیخ سعید بن محمد باعشن رحمة الله عليه فرماتے ہیں: من صلي ركعة بأن فرغ من السجدة الثانية في الوقت فهي أي الصلاة كلها أداء أو صلي فيه دونها قضاء. (بشري الكريم :1/ 132)
Fiqhe Shafi Question No/0666 If an individual prays fajr in the last duration , jus before the sunrise. Will the prayers be counted in Qaza or Ada?
Ans; If an individual starts his prayers or fajr in the last duration and the prayer is not yet completed before the sun rise , his prayers will not be disapproved instead it will be correct . If we talk about the prayers to be Ada or Qaza and the prayers are offered i.e, first raka’at is completed within the timing , the prayers will be counted in Ada or else it will be Qaza .
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0667 کپڑوں میں سونے چاندی کے بٹن یا سونے کی پالیش والے بٹوں کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔مرد حضرات کے لیے خالص سونے کے بٹن کپڑوں پر لگانا جائز نہیں ہے، ہاں اگر بٹن پر معمولی مقدار میں سونے کی صرف پالیش کی گئی ہو تو ان بٹنوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔
علامہ شیرازی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وأما المضبب بالذهب فإنه يحرم قليله وكثيره۔ (المهذب:39/1) علامہ خطیب شربینی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ويحل المموه أي المطلي بذهب أو فصة .. فإن موه غير النقد كإناء نحاس وخاتم وآلة حرب منه بالنقد ولم يحصل منه شيئ ولو بالعرض علي النار ..في الأصح لقلة المموه به ……. قلت المذهب تحريم إناء ضبة الذهب سواء أكان معه غيره أم لا مطلقا من غير تفصيل۔ (مغني المحتاج :1/ 97)
Fiqhe Shafi Question No/0667 What is the ruling on using buttons on clothes , which are made of gold/silver or Polished buttons by gold/silver?
Answer; For men , buttons which are made of only gold is not permissible. Yes , if the button has very little amount of gold polish , it is permissible to use it .
فقہ شافعی سوال نمبر / 0668 قرآن کے صفحات کو ہاتھ لگائےبغیر لکڑی یا کسی چیز سے پلٹنےکا کیا حکم ہے؟
قرآن کریم کو بغیر طہارت کے چھونا اور اٹھانا درست نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی باوضوء شخص کی دوران تلاوت وضوء ٹوٹ جائے اور اس کو ایسی حالت میں مصحف کا صفحہ پلٹنے کی ضرورت ہو تو وہ شخص لکڑی، قلم وغیرہ سے مصحف کے ورق پلٹ سکتا ہے، کیونکہ اس صورت میں مصحف کو اٹھانے اور چھونے کی طرح نہیں ہوتا۔ فقہائے کرام نے ضرورتا ان جیسی چیزوں سے قرآن مجید کے اوراق پلٹنے کی اجازت دی ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: الضَّرُورِيَّاتُ تُبِيحُ الْمَحْظُورَاتِ (الاشباه والنظائر: ٨٤)
علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻭﺃﻣﺎ ﺇﺫا ﺗﺼﻔﺢ ﺃﻭﺭاﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ ﻳﺠﻮﺯ ﻷﻧﻪ ﻏﻴﺮ ﻣﺒﺎﺷﺮ ﻟﻪ ﻭﻻ ﺣﺎﻣﻞ. (المجموع: ٨٥/٢)
*علامہ سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻭ) ﺣﻞ (ﻗﻠﺐ ﻭﺭﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ) ﺃﻭ ﻧﺤﻮﻩ ﻷﻧﻪ ﻟﻴﺲ ﺑﺤﻤﻞ ﻭﻻ ﻓﻲ ﻣﻌﻨﺎﻩ. * (حاشية الجمل: ١٢٥/١)
علامہ رملی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اﻷﺻﺢ ﺣﻞ ﻗﻠﺐ ﻭﺭﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ ﻷﻧﻪ ﻏﻴﺮ ﺣﺎﻣﻞ ﻭﻻ ﻣﺎﺱ. (نهاية المحتاج: ٨٨/١)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0669 کسی شخص کا فرض غسل کرلینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے فرض وضو کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ فرض غسل کرلینے کے بعد بچے ہوئے پانی کو فرض وضو کے لیے استعمال کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ بچا ہوا پانی فرض طہارت کے لیے استعمال نہ ہوا ہو۔
امام نوری رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وأما تطهير الرجل والمرأة من إناء واحد فهو جائز بإجماع المسلمين لهذه الأحاديث التي في الباب وأما تطهير المرأة بفضل الرجل فجائز بالإجماع أيضا وأما تطهير الرجل بفضلها فهو جائز عندنا وعند مالك وأبي حنيفة وجماهير العلماء سواء خلت به أو لم تخل قال بعض أصحابنا ولا كراهة في ذلك للأحاديث الصحيحة الواردة به وذهب أحمد بن حنبل وداود إلى أنها إذا خلت بالماء واستعملته لا يجوز للرجل استعمال فضلها وروي هذاعن عبد الله بن سرجس والحسن البصري وروي عن أحمد رحمه الله تعالى كمذهبنا وروي عن الحسن۔ (شرح مسلم، 2/4) امام مزنی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (قال الشافعي) : ولا بأس أن يتوضأ ويغتسل بفضل الجنب والحائض؛ لأن النبي – صلى الله عليه وسلم – إذا اغتسل وعائشة من إناء واحد فقد اغتسل كل واحد منهما بفضل صاحبه (قال) : وليست الحيضة في اليد ولا المؤمن بنجس إنما تعبد أن يماس الماء في بعض حالاته۔ (مختصر المزني :8/ 98) (سنَن أبو داود /77)
Fiqhe Shafi Question No/0669 If an individual has taken fardh ghusl and with the remaining water , can he perform fardh wudu. What is the ruling on it ?
Answer; After taking fardh ghusl , with the remaining water it is permissible to perform fardh wudu on this condition that it must not be used water.
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0670 رات کو وتر کی نماز کے پڑھنے کے بعد تھجد کی نماز پڑھنا، اور رات کو وتر کی نماز نہ پڑھکر تھجد پڑھنے کا کیاطریقہ ہے ؟
جواب :۔ اگر کوئی شخص رات کو وتر کی نماز کے پڑھنے کے بعد تھجد کے وقت بیدار ہوجائے تو وہ تھجد کی نماز پڑھ سکتا ہے، ایسی صورت میں وتر کی نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ کوئی شخص رات کو وتر نہ پڑھکر تھجد پڑھنا چاہے تو پہلے تھجد پڑھے گا اور بعد میں وتر پڑھے گا۔
امام مزجد رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ويندب جعل وتره آخر صلاة الليل فمن وثق قبل الفجر أخره وإلا..أوتر بعد سنة العشاء ثم إذا تهجد .. لم يعده. (العباب:1/ 249) علامہ شیرازی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فإن كان ممن له تهجد فالأولى أن يؤخره حتى يصليه بعد التهجد وإن لم يكن له تهجد فالأولى أن يصليه بعد سنة العشاء. (المهذب 1/ 298.297) امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: إذا أوتر قبل أن ينام ثم قام وتهجد لم ينقض الوتر على الصحيح المشهور وبه قطع الجمهور بل يتهجد بما تيسر له شفعا. (المجموع :4/ 20)
Fiqhe Shafi Question No/0670 What is the procedure of praying witr prayers at night followed by tahajjud prayers and not praying witr at night and praying tahajjud ?
Answer; If an Individual offer witr prayers at night and he wakes up for tahajjud , he can offer tahajjud prayers . On this , he must not repeat the witr prayers again . On the contrary, if an individual do not offer witr prayers at night and he wants to pray tahajjud, he must offer tahajjud first followed by witr later .